Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہورکےمعروف تاجرنےپہلےگاڑی میں‌کفن کا سامان رکھااورپھردوسری بیوی کےگھرخودکشی کرلی

    لاہورکےمعروف تاجرنےپہلےگاڑی میں‌کفن کا سامان رکھااورپھردوسری بیوی کےگھرخودکشی کرلی

    لاہور:لاہورکےمعروف تاجرنےپہلےگاڑی میں‌کفن کا سامان رکھااورپھردوسری بیوی کےگھرخودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق گلشن راوی میں تاجر عامر قریشی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر اور سینئر نائب صدر شاہ عالم مارکیٹ عامر قریشی نے گلشن راوی میں خودکشی کی، متوفی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

    پولیس کے مطابق متوفی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری بیوی کے گھر جا کر خودکشی کی جبکہ متوفی اپنے کفن دفن کا سامان بھی گاڑی میں ساتھ لیکر گیا۔

    پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تاجر عامر قریشی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوں گے۔

  • پہلے وعدے،قسمیں اور تسلیاں:شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا

    پہلے وعدے،قسمیں اور تسلیاں:شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا

    لاہور:پہلے وعدے،قسمیں اور تسلیاں:شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کر دیا، ملزم کاشف نے صوبیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

    شرقپور کا رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے، رشتے سے انکار پر صوبیہ کو قتل کیا۔

    حواکی بیٹی کیلئے شادی سے انکار بھی جرم بن گیا۔ شادی سے انکار پرشرقپور کے رہائشی نوجوان کاشف نے گھر میں گھس کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم کاشف نے صوبیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا،

    ملزم کاشف فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ شرقپور کا رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے۔

    ایس پی سٹی کا کہناہے کہ ملزم نے رشتہ نہ کرنے پر صوبیہ کو قتل کیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

  • قصور میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ:14 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل

    قصور میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ:14 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل

    قصور:نواحی گاوں پیرووالا میں 14 سالہ بچے کی پھندا لگی نعش ملنے کا معاملہ

    باغی ٹی وی : راؤخانوالہ سے اویس نامی بچے کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کر دیا گیا اویس کے ورثاء نے بچے کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کے خلاف نعرے بازی کی-


    لواحقین کے احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ ٹریفک کے لئے بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لواحقین کا مقدمہ میں مبینہ زیادتی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-


    اویس کے ورثاء کے احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں سے فیرپوروڈ اسٹئل باغ چوک سے بند روڈ بند ہونے سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا، تاحال پولیس و دیگر ادارے موقع پر نہیں پہنچے-

    اویس کے والد کا کہنا ہے کہ اویس کو 7 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے تعاون نہیں کیا-

    اویس کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کی آمد تک نعش نہیں اٹھائیں گے، بچے سے اوباشوں نے زیادتی کی

    جبکہ ڈی پی او قصور عمران کشور اویس کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ملزمان بھی گرفتار ہیں۔

    ڈی پی او قصورعمران کشور کے مطابق بچے کے قاتل گرفتار ہیں زیادتی کا کہنا قبل از وقت ہے۔

  • پولیس کی اینٹلی جنس برانچ کی مکمل ناکامی:ماضی کے اہلکاروں کی برابری بھی نہ کرسکے

    پولیس کی اینٹلی جنس برانچ کی مکمل ناکامی:ماضی کے اہلکاروں کی برابری بھی نہ کرسکے

    شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام رہی ہے- پولیس کا اینٹلی جنس مکمل طور پر ناکام اسپیشل برانچ صرف محکمہ پولیس کی آئی آر نکالنے میں مصروف ہے-

    اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ماضی میں بالباس سادہ اہلکاروں نے زبردست کاروائیاں کیں تھیں- کومبنگ آپریشن صرف نمائشی کاروائی کے طور پر کیا جا رہاہے -کومبنگ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیوز مرتب کرکے میڈیا سے شیئر کیوں نہیں کی کرہی ہیں- ایس ایچ اوز کو امتحان کے بعد تعینات کیا جاتا ہے مگر ان کرائمز کی روک تھام میں انکی آراء کو اہمیت نہیں دی جاتی مٹینگ میں صرف پگڑی اچھالی جاتی ہے- محکمہ پولیس کے نچلے طبقے کو صرف سزائیں دی جاتی ھیں جس سے نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ھے اور وہ خوف کے مارے کام کرنے کو تیار نہیں ہے-

    ایس ایس یو / آر آر ایف/ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ/ کرائم برانچ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں صرف انکی گاڑیاں پیڑول پر رہی ہیں- پولیس منشیات کے اور اسلحہ برآمدگی کے جھوٹے مقدمات کر رھی ھے سابقہ کرمنل جو توبہ تائب ھوچکے ہیں انہیں بلاوجہ بند کر کہ دوبارہ کرائم کی طرف راغب کیا جا رہاہے- منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی موقع پر ویڈیو بنانے اور میڈیا سے شیئر کے احکامات سے پول کھل سکتا ہے- انہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار سے شعبہ تفتیش کے پولیس افسران پر کام کا دباؤ پڑتا ھے جس سے وہ ان مقدمات پر توجہ نہیں دے پاتے اسکے علاوہ جوڈیشل پالیسی کے 14 یوم میں چالان جمع کرانا بھی انہیں تفتیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کرتا-آپریشن پولیس کو بلاوجہ ھر سیکورٹی ڈیوٹی میں گھسیٹنا بھی انکی ڈیوٹی کو متاثر کرتا ھے سیکورٹی ڈیوٹی کے پالیسی ساز کو خصوصی توجہ دینی چاھیے

    دنیا جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رھی مگر تھانہ جات میں فنگر پرنٹ لینے والا کوئی اھلکار نہیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ثبوت اکھٹے کرنے بابت تھانہ جات کے اھلکار نابلد ھے انہیں کورسسز کرائیں جائیں تاکہ بلاوجہ کی فرانزک ٹیموں اور انکے اخراجات سے بچا جائے- تھانہ جات کی سطح پر فنڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ افسران بروقت عوام کو سہولت دے سکیں اور فون لوکیٹر کو اگر تھانہ جات نہیں ٹاؤن / ضلعی سطح پر فراھم کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے- ٹرانسفر/ پوسٹنگ کو آٹو پر رکھا جائے ھر دوسال کے بعد اھلکار/ کلرک کی ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے-

  • پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، لیاقت آباد پولیس کی کاروائی

    پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، لیاقت آباد پولیس کی کاروائی

    سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ نگرانی پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا-

    لیاقت آباد میں پولیس نے زبردست کارروائی کرکے جمشید نامی پتنگ فروش گرفتارکرلیا- ملزم کے قبضہ سے1000سے زائد پتنگیں برآمدکر لی گئیں- ملزم نے دیگر اضلاع سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا-

    ایس ایچ او لیاقت آباد عاصم جہانگیر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے- لیاقت آباد میں پولیس کی زبردست کارروائی پرایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی لیاقت آباد پولیس کو شاباش دی گئی- ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں- پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے-

  • بیویوں نے خاوند کوقتل کرکے نعش بھی گھرمیں دفن کردی:پولیس بھی خوف زدہ ہوگئی

    بیویوں نے خاوند کوقتل کرکے نعش بھی گھرمیں دفن کردی:پولیس بھی خوف زدہ ہوگئی

    کوٹلا کلاں :بیویوں نے خاوند کوقتل کرکے نعش بھی گھرمیں دفن کردی:پولیس بھی خوف زدہ ہوگئی،اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل کے علاقے کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں دو ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔قتل ہونے والے 35سالہ افضل نے 2شادی کر رکھی تھیں۔دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، 2ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والے 35سالہ افضل نے 2شادی کر رکھی تھیں جس کے باعث دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس اپنی ٹیم کے ہمراہ مواقع پر پہنچے اور گڑھے کو کھود کر افضل کی نعش کو برآمد کر لیا گیا۔

    مقتول افضل کی 2بیویوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ2ماہ پہلے مقتول افضل کے اغواء کی ایف آئی آر تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج کروائی گئی تھی۔

    پولیس بھی اس واقعہ سے پریشان ہے اوروہ اس محرکات تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد، حادثہ میں زخمی ڈولفن جوان کی عیادت

    ساجد کیانی نے زخمی اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعا.
    ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی ڈولفن سکواڈ کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
    لاہور،06فروری2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورگذشتہ رات دوران ڈیوٹی موٹر سائیکل حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکارکانسٹیبل واجد کی عیادت کی۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے زخمی ڈولفن جوان کو پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا۔انہوں نے جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ڈولفن اہلکار کی علاج معالجہ بارے دریافت کر رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے ایس پی ڈولفن کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی ڈولفن اہلکار واجد کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

  • لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور:ملبے سے ایک خاتون اور لڑکی کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے، نازیہ بی بی اور 8 سالہ لڑکی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل حصہ لے رہی ہیں، رہائشی لوگوں کے مطابق ایک یا 2 بچے ابھی ملبے تلے موجود ہیں، گرنے والے مکان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ملبے سے 5 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، نازیہ عمر 35 سال، نیہا عمر 17 سال، رونی 10 سال، زوہی 2 سال کو زندہ ریسکیو کیا گیا، زین (عمر3.5 سال ) ملبے میں دبنے سے جاں بحق ہو گیا، تمام مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی بچوں کو چلڈرن ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا.

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد, پہلی کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکرنیازبیگ کے قریب ہوئی۔جہاں پر دوران تلاشی مشکوک کار کے خفیہ خانوں میں سے تقریبا 15 کلو گرام ہیروئن برآمد۔ہیروئن کو گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا. ملزم بنام جہانزیب خان جو پشاور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
    جب کہ دوسری کارروائی ہے چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ہوئی۔جہاں دوران تلاشی مزدے میں سے تقریبا 66 کلو گرام چرس اور 18 کلو گرام افیون برآمد۔ملزم ریاض بیگ جو لاہور کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تیسری کاروائی کچہری روڈ جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ہوئی۔جہاں پر ایک مشکوک کار میں سے تقریبا چار کلو گرام چرس برآمد۔ملزم بنام زاہد نوازجو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔
    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھکاریوں سے بھی رشوت:سندھ سے بری خبرآگئی

    بھکاریوں سے بھی رشوت:سندھ سے بری خبرآگئی

    کراچی:بھکاریوں سے بھی ڈنڈے کے ذریعے رشوت:سندھ سے بری خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سے ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں ایک بھکاری کہہ رہا ہے کہ ہم سے روزانہ کی بنیاد پر 150 روپے لے رہے ہیں

    اس وائرل ویڈیو میں ایک بھکاری اس ایم پی اے کا نام بھی بتا رہا ہے کہ ملک شہزاد اعوان ان سے پیسے لیتے ہیں اوراگرنہ دیں توپھرکہتے ہیں کہ یہ چوراورجیب کترے ہیں

     

    اس ویڈیو میں اس بھکاری نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائیں اورایسے مجرم پیشہ ایم پی اے کو سزادیں اورغریبوں کی دعا لیں