Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • روات پولیس نے چند گھنٹوں میں کس کو گرفتار کر لیا

    روات پولیس نے چند گھنٹوں میں کس کو گرفتار کر لیا

    تھانہ روات پولیس کی کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد جاوید چند گھنٹوں میں گرفتار، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق میرا 09 سالہ بیٹا نماز پڑھنے مسجد گیا جو کہ امام مسجد کے پاس قرآن بھی پڑھتا ہے، امام مسجد نے میرے بیٹے کو کھانا لانے کے بہانے کمرے میں بلوایا اور بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،

    ایس ایچ او روات نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کرلیا،
    ایس پی صدر ڈویژن کی ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش،ایس پی صدر ضیاء الدین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا اس کی کوشش ناقابل برداشت ہے،

  • بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیاگیا

    بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیاگیا

    سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ / ایس ایچ او، سب انسپکٹر معطل

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیا، ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کو معطل و کلوز لائن کر دیا گیا، ایس ایچ او نشتر کالونی نے اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل آپریٹرز کی لڑائی کے دوران بروقت انسدادی کارروائی نہ کی،

    کیبل آپریٹرز کے خلاف بروقت انسدای کارروائی نہ کرنے سے جانی نقصان ہوا، بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم نے ایس ایچ او اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کےخلاف بھی اسشپل رپورٹ بجھوائی تھی،

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا کہ کہ فرائض میں مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،

  • شہریوں کو پولیس افسر بن کر دھمکیاں دینے والا ایف آئی اے کی گرفت میں آگیا

    شہریوں کو پولیس افسر بن کر دھمکیاں دینے والا ایف آئی اے کی گرفت میں آگیا

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار ،

    تفصیلات کے مطابق کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا ،گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے

    ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا ہے ،ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈراتا تھا

    ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے ،ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

  • دنیاپور : ناجائز اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے پر گرفتاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ سمیت ٹشن بازی حوالات میں لے گئی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او سید فرحت عباس کے مطابق چک نمبر 329 ڈبلیو بی کے رہائشی تیمور ساہی نے پستول کے ساتھ ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ڈی پی او کرار حسین سید کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے نوجوان قانون کا احترام کریں اور فضولیات سے بچیں ورنہ حوالات میں قانون ان کی میزبانی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا

  • ساندہ پولیس کی کاروائی،5 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

    ساندہ پولیس کی کاروائی،5 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کارروائی۔ 32سالہ شہری عرفان کو قتل کرنے والا 5 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زبیر عرف وکی گرفتار۔گرفتار اشتہاری ملزم زبیر نے شہری عرفان کو دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔مقتول عرفان نے ساندہ کے علاقے میں گھروں میں کیبل ٹی وی لگانے کا کام شروع کیا تھا۔

    ملزمان عمران عرف منا وغیرہ کیبل کا کام جاری رکھنے پر شہری عرفان سے50ہزار روپے ہفتہ مانگتے تھے۔مقتول عرفان نے ملزمان کو ہفتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ملزم زبیر عرف وکی قتل کی واردات کے بعدگرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم زبیر عرف وکی کے دیگر 3ساتھی عمران عرف منا قریشی، علی اعجاز اور شہزاد پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اکرام حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار،قتل میں ملوث

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار،قتل میں ملوث

    سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کی نشتر روڈ کپڑا مارکیٹ میں کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کاشف عرف انصاری گرفتار ،گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے 2011 میں ساتھیوں کے ہمراہ سول اسپتال کے گیٹ پر دو افراد کو قتل کیا

    تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں عمران بلوچ اور اشرف بلوچ شامل تھے ،دوران تفتیش ملزم نے قتل اقدام قتل جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا،ملزم مختلف مقدمات میں جیل بھی کاٹ چکا ہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

  • راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

    ریس کورس پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف اہم کاروائی، پتنگ فروش گرفتار ، پتنگیں برآمد، مقدمہ درج،پتنگ فروش محمد عرف توحیدی سے 1250 پتنگیں برآمد ہوئیں،پولیس

    تفصیلات کے مطابق پتنگ فروش کے خلاف کاروائی ایس ایچ او ریس کورس اور ان کی ٹیم نے کی، پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ریس کورس پولیس کو شاباش پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی کرسٹل بر آمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی کرسٹل بر آمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،751کلو گرام اعلی کو الٹی کی کرسٹل اور ہیروئن برآمد
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے منشیات کی روک تھام پر حالیہ کاوشوں کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزبھی اپنی تمام تر وسائل برؤے کارلا رہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو تین مختلف اطراف سے سرچ آپریشن کا آغاز کر ایا ا ور ساتھ ساتھ سمندری راستے کو بھی اپنی لانچوں کے ذریعے بلاک کر دیا گیا

    مزید برآں ریڈار کی مدد سے لانچوں کی آمد ورفت کے اوپر نظر رکھی اور ضروری چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ یہ آپریشن مسلسل تین رات تک جاری رہا جسمیں تازہ دم دستوں سے کمک مہیا کی جاتی رہیں۔سرچ پارٹیوں کی کوششوں کے بعد پسنی کے قریب تنگ بازکے پہاڑی علاقوں کے درمیان چھپائی گئی 143کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور 608کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 20ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی معلومات /تحقیقات کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے ساؤتھ افریقہ اسمگل کی جانی تھیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

  • کشمور میں معصوم بچی اور اس کی ماں کے ساتھ زیادتی،سخت سزا کا مطالبہ آ گیا

    کشمور میں معصوم بچی اور اس کی ماں کے ساتھ زیادتی،سخت سزا کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے کشمور میں ماں اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    سندھ کے شہر کشمور میں ظالم درندے نے ماں اور اس کی 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے.

    خاتون کو کراچی سے کشمور نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے بچی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیچ دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے کے فوراً بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    https://twitter.com/azmeer_khowaja/status/1326790261880594433

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور بچی کا میڈیکولیگل کرایا گیا ہے جس میں دونوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمور واقعہ پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور صارفین ملزم کو سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    حریم شاہ کے ساتھ زیادتی،تشدد زدہ لاش برآمد،ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج

  • شیخوپورہ جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر

    شیخوپورہ جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ کی آبادی جہانگیر ٹاؤن میں 3مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر الحمد سپرسٹور میں گھس گئے جنہوں نے دکاندار کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکرڈیڈھ لاکھ روپے سے زائد نقدی،آئی فون اور گاہکوں سے نقدی چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ شرقپور شریف کے علاقہ شرقپور روڈ پر3مسلح ڈاکوؤں نے سعودیہ پلٹ محنت کش امجد علی اوراسکے جواں سالہ بیٹے کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر 50ہزار سعودی ریال 5تولہ طلائی زیورات اس وقت چھین لیے جب وہ لاہور ایئر پورٹ سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ ککری پور کے قریب ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ڈاکوؤں محنت کش چھ سالہ جمع پونجی چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدودبجانب منڈی فیض آباد3مسلح ڈاکواختر سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں 2مسلح ڈاکوافتخار فاطمہ سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،بائی پاس نیشنل سکول کے قریب 2مسلح بوٹا نامی شخص سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،ڈیرہ مائی حاکم کے قریب2مسلح ڈاکوعبدالرشید سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں نامعلوم چوروں نے اللہ دتہ کے گھر کے تالے توڑ کرنقدی اور قیمتی سامان چرا کرفرار،جوئیانوالہ موڑ کے قریب نامعلوم چور منیر کی موٹرسائیکل چراکر فرار،ٹوکریاں والابازارسے نامعلوم چور موٹر سائیکل چراکر فرار،کوٹ رنجیت میں نامعلوم چور منیر کی موٹرسائیکل چراکر فرار ہوگئے۔