Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • رکشہ میں دوران سفر خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    رکشہ میں دوران سفر خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    رکشہ میں دوران سفر خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

    رکشہ ڈرائیور کے روپ میں وارداتیں کرنے والا گروہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے شکنجے میں آ گیا،ملزمان اکیلی سواری خصوصا خواتین کو نشانہ بناتے تھے،

    گرفتار ملزمان میں الیاس،سرفراز اور وسیم شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے2 موٹر سائیکل ،آٹو رکشہ،نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے دوران تفتیش 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

  • رکن اسمبلی کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار

    رکن اسمبلی کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہری پور میں ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی گئی

    ایم پی اے فیصل زمان پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال خان کے مبینہ قتل کا الزام ہے، ضمانت منسوخ ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کر لئے گئے،سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

    سی ٹی ڈی کے مطابق طاہر اقبال سرادر گل نواز کو 14ستمبر 2020کو غازی کے علاقہ سریکوٹ روڈ پر قتل کیا گیا تھا ،قتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جو منسوخ ہوئی،سی ٹی ڈی کل ملزم کو ریمانڈ کیلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی

    قبل ازیں ایم پی اے فیصل زمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ آزاد حیثیت میں ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور کوئی سیاسی جماعت جوائن نہیں کی۔فیصل زمان کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اور شمولیت اختیار نہ کرنے پر جھوٹا کیس بنوا دیا گیا، نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر میں دو ماہ بعد اعترافی بیانات کی روشنی میں ملزم بنایا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق اپنے علاقے میں سیاسی قد کاٹھ ہے اور حکمران جماعت گرفتاری کے ذریعے تضحیک چاہتی ہے، سیاسی انتقام کے باعث فوری گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف درج ایف آئی آر جھوٹی اور من گھڑت ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ اس عرصہ میں متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکوں۔

    عدالت نے فیصل زمان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کے پی پولیس کو ایم پی اے کی فوری گرفتاری سے روک دیا اور فیصل زمان کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا

    آج انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا

  • پولیس اہلکاروں نے حوالات میں مجھے برہنہ کرکے کیا کام کیا؟ صحافی کی دہائی

    پولیس اہلکاروں نے حوالات میں مجھے برہنہ کرکے کیا کام کیا؟ صحافی کی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آئی جی بدلے لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا،مانگا منڈی پولیس نے پولیس گردی کی انتہا کردی

    مانگا منڈی پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر عطاء اللہ بھٹی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا،صحافی عطاء اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ حوالات میں پولیس اہلکاروں نے ساری رات بے جا تشدد کا نشانہ بنایا , پولیس اہلکاروں نے حوالات میں مجھے برہنہ کرکے میری ویڈیو بنائی ، لاھور: پولیس اہلکار نے تشدد کے ساتھ ساتھ میرے اوپر پیشاب کیا ،

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1348517516964933633

    عطا اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں رات بغیر کپڑوں کے بند رکھ کے مجھے قتل کرنے کی کوشش گئی ، ایس ایچ او مانگا منڈی جاوید اقبال چیمہ اور اے ایس آئی مصطفیٰ ڈوگر سمیت چھ پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

    پولیس گردی کے خلاف صحافی برادری پریس کلب مانگا میں سراپا احتجاج ہے، صحافی تنظیموں نے سی سی پی او لاہور آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

  • کے پی پولیس نے کمال کردکھایا:اندھے قتل کے ملزم کوکیسے گرفتارکیا،اہم خبرآگئی

    کے پی پولیس نے کمال کردکھایا:اندھے قتل کے ملزم کوکیسے گرفتارکیا،اہم خبرآگئی

    چارسدہ۔: کے پی پولیس نے کمال کردکھایا:اندھے قتل کے ملزم کوکیسے گرفتارکیا،اہم خبرآگئی اطلاعات کے مطابق کے پی پولیس نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مندنی میں اسلامیہ کللج کے طالب علم اویس قتل کیس میں مطلوب ملزمان گرفتارکرلیے ہیں‌

    پولیس کے مطابق اویس خان کو چچازاد بھائی اور بہنوئی نے قتل کیا تھا ملزمان سے آلہ برامد ہوگیا ہے اورملزمان نے جرم تسلیم بھی کرلیا ہے

    ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ چارسدہ۔اویس خان کو بہنوئی نے بھتیجی کیساتھ تعلقات کی شک کی بناء پر قتل کیا

    ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق ۔نامزد گرفتار ملزمان میں زین العابدین۔اسد اور الیاس شامل ھے۔گرفتار ملزمان میں الیاس مقتول کا بہنوئی اسد اور زین العابدین مقتول کے چچازاد ہیں۔

    ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کہتے ہیں کہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول اویس کے زین العابدین کے بہن کیساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

    چارسدہ۔چچازاد زین العابدین اور اسد نے اویس کھیتوں میں لے 6 دسمبر کو قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ چارسدہ کے علاقہ ہری چند میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان طالبعلم اویس کو قتل کر دیا تھا ،

    جس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی ۔ والدین کے مطابق مقتول اویس اسلامیہ کالج پشاور کا طالبعلم تھا اور وہ چھٹیوں پر اپنے رشہ داروں کے ہاں شادی کیلئے آیا تھا جہاں سے وہ اچانک غائب ہوگیا اور بعد میں اس کی لاش کھیتوں سے ملی

  • دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کاخوفناک انجام دونوں بہنوں کی گلہ کٹی لاشیں گندے نالے سے ملیں۔

    باغی ٹی وی : کاہنہ نو کی رہائشی 26 سالہ ساجدہ اوراس کی بہن28 سالہ عابدہ لڑکوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو فلم بناکربلیک میل کرکے پیسے بٹورتی تھیں۔

    ملزم نعیم کی ساجدہ کے ساتھ دوستی تھی۔ساجدہ نے نعیم کو گھر بلایا اورکمرے میں کیمرہ چھپا کر اس کی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو فلم بنالی تھی۔

    انہوں نے نعیم کے دوست ممتاز کی بھی قابل اعتراض ویڈیو فلم بنارکھی تھی۔

    ساجدہ اور عابدہ نےنعیم اور ممتاز کو بلیک میل کرکے متعدد بارہزاروں روپے پیسے بٹورے

    جس پر نعیم نے تنگ آکردونوں بہنوں سے جان چھڑانےکا پروگرام بنایا اوراپنے فیکٹری میں کام کرنے والے ساتھی اعجاز کےساتھ مل کران کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

    ساجدہ نے سسر کے چالیسویں کے لئے نعیم سے دس ہزار روپے مانگے جس پر نعیم نے منصوبہ بندی کے تحت ساجدہ اور عابدہ کو پیسے لینے کے لئے لیے صوئے آصل میں کھیتوں کے پاس بلایا۔

    ساجدہ اپنی بہن عابدہ کے ساتھ وہاں پہنچی توسفاک ملزمان نعیم اوراعجازنےدونوں بہنوں کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر چھری سے ان کے گلےکاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اوردونوں لاشیں گندے نالے میں پھینک دیں دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیاہے۔

    لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

  • اگریہ قیامت کی نشانی نہیں تواورکیا ہے ! چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا بیان

    اگریہ قیامت کی نشانی نہیں تواورکیا ہے ! چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا بیان

    لاہور: لاہور میں 8 سالہ بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو عدالت پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں کمسن ارسلان کے قتل میں دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا تھا۔، بھائی کا قاتل سگا بھائی نکلا جس نے زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا کہ ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا،ملزم فیضان نے مقتول ارسلان کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا،ارسلان 6جنوری کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھااور اس کی لاش آشیانہ سکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق ملزم کا بیان ہے کہ چھوٹا بھائی والدین کو میری شکایتیں لگاتا تھا جس پر مجھے گھر سے مار پڑتی تھی ۔

    آج ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم دکان پر لے جانے کا بہانہ کر کے بھائی کو ساتھ لے گیا، ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے،غصے میں آ کر بھائی کو قتل کیا۔

    واضح رہے کہ فیضان نے ارسلان کو زیادہ پیار ملنے پر انتقاماً اُس کی جان لی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف بھی ہوا۔ 16 سالہ سگے بھائی فیضان نے اپنے ہی چھوٹے بھائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس کے سر میں بوتل اور اینٹ مار کر اسے قتل کیا۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ گھر والے مجھ سے زیادہ ارسلان کو پیار کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی تھی۔

  • خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی  ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خان پور:خدا نخواستہ زندگی میں لڑائی ہوجائے توخیال رکھنا:ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع خان پور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مقدمے کی رنجش پر ایک فریق نے مخالفین پر جیپ چڑھادی۔

    خان پور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں اس وقت پیش آیا، جب ایک فریق عدالت سماعت کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس جارہے تھے کہ دوسرے فریق نے ان پر جیپ چڑھادی۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں تینوں افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مقدمے کے باعث رنجشیں چل رہی ہیں، متاثرہ افراد کو جیپ کی ٹکر سے زخمی کرنے والا شخص واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

    اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

    نئی دہلی :اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی ہے۔

    ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    نریندر مودی نے آج ہفتہ کے روز ہونے والے اس المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک دل دہلانے والا واقعہ رونما ہوا جس میں ہم نے قیمتی معصوموں کو کھو دیا۔

    خیال رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارکے ڈسٹرکٹ اسپتال میں چائلڈ کیئر وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کی المناک موت ہوگئی۔

    اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھنڈاتے کا کہنا ہے کہ چائلڈ کیئر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمر کے 17 بچوں کو رکھا گیا تھا۔ ایک نرس نے دیکھا کہ اس وارڈ سے دھواں نکل رہا ہے،اس واقعہ کی ڈاکٹروں کو فوراً اطلاع دی گئی۔ اسپتال کے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس میں سات بچوں کو ہی بچایا جاسکا ، بقیہ 10 بچے ہلاک ہوگئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

    دریں اثنا ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

  • شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی کاروائی، دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ملزمان کا اعتراف جرم ڈی این اے ٹیسٹ میں دو ملزمان کی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی
    ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹن صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود چیئرمین وومین پروٹیکشن بیورو پنجاب فاطمہ چڈھر ایڈیشنل ایس پی آصف امین اعوان اور زیادتی کی شکار لڑکی کومل کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو خطرناک نوعیت کے 41 مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان جیل سے سزا یافتہ بھی ہیں او
    پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے ملزمان کو فیصل آباد سمندری کے علاقوں سے گرفتار کیا اور ملزمان سے نقدی مال مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا ۔ڈی پی او کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لڑکی سے میچ کرگئے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزراء میاں خالد محمود اعجاز عالم اگسٹن نے شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا بہت اہم پیش رفت ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی مسلسل دن رات اس کیس سے منسلک رہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے رہے صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب خود ایک تقریب میں کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے اس موقع پر کومل کے والدین نے شیخوپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملزمان بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

  • 2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان

    2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان

    لاہور: 2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقےکاہنہ میں دو بہنوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق لاہور کےعلاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد دو بہنوں کو قتل کردیا گیا تھا ، دونوں بہنوں کی لاشیں نالے سے گزشتہ روز برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

    ملزم نعیم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میری ساجدہ سے دوستی تھی، اس نے مجھے گھر بلایا، مقتولہ ساجدہ نے گھر بلا کر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی، وہ مجھے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتی تھی۔

    ملزم نے پولیس کو بتایا کہ فیکٹری میں ساتھ کام کرنے والے اعجاز کے ساتھ ساجدہ کے قتل کا منصوبہ بنایا، مقتولہ نے مجھ سے دس ہزار روپے ادھار مانگے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ساجدہ کو پیسے دینے کے لیے کھیت کے پاس بلایا ، وہ اپنی بہن عابدہ کو بھی ہمراہ لائی، کھیت میں ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔