Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ملزمان کلری,لیاری,سچل,گلستانِ جوہر,گلشنِ اقبال,بہادرآباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے

    گرفتار ملزمان میں سید حذیفہ ولد سید محمد عمران 2 محمد عامر ولد گل حمید 3 فیاض ولد غلام قادر 4 نعمان ولد عبدالرزاق شامل ہیں

    ملزمان کے قبضے سے چار بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ دو موٹرسائیکل برآمد

    ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 198/2021 اور 199/2021 اور 200/2021 اور 201/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    دوسری کارروائی میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے دونوں میاں بیوی گرفتار

    دونوں میاں بیوی سادہ لوح عوام کو نوسربازی کرکے نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے

    ملزمان محمد آصف اور بشری اسلحہ کے زور پر بھی عوام کو لوٹتے تھے

    ایس ایچ او شاہد تاج نے کارروائی کے دوران دو بغیر لائسنس ریوالور بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیا

    ملزمان کے قبضے سے مزید جعلی نوٹ بنانے کا سامان مختلف کرنسی نوٹوں کے سائز کےلئے کالے کاغذات کے چار پیکٹس 9 عدد چھوٹی بڑی کیمیکل کی۔بوتلیں اور چار خالی بوتلیں نقد رقم برآمد کرلی ہے

    پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 202/2021 اور 203/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے .

  • 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار

    988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جس میں مجموعی طور پر 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار
    دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران101اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جدید سائنسی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاریاں یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال ابتک مجموعی طور پر 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار کئے۔ اشتہاری وعادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب693 مجرموں کو گرفتار کیاگیا جبکہ295عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ساجد کیانی نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارہونے والوں میں کیٹیگری اے کے146 جبکہ کیٹیگری بی کے842 مجرمان شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے اس مہم کو ڈیلی بیس پر خود مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حاصل اہداف ہی پولیس افسران کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔

  • ریڈکارگینگ گروپ کے 2 ملزمان گرفتار ، اقبال جرم کیا

    ریڈکارگینگ گروپ کے 2 ملزمان گرفتار ، اقبال جرم کیا

    پاکستان رینجرز اور پولیس کی گلبرگ میں مشترکہ کاروائی دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ریڈکارگینگ گروپ سے ہے۔ ایف بی اریا میں ملزمان کی جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے لال گاڑی خوف کی علامت نب گئی تھی۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹج وائرل ہونے پر انٹیلجنس بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ڈکیتی سمیت دیگر جرئم کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فونز،اور لیپ ٹاپ برامد کیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتان ملزمان کو قانانی کاروائی کے لیے برامد سامان کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین وفاقی وزیر انسداد منشیات,

    منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین وفاقی وزیر انسداد منشیات,

    وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل لائن پر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بروقت اور موثر اقدامات سمیت ساحلی علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی، منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
    جمعرات کو یہاں منشیات کے خاتمے کے لیے میری ٹائم کوآرڈینیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے منشیات کی سمگلنگ پر مکمل طور پر قابو پانا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان کسٹمز منشیات کی سمگلنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، اس کے لیے تمام اداروں کا ساتھ چلنا اہم ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مکران کوسٹل لائن پر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ساحلی علاقوں کی حدود میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بروقت کارروائی میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے میں تاخیر نہیں کی جائے گی، مجرموں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا

  • زیر زمین چھپائے گئے خود کار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

    زیر زمین چھپائے گئے خود کار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

    زیر زمین چھپائے گئے خود کار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیر زمین چھپائے گئے خود کار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا

    کوہاٹ پولیس نے محمد زئی کے علاقہ لعل میلہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی،گھر پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا،پولیس نے کاروائی میں دو افراد کو گرفتار کر لیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

    بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی

    پکڑے گئے اسلحے میں دو کلاشنکوف،دو بندوق، ایک ریپیٹر، ایک رائفل، تین پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں زیر حراست ملزمان شیر محمد اور حاجی گل ساکنان محمد زئی کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا کاروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا

    ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے

  • کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی:بھینس کالونی موڑ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    لاش کی شناخت اقبال ولد رمضان عمر35سال۔

    کراچی:قیوم آباد چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ 02ٖٓ ڈکیت زخمی۔
    زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والوں کی شناخت حبیب اللہ ولد امین عمر28سال،ابراہیم ولد گل محمد عمر30سال۔

    راچی:لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شاہد ولد شبیرعمر30سال۔

    کراچی:اورنگی ٹاؤن خیر آباد گھر کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت سجاد ولد عبدالغفور عمر10سال۔

  • پی ڈی ایم کے جلسے عوام کے لیے نحوست ثابت ہونے لگے

    پی ڈی ایم کے جلسے عوام کے لیے نحوست ثابت ہونے لگے

    نوشہرہ:پی ڈی ایم کے جلسے عوام کے لیے نحوست ثابت ہونے لگے،اطلاعات کےمطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے غریب عوام کے لیے نحوست بن کرثابت ہونےلگے ہیں

    اس حوالے سے نوشہرہ سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آج نوشہرہ میں منعقد انتخابی جلسے کے اختتام پر بھگدڑ مچنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں‌

    ان زخمیوں کو نوشہرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھگڈراس وقت مچی جب مریم نوازجلسہ گاہ سےنکلنے لگیں تھیں

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ بڑی تعداد میں شرکائے جلسہ زخمی ہوئے اورکئی تو جان سےبھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

  • لاہور: ڈکیتی کے دوران 6 بچوں کے باپ  قتل

    لاہور: ڈکیتی کے دوران 6 بچوں کے باپ قتل

    لاہور: ڈکیتی کے دوران 6 بچوں کے باپ قتل ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 6 بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

    لاہورپولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔

    ڈاکوؤں نے نقدی اورزیورات لوٹ لیے اور اس دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے 6 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،لوگ خوف زدہ ہیں تازہ واقعہ کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے

  • الزام قتل میں  مطلوب2 منشیات فروش اشتہاری مجرم  گرفتار

    الزام قتل میں مطلوب2 منشیات فروش اشتہاری مجرم گرفتار

    تخریبی کاروائیوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار ہو گئے۔
    چارسدہ سروکلے پولیس نے تخریبی کاروائیوں اور قتل و اقدام قتل میں انتہائی2 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کیا، منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ سروکلے منتقل۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ جان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تخریبی کاروائیو ں میں ملوث اشتہاری مراد علی عرف شینا ولد شیر افضل سکنہ رشکئی بانڈہ جبکہ عرصہ دراز سے اقدام قتل میں مطلوب 1اشتہاری کو گرفتار کیا۔ علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں دو مشہور منشیات فروش سلیمان ولدسرتاج اور علی زیب ولد عباس علی کو منشیات سمیت گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 2025گرام چرس، 1پستول،1رائفل اور 18کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

  • چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال صدر سرکل کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے۔
    طلائی زیورات،نقدی اور گائے بھینسوں کی چوریاں آئے روز کا معمول بن گئیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ چکوال پولیس صدر سرکل چکوال کے شہری اور دیہی علاقوں میں چوریوں کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ،چوری کی مسلسل وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے،تفصیلات کیمطابق گزشتہ چند ہفتوں سے نہ صرف چکوال شہر بلکہ گردونواح کے دیہاتوں میں بھی گھروں،ڈیروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نامعلوم چور شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی، گھریلوسامان،موٹرسائیکلوں اور گائے بھینسوں سے محروم کرچکے ہیں،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے،عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔