Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔
    منشیات،شراب,گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
    گرفتار ملزمان میں اللّٰہ بخش، حارث، اکرام اور عثمان شامل ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے آئس، چرس, شراب، بھاری مقدار میں گٹکا اور نا جائز پسٹل برآمد ہویے۔

    ایس پی فراز احمدکا کہنا ہے کہ منشیات، ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    ڈی ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔

  • معاشرتی بے راہ روی انتہا پر:اسقاط حمل کی کوشش ایک اورحوا کی بیٹی کی جان گئی

    معاشرتی بے راہ روی انتہا پر:اسقاط حمل کی کوشش ایک اورحوا کی بیٹی کی جان گئی

    لاہور: معاشرتی بے راہ روی :اسقاط حمل کی کوشش ایک اورحوا کی بیٹی کی جان گئی ،اطلاعات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں 27 سالہ لڑکی اسقاط حمل کی کوشش کے دوران جان کی بازی ہارگئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نشتر کالونی کے علاقہ میں پیش آیا۔تھانہ نشتر کالونی میں درج مقدمہ کے مطابق مقتولہ لڑکی اپنے ہمسائے اعجاز کے ساتھ گئی تھی،اعجاز نے لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ اس کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی جس پر وہ اسے جنرل ہسپتال لے گیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب اہل خانہ وہاں پہنچے تو لڑکی دم توڑ چکی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق اعجاز لڑکی کو اسقاط حمل کے لیے پہلے ایک نجی کلینک لیکر گیا جہاں اس کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر اسے ایمرجنسی جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

    نشتر کالونی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کے بیان پر درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکی کو اسقاط حمل کے لیے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لیکر گیا تھا جہاں اس کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی جس پروہ اسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا۔

  • حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق

    حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)لاہور روڈ پر ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شہروز زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا، متوفی جہانگیر ٹاؤن کا رہائشی بتایاگیا ہے

    نوجوان شہروز موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

  • سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کاروائیاں

    سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائر اور منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں

    (1) تھانہ کلاکوٹ
    تھانہ کلاکوٹ پولیس نے نزد مجاہد پارک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (2) منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (236) گرام چرس برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزمان کے نام
    1. اظہر ولد رفیق.
    2. عبدالرؤف ولد عبدالغفور.

    گرفتار ملزمان اظہر اور عبدالرؤف کے خلاف ایف آئی آر نمبر 78/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج.

    دیگر ساتھیوں کتعلق پوچھ گچھ جاری.

    (2) تھانہ بغدادی
    تھانہ بغدادی پولیس نے نزد ملیاری ہوٹل لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے (6) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا.

    گرفتار ملزم کا نام مناف ولد الیاس ہے.

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 94/2021 بجرم دفعہ8(I) گٹکا/ماوا درج.

    گرفتار ملزم سے گروہ کے متعلق تفتیش جاری.

    (3) تھانہ کلری
    تھانہ کلری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے (4.9) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا.

    گرفتار ملزم کا نام محمد آصف ولد عبدالقادر ہے

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 60/2021 بجرم دفعہ 8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ درج, مزید تفتیش جاری.

    (4) تھانہ گارڈن
    تھانہ گارڈن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (1) منشیات فروش کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے (65) گرام چرس برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزم کا نام حسنین عرف راجو ولد حسن دین ہے.

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 63/2021 بجرم دفعہ 6/9-A درج

    ترجمان
    سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کراچی

  • ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ گرفتار

    ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ گرفتار

    کورنگی پولیس نےبینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کولوٹنے والے *بین الضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ* معہ برامدگی گرفتار کرلیا ۔

    کورنگی پولیس کی سی سی
    ٹی وی(CCTV) اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ایک کامیاب کاروائی ,ایک سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ، ڈکیت ، عادی جرائم پیشہ2 ارکان پر مشتمل بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کے ایک ملزم کو مع اسلحہ ایمونیشن ، چھینے ہوئے موبائل فون و سرقہ شدہ موٹر سائیکل ، کیش برآمدگی کے گرفتار کر لیا .*

    واقع کی تفصیل
    مورخہ 2021-02-01 کو مدعی زاہد بھٹی نے بینک الفلاع برانچ واقع منزل پمپ ملیر سے نقدی رقم مبلغ 1150000 روپے لیکر براستہ ریلوے پھاٹک نزد گیٹ نمبر 02 ملیر کینٹ سے اپنے گھر کھوکھراپار آرہا تھاتو بالا مقام پر 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مدعی سے ایک لاہسنس یافتہ تیس بور پسٹل و موبائل فون اور نقدی رقم 1150000 روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔ CCTV فوٹیج میں گرفتارشدہ ملزم کا ایک ساتھی بینک میں اندرداخل ہوتا ہے ۔جبکہ ملزم بینک کے باہر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر انتظار کرتاہے۔اس cctv فوٹیج میں گرفتار ملزم کو با آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے.

    اس ڈکیتی کے واقع کی ایف آر نمبر 27/21 بجرم دفعہ 397/34 پی پی سی تھانہ کھوکراپار میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گی تھی۔

    گرفتارشدہ ملزم کا طریقہ واردات
    گرفتارشدہ ملزم بنکوں سے کیش لیکر نکلنے والےشہریوں کا پیچها کرتے تھے اور موقع ملتے ہی اسلحہ کے زورپر باآسانی واردات کرکےفرار ہوجاتے تھے۔

    تھانہ کھوکراپار پولیس پارٹی نے cctv فوٹیج کی مدد اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا .

    گرفتار ملزم ملیر سٹی، کالا بورڈ، ملیر، شاہ لطیف قائد آباد اور بن قاسم میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

    گرفتار ملزم اس سے قبل تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں ناجائز اسلحہ برآمدگی ، چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

    مدعی مقدمہ نے بھی گرفتار ملزم کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شناخت کر لیا ہے.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) شاہ ڈنو عرف شہباز عرف چیمبر ولد غلام مرتضیٰ

    گرفتارشدہ ملزم سےبرآمدگی
    (١) ایک عدد موبائل فون Oppo-11 موبائل مطلوبہ مقدمہ الزام نمبر 27/2021 بجرم دفعہ 397/34 پی پی سی

    (٢) ایک عدد پسٹل مع چار روند زندہ برآمد

    (٣) مختلف واردات میں چھینے گئے تین ٹچ موبائل فون

    (۴) ایک کی پیڈ موبائل فون

    (۵) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری KNZ-7268 سپر پاور سیاہ سرقہ مقدمہ الزام نمبر 308/2020 بجرم دفعہ 381/A تھانہ ماڈل سعودآباد کی برآمد
    مد
    (٦) کیش چالیس ہزار روپے کھوکھراپار میں دوران ڈکیتی لوٹی گی رقم کے برامد کرلیے۔

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کھوکراپار میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے

    (١) مقدمہ الزام نمبر 44/2021 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (٢) مقدمہ الزام نمبر 27/2021 بجرم دفعہ 397/34 پی پی سی .

    (٣) مقدمہ الزام نمبر 308/2020 بجرم دفعہ 381/A تھانہ ماڈل سعودآباد .

    گرفتار بالا ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے
    (١) مقدمہ الزام نمبر 647/2020 بجرم دفعہ 392/34 PPC تھانہ شاہ لطیف ٹاون
    .
    (٢) مقدمہ الزام نمبر 648/2020 بجرم دفعہ 23(1)a تھانہ شاہ لطیف ٹاون

    (٣) مقدمہ الزام نمبر 580/2017 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاون.

    (۴) مقدمہ الزام نمبر 581/2017 بجرم دفعہ 23(1)a تھانہ شاہ لطیف ٹان.

    گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش و بالا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی

    پاکستان رینجرز اور پولیس کی گلبرگ میں مشترکہ کاروائی دو ملزمان گرفتار۔

    ملزمان کا تعلق ریڈکارگینگ گروپ سے ہے۔

    ایف بی اریا میں ملزمان کی جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے لال گاڑی خوف کی علامت بن گئی تھی۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹج وائرل ہونے پر انٹیلجنس بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ڈکیتی سمیت دیگر جرئم کی وارداتوں کا عتراف بھی کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فونز،اور لیپ ٹاپ برامد کیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

    گرفتان ملزمان کو قانانی کاروائی کے لیے برامد سامان کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • بن قاسم، سرکاری زمین پر قبضہ، ملزمان گرفتار

    بن قاسم، سرکاری زمین پر قبضہ، ملزمان گرفتار

    کراچی: بن قاسم میں لینڈ گریبنگ میں ملوث باپ بیٹا سمیت چار ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان پر سرکاری زمین سمیت قبضے کے دیگر مقدمات درج ہیں۔ ملزمان باپ بیٹا پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

    گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہے تھے۔ غیر قانونی تعمیرات کے دوران گرفتار ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و حراست پھیلا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمیت گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان کیخلاف پہلے سے درج مقدمات میں بھی ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے، بن قاسم کے علاقے میں دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کیخلاف فائرنگ اور قبضے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان میں اخلاق عباسی، ذیشان عباسی، نعمان اور قاسم گل شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

  • لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد

    لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد

    صرافہ مارکیٹ کی دکانیں لوٹنے والا گروہ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد

    گروہ کے ارکان نے 21دسمبر کو نیو کراچی میں جیولرز کی دکانیں لوٹی تھیں، تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا 50تولے سونا لوٹا گیا تھا، گروپ کے چار ارکان لیاقت کشمیری،راشد کشمیری،شہزاد اور ضامن گرفتار.

    ملزمان کے قبضے سے38 تولے سونا، چھے لاکھ روپے اور واردات میں استعمال گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، ملزمان کے قبضے سے سیکیورٹی کمپنی کے دفتر سے لوٹا ہوا اسلحہ بھی برآمد ہوا، گروپ میں شامل خواتین سمیت دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے، گروپ کا سربراہ راشد کشمیری بنک ڈکیتیاں کی بارہ وارداتوں میں پہلے گرفتار ہوچکا ہے، ملزمان نے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے.

  • کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ

    کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ

    ضلع ایسٹ پولیس کا کرمنل کے خلاف گھیرا تنگ ایک ہی دن میں دوسرا پولیس مقابلہ

    تھانہ عزیز بھٹی پولیس کا عزیز بھٹی پارک نزد نزارت پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، زخمی ملزم فہیم عرف فہیمو کو پولیس نے موقع پر گرفتار کیاجبکہ دوسرا ساتھی شہزاد عرف چٹا موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی.

    مقابلہ تھانہ عزیز بھٹی گشت پر مامور پولیس پارٹی نے کیا اور دو ملزمان کو پولیس پارٹی نے مشتبہ جانتے ہوٸے روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فاٸرنک شروع کردی، زخمی ملزم درجنوں مقدمات میں پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکا ہے.

    ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لائی گئی، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا. گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ نیچے دی گٸی لسٹ میں شامل ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے. یاد رہے کے آج کے دن میں یے دوسرا پولیس مقابلہ ہے اس سے پہلے تھانہ گلشن اقبال پولیس نے مقابلہ کے دوران دو ملزمان کو اسلحلہ سمیت گرفتار کیا ایک زخمی حالت میں ہے.

  • چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    کراچی: ضلع سینٹرل پولیس کا سرجانی میں چھاپہ، چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا۔گودام سے بوریوں میں بھرے ہوئے 250 سے زائد موٹر سائیکل کے انجن برآمد۔کارروائی کے دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ۔کوئی نقصان نہیں ہوا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع سینٹرل کے تمام ایس ایچ اوز کو نفری سمیت طلب کر لیا گیا۔

    خفیہ اطلاع پرگودام پر چھاپہ مارا گیا تھا اور اطلاع تھی کہ مذکورہ گودام میں شہر بھر سے چوری کی موٹر سائیکل لائی جاتی ہیں جبکہ گودام چلانے والے ملزمان 3 ہزار میں موٹر سائیکل لفٹرز سے چوری کی موٹر سائیکل خرید لیتے تھے۔
    ملزمان پولیس کو دیکھ کر گودام سے فرار ہوئے۔گودام سے چوری کا سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے ملزموں نے پولیس پر حملہ کردیا، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے۔