Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس اہلکار سعد نے سب انسپکٹر اللہ بخش کے ذهنی معزور بیٹے پرتوڑے ظلم کے پہاڑ !!

    پولیس اہلکار سعد نے سب انسپکٹر اللہ بخش کے ذهنی معزور بیٹے پرتوڑے ظلم کے پہاڑ !!

    شاہ فیصل کالونی تھانہ کی مدد گار 15 عام عوام کی جان و مال کی حفاظت تو دور کی بات ہے اپنے ہی پیٹی بھائیوں کے بچوں پر تشدد کرنے پر اتر آئی۔
    شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں رات گئے ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔نہایت ایماندار اور شریف انسان سب انسپکٹر اللہ بخش کے بیٹے شارخ جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔اس کی معمولی سی غلطی پر پولیس اہلکار سعد نے منہ پر پسٹل کے بٹ مارنا شروع کر دیے ۔اور کال کر کے اپنے سسر آئی ایس آئی محفوظ کو بلا لیا ۔بات یہاں تک ختم نہیں ہوئی۔ شراب کے نشے میں اے ایس آئی محفوظ نے شارخ کو پولیس موبائل میں ڈال کر مار پیٹ کرنا شروع کر دی ۔‏جس کے بعد پولیس والے کے بچے کو ڈاکوؤں کی طرح شاہ فیصل کالونی تھانے لے گیا اور وہاں جا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔جس کے بعد شارخ کو بنا کسی طبی امداد اور میڈیکل کے تھانہ سے روانہ کر دیا گیا ۔ اے ایس آئی محفوظ اور اس کا داماد اہلکار سعد جو کے خود مددگار 15 میں ڈیوٹی کر رہا ہے۔علاقے میں اے ایس آئی محفوظ اور سعد پولیس والا دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں ۔ اہل محلہ گرین ٹاؤن کی سندھ پولیس کے بالا افسران سے ان دونوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل ۔

  • منشیات فروش ملزمان کو آخر کیسی  جدید ٹیکنالوجی  کی مدد سے گرفتار کیا؟؟

    منشیات فروش ملزمان کو آخر کیسی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا؟؟

    لاہور: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت.اقبال ٹاؤن ڈویژن منشیات فروشوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کا سلسلہ جاری.فروری کے پہلے ہفتے میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔6 روز میں خاتون منشیات فروش سمیت 27 ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان سے 17کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔ملزمان سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد۔ملزمان درباروں۔سکولز۔کالجز۔شاپنگ سنٹرز۔ہوٹلز کے اردگرد منشیات فروخت کرتے تھےملزمان کوخفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔لاہور کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل

  • سکھن پولیس کا بڑا کارنامہ، متعدد مطلوب اسٹریٹ کرمنز گرفتار

    سکھن پولیس کا بڑا کارنامہ، متعدد مطلوب اسٹریٹ کرمنز گرفتار

    سکھن سے پولیس کو مطلوب اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار۔ گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر پیرانو گوٹھ میں کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی سے چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 84/2021 تھانہ عوامی کالونی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج تھا۔
    گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن شہریوں سے چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے. ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد وارث اور ارشاد عرف شادا شامل ہیں۔

  • سوشل میڈیا پراسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی

    سوشل میڈیا پراسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی

    پشاورمیں کیپٹل سٹی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان کی نشاہدہی کرکے انکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو نوجوان اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان افتخار احمد ولد صحبت خان سکنہ باڑہ گیٹ اور منظور حسین ولد حسن شاہ سکنہ نودیہ پایان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    لاہور پولیس بااثر بدمعاش مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کی جانے والے آپریشن میں بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتار ہوگیا- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے باور کروایا کہ ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے-

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےپٹواری گینگ کی ہوائی فائرنگ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی گئی۔ چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    گرفتار ملازمان میں شاہزیب کھوکھر، فہد علی،یونس کھوھر اور مٹھو خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برامد کرلی گئیں۔ دیگرملزمان کی گرفتاری اور غیر لائسنسی اسلحہ کی برامد کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے اپنے فرض پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہے۔سی سی پی او لاہور کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او چوہنگ اور ٹیم کو شاباشی پیش کردی گئی-

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے یقین دہانی کروائی کہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • ڈاکوکھلے عام  لوٹ مار میں مصروف، شہری سراپا احتجاج

    ڈاکوکھلے عام لوٹ مار میں مصروف، شہری سراپا احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کھلے عام لوٹ مار میں مصروف رہے جبکہ ماڈل پولیس اخروٹ ،سگریٹ برآمدگی میں مصروف تھی- شہری جائیں تو کہاں جائیں- ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات عروج پر ہونے کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی –

    ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ دنوں تحصیل کلاچی میں ڈکیتی کی واردات ہونے کے بعد دکاندار سراپا احتجاج ہوگئے- دکانداروں نے صبح سات سے دن دس بجے تک دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا اور تحصیل کلاچی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ہے- احتجاج جاری مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس فل فور کاروائی کرے –

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے ڈاکو کھلے عام لوٹ مار میں مصروف ماڈل پولیس اخروٹ ،سگریٹ برآمدگی میں مصروف شہری جائیں تو جائیں کہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اخروٹ برآمدگی، سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف تو چھاپے مار رہی ہے اور کارروائیاں تو کر رہی ہے لیکن ڈاکوؤں کو کھلے عام چھوٹ دے رکھی ہے-

  • وفاقی دارالحکومت کا  رورل سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا

    وفاقی دارالحکومت کا رورل سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا

    وفاقی دارالحکومت کے رورل سرکل تھانہ نیلور کے علاقہ میں بھتہ خور، قبضہ گروپس اور جراٸم پیشہ افرادسرعام گن پواٸنٹ پر بھتہ وصول کرنے لگ گئے ہیں- شہری نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو تھانہ نیلور کے شریف النفس شہری منتظر عباس کودن دیہاڑے فاٸرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا-

    عمران خان نے اسلامآباد میں قبضہ گروپوں کے کلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی تھیں- تھانہ نیلور اسلام أباد کے علاقہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر بھی عملدرأمد نہ ہوسکا- قبضہ گروپ بھتہ خور گروپ کے کارندوں نے تھانہ نیلور کے رہاٸشی منتظر عباس کو چھاپر میں دن دیہاڑے فاٸرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا اور کسی وزیر نے نوتس تک نہ لیا-

    دن دیہاڑے جراٸم پیشہ افراد، قبضہ گروپس اور کامٹر گشت کی وجہ سےعوام اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے- تھانہ نیلور کے علاقہ ڈلہ چھاپر جراٸم پیشہ افراد کے حوالے سے علاقہ غیر بن چکاہے- رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان وزیرداخلہ جلد از جلد نوٹس لیں-

  • اسلام اباد  کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں پولیس نے کارروائی کی جس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے-

    اسلام آباد پولیس نے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا- اسلام آباد پولیس کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گن پوائنٹ پر پرس و نقدی چھینے والے گروہ کا مرکزی ملزم محمد دانش کو پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے- ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن سمیت شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز و نقدی برآمد کرلیے گئے ہیں- ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے رورل زون کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کرلیا ہے –

    ملزم کے خلاف درج مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 مسافر زخمی، 2 جاں بحق

    مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 مسافر زخمی، 2 جاں بحق

    پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں علی پور روڈ، حاجی واہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آ ئی ہے-

    ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں یہ حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیا اور فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • رینجرز اور پولیس کی کاروائی، انتہا ئی مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی کاروائی، انتہا ئی مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی کاروائی، انتہا ئی مطلوب ملزمان گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے لیاری میں مشترکہ کاروائی کر تے ہو ئے انتہا ئی مطلوب ملزمان امن عرف نر یش اور اُسامہ عرف مارواڑی کو گر فتارکر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصو لی، منشیات فروشی، ڈ کیتی اور گر نیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ راشد عرف چکنا اور ارشاد عر ف اُلو (زاہد لا ڈ لہ گروپ)کے حکم پر مورخہ 15نومبر 2020کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رکشے میں سوار صدام کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم امن عرف نر یش نے مز ید انکشاف کیاکہ دیگر ساتھیوں سفیر، فواد، شیروز عرف ڈاڈا کے ساتھ ملکر لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور سمیر، اُ سا مہ اور میمن کے ساتھ ملکر بلد یہ، سول ہسپتال، جو ڑ یا بازار اور شیر شاہ کے علاقو ں سے اسلحے کے زور پر 60سے زائد ڈ کیتیاں بھی کر چکاہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔