Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طرف دہشت گردی کی لہر نے زور پکڑ گئی دوسری طرف معصوم بچوں کا اغوا معمول بن گیا

    تھانہ بارہ کہو کی حدود سے تیرہ سالہ معصوم بچہ عبدالمجید ولد نثار احمد عمر 13 سال عدنان ارشد شہید سکول پڑھنے کے لیے گیا مگر اس دن سے گھر واپس لوٹ نہ سکا بچے کے والدین نے تھانہ بارہ کہو میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کروادی مگر پولیس کی طرف سے ابھی تک ان کو صرف تسلی اور دلاسے دیے جا رہے ہیں

    معصوم عبدالمجید کے والدین مجبور ہو کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انصاف مانگنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد جڑواں شہروں میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن اور چیکنگ کا سلسلہ تیز کیا گیا اس سلسلے کو روکنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کی طرف سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیلی گئی جس میں ایک ایس ایچ او راولپنڈی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل اسلام آباد کو شہید کر دیا گیا اور دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا گیا

    عبدالمجید کے والدین کا کہنا ہے ہمیں ہر بات کا احساس ہے مگر افسوس کے ساتھ مقامی پولیس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون نہیں کر رہی مجبور ہوکر آج ہم نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انصاف کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مجبور باپ نثار احمد کا کہنا ہے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پولیس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہمارے بیٹے کو بازیاب کروا کے ہمارے حوالے کیا جائے ہم اس معاملے کو نہ ہی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں اور نہ ہی پولیس کی ساکھ کو خراب کرنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد صرف اور صرف انصاف کے تقاضوں کو قانون کے مطابق پورا کروانا ہے

  • اسلام آباد میں پولیس جوانوں پراندھادھند شدید فائرنگ:3 اہلکارشدید زخمی

    اسلام آباد میں پولیس جوانوں پراندھادھند شدید فائرنگ:3 اہلکارشدید زخمی

    اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس جوانوں پراندھادھند شدید فائرنگ:3 اہلکارشدید زخمی ،اطلاعات کے مطاب ق آج ابھی تھوڑی دیر پہلے اسلام آباد جی تیرہ کنٹینر چوک میں پولیس جوانوں پر شدید فائرنگ کی گئی ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدید فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں‌

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان کنٹینر چوک میں معمول کی چیکنگ پر تھے،پولیس جوانوں نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل کو روکا

    موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان زخمی ہوگئے

    زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کنسٹیبل قاسم اور کنسٹیبل قیصر شامل ہیں ،زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں ، علاقہ کو کارڈن کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا

  • راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایس ایچ او شہید:والد گرامی بھی شہید ہوئے مگرکہاں؟اہم خبرآگئی

    راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایس ایچ او شہید:والد گرامی بھی شہید ہوئے مگرکہاں؟اہم خبرآگئی

    راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں کچہری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران شہید ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان ایس ایچ او پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید ایس ایچ او میاں عمران کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او راولپنڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق شہید ایس ایچ او میاں عمران نے بھی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی تھی اور انہیں دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں

  • لودھراں: شادی کی تقریب میں اوباشوں کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کپڑے پھاڑ دیئے

    لودھراں: شادی کی تقریب میں اوباشوں کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کپڑے پھاڑ دیئے

    لودھراں کے علاقے قریشی والا باراتیوں پر20افراد کا مبینہ تشدد دلہا دلہے کا کہنا ہے چنداوباشوں نے خواتین سے چھیڑخانی کی منع کیاتو طیش میں آگئے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ لودھراں کے علاقے قریشی والا میں پیش آیا جہاں بیس اوباشوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔

    باراتیوں کی جانب سے ایسی حرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا نوجوان طیش میں آگئے،خواتین پر دھاوا بول دیا اور ان کے کپڑےپھاڑ دیئےاس کے علاوہ ڈنڈے سوٹوں سے باراتیوں پر بہیمانہ تشددبھی کیا-

    دلہن سمیت باراتیوں کاپولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لانے پر احتجاج کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کو کال کی اور وہ اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سےپہنچی جب تک ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوچکےتھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس بااثرملزموں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ڈی پی او اس کا سخت نوٹس لے-

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی درخواست مل چکی ہے اور تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

  • پہاڑ توڑنے کیلیے استعمال ہونیوالا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

    پہاڑ توڑنے کیلیے استعمال ہونیوالا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

    گھوٹکی: پہاڑ توڑنے کیلیے استعمال ہونیوالا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق اباڑو تحصیل آفس کے قریب نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ڈبےمیں رکھاہوا تھا کہ زوردار دھماکا ہو گیا۔بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پہاڑ توڑنےکے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

  • استاد نے اپنے ہی  شاگرد کا بے رحمی سے گلا کاٹ ڈالا

    استاد نے اپنے ہی شاگرد کا بے رحمی سے گلا کاٹ ڈالا

    منڈی بہاؤالدین : استاد نے اپنے ہی شاگرد کا بے رحمی سے گلا کاٹ ڈالا ،اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے شفقت آباد میں استاد نے شاگرد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

    پولیس کےمطابق استاد کے ہاتھوں قتل ہونے والا سولہ سالہ طالب علم ایک ہفتے سے لاپتہ تھا، گذشتہ روز طالب علم کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے نوجوان کو اپنی رشتہ دار خاتون کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ہے۔

    بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش مل چوک کے قریب ویرانے سے برآمد کرلی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، منڈی بہاؤالدین پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی

  • شوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کیوں کیا؟پولیس بھی ہکی بکی رہ گئی

    شوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کیوں کیا؟پولیس بھی ہکی بکی رہ گئی

    قاہرہ: شوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کیوں کیا؟پولیس بھی ہکی بکی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق مصری شہری نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔

    قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، آفیسر سید خالد ہمدانی

    بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، آفیسر سید خالد ہمدانی

    ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ 08 سالہ معصوم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 28.02.2021 کو تھانہ حضرو کو اطلاع موصول ہوئی کی 08 سالہ بچی جس کا نام فاطمہ بی بی ولد بہرام خان ہے کو ملزم دوست محمد ولد عبدالرحمان نے زیادتی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 75/21 مورخہ 28.02.2021 بجرم 302/376 ت پ درج کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندوہناک اور دل خراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر خصوصی ٹیمز تشکیل دیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام مہیا وسائل کی مدد لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اسی سلسلے میں اٹک پولیس کی خصوصی ٹیم نے دریائے سندھ کے کنارے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ملزم دوست محمد ولد عبد الرحمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب ریڈ پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر بستہ ہے اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس08 سالہ معصوم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 28.02.2021 کو تھانہ حضرو کو اطلاع موصول ہوئی کی 08 سالہ بچی جس کا نام فاطمہ بی بی ولد بہرام خان ہے کو ملزم دوست محمد ولد عبدالرحمان نے زیادتی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 75/21 مورخہ 28.02.2021 بجرم 302/376 ت پ درج کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندوہناک اور دل خراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر خصوصی ٹیمز تشکیل دیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام مہیا وسائل کی مدد لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اسی سلسلے میں اٹک پولیس کی خصوصی ٹیم نے دریائے سندھ کے کنارے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ملزم دوست محمد ولد عبد الرحمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب ریڈ پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر بستہ ہے اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • شہری لاپتہ، پولیس لاپرواہی کی حد تک بے خبر

    شہری لاپتہ، پولیس لاپرواہی کی حد تک بے خبر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)محلہ محمد پورہ خانقاہ ڈوگراں تحصیل صفدر آباد سے محمد اسامہ مجاہد ولد حافظ محمد ایوب گزشتہ چوبیس گھنٹے سے لاپتہ، پولیس بے خبر، ورثاء پریشان، والدہ کو غشی کے دورے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیل کے مطابق محمد اسامہ مجاہد سوزوکی پک اپ ڈرائیور ہے جسے اس کے ڈرائیور دوست کی کال آئی کہ ایک بھینس فلاں جگہ چھوڑ آو، جسے اسامہ مجاہد نے طے شدہ نرخوں پر مقررہ وقت میں چھوڑ دیا

    لیکن سوموار یکم مارچ رات ساڑھے نو بجے وہی ڈرائیور چند نامعلوم سادہ پوش افراد کے ہمراہ اسامہ کے گھر آتا ہے اور یہ سب اجنبی مرد خواتین کی موجودگی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر اجازت گھر میں داخل ہو کر اسامہ کی تلاش شروع کر دیتے ہیں، گھر والوں کی طرف سے بتایا بھی جاتا ہے کہ اسامہ گھر پر ہی ہے آپ سے ملوا دیتے ہیں لیکن اجنبی مردوں نے نہ صرف گھریلو خواتین کو زدوکوب کیا بلکہ ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

    اسامہ جو کہ اس وقت قضائے حاجت کی غرض سے بیت الخلاء میں موجود تھا،جب باہر آیا تو یہ سب اجنبی افراد سے زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، اسامہ کے والد نے جب معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی غرض سے ان افراد سے استفسار کیا تو ان کا کہنا کہ تھا اسامہ مجاہد نے چوری کی بھینس کو فلاں جگہ اتارا ہے ہمیں اس پر شکایت ملی تھی لہذا ہم اسامہ کو لینے آئے ہیں اسامہ ہمیں اس جگہ کی نشاندھی کر دے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے

    اسامہ کے والد صاحب جب ان اجنبی افراد سے شناخت طلب کی تو انہوں نے نہ صرف اپنی شناخت چھپانے کو ترجیح دی بلکہ اسامہ کے والد کو ہراساں کیا

    اس وقوعے کے بعد اسامہ کے ورثاء نے جب متعلقہ تھانے سے اس بابت استفسار کیا تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی پولیس نے سادہ کپڑوں میں آکر گرفتار کیا ہو، ورثاء نے حافظ آباد جاکر متلعہ تھانوں سے معلومات لیں تو ان سب کا موقف تھا کہ انہیں ہر گز ایسی کوئی معلومات نہیں

    اسامہ کے بڑے بھائی حافظ محمد نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بھائی کو اجنبی افراد نے گھر میں گھس کر گرفتاری کے نام پر اغواء کیا اور پولیس نے لاپرواہی کی حد تک غفلت سے کام لیا ہے اور اس سے زیادہ نالائقی کیا ہو سکتی ہے کہ اب تک مغوی کی بازیابی تو دور کی بات، اس کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں ؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پریشانی کے عالم میں پولیس کی ہیلپ۔لائن 15 پر کال کی تو جس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ وہاں دیکھنے میں اس نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے

    اسامہ مجاہد کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ، ڈی پی او شیخوپورہ مبشر مکین ، وزیراعلی پنجاب جناب عثمان بزدار، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے نہ صرف ان کا بیٹا بازیاب کروایا جائے بلکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

  • پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)باغ چوکی پولیس وین نے تیز رفتاری کے باعث نوجوان موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دےماری

    نوجوان معراج پورہ سے جھبراں جارہا تھا،پولیس وین ٹکر مارنے کے بعد فرار، نوجوان سڑک پر مدد کے لئے پکارتا رہا لیکن پولیس وین نا رکی اور فرار ہوگئی، نوجوان کو راہ گیر نے ہسپتال پہنچنے میں مدد کی، نوجوان کے والد نے ڈی پی او شیخوپورہ سے پولیس وین ڈارئیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے