سی سی پی او لاہور منشیات کے خاتمے کے میدان میں آ گئے۔ لاہور پولیس کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور تعلیموں اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کا آغاز۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوۓ رحجان کے خلاف آگاہی مہم کےلئے خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بطور مہمان خصوصی شرکت آگاہی تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان و فول پرسن نے شرکت کی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ "لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔45 یوم میں منشیات فروشوں کےخلاف 1334 مقدمات میں 1353 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
ملزمان کے قبضہ سے 498 کلوگرام چرس، 09 کلو 463 گرام ہیروئن، 05 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 815 بوتلیں برآمد کیں گئیں، سال 2020 میں منشیات فروشی پر 8205 مقدمات درج کئے گئے، لاہور پولیس کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف ایکشن جاری کئے ہوئے ہے، منشیات فروشی اور قمار بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھ کو پکڑا جارہا ہے، نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، منشیات کی سپلائی کو روکنے کیلئے سوسائٹی کو مثبٹ کردار ادا کرنا ہوگا، انسدادِ منشیات کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچوں کی کردار سازی میں والدین اور اساتذہ قلیدی کردار ادا کریں، سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا”
Category: جرائم و حادثات
-

منشیات کے خاتمے کیلئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر میدان میں آگئے
-

کراچی حادثات، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 1 زخمی
کراچی:کورنگی نمبر 2.5 کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیر ولد اقبال عمر18سال۔کراچی:ICI لکٹر گودی گودام کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عمر فاروق ولد حنیف عمر18سال۔کراچی:بہادرآباد دھوراجی کے قریب گھر کے ٹینک میں ڈوپ کرایک شخص ہلاک ۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حارث ولد ابراہیم عمر66سال۔کراچی:کورنگی نمبر02نورانی محلہ کے قریب گھر کی چھت سے گر کرایک خاتون ہلاک ۔
ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت فردوس زوجہ کاشف عمر30سال۔کراچی:ملیر کھوکھراپار لاسی پاڑہ کے قریب قبرستان سے مرد کی تشدد زدہ لاش برآمد۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔کراچی:سپرہائی وے الاصف چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر25سال۔کراچی:نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر35سال۔کراچی:سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔ -

لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرکہ كاروائياں
تھانہ گوالمنڈی پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چور ڈکیت گینگ گرفتار ہو گیا۔ ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد اکمل اور ایڈیشنل ایس ایچ او ارشد نزیر کی کارروائی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار
ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا
گرفتار ملزمان میں اویس خان عرف چٹا اور نعمان عرف مانی شامل،مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان سے1موٹر سائیکل، دو پسٹل تین موبائل فون اور نقدی برآمد،،ایس ایچ او انسپکٹر محمد اکمل کا کہنا۔ -

ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ضلعی پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سید والہ پولیس نے SHO محمد علی کی سربراہی میں 15 سال سے ہاوس رابری کے مقدمہ مطلوب اشتہاری ملزم ذوالفقار وٹو کو گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری روپوش تھا جسکو تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ واربرٹن پولیس نے SHO محمد بوٹا کی سربراہی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں 7 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محفوظ کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ وریں اثناء تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے SHO محند شبیر کی سربراہی میں راہزنی کے مقدمہ میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالزاق کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹا اور فرار ہو گیا تھا۔ تینوں اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سیدوالہ، SHO تھانہ واربرٹن، SHO تھانہ مانگٹانوالہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ تین خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرا مشن ہے۔
-

لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار
لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 18کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطا نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کراچی،کوئٹہ اور پشاور سے ہےملزمان لاہور میں منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان میں وجاہت،نزیز اور عمر خطاب شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے غالب مارکیٹ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
-

بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرتے تین مبینہ ملزمان گرفتار
لکی مروت: پولیس کی اہم کاروائی جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔ سٹی پولیس انچارج نوید نواز نے شین باغ چوک پر ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد کیا، اسلحہ ٹرک کے ٹول بکس میں چھپایا گیا تھا۔ڈی ایس پی عظمت بنگش کی پریس کانفرنس جس میں بتایا کہ اسلحہ میں 30عدد 30بور پستول بمعہ 4000کارتوس، 6عدد رپیٹرز بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔ٹرک سے 1عدد کلاشنکوف بمعہ 1200کارتوس برآمد ہوئے ہیں، دوعدد کلاشنکوف نما پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ایک کا ضلع ٹانک سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہاتھا۔
-

کراچی پولیس، اہم ملزمان گرفتار
کراچی:
01- جمشید کوارٹر پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیاملزم کو خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے کیا گیا ہے
گرفتار ملزم شاہد کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد
ملزم پہلے بھی تھانہ جمشید کوارٹر اور تھانہ ناظم آباد میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے
ملزم کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی
ملزم کا سابقہ ریکارڈ
FIR No. 64/21 u/s 6/9-B PS Jamshed QuartersFIR No. 122/1997 u/s 399/402 PPS PS North Nazimabad
مزید تفتیش جاری ہے
02- تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو منشیات فروشوں گرفتار کئے
ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے
گرفتارملزمان میں عبدالمجید اور کنور خان شامل ہیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد
ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے
03- تھانہ گلشن اقبال پولیس نے دو مختلف کارواٸیوں میں چار منشیات فروش گرفتار کیٸے
پولیس نے خفیہ اطلاع اطلاع پر کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان امین اور رحمت کے قبضے سے 225 گرام چرس برآمد
گرفتارملزمان عمران اور سرفراز کے قبضے سے 75 گرام چرس برآمد
ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے.
04- ٹیپو سلطان پولیس کا اسٹریٹ كریمنل کے خلاف کریک ڈاون جاری
خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوٸے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت صاحب بہادر ولد خان بہادر سے ہوٸے
ملزم کے قبضے سے پستول 32بور بمع 2راؤنڈ برآمد
گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 72/21 جرم دفعہ23(1)a اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.
ملزم پہلے بھی تھانہ فیریر میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .
-

سگی بیٹی کےقاتل کو عدالت نے سنائی سنگین سزا
سگی بیٹی کےقاتل کو عدالت نے سنائی سنگین سزا
باغی ٹی وی :چونیاں میں سگی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے والد کو تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
سگی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک والد غلام مصطفیٰ کو ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے تین بار سزائے موت اور پچیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی. نواحی گاؤں ہرچوکی میں والد نے نو سالہ فاطمہ بیٹی کو گھر سے باہر ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
زیادتی کے بعد سفاک والد نے گلا دبا کر بیٹی کو قتل کر دیا تھا تھانہ سٹی پولیس نے دوران انٹیروگیشن والد سے اعترافی بیان بھی لیا
-

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹنے کی عجیب و غریب اور افسوس ناک کہانی سامنے آگئی
باغی ٹی وی : لاہور میں دو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اغواء کرکےڈیڑھ کروڑ کی لوٹ مار کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، ان حالات میں غیر ملکی سرمایہ کار کیسے آئیں گے؟۔
واردات سوئٹزرلینڈ کے رہائشی اہرہارڈٹ سٹیفن اور جرمنی کے میگروین ماریہ سپاری کے ساتھ ہوئی۔دونوں غیر ملکی سرمایہ کار سوٹرزلینڈ زیورچ سے 10 فروری 2021کو لاہور آئےاور پی سی ہوٹل میں ٹھہرے۔
رانا عرفان محمودنامی شخص نے ان غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر پاکستان لاہور بلایاتھا۔ راناعرفان محمود ان کو کچھ لوگوں سے ملوانے اور کھانا کھلانے کے بہانے رات ساڑھے نو بجے پی سی ہوٹل کی گاڑی پر ان کو لے کرباہر نکلا۔
اس نے کچھ سڑکوں پر گھمانے کے بعد گاڑی ایک جگہ ویرانے میں روک دی۔جس کے بعد وہاں دو اور گاڑیاں آکر رکیں۔انہوں نے غیر ملکیوں کو ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ بٹھادیا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد انہوں نے ایک تنگ سڑک پر گاڑی روکی۔وہاں ایک اورگاڑی میں تین افراد سوار تھے،جن کے پاس اسلحہ تھا اور گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پولیس والی نیلی لائٹ بھی پڑی تھی۔
انہوں نے غیر ملکیوں کے کپڑوں پرشاپرسےپاؤڈر نکال کر ( منشیات)ملنا شروع کردیااور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دونوں غیر ملکیوں کوایک ڈیرے پر لےجا کرگن پوائنٹ پر12 لاکھ سے زائد مالیت کے یوروچھیننے کے بعد 1.86بٹ کوائن کرنسی بزریعہ لیب ٹاپ ٹرانسفر کرالئے۔
جس کے بعد ملزمان نے غیر ملکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شخص جس نے جعلی پریس کی شرٹ پہن رکھی تھی۔اس سے دونوں کی ویڈیو بنوائی۔
ملزمان نے ان سے مزید30 کروڑکا مطالبہ کیااور کہا کہ پاکستان میں منشیات کی سزا موت ہے،اگر30 کروڑ نہ دئیے تو وہ یہ ویڈیو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔
غیر ملکیوں کے جان بچانے کے لئےرقم دینے کے وعدے پر ملزمان ان کو ایک ٹیکسی سٹینڈ پر چھوڑگئے۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے یو جی ایس کمپنی کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مترجم عطاء النور ثاقب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکاہے۔
-

لڑکی سے زبردستی شادی کی کوشش، کیا ہوا دولہا اور اسکے والد کا انجام؟
لڑکی سے زبردستی شادی کی کوشش، کیا ہوا دولہا اور اسکے والد کا انجام؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رشتے کے لیے زور زبردستی کے الزام پر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار والد اپنے بیٹے کی شادی زبردستی لڑکی سے کرانا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والدین اس کے خلاف تھے۔ پولیس نے کارروائی کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے داؤدزئی میں غگ ایکٹ کے تحت باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ
پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم
پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟
پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش
لڑکی کے والد نے بتایا کہ اورنگزیب اور اس کا بیٹا کاشف میری بیٹی سے زبردستی رشتہ کرنا چاہتا ہے، ہمارے انکار کرنے کے باوجود وہ نہ مانے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔
پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا
آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا
آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم
کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر
بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی
درج مقدمے کا متن ہے کہ کاشف اور اس کے والد نے رشتے سے انکار پر سنگین دھمکیاں دیں۔پولیس کی کارروائی پر لڑکی کے والدین نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔
بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس