Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • منشیات فروشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں:سی سی پی او لاہورکی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع

    منشیات فروشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں:سی سی پی او لاہورکی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع-

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 منشیات فروش گرفتارکرلیا گئے- تھانہ اچھرہ اور شادمان میں 06 مقدمات درج،نصیر آباد،غالب مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد میں بھی07 مقدماتدرج کرلیے گئے- نشتر کالونی،کاہنہ،کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں04 منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے- گرفتار ملزمان کے قبضے سے04 کلو 800 گرام چرس برآمد،01کلو520گرام ہیروئن اور 123لیٹر شراب بھی برآمد، گرفتارکریے گئے- ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات شروع-

    مزید کہا کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے- نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

  • انصاف نہ ملنے پرلوگ اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئے: ویڈیو وائرل

    انصاف نہ ملنے پرلوگ اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئے: ویڈیو وائرل

    بہاولپورمیں انصاف نہ ملنے پر بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی ۔

    شہری نے حکومت سے انصاف نہ ملنے پر اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ بلال نامی شہری کی اپنے چار بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 7 نیوز کو موصول ہوئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ چاروں بچوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ پر ٹیپ لگا کر شہری دھمکی دے رہا ہے ۔ شہری ویڈیو میں دھمکی دینے کا ساتھ ساتھ چھری بھی لہرا رہاہے ۔

  • عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس کی کامیاب کاروائی مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد انیس احمد کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہونے والے دو سٹریٹ کریمنل ، ڈکیت ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کے گرفتار کر لیا-

    مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد میں دوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر انیس احمد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے اس واقعہ کی سی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزمان کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی بھی تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درجنوں سٹریٹ کرائم ، چوری ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ برآمدگی میں کے مقدمات میں مطلوب و گرفتار ہو چکے ہیں- گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان
    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    برآمدگی
    (1) دو عدد ضرب پسٹل تیس بور مع سات روند زندہ برآمد.

    (2) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری نا معلوم میکر یونیک سیاہ انجن نمبر DSE-1849741 چیچس نمبر DSC-253757

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 71/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (2) مقدمہ الزام نمبر 72/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (3) مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 18/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 156/17 بجرم دفعہ 393 پی پی سی تھانہ ملیر سٹی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 19/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (5) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • فرارملزم علاج معالجے کیلئے ہسپتال پہنچا اور پکڑا گیا

    فرارملزم علاج معالجے کیلئے ہسپتال پہنچا اور پکڑا گیا

    تھانہ کورنگی کی حدود لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے تین ملزمان میں دو لٹیرے بھائی ، عادی جرائم پیشہ گرفتار جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار

    امروز بوقت 12:05 بجے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ حدود تھانہ کورنگی عوام سے لوٹ مار میں مصروف تھے- پولیس پارٹی معمول کی پیٹرولنگ میں مصروف تھی جیسے ہی پولیس موبائل لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پہنچی تو عوام سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی- جس سے دو گولیاں پولیس موبائل کے سامنے والے شیشے پر لگی جس سے شیشے میں سوراخ ہوا- پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کا ایک پیچھے بیٹھا ایک ساتھی زخمی ہوا۔

    موٹر سائیکل سوار ملزمان عوام کی بھیٹر اور ٹریفک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا- زخمی ملزم بلغرض علاج معالجے کیلئے جناح ہسپتال پہنچا اور اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی اور بتایا کے مجھے شاہ لطیف ٹاون میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگی ہے اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں- جناح ہسپتال سے ایم ایل او کی انٹری چلنے کے بعد تھانہ کورنگی کی پولیس پارٹی جناح ہسپتال پہنچی اور مذکورہ ملزم کو شناخت کیا گیا.

    ملزم کی شناخت ظفر خان ولد ہمیش گل کے نام سے ہوئی جسکا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا اور سے قبل بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں مقدمہ الزام نمبر 484/2020 بجرم دفعہ 6/9B منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار زخمی ملزم کے دوسرے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسکی شناخت فرید گل ولد ہمیش گل کے نام ہوئی ہے جو کے عادی جرائم پیشہ ہے اور تھانہ صدر میں مقدمہ الزام نمبر 313/15 بجرم دفعہ 6/9A منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA کے تحت عمل میں لائی گئی ہے-

    . گرفتار ملزمان سے دیگر ایک مفرور ساتھی کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے.

  • ثقلین نےنئی پینٹ کی خواہش کی،میرےلیےدووقت کی روٹی پوری کرنامشکل:اورپھروہ ہمیشہ کےلیےروٹھ گیا:والد

    ثقلین نےنئی پینٹ کی خواہش کی،میرےلیےدووقت کی روٹی پوری کرنامشکل:اورپھروہ ہمیشہ کےلیےروٹھ گیا:والد

    لاہور : ثقلین نےنئی پینٹ کی خواہش کی،میرے لیےدووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل:اورپھروہ ہمیشہ کےلیےروٹھ گیا:اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 12 سالہ بچے کی خود کُشی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق غربت نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی۔ 12 سالہ بچے ثقلین نے نئی پینٹ کی خواہش پوری نہ ہونے پر موت کو گلے لگا لیا۔ لخت جگر کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ والد کا کہنا ہے کہ میرے چھ بچے ہیں اور ثقلین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جس کی عمر 12 سال تھی۔

    والد نے بتایا کہ میں بہت غریب ہوں۔ ثقلین نے مجھ سے نئی پینٹ کی خواہش کی تھی، میرے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ، نئی پینٹ کی خواہش کہاں سے پوری کرتا ؟ جس پر دلبرداشتہ ہو کر 12 سالہ ثقلین نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ ماں بچے کی تڑپ دیکھ کر اُدھار پر پینٹ لائی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔اورپھرمیرا ثقلین ہمیشہ کےلیے روٹھ گیا

  • اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

    کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی گئی-

    اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری۔ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں کلوز سرکٹ کیمرے نصب نہیں، ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے کیمروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل/گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیگی اس عمل کا مقصد بین الصوبائی کار/موٹرسائیکل لفٹرز کی گرفتاری اور چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی شہر سے باہر ترسیل کو روکنا ہے۔ اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پکڑے جانے پر ملزمان کیخلاف موثر کارروائی کی جا سکے گی۔ تفتیش میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور انکے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

    تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی ادائیگی کے متعلق بھی تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔

  • کیپٹن محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن گرینڈ آپریشن

    کیپٹن محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن گرینڈ آپریشن

    لاہور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز سجاد کیانی کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن کا گرینڈ آپریشن۔مجموعی طور پر21 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 کلوگرام سے زاید چرس اور 65 لٹر شراب برآمد۔نواں کوٹ پولیس نے 07ملزمان کے قبضہ سے 04کلو415گرام چرس اور 25 لٹر شراب برآمد۔ساندہ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔وحدت کالونی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 02 کلو 80 گرام چرس برآمد کی.گلشن راوی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو 240 گرام چرس برآمد کی۔ملت پارک پولیس نے 03 ملزمان سے 480 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد کی۔اقبال ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو 100 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد ۔شیراکوٹ پولیس نے 01 کلو 30 گرام چرس برآمد کی۔مسلم ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو گرام سے زاید چرس اور 10 لٹر شراب برآمد۔سمن آباد پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمد اجمل

  • منشیات فروش و اسٹریٹ کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ، پولیس کی مسلسل کاروایئاں

    منشیات فروش و اسٹریٹ کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ، پولیس کی مسلسل کاروایئاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروش و اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کاروائیاں

    ایس ایس پی سٹی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے (4) ملزمان کو گرفتارکیا.

    (1) تھانہ بغدادی
    تھانہ بغدادی پولیس نے مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران (2) اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا.

    گرفتار ملزمان کے نام
    1. نواز علی ولد فقیر محمد.
    2. محمد اکرم ولد محمد ابراہیم.

    گرفتار ملزمان سے (2) پستول 30 بور بمعہ 6 راؤنڈز, (1040) گرام بہترین کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنل کی وارداتیں اور منشیات فروشی کیا کرتے تھے.

    گرفتار ملزم محمد اکرم کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبر 349/2019 بجرم دفعہ 6/9-A تھانہ بغدادی میں درج ہے.

    (2) تھانہ چاکیواڑہ
    تھانہ چاکیواڑہ پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے (2) منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (750) گرام بہترین کوالٹی چرس برآمد کی گئی

    گرفتار ملزمان کے نام
    1. مسمات حسینا زوجہ نیاز محمد.
    2. سمیع اللہ خان ولد غلام رسول خان.

    گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے.

    گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات
    1. ایف آئی آرنمبر 68/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج
    2.ایف آئی آر نمبر 69/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج

    دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری

  • پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی شاندارکاروائی۔

    اسٹریٹ کریمنل واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایف بی انڈسٹریل کے حدود شیزان والی گلی میں ملزمان شہری ثاقب ولد سلیم سے موبائیل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اسد ولد لیاقت کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی عرفان عرف آپو فرار ہوگیا-

    گرفتار ملزم اسد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ۳ راونڈز، 350 روپے نقد ایک موبائیل فون ذاتی اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون کیو موبائیل اور نقد 2200 روپے، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد رجسٹریشن نمبر ہنڈا 125 برآمد کرلیا- ملزم متعدد بار مقدمات تھانہ شریف آباد، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ جمشید کوارٹر میں گرفتار ہو چکا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی پر زھریلا گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعیدآباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر لیا

    سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل تابڑ توڑ حملے جاری منہ کے کینسر کا سبب بننے والا زھریلا گٹکا مافیا تیار کر کہ فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی پولیس پارٹی کو دوران گشت مخبر کی اطلاع موصول ھوئی کہ مکان نمبر 655 سیکٹر 4 ڈی کی بیٹھک میں ایک شخص عبدالقادر ولد انور زھریلا گٹکا ماوا تیار کر رھا ھے لہذا اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دیکھا کہ ایک شخص موجود ھے اور 2 عدد بالٹیوں میں تیار شدہ گٹکا 225 پیکٹ اور 20 کلو کے قریب چونا و پلاسٹک کے 3 چھوٹے ٹب موجود ملے لہذا ملزم عبدالقادر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کہ مالمقدماتی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ الزام نمبر 84/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا

    گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ھذا میں زھریلا گٹکا ماوا فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ھو کر جیل جا چکا ھے اب مزید تفتیش کے لیے سپرد تفتیشی حکام کیا گیا