Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کرا چی میں کرا ئم کا سلسلہ جاری

    کرا چی میں کرا ئم کا سلسلہ جاری

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نا سکا

    سال 2021 کے دوسرے ماہ میں سب سے ذیادہ موٹرسائیکلیں چوری ہوئی،

    شہر میں 3 ہزار 3 سو 69 موٹر سائیکلیں چوری جبکہ 353 چھینی گئیں

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صرف 267 موٹر سائیکلیں ریکور کرسکے

    فروری2021 میں 1 ہزار 7 سو 95 موبائل فون چھینے گئے

    لیکن صرف 163 موبائل ہی برآمد کئے جاسکے

    ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 28 افراد کا قتل ہوا ، رپورٹ

    شہر میں بھتہ خوری کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا

    خوش قسمتی سے فروری میں بینک ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، سی پی ایل سی رپورٹ

  • اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر 40ڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر چنگ چی رکشہ پر چڑ گیا حادثہ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہےعینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا ہے.

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • پشاور:20 سالہ ٹک ٹاکر نے رشتے سے انکار پرخودکُشی  کر لی

    پشاور:20 سالہ ٹک ٹاکر نے رشتے سے انکار پرخودکُشی کر لی

    پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر نے لڑکی والوں کی جانب سے رشتے سے انکار ہونے پرخودکُشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

    پولیس کے مطابق بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا سجاد اپنے بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق شہزاد کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

    رپورٹس کے مطابق شہزاد کے ایک دوست عامر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک اسٹار تھا اور ویڈیو شیئرینگ ایپ پر اس کے 3 لاکھ سے زائد فالوور ز تھے دو سال قبل اسے اپنی ایک فین سے محبت ہوگئی تھی تاہم لڑکی کی عمر اس وقت محض 16 برس تھی اور اسی بنیاد پر لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    ٹک ٹاکر کے دوست نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بعد شہزاد سے دوبارہ نہ ملنے کا کہا تھا جس پر شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کی جان بچ گئی تھی اس واقعے کے بعد شہزاد کا اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کے دوست کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دوبارہ اُسی لڑکی کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس بار پھر انکار ہوگیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔ اس اعتراض پر شہزاد نے اپنے تین لاکھ فالوورز والا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے۔

    شہزاد کے دوست کا کہنا تھا کہ جب اس کا دوست شہزاد اس لڑکی کو مہنگے تحفے دیتا تھا تو اس کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم جب دونوں کا ایک دوسرے کی جانب رجحان ہوا تو گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا عامر نے مزید بتایا کہ شہزاد ٹک ٹاکر ہونے کے علاوہ ایک آن لائن اسٹور میں اس کا پارٹنر تھا جس سے انہیں اچھی آمدن ہوتی تھی۔

    ٹک ٹاک شائقین کے لئے ایک بار پھر بری خبر..

  • رنگ محل پو لیس کی کاروای دو ملزمان گر فتار

    رنگ محل پو لیس کی کاروای دو ملزمان گر فتار

    انویسٹی گیشن رنگ محل پولیس کی کارروائی،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار،2موٹر سائیکلیں، 4موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصرواللہ رانجھا کی سربراہی میں ڈی ایس پی رنگ محل اشتیاق حسین کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن رنگ محل محمد سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے2ملزمان گینگ کا سرغنہ احتشام عرف شام اور اسکا ساتھی عادل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں، 4موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور رہائی پانے کے بعد دوبارہ واردتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • اسلام آباد میں ہونے والے جرگہ میں فائرنگ،اہم شخصیت کے بیٹے سمیت 3افرا د زخمی

    اسلام آباد میں ہونے والے جرگہ میں فائرنگ،اہم شخصیت کے بیٹے سمیت 3افرا د زخمی

    اسلام آباد :ای سیون میں ہونے والے جرگہ میں فائرنگ،اہم شخصیت کے بیٹے سمیت 3افرا د زخمی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں آج ایک اہم شخصیت کا بیٹا جرگےمیں فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا ہے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس جرگے مین زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تاہم ڈاکٹرزکی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی ،

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرگے میں ہونےوالے زخمیوں میں سابق چیئرمین سینیٹ کا نیئر بخاری کا بیٹا بھی شامل ہے ،

    دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق چیئرمین سینیٹ نیربخاری کے بیٹے کوجو فائرلگا ہے اس کی وجہ سے اس کا بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے ، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے معاملے کو پچیدہ قراردیا ہے

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہی ہے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس میں ملوث تمام کرداروں کو بہت جلد گرفتارکرلیا جائے گا

  • ہسپتال میں  ویڈ یوبنانے والا نوجوان گر فتا ر

    ہسپتال میں ویڈ یوبنانے والا نوجوان گر فتا ر

    کوہاٹ گزشتہ روز KDA ہسپتال میں ویڈیو بنانے والا نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا.یاد رہے نوجوان کے خلاف ہسپتال کے ڈاکٹر کیجانب سے FIR کاٹی گئی تھی. کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال انتظامیہ کی طرف سےسید عمر آفریدی پر ایف آئی آر کی نتیجے میں پولیس نے سید عمر کو گرفتار کرلیا

    سید عمر نے کے ڈی اے ہسپتال میں ویڈیوں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جسمیں اس کا کہنا تھا کہ اسکے گھر کا فرد ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے جسمیں میں آپے سے باہر ہو کر ایم این شہریار آفریدی کو بھی گالیآں دی گئی تھی ویڈیوں میں اس نے جذبات میں آکر گالیاں دینے پر معذرت بھی کر لی ہے .مزید تفصیل کے لئے ویڈیوں ملاحظہ کیجئے

  • بنوں پولیس کی شاندارکامیا بی

    پریس ریلز بتار یخ 2021-03-10
    04 سال قبل اغواء ہونے والے بچی کو بنوں پولیس نے افغانستان سے بحفاظت بازیاب کرواکر والدین کے حوالہ کردیا……
    تفصیلات کے مطابق چار سال قبل مسماتہ گلالئ دختر رائس خان سکنہ ترخوبہ کلاں ڈومیل کو علاقہ تھانہ ٹاؤن شپ کے حدود سے ملزمان آصف ولد مومین, ملزمہ شازیہ زوجہ آصف نے بچی کو اغواءکرکے افغانستان کے علاقہ خوست میں فروخت کردیا تھا۔جس پر سابقہ ڈی پی او بنوں نے ایس پی انوسٹیگیشن ضیاء حسن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی طریقے سے ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کرلیا اور مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرواکر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بازیاب ہونے والی بچی کو ایس پی انوسٹیگیشن جناب ضیاء حسن نے اپنے والدین کو حوالے کردیا۔اس موقع پر مغوی بچی کے والدین نے بنوں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بنوں پولیس کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے ڈیر ساری دعائیں دی۔
    ترجمان بنوں پولیس

  • اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والے بھی شرما گئے ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت سامنے آئے ہیں‌ جہاں سرعام خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو لیک ہونے پر عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں:

    اس حوالے سے پہلے تو متضاد اطلاعات تھیں لیکن اب ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی ہے۔اوراکثرصارفین نے کہاہےکہ وہ اس مینجرکوجانتے ہیں

    ذرائع کے مطابق بینک کی برانچ ایف 10 سیکٹر میں واقع ہے، جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک مینجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

     

     

    جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر متحرک صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

    اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

    دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ خاتون کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے۔ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • راولپنڈی: قتل واقدام قتل کےمقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

    راولپنڈی: قتل واقدام قتل کےمقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

    راولپنڈی:راولپنڈی: قتل واقدام قتل کےمقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ،پولیس حکام کے مطابق انہوں نے کوٹلی ستیاں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ہے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو ہفتے قبل سیلہ سیداں کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں صفطین حیدر شاہ اور ملازم حسین شاہ کو زخمی کر دیا تھا، زخمی صفطین حیدر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج معالجہ ہسپتال میں جانبحق ہو گیا،

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں مسرور علی اور ظفر اقبال ایس آئیHIU کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 02 مرکزی ملزمان عون شاہ اوررضا حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او کوٹلی ستیاں کہتے ہیں کہ دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا،

    ایس پی صدر کی طرف سے ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں

  • جعلی پیر کا نوجوان پر بدترین تشدد

    جعلی پیر کا نوجوان پر بدترین تشدد

    جعلی پیر کا نوجوان پر بدترین تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رکے علاقے شاہدرہ میں جعلی پیر نے نوجوان پر بدترین تشدد کیا ہے

    نوجوان شان محمود کو جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا- متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہدرہ میں جعلی پیر اور اسکے پانچ ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرے بیٹے میں سایہ تھا جس سے اپنے بیٹے کو چھٹکارا دلوانے جمیل پارک کے علاقے پیر سونے شاہ کے پاس لے کر گیا۔ جعلی پیر نے ساۓ کو نکالنے کے لیے دس ہزار فیس مقرر کی اور والد کو پیسے لینے بیج دیا۔جب پیسے لیکر واپس آستانے آیا تو میرے بیٹے شان محمود کو جعلی پیر اور اسکے ساتھی رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کر رہے تھے

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

    بیٹے کو جعلی پیر کے بیمانہ تشدد سے روکنے کا کہا تو جعلی پیر نے میرے بیٹے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ جعلی پیر سونے شاہ اسلحہ کے زور پر مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جعلی پیر سونے شاہ کو فوری گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے

    کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا جعلی پیر گرفتار