Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام

    سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام

    تہران : سعودی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایران میں اہم عہدے پر تعینات:دنیا ذرا غورتوکرے:سعودی حکام نے اس بڑے اقدام پربراہ راست دنیا کونوٹس لینے کا پیغام دے دیا ، اطلاعات کے مطابق ایرانی حکومت نے ایک سرکردہ مذہبی شدت پسند لیڈر کو ملک میں جوڈو فیڈریشن کا مشیر مقرر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شدت پسند عالم دین حسن کْرد میھن 2016ء کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر یلغار کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا جاتا ہے۔ایرانی جوڈو فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میںی کہا گیا ہے کہ فیڈریشن کے چیرمین آرش میر اسماعیلی نے جمعرات کے روز حسن کرد میھن کو فیڈیریشن کی کلچرل کمیٹی کا چیئرمین اور فیڈریشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری 2016ء کو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر مسلح دھاوے کے بعد ایرانی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس معاملے میں تہران عالمی برادری اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کرچکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بولنے کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور اس اقدام میں ملوث کسی شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ایران نے سعودی سفارت خانے پر یلغار کرنے والوں کو بھی سامنے لانے کے بجائے انہیں چھانے کی کوشش کی۔

    حالانکہ آزاد ذرائع کے مطابق دو جنوری 2016ء کو سعودی سفارتخانے پرحملہ کرنے والے عناصر نے وہاں پر آگ لگا دی تھی اور اس کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقربین ملوث تھے۔تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے پرہوئے والے حملے کے بعد سعودی عرب نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جب کہ عالمی برادری عالم اسلام اور عرب ممالک نے سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کے وجہ سے ایران کافی مشکل کا شکار ہواتھا۔

    ادھر سعودی حکام نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود بھی جانیں اوردنیا کو بھی بتادیں کہ جس شخص نے سعودی سفارتخانے پرحملہ کیا اسے ایرانی قیادت نے بڑا عہدہ دے دیا ، اہل شعور کوسمجھنے میں آسانی ہوگی کہ ایران کیا خطرناک کھیل کھیل رہا ہے

  • چوک میتلہ میں‌ دن دہاڑے ڈاکؤوں کا فیملی پر قاتلانہ حملہ

    چوک میتلہ میں‌ دن دہاڑے ڈاکؤوں کا فیملی پر قاتلانہ حملہ

    چوک میتلہ میں‌ دن دہاڑے ڈاکؤوں کا فیملی پر قاتلانہ حملہ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے ؛مطابق . چوک میتلہ ضلع وہاڑی میں‌دن دیہاڑے فیملی پر ڈاکؤوں کا حملہ، گول کے شرے لگنے سے چوہدری طارق محمود مان جٹ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق . چوہدری طارق محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی پر آرہے تھے کہ رستے میں موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کردیا،ان حملہ آوروں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا . قریب آنے پر انہوں‌نے فائرنگ کر دی جس وجہ سے طارق محمود کو ٹانگ پر ایک چھرہ لگا اور وہ زخمی ہوگئے ، اس حالت میں‌ طارق محمود نے ان موٹر سائیکل سواروں‌پر گاڑی چڑھا دی، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے . انہوں‌نے کسی اور کی موٹر سائکل چھینی اور اس پر سوار ہو کر فرار ہوگئے .

    اس دوران طارق محمود کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور حملہ آوروں کا موٹر سائیکل بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی . اس واقع کے فورا بعد پولیس کو کال کی گئی . پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے جائے واردات جا جائزہ لیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی. یہ واقعہ تحصیل وہاڑی چک 168 بی میں‌پیش آیا. جب وہ شہر سے واپس گھر آ رہے تھے.

  • اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے،فنڈنگ کون کر رہا؟ تہلکہ مچ گیا

    اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے،فنڈنگ کون کر رہا؟ تہلکہ مچ گیا

    اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے،فنڈنگ کون کر رہا؟ تہلکہ مچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پوش علاقوں میں قادیانی لابی مساج سنٹرز کھولنے کے لیے باقاعدہ طور پر بیروزگار لڑکیوں اور لڑکوں کو فنڈنگ کر رہی ہے،باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مساج سنٹرز میں فحاشی کے اڈے چلائے جا رہے ہیں

    شہر اقتدار میں باقاعدہ طور پر سیکس شاپ کھلنے کا انکشاف ہوا ہے، مساج سنٹر میں باقاعدہ طور پر بل بورڈ اور پینافلیکس لگا کر مساج سنٹرز کی تشہیرکی جا رہی ہے جہاں دھندہ جاری ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نسل کو شیشہ سنٹر مساج سنٹر اور مختلف ایپس کے ذریعے نشانہ بنا یا جا رہا ہے باقاعدہ طور پر ایک دکان اور دو کمروں کے فلیٹ میں مساج سینٹر بنا دیے گئے ہیں جن میں نہ صرف غیر اخلاقی حرکات ہوتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو خاص طور پر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو سیکس ٹریفکنگ کے لیے اکسایا جا رہا ہے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    شیشہ سنٹروں میں مختلف نشہ آور ڈرگز کی خرید و فروخت جاری ہے بلکہ پارٹی کے نام پر نوجوان نسل سے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں. مساج سنٹر میں خوبرو لڑکیوں کو رکھا گیا ہے جو گاہکوں کو ڈٰیل کرتی ہیں،اطلاعات کے مطابق مساج کے نام پر غیر اخلاقی دھندے کی پولیس اہلکار سرپرستی کر رہے ہیں اور باقاعدہ بھتہ لیتے ہیں.

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اس دھندے کو رکوایا جائے،

    اب بھارت چین کی مقبوضہ وادی گلوان میں فلموں کی شوٹنگ سے فحاشی نہیں پھیلا سکے گا۔ چینی ایکٹوسٹ کی ٹویٹ

  • فیصل آباد میں‌ ڈکیتی بھی خاتون سے زیادتی بھی

    فیصل آباد میں‌ ڈکیتی بھی خاتون سے زیادتی بھی

    فیصل آباد : فیصل آباد میں‌ ڈکیتی بھی خاتون سے زیادتی بھی ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ رات کوڈاکووں نے ایک گھرمیں ڈکیتی بھی کی اورپھرخاتون کے ساتھ زیادتی بھی کی ، ادھر اس واقعہ کے خلاف شہر میں احتجاج بھی جاری ہے

    ادھرساتھ ہی شیخوپور ہ میں بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی خبرنے شہر میں آگ لگا دی ہے ، پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فتح پورمیں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی

    ادھر پنجاب پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد اورشیخوپورہ میں ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے بہت جلد مجرموں کوگرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے ،

    پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مجرموں کا پیچھا کررہے ہیں اورکسی بھی وقت مجرموں کوگرفتارکرکے ان کوقرارواقعی سزا بھی دی جائے گی

  • خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیو نیوز سے وابستہ خاتون اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین جو کہ سما ٹی وی کے اینکر ہیں کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے

    خبر رساں ادارے عمران جونیئر کے مطابق عائشہ سہیل کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کے شوہر نے کچھ ماہ پہلے انہیں بچوں سمیت رات کو دو بجے گھر سے نکال دیا تھا۔ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان کے ساتھ مسلسل مار پیٹ کرتا رہا ہے لیکن وہ والدین کی عزت اور بچوں کی خاطر یہ سب برداشت کرتی رہی ہیں۔

    ایف آئی آر میں عائشہ سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اب علیحدہ گھر لے کر رہ رہی ہیں لیکن ان کا شوہر یہاں بھی بچوں سے ملنے کے بہانے آکر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ پیر کو پانچ بجے کے بعد احتشام گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی تشدد شروع کردیا،

    ایف آئی آر میں خاتون اینکر نے کہا کہ میرے شوہر ملزم نے مجھے تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلا دبانے کی کوشش کی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور اسلحہ دکھا کر دھمکاتا رہا،

    بعد ازاں بچوں اور ملازمہ کے شور مچانے پر احتشام دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔عائشہ سہیل نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے دیور نے اپنے کزن عمر شاہد اور افروز کے ساتھ مل کر ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر پولیس نے ان کے اینکر پرسن شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور :پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد سے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا یہاں تک کہ قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا-

    باغی ٹی وی : ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

    ذرائع کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

    ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

    دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

    کاروائی کے دوران یاسین نامی شخص کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔لیکن اس سے پہلے وہ پکڑا کیوں نہیں گیا اس قدیم مہارت پرماہرین بھی حیران رہ گئے کیوں کہ 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں،

    قصور پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔

    ملزم یسین
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    کیونکہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

    قصور میں آئے روز ان واقعات کو سن کر اور دیکھ کر شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں اور ایسے لرزہ خیز واقعات دن بہ دن بڑھنے سے تشویشناک صورتحال نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ لوگوں میں شدید غم وغصے کی کیفیت کا بھی شکار ہیں اور ان واقعات کو روکنے اور مجرموں کو کیفردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ قصورکے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ہش ٹیگ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے-
    https://twitter.com/IrfanQamar512/status/1343445940691202049?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے عرفان قمر نامی صارف کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ بچے لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔ بچے مارے گئے۔ اور ان بچوں کی لاشوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا یا اتری قبروں میں دفن کردیا جاتا ہے-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343460954210758657?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ ساحل نے اپنی چھ ماہ کی رپورٹ میں کہا کہ اس عرصے میں اوسطاًچھ سے زیادہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا-
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343486099646275585?s=20
    مسعود نامی صارف نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد اپنی پریشانی کے بارے میں اکثر شرمندہ اور مجرم محسوس کرتے ہیں اور اس واقعے کو ہونے دینے کے لئے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ، حالانکہ — اور اس پر کافی زور نہیں دیا جاسکتا ہے – یہ ان کی غلطی نہیں ہے۔
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343484771792547841?s=20
    اسی صارف نے لکھا کہ جنسی استحصال کے بارے میں بات کرنا یک طرفہ بحث نہیں ہونی چاہئے ، کیونکہ حساسیت ایک مستقل عمل ہے اور والدین کو اپنے بچوں کی مدد کے لئے ہمیشہ ساتھ رہنا چاہئے ، یہاں تک کہ نوعمری کے دوران بھی۔


    ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بدھ کے روز اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کو شبہ ہے کہ اس نے اس علاقے میں آٹھ سالہ بچی ، مدیحہ کے جنسی زیادتی اور قتل کے پیچھے ملوث ہے۔
    https://twitter.com/InayaO0/status/1343436644351766537?s=20
    عنایہ نامی صارف نے لکھا کہ بڑے بچوں اور نوعمروں میں جنسی استحصال کی علامات شامل ہیں افسردگی ، ڈراؤنے خواب ، اسکول کی ناقص کارکردگی ، وعدہ خلافی ، زیادتی وغیرہ-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343458639001104385?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ایک عام واقعہ ہے جو مذہب کی آڑ میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے لیکن افسوسناک اور افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پیڈو فیلیا یا بچوں کے ساتھ بد سلوکی کا رجحان بہت زیادہ ہے۔
    https://twitter.com/Kurri0/status/1343480037056667648?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آدم اور حوا دونوں زمین پر خدا کے "نائب” (خلیفہ) ہیں۔ دونوں کو "انتہائی خوبصورت شکل” (احسن تقویم) میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے مختلف افعال اور ذمہ داریاں ہیں ایک کو معتبر نہیں بناتا۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • بزدار کے لاہور میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    بزدار کے لاہور میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    لاہور کے علاقے سندر میں 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندر کے علاقے میں 7سالہ معصوم بچی عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں بچی کا چچازاد کزن رضوان یوسف اور ہمسایہ اللہ دتہ شامل ہیں،

    شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ میں کوئی ہتھیار استعمال نہیں ہوا، متاثرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، ملزمان گزشتہ روزبچی کو گاؤں کے قریبی کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا،

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے بچی کی نعش کو گاؤں کے گندے جوہڑ میں پھینک دیا تھا، گرفتارملزمان رضوان یوسف اور اللہ دتہ گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

  • کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے

    کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے

    شیخوپورہ: کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں :شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق تعلیم کے باوجود جہالت اپنے عروج پر ہے ، لوگ شادیوں پراس قدر بے قابوہوجاتے ہیں کہ کہ کسی کی پہچان نہیں رہتی اورپھراپنے ہی ہاتھوں سے اپنی خوشیوں کا قتل کربیٹھتے ہیں‌،

    اس کی تازہ مثال پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ب

    ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ناصر خان میں بارات میں اوباش نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ْ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے

    6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے

    پتوکی :6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔لیکن اس سے پہلے وہ پکڑا کیوں نہیں گیا ، اس قدیم مہارت پرماہرین بھی حیران ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں،

    ادھر قصور پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیںں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

  • جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    سہارنپور : کوتوالی شہر میں دور جاہلیت کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے موت کی نیند سلادیا۔

    یہ واقعہ سہارنپور شہر کوتوالی کے علاقے نور بستی کا ہے جہاں ایک سالہ معصوم بچی کو لڑکا نہ ہونا اس قدر مہنگا پڑ گیا جس کی قیمت اسے اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔

    اس حوالے سے مقتولہ بچی کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا والد ہمیشہ نشے میں دھت رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش بہت ناگوار گزری تھی۔

    رشتہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی پیدائش کے روز سے ہی ان کے گھر میں جھگڑے روز کا معمول تھے اور ملزم روزانہ شراب پی کر اپنی بیوی پر ظلم و زیادتی کرتا اور گالم گلوچ کرتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مقتولہ بچی کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی