Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصور جنسی سیکنڈل ۔مرکزی ملزم کہاں اور کس حالت میں ہے؟

    قصور جنسی سیکنڈل ۔مرکزی ملزم کہاں اور کس حالت میں ہے؟

    قصور:قصور شہر میں جعلی نرسنگ سکول اور گائنی سنٹر چلانے والے محمد احمد عرف پپو نلکا کو ضلعی انتظامیہ قصور ڈپٹی کمشنر قصور نے پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈر کے تحت نیا مقدمہ درج کر کے ایک مہینے کے لئے جیل بھیج دیا ہے –

    باغی ٹی وی :پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے ان کو اس سے پہلے نرسنگ کی طالبات سے جنسی ہراساں کرنے پر اور ان کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ صدر قصور دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر ان کو عدالت نے نے ضمانت دی تھی تاہم اب پھر انتظامیہ نے نیا مقدمہ درج کرکے ان کو گزشتہ روز گرفتار کیا اور اب جیل روانہ کر دیا ہے-

    پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس حوالے سے تین رکنی افسران کی تفتیشی رپورٹ بھی قصور کو مل گئی ہے-

  • راولپنڈی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت و نوسرباز گینگ کے ،  ملزمان گرفتار

    راولپنڈی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت و نوسرباز گینگ کے ، ملزمان گرفتار

    تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی ابراہیم ڈکیت و نوسرباز گینگ کے 03 ملزمان گرفتار

    گرفتار ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی ، پولیس یونیفارمز ، وائرلیس سیٹس ، انٹرنیشنل پاسپورٹ، رہائشی ویزے و پرمٹ ، جعلی نمبر پلیٹس ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابراہیم جبکہ ساتھی ملزمان میں محمد جاوید اور سکندر ابراہیم شامل ہیں،

    سی پی او محمد احسن یونس نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،

    گینگ کے ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ریکی کرتے ان کا پیچھا کرتے اور ویران جگہ پر مسافروں کو لوٹ لیتے تھے، ملزمان واردات کے دوران اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے کیلئے پولیس یونیفارم، ریوالونگ لائٹ اور وائر لیس سیٹ کا استعمال کرتے تھے،گینگ نوسر بازی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، جو بینکوں میں سادہ لوح شہریوں سے رقم گنتے وقت نوسربازی و دھوکے سے رقم نکال لیتے تھے ،

    ملزمان نے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں،ملزمان نے تفتیش کے دوران ملائیشا ، دبئی ، انڈونیشیا، انگلینڈ ، مسقط اور دیگر یورپی ممالک میں اسی طرز کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا، گینگ کے ملزمان مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور آئس و ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں،

    ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش

  • گوجرانوالہ میں خاتون اور چار بچوں کو قتل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ میں خاتون اور چار بچوں کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں فائرنگ کرکے خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیا گیا ہے

    قتل کی واردات گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں ہوئی،جس میں خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،

    پولیس کے مطابق خاتون کاشوہر گھر میں موجود نہیں تھا، قتل کی واردات کی تفتیش جاری ہے، بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں،قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں ماں اور4بچوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،

  • سکول کے قریب گولیاں چل گئیں، 5 افراد قتل، دو زخمی

    سکول کے قریب گولیاں چل گئیں، 5 افراد قتل، دو زخمی

    سکول کے قریب گولیاں چل گئیں، 5 افراد قتل، دو زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت،محلہ باغبان میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

    لکی مروت، جاں بحق اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ محلہ باغبان میں سرکاری پرائمری اسکول کے ساتھ پیش آیا، پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے، ،فائرنگ سے محلہ باغبان کا رہائشی خادم خان جاں بحق ہو گیا،

    فائرنگ کے واقعہ میں تجوڑی سے تعلق رکھنے والے سیدعالم اور اول خان بھی جاں بحق ہو گئے،فائرنگ سے شدید زخمی جہانگیر شیرو خیل نے بھی دم توڑ دیا ،فائرنگ سے پکوڑے فروش فوجی نامی شخص بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں

    فائرنگ سے پانچ افراد کے قتل پر لواحقین اور عوام نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنا شروع کر دیا،سٹی ہسپتال میں سہولیات کے فقدان اور امن وامان کی خراب صورتحال پر احتجاج کیا جا رہا ہے ،ہسپتال میں دو زخمی عملے اور سہولیات کے نہ ہونے سے جان بحق ہوئے ہیں عوام نے احتجاجاً دھرنا دے کر بنوں میانوالی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی

  • ایف آئی اے کی کاروائی،غیرقانونی شناختی کارڈ بنانیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،غیرقانونی شناختی کارڈ بنانیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،غیرقانونی شناختی کارڈ بنانیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک اور بڑی کارروائی ‘ غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنانے والا بہت بڑا گروہ سرغنہ سمیت بمع نادرا کے دو افسران گرفتار کر لئے گئے

    ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا پشاور ناصر محمود ستی کی ھدایت پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت کی ہدایت پر انسپکٹر شبیر احمد ‘اے ایس ائی ظہورالدین اور دیگر عملے نے دین پور روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانےوالے شخص دولت خان ولد محمد علی کو گرفتار کر لیا۔

    روز ویلٹ ہوٹل کی بندش،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

    پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بارے حکومت کیا کرنے جا رہی؟ بتا دیا

    پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بارے حکومت کیا کرنے جا رہی؟ بتا دیا

    ملزم کے قبضے سے نادرا کے ٹوکن اور دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمد ہوئے ۔بعد اذاں نادرا کے اسسٹنٹ ڈاٸیرکٹر عدنان کنڈی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمران مروت کو بھی گرفتار کر کےپابند سلاسل کیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے،

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    سینئر افسر کے ساتھ یہ ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ عدالت کے ریمارکس

    جن سے اس اہم کیس کے حوالے مزید تفیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، دوسری جانب ڈیرہ سرکل میں کشمنرز ڈی سیز سیشن ججنز اور اے سیز بوکس سٹمز بنانے والے بھی گرفتارجو اس مین استعمال لا رہے تھے

    فرسٹ لیڈی کی تصویر وائرل ہونے پر مجھے کہا گیا دہشت گردی کے مقدمے کرو،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا انکشاف

  • پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ میں پولیس نے علاقے کو تباہی سے بچا لیا

    ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ سپاہ میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور زمین میں چھپایا گیا بھا ری تعدادمیں اسلحہ پولیس نے تحویل میں لیا ، تحویل میں لیاجانے والا اسلحہ کو ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کےسامنے پیش کیا،

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

    پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

    ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اسلحہ میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عددتوپ گولے شامل ہے، اسلحہ میں 3 عدد روسی ساختہ میزائل ؛ 30 عدد مارٹرگولے بھی قبضہ میں لیاگیا، حراست میں لیاجانے والے اسلحہ میں 179 عددانٹی ائیر کرافٹ گن شامل ہے

    ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اسلحہ دہشت گردوں نے چھپایا تھا؛ پشاور اور مضافات کی تباہی کی منصوبہ بندی ناکام بنادیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے،

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

  • پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    فیصل آباد ڈجکوٹ کے علاقے میں پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فایرنگ سے ایک شخص جاں بجق جبکہ تین زخمی ہو گئے ، پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ناکے پر کار سواروں کے روکنے کئ کوشش کی نہ رکنے پر فایرنگ کر دی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی نوجوانوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پیڑولنگ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاکت اور نوجوانوں کے زخمی ہونے پر مقامی لوگوں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد پیڑولنگ پولیس اہلکاروں کی فایرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

  • وزیراعظم کا وانا ہیڈ کوارٹر کا دورہ، یاد گار شہدا  پر پھول چڑھائے

    وزیراعظم کا وانا ہیڈ کوارٹر کا دورہ، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے

    وزیرا عظم کا وانا ہیڈ کوارٹر کا دورہ، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے

    باغی ٹی وی : وزیرا عظم نے وانا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے . وزیر اعظم نے اس موقع پر یاد گار شہدا پر پر پھول بھی چڑھائے. اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع 1.2ارب روپے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے۔ ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے۔ تعلیم اور روزگار ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    کامیاب جوان پروگرام شروعات ہے، یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح سےمدد کی جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال وزیرستان کے نوجوانوں کو اور زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔ یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے.وزیرستان میں 70فیصد لوگ وہ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو پیسے دیئے جائیں گے۔

    غریب عورتوں کو گھر چلانے کیلئے مویشی دیئے جائیں گے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو اوپر اٹھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت گھی اور آئل باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ دنیا میں وزیرستان زیتون کی کاشت کیلئے بہترین علاقہ ہے۔

    جوبھی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں وہاں پر اسکالر شپس دی جائیں گی۔ یہاں کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 7لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔

  • منشیات فروشی عام

    منشیات فروشی عام

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی عام نوجوان نسل منشیات فروشوں کے نشانے پر درجنوں خاندانوں کے چراغ بوج گئے پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی مبینہ طور پر منتھلیاں اکٹھی کرنے کا انکشاف شہری سراپا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر مریدکے کے علاقوں ٹپیالہ دوست محمد،عمر کوٹ،ننگل ساہداں،ننگل کسوالہ،سیکھم،منوں آباد،راوی ریان،بھیانوالہ خورد،گاجر گولہ،چونتیس چک،بھٹیانوالہ،کھٹیالہ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم سرعام منشیات فروخت نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور تک درجنوں خاندانوں کے چراغ نشے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مزید زندگیاں برباد ھو رہی ہیں درجنوں خاندان پریشان دکھائی دیتے ہیں

    تھانہ صدر ایس یچ او لیاقت جٹ کی منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر چھوٹ اور بھاری منتھلیوں کا انکشاف شہری سراپا احتجاج ہیں شہریوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی پولیس پنجاب آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن سے نوٹس لینے اور تھانہ صدر مریدکے میں ایماندار فرض شناس پولیس آفیسر تعینات کیے جانے علاقہ میں کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی پر قابو پایا جانے کا مطالبہ کیا ھے

  • سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بابا بودے شاہ دربار شرقپور روڑ پر تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہو کر سیم نالہ میں گر گئی- حادثے میں وین میں سوار دونوں مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے-

    جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر عباس ولد محمد رفیق 38 سال سکنہ وسن پورہ لاہور اور عبدالحمید ولد محمدصادق 58 سال سکنہ پسرور سیالکوٹ شامل ہیں-