Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور:اوباش نوجوانوں نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور:اوباش نوجوانوں نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور:اوباش نوجوانوں نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر کی موجودگی میں اوباش لڑکوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی کے علاقے میں چار اوباش لڑکوں نے میاں بیوی کو گھر کام کے لیے بلایا۔ ملزموں نے تھوڑی دیر بعد خاتون کے شہر پر چوری کا الزام عائد کر کے اُسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    ٔپولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوہر کو واش روم میں بند کیا اور بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
    گرفتار ملزموں میں زوہیب، معظم، عثمان اور کلیم اللہ شامل ہیں

  • کمسن بچی کےساتھ زیادتی کرنیوالے”قاری”کوسزائےموت

    کمسن بچی کےساتھ زیادتی کرنیوالے”قاری”کوسزائےموت

    پشاور: 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی،اطلاعات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔

    پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا اور مجرم سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔

    عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ خیال رہے کہ مجرم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عدالت نے مجرم سعید کوپھانسی کی سزاسناتے ہوئے مقام عبرت بنانے کی بھی ہدایت کی اورکا کہ ایسے جرائم کے تدارک کے لیے ایسے مجرموں کو پھانسی کی سزا ضروری ہے

  • مظفرآباد:استانی نے بچےکوصرف ہنسنے پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا

    مظفرآباد:استانی نے بچےکوصرف ہنسنے پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا

    مظفرآباد:مظفرآباد:استانی نے بچےکوصرف ہنسنے پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا،اطلاعات کے مطابق مظفرآبادمیں ایجوکیٹرسکول کی ایک ٹیچرنے ننھے طالب علم کوفقط اس بات پرمارمارکراس کا چہرہ بگاڑدیا کہ وہ ہنسا کیوں‌ ہے

    ذرائع کے مطابق مظفرآباد پلیٹ کیمپس کی ٹیچرثوبیہ نے بچے کو ہنسے پربہت زیادہ مارا ہے ،بچے کی تصاویرسے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ظالم استانی کوبچے پربالکل ترس نہیں آیا اوراس نے سکیل سے اس کے منہ پربہت زیادہ ضربیں لگائی

    ذرائع کے مطابق اس استانی کواس پربھی صبر نہ آیا توزور زور سے منہ پرتھپڑمارنے لگیں‌

    دوسری طرف اس بچے پر تشدد کے بعد علاقے کی عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے

    ادھرسماجی تنظیموں نے بھی اس پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے کہ بچوں پرتشدد کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے قانون سازوں کو بھی چاہیے کہ اب اعلیٰ حکام تعلیمی اداروں میں ہونے والی ان زیادتیوں‌ کا نوٹس لیں

    . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عوام الناس اب جلادوں کی طرف سے یہ رویے برداشت نہیں کرسکتے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

  • جیل میں رہنے والے قیدیوں کے اہل خانہ بڑی خوشخبری آگئی

    جیل میں رہنے والے قیدیوں کے اہل خانہ بڑی خوشخبری آگئی

    صوبہ پنجاب میں قیدیوں کو بیوی کے ساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت مل گئی ، باغی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کےساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیدی کو اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے حکمنامے پر عملدرآمد فوری طور پر ہو گا۔

    حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیملی ہومز میں رہنے کے لیے قیدی یا اس کی بیوی کو درخواست دینا ہو گی جس پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر نکاح نامے کی تصدیق کے بعد فیملی ہومز کے استعمال کی اجازت دے گا اور فیملی ہومز صرف سزا یافتہ قیدی استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں میں فیملی ہومز تیار کر لیے گئے ہیں جس میں ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم کی سہولت موجود ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق فیملی ہومز کی تعمیر 11 برس قبل شروع ہوئی تھی اور منصوبہ 2010 میں مکمل ہونا تھا لیکن مالی بحران کے باعث 11 برسوں میں صرف چند جیلوں میں فیملی ہومز بن سکے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں فیملی ہومز تیار ہیں۔

  • جاوید لطیف کے قابل اعتراض بیان پر اہم شخصیت کا رد عمل

    جاوید لطیف کے قابل اعتراض بیان پر اہم شخصیت کا رد عمل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) رکن پارلیمنٹ میاں جاوید لطیف کے ملک دشمن بیانیے کے خلاف بروز اتوار چار بجے سہ پہر پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا
    صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایم این اے میاں جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان پر بھرپور احتجاج کے لئے ہم اتوار سہ پہر چار بجے پریس کلب کے سامنے جمع ہوں گے
    انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وطن سے محبت کا والہانہ ثبوت دیتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

    یاد رہے کہ شیخوپورہ سے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے
    بلکہ یہاں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جائے گی

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    تھانہ کورال پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں میں ملوث منظم گروہ کے چار کارندے گرفتار کر لئے،ڈکیت گروہ میں عظمت خان،ظہور خان،بابر شاہ،سیف علی شامل ہیں ،ڈکیت گروہ کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے دو موٹرسائیکلز، 17 موبائلز فون،نقدی برآمد کر لی گئی، ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد کر لیا گیا

    ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گروہ نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کارروائی ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کورال معہ ٹیم نے کی ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • پنجاب کالج لاہور میں دو بھائی بہن قتل

    پنجاب کالج لاہور میں دو بھائی بہن قتل

    پنجاب کالج لاہور مین کیمپس میں ایک طالبعلم نے معمولی سی بات پر دوسرے طالبعلم کو گولی مار کر قتل کردیا،مقتول کے بہن دیکھ رہی تھی،قاتل نے بہن کو بھی گولی ماردی

  • ٹرک حادثہ دوافراد زخمی ایک جانبحق

    ٹرک حادثہ دوافراد زخمی ایک جانبحق

    تفصیلات کے مطابق ٹرک گاڑی نمبری C-8116 بشام کی جانب سے داسو کی طرف سے جارہی تھی بمقام پٹن نزد چوکی کیرو ایکسیڈنٹ ہوئی جسکی ڈرائیونگ عارف خان ولد بنارس ساکن قلندر آباد کر رہا تھا ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے۔ڈرائیور عارف خان اور کنڈکٹر وقاص شاہ کاظمی ساکن حسن آبدال زخمی ہوئےجبکہ مستری محمد عارف ولد میر افضل ساکن ٹیکسلا موقع پر جانبحق ہوا۔

    مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون فوراً خود ہمراہ ڈی ایس پی سرکل پٹن مطلوب خان، ایس ایچ او تھانہ پٹن بمعہ سپیشل ٹیم موقع پر پہنچ کر ریسکیوں ٹیم 1122اور پولیس نے مل کر زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پٹن منقل کیئے۔مقامی پولیس اور ڈاکٹرز نے جملہ لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کیا۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے مزید علاج معالجہ کیلئے ایبٹ آباد کمپلیکس ریفر کیئے۔

  • لڑکی کا کمال،چار لڑکوں سے بیک وقت دوستی،اور پھر کس سے کی شادی؟

    لڑکی کا کمال،چار لڑکوں سے بیک وقت دوستی،اور پھر کس سے کی شادی؟

    چار لڑکوں سے دوستی، شادی کس سے ہو گی؟ لڑکی پریشان، لڑکے بے حال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی نے چار لڑکوں سے دوستی کی اور سب کا ساتھ نبھایا

    واقعہ بھارت کا ہتے جہاں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں ایک لڑکی نہ ایک وقت میں چار لڑکوں کے ساتھ دوستی کی اور سب کے ساتھ دوستی قائم رکھی، لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوا جب شادی کی باری آئی، اب وہ لڑکی کس سے شادی کرے، پہلے دوسرے، تیسرے یا چوتھے دوست سے؟ لڑکی کو کچھ سمجھ نہ آیا

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

    بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی

    بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    13 اور 14 برس کی دو لڑکیوں نے آپس میں کر لی شادی

    شادی کرنے والے ہو جائیں خبردار، شادی میں اگر ہوا ناچ گانا تو مولوی نہیں پڑھائے گا نکاح

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے ایک وقت میں چار لڑکوں سے دوستی کا نہ صرف ریکارڈ بنایا بلکہ لڑکی مختلف اوقات میں ان چار لڑکوں کے ساتھ ملنے بھی جاتی تھی اور چاروں سے محبت کرتی تھی، لڑکے بھی یہ جانتے تھے کہ اسکا دیگر لڑکوں کے ساتھ بھی دوستی ہے تا ہم جب شادی کی باری آئی تو سب لڑکے ایک ہی لڑکی پر شادی کے لئے بضد تھے، بات لڑکی کے خاندان اور لڑکوں کے خاندان والوں تک پہنچی تو سب نے پنچایت بلائی، پنچایت نے لڑکی اور لڑکوں کا موقف سنا، بعد ازاں طے پایا کہ قرعہ اندازی کی جائے گی اور جس لڑکے کا نام آئے گا اسکے ساتھ لڑکی کی شادی کر دی جائے گی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قرعہ اندازی کی گئی اور قرعہ اندازی میں جس لڑکے کا نام نکلا اسکے ساتھ لڑکی کی شادی کر دی گئی، باقی تین لڑکوں نے شادی کے بعد لڑکی سے تعلقات ختم کر لئے ہیں

  • لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس ان ایکشن، کتنے ملزمان کئے گرفتار؟

    لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس ان ایکشن، کتنے ملزمان کئے گرفتار؟

    لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس ان ایکشن، کتنے ملزمان کئے گرفتار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے

    ایس پی صدر انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث نقب زن گینگ کے3ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں،ملزمان میں گینگ کاسرغنہ شرافت علی، دوساتھی صادق علی اور وسیم عرف سنی گرفتارکئے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے6 لاکھ روپے مالیت کے کارپٹس، موبائل فونز، نقدی اور LCD برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات ٹریسانچارج انویسٹی گیشن چوہنگ عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے نقب زن گینگ کی گرفتاری پر چوہنگ پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

    قبل ازیں تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سامنے آیا ہے،داد رسی کے لئے آئے پہلے سے پریشان سائلین سے موٹر سائیکل کی مد میں 20روپے اور گاڑی کی پارکنگ کی مد میں 50سے 100روپے وصول کئے جارہے ہیں ،تھانہ کے باہر بیٹھا چائے والا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے اور دیہاڑی پر ملازم رکھ کر پریشان عوام سے لوٹ مار کر کے پارکنگ کے پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں،چائے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ تھانہ کے سابق افسر کے کہنے پر پیسے اکٹھے کرتا تھا دیگر تھانہ جات جن میں لوئر مال،انارکلی اقبال ٹاؤن جیسے تھانہ جات شامل ہیں کے باہر بھی پریشان سائلین سے پارکنگ کی مد میں لوٹ مار جاری ہے،سائلین پارکنگ کی بجائے قریب دوکانداروں کے ترلے کر کے موٹر سائیکل کھڑی کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں