شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) بس ،کار، مزدا اور ٹرالی کے درمیان تصادم
نمر کیمیکل بھکھی فیصل آباد روڑ پر بس، کار ، مزدا اور ٹرالی کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا-
زخمیو میں تنویر ولد بشیر 35 سال اورفیصل ولد خوشی محمد 20 سال نواں کوٹ شامل ہیں
Category: جرائم و حادثات
-

سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
-

جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت
سیشن عدالت لاہور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے. ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ڈاکٹر ڈالیا محمود کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ہے.
درخواست گزار خاتون ڈاکٹر کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ہیں.وکیل نے کہا تھا کہ درخواستگزار لیڈی ڈاکٹر نے محتسب میں وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی. ایڈووکیٹ میاں داؤد کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی کیس دائر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر درخواست گزار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، وائس چانسلر کے کہنے پر خاتون ڈاکٹر کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے.
وکیل خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو خالد مسعود گوندل سمیت دیگر ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے،
ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا ہے.ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کا کیس واپس لینے اور دبائؤ ڈالنے کیلئے خاتون ڈاکٹر کیخلاف ملزم خالد مسعود گوندل سوشل میڈیا پر مہم چلوا رہا ہے. انہوں نے استدعا دی کہ ایف آئی اے کو خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.
-

پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کے مطابق ڈاکو کوٹ عبدالمالک کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر جب پولیس وین پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے

اور دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگئے۔فرار ڈاکووٴں کی گرفتاری کے لیے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکووٴں اور زخمی کانسٹیبل کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے -

تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بین الاقوامی ابراہیم ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، پولیس یونیفارمز، وائرلیس سیٹس انٹرنیشنل پاسپورٹ، رہائشی ویزے و پرمٹ ، جعلی نمبر پلیٹس ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹرسائیکل اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں.
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابراہیم جبکہ ساتھی ملزمان میں محمد جاوید اور سکندر ابراہیم شامل ہیں. سی پی او محمد احسن یونس نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا.
پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے. گینگ کے ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ریکی کرتے، ان کا پیچھا کرتے اور ویران جگہ پر مسافروں کو لوٹ لیتے تھے.
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے دوران اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے کیلئے پولیس یونیفارم، ریوالونگ لائٹ اور وائر لیس سیٹ کا استعمال کرتے تھے. گینگ نوسر بازی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جو بینکوں میں سادہ لوح شہریوں سے رقم گنتے وقت نوسربازی و دھوکے سے رقم نکال لیتے تھے.پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں. ملزمان نے تفتیش کے دوران ملائیشا ، دبئی ، انڈونیشیا، انگلینڈ ، مسقط اور دیگر یورپی ممالک میں اسی طرز کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے. گینگ کے ملزمان مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور آئس و ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں.
ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ
ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا.بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے
-

کراچی پولیس کارروائی، گارڈن کی حدود سے ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
گرفتار ملزم نے مورخہ 2021-01-20 کو محمد جنید اخلاق ولد محمد اخلاق نامی شخص سے 2 موبائل فونز گھر جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹے تھے، جس کی ایف آئی آر نمبر34/2021 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ گارڈن میں درج ہے.
ایس ایچ او گارڈن نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے رحمانیہ مسجد گارڈن کراچی سے ملزم کو گرفتار کیا ہے.
گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1) پستول 30 بور بمعہ 4 راؤنڈز اور مورخہ 2021-01-20 کو محمد جنید نامی شخص سے چھینے ہوئے (2) موبائل فونز برآمد کئے ہیں اور ایک موٹر سائیکل نمبری KLZ-6886 کو زیر دفعہ 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا ہے
گرفتار ملزم عادی مجرم ہے، اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف متعدد مقدمات 299/2019٫ 345/2019٫ 356/2019٫ اور 86/2020 مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.
گرفتار ملزم حمزہ شکیل ولد شکیل احمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 35/2021 بجرم دفعہ 23(I)A درج ہے ، تفتیس جاری ہے.
گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ ہو گیا ہے.
-

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر کی ہدایت پر جمشید کوارٹر پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
اسٹریٹ کرائم کی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم حمید الله ولد وحید کو گرفتار کرلیا گیا ہے. ملزم قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے. گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس کی ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں. ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 45/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
دوسری کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے. منشیات فروش نادل ولد خدا بخش ماضی میں بھی منشیات فروشی میں ملوث رھا ہے. ملزم کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے. منشیات فروش بخت نواب ولد رحیم شاہ کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی ہیں.
ایس ایچ او جمشید کوارٹر کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ماضی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں. ملزم چوری، منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
تمام ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
-

پاکستان بازار میں جون سے اغوا ہونے والے 13 سالہ بچے کو پولیس تاحال بازیاب نہ کراسکی
اغوا ہونے والے بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ 24 جون سے میرا بچہ لاپتہ ہے جس کی ایف آئی آر پاکستان بازار میں درج کرائی تھی. اس وقت کے تفتیشی افسر ظفر اقبال نے میرے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا ہے بلکہ تمام شواہد ہی مٹادیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی کرانے کے باوجود تفتیشی افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے بجائے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کرادی ہے.
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیس اے وی سی سی ٹرانسفر کرایا ہے جہاں کے تفتیشی افسر جاوید جلبانی میرے بچے کو ایدھی سینٹر اور اسپتالوں میں ڈھونڈ رہا ہے
ملزمان کے نام دینے کے باوجود جاوید جلبانی کہتا ہے کہ ملزمان کے ساتھ بیٹھ جاؤ اور ان کی بات مان لو، آپ کا بچہ کسی ہوٹل پر بیٹھا مل جائے گا
ان کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس پر اعتماد نہیں رہا، میں آرمی چیف سے اپیل کرتی ہوں کہ میرا بچہ بازیاب کرایا جائے -

شاہراہ فیصل پولیس کی کارروائی؛ منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو ہیروئن فروخت کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے. منشیات فروش جمیل خان ولد مجید خان کے قبضے سے 1200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہیں. منشیات فروش محمد رمضان ولد مولا بخش کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہیں.
ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں کے مطابق گرفتار ملزمان منظم گروہ کی شکل میں نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بناتے ہیں. ملزمان شہر کے مختلف کالجز یونیورسٹیز اور علاقوں میں چرس اور ہیروئن کرسٹل اور آئس جیسے خطرناک نشہ آوور اشیاء فروخت کرنے میں ملوث ہیں. پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی ہے. دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 51/2021 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے.
گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ مال سمیت تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
-
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر کی ہدایت پر جمشید کوارٹر پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
اسٹریٹ کرائم کی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم حمید الله ولد وحید کو گرفتار کرلیا گیا ہے. ملزم قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے. گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس کی ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں. ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 45/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
دوسری کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے. منشیات فروش نادل ولد خدا بخش ماضی میں بھی منشیات فروشی میں ملوث رھا ہے. ملزم کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے. منشیات فروش بخت نواب ولد رحیم شاہ کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی ہیں.
ایس ایچ او جمشید کوارٹر کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ماضی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں. ملزم چوری، منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
تمام ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
-

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا،ڈی پی او ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین پتنگ باز اور ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ناجائز اسلحہ پتنگیں اور ڈور برآمد،
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن پولیس نے ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عارف کو موقع پر گرفتارکر لیا اور ملزم کے قبضہ سے بلا
لائسنس بندوق 12 بور اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید کاروائی کے دوران 3 پتنگ بازوں حمزه،رحیم اور عاطف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25 پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی اوننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک نے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کوشابای دی۔ ڈی پی او ننکانہ نے کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے قانون شکنی کے مرتکب
ہیں۔ پتنگ بازی کا جان لیواکھیل کھلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔