Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور: اڑھائی سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، لواحقین کا شدید احتجاج

    لاہور: اڑھائی سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، لواحقین کا شدید احتجاج

    لاہور: لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں اڑھائی سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ واقعے کیخلاف لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی۔ جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے ٹریفک جام رہی۔ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی سے مذاکرات کےبعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

    مظاہرین نے کہا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تفتیش آگے نہیں بڑھ رہی۔ اڑھائی سالہ بچی 10 دسمبر کو گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتا ہوئی تھی۔

    تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 11 دسمبر کو بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ 19 دسمبر کو برکت ٹاؤن شاہدرہ کی نہر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ احتجاج کے باعث مین جی ٹی روڈ سے 3 گھنٹے تک کوئی گاڑی نہ گزر سکی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال ہوئی۔

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی فراز احمد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی :کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں صفورہ چورنگی کےقریب فلیٹ میں سلنڈرپھٹنےسے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر زور دار دھماکا ہوا اور دھماکے کے فوارً بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کیا۔

    دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جس فلیٹ میں دھماکہ ہوا وہ گذشتہ 6 ماہ سے بند تھا، اسٹیٹ ایجنٹ ایک فیملی کو فلیٹ دکھانے لایا تھا اور گھر میں لائٹ جلانے کے لیے سوئچ بورڈ کا بٹن آن کیا تو اچانک زور دار دھماکاہوگیا۔ابتدائی تفتیش میں پولیس نے دھماکا گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت طاقتور "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج ہوہی گیا

    پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت طاقتور "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج ہوہی گیا

    لاہور:پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہور میں ڈیفینس کے علاقے میں رات سرعام شراب نوشی کرنے والی امیرزادی کے خلاف 20 گھنٹے گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر خانزا نامی خاتون اور اس کے ساتھی دوست کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار محمود کی۔مدعیت میں مقدمہ درج۔کر۔لیا گیا،

     

     

    یاد رہے کہ رات ‏لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گلوریاجینز کے سامنے پولیس اہلکاروں نے شراب کے نشے میں دھت لڑکی اور لڑکےکو روکنے پر لڑکی آپے سے باہر ہو گئی

    ‏لڑکی نے اہلکاروں کو تھپڑ اور دھکے مارنے کے علاوہ غلیظ گالیاں دیں وہاں موجود لوگ بھی خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ اس صورتحال میں پولیس اہلکاروں کے لیے جان چھڑانا مشکل ہو گیا اور انہیں عزت بچانے کے لالے پڑ گئے

    آج صبح جب یہ خبرپھیلتی گئی ٹویٹرپرایک ٹرینڈ بھی بنتا گیا ، دوسری طرف ملک بھر سے اس لڑکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زورپکڑگیا تھا جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

  • سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے

    سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے

    لاہور: سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سگی ماں نے پیسے کی ہوس میں اپنی 12سالہ سگی بیٹی کو جسم فروشی پر لگادیا۔

    لاہورپولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاون میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے باپ کی وفات کے بعد 12 سالہ بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی

    پولیس حکام کے مطابق اس ظالم خاتون نے پیسوں کے لالچ میں اپنی سگی بیٹی کو جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے پر لگایا جس سے تنگ آکر بعد ازاں بچی نے اپنی دادی کے گھر رہائش اختیار کرلی۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری طرف پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی : کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں آج شام ایک خطرناک دھماکے کی آوازیں سنائی دی ہیں ،ادھرپولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پراسرار دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی سرفراز نواز کے مطابق نیپیئر پیتل داس کمپاؤنڈ میں کچھ افراد آگ جلاکر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کچھ اٹھاکر آگ میں ڈالا جس سے دھماکا ہوا اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت بابر اور دانیال کے نام سے ہوئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور کیلیں ملی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

  • بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    کوئٹہ :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع میں پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آنے والے واقعات میں 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    بلوچستان کے اضلاع مستونگ، قلات اور بولان میں واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا گیا۔

    ایس پی مستونگ محمد بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مستونگ کے قریب واقع کلی چکل ہارون میں مسلح افراد نے دکان میں بیٹھے ہوئے دو بھائیوں شبیراحمد اور منیراحمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    اس کے علاوہ بولان کے علاقے غازی اور قلات کے علاقے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    واشنگٹن :امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی ائیرلائن نے کرونا وبا سے سخت متاثرہونے کے بعد پھر سے نئے عزم کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی فضائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکن ائیرلائن نے بوئنگ 737 میکس کی بحالی کے موقع پرمزید 160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ایئرلائن اس سلسلے ماہرپائلٹوں کی تلاش میں تاکہ وہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی فضآئی سروس کا اعلان کردیں‌

    ذرائع کے مطابق اس دوران پائلٹوں کو 35 دن کی اسائنمنٹ دی جائے گی جس کے لیے ان کوسالانہ کے حساب سے ایک لاکھ 48 ہزاربرطانوی پاونڈ تنخواہ دی جائے گی

    ذرائع کا کہنا کہ امکان یہی ہےکہ یہ ایئر لائنز 2021 کے ابتدائی مہینوں میں 737 بوئنگ کے ساتھ اپنے سفرکو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکن ایئر لائنز اپنی پہلی تجارتی پروازیں 29 دسمبر کو شروع کرے گی۔

    بوئنگ 737 کی بھرپورواپسی کو خوش آئند قراردیا جارہاہے ، یہ وہی بوئنگ کمپنی ہے جس کے ایک طیارے کو 2019 مین ایک حادثے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ،اس حادثے میں 346 افراد ہلاک ہوگئےتھے

    اس حادثے نے اس امریکی ایئرلائنز کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا تھا ،اس حادثے کی وجہ سے ہی چیف ایگزیکٹو ڈینس مائلن برگ کواستعفیٰ دینے پرمجبورکردیا گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو معاوضے کے طور پر 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنا پڑی تھی

    ٰیاد رہےکہ کرونا وبا کی تباہ کاریوں نے بوئنگ کمپنی کواس قدرنقصان پہنچایا تھا کہ اس بوئنگ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ وہ 2021 کے آخر تک اپنے 160،000 کارکنوں میں سے 30،000 کوملازمت سے فارغ کردے گی ، تاہم نئے فیصلے سے ان ملازمین کوحوصلہ ملا ہے جواس ڈاون سائزنگ کا شکارہوسکتے تھے

    اس امریکی ائیرلائن نے پائلٹوں کی بھرتی کا اشتہاردیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پائلٹوں کے پاس ایئر لائنز کے لئے 1،000 گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑانے کا تجربہ ہونا ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ درخواست دینے والا پائلٹ کسی حادثے کا ذمہ داربھی نہین ہونا چاہیے

  • وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا

    وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں سوتیلی ماں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے 4 سالہ بیٹے محمد اکرام کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ کا سن کرلوگ بہت غمگین ہیں اورانہوں نے اس عورت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ عنیقہ 4 سالہ محمد اکرام کی سوتیلی ماں تھی اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کومختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہے اس میں ملوث تمام کرداروں کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا

  • دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا

    دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا

    ماسکو:دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا،اطلاعات کے مطابق دادا دادی نے روس میں دو سالہ بچے کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا، بچے کےقتل کے الزام میں اس کے دادا اور دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    روس کے علاقے سائبریا میں 2 سالہ بچے کو اس کے والدین نے دادا اور دادی کے پاس چھوڑا تھا، تاہم واپسی پر انہیں گھر کے باہر بچے کی جلی ہوئی باقیات ملیں۔

    پولیس کے مطابق بچے کو گلا دبا کر مارنے کے بعد اوون میں ڈال کر جلایا گیا، مقامی میڈیا کا کہنا ہے بچے کے دادا اور دادی واقعےکےوقت نشےمیں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کوتمام زاویوں سے دیکھ ر ہی ہے جرم ثابت ہونے پرقرارواقعی سزادی جائے گی

  • فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا

    فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا

    حیدرآباد :فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا،اطلاعات کے مطابق نقلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے والے ایک دھوکہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سائبر کرائم پولیس نے 30 سالہ وی رمیش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو سیل فون ضبط کرلئے۔ پولیس کے مطابق جرنلزم کے کورس کی تکمیل کے بعد رمیش نے ایک سال ملازمت کی اور ملازمت کو ترک کرنے کے بعد اس نے سال 2018 ء میں ایک خاتون کے نام سے ایک نقلی فیس بک اکاؤنٹ تیار کیا

    پولیس کے مطابق اس کے بعد خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی پروفائلزکوچیک کرنے کے بعد انھیں دوستی کے پیغامات روانہ کرنا شروع کیا۔ متاثرہ لڑکی سے فیس بُک چیٹنگ کے دوران رمیش نے لڑکی کو اس بات کا مکمل یقین دلایا کہ وہ لڑکی ہے۔

    اس یقین اور بھروسہ پر متاثرہ لڑکی نے فون نمبر دے دیا اور فون پر بات چیت جاری تھی۔ اس دوران اس نے لڑکی سے اپنی عریاں تصاویر روانہ کرنے کی خواہش کی۔ اس بات پر متاثرہ لڑکی کو یقین ہوگیا کہ وہ لڑکا ہے۔ اور اس نے اس کے نمبر کو بلاک کردیا۔ جس کے بعد رمیش نے مختلف نمبرات سے فون کرتے ہوئے لڑکی کو اس بات سے دھمکانا شروع کردیا کہ اگر وہ بات چیت بند کرتی ہے تو ملاقات نہیں کرتی ہے تو وہ پھر وہ دونوں کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

    اس خوف سے لڑکی نے رمیش سے ملاقات کی اور دونوں گھومنے پھرنے لگے۔ اس دوران رمیش نے لڑکی کے ساتھ سیلفی حاصل کرلی اور خواہشات کا مطالبہ کرنے لگا اور ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کردی۔ پولیس نے رمیش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے