Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں اسلامپورہ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ ظہیر عباس اور اس کے3 ساتھیوں محسن،محبت علی اور خالد شامل ہیں

    گرفتار ملزمان سے نقدی،موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی گئی،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعدڈکیتی،چوری اور جیب تراشی کی30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا

    انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں،عام شہریوں کو گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں،عام شہریوں کو گرفتار کر لیا

    تھانہ پیرودائی پولیس کی جانب سے وڈیو جرنلسٹ محمد نوید کی غیر قانونی گرفتاری کا معاملہ ،تھانہ پیر ودائی پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان کی بجائے عام شہریوں کی بھی گرفتاری کا انکاشاف،پولیس کا تھانہ کلچر نا بدل سکا، بے گناہ گرفتاریوں سے عوام شدید اضطراب کا شکار ہیں

    تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کی پکڑ دھکڑ کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کی گئی ،اعلی افسران کی جانب سےمختلف تھانوں کو تعداد پوری کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،تھانہ پیرودہائی پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کے نام پر 9 افراد کو گرفتار کیا
    9 افراد میں صرف دو اشخاص کا تعلق تحریک لبیک سے تھا ،5 افراد کو فجر کی نماز کے وقت مسجد جاتے گرفتار کیا تھا

    2 افراد کو شادی کی تقریب سے واپسی سے گرفتار کیا جبکہ ان کا تعلق راولپنڈی سے نہی تھا ،پکڑے جانے والے 7 اشخاص کو نے پولیس کو دہائیاں دی اور اپنی بے گناہی کا بھی بتایا ،گرفتار کیئے جانے والےبے گناہ افراد بزرگ شہری بھی شامل ہیں،راولپنڈی کے دیگر تھانوں سے 10 مزید افراد بھی لائے گئے

    مجموعی طور پر 19 افراد میں سے صرف 10 کا تعلق تحریک لبیک سے تھا،پولیس نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے بے گناہ افراد کو جیل بھیج دیا
    بے گناہ افراد کے لواحقین کا وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس، وزیر اعلی پنجاب، وزیر داخلہ اور آئی جی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
    بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے والے اعلی افسران، ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے
    اگر کاروائی نا کی گئی گئی تو عدالتی کاروائی اور احتجاج پر مجبور ہونگے

    وڈیو جرنلسٹ کا بھائی اس کی گھر رہائش پزیر نہی تھا ،وڈیو جرنلسٹ کے تیسرے بھائی کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کی تھی ،دوران کاروائی پولیس کے ساتھ خواتین اہلکار موجود نہیں تھیں،پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران خواتین سے شدید بدتمیزی اور نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھی

  • سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں گولیاں چل گئیں،2 بھائی قتل

    سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں گولیاں چل گئیں،2 بھائی قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں فائرنگ،متعدد قیدی زخمی ہو گئے

    ریسکیو حکام کے مطابق 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد عدالت سیشن کورٹ پیشی کے لیے آئے تھے

    واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    اطلاعات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دونوں سگے بھائی ریاست اور بلال قتل کے کیس میں پیش ہونے آئے تھے،ملزم کفیل جو مقدمہ کا مدعی ہے نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے

    واضح رہے کہ عدالتوں میں پیشی کے دوران فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں،لاہور پولیس نے ضلع کچہری کے باہر سے مسلح ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا، عدالتوں میں اسلحہ کے ساتھ چلے جانا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے،

    عدالتوں کے باہر ناقص سیکورٹی کی صورتحال سے نہ صرف عدالتوں میں آنے والے بلکہ عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے پولیس سیکورٹی کا نظام درست کرے تا کہ شہری بلا خوف و خطر عدالتوں میں آ سکیں.

  • لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،منشاء بم کے 4 بیٹے گرفتار، منشاء بم فرار

    لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،منشاء بم کے 4 بیٹے گرفتار، منشاء بم فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، منشاء بم کے 4 بیٹے گرفتارجبکہ منشاء بم فرار ہو گئے

    ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عامر منشاء، عاصم منشاء، طارق منشاء اور فیصل منشاء کو گرفتار کر لیا گیا، چاروں ملزمان حوالات میں بند ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز برآمد ہوئے ہیں

    ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق منشاء بم قبضہ مافیا پر قبضے، بھتہ، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے 77 مقدمات درج ہیں،منشاء بم قبضہ مافیا کے بیٹوں پر مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان آج تک گرفتار نہ ہو سکے ،ملزمان کےخلاف شہر بھر سے شریف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اور قبضے کرنے کی کوششوں کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں،

    حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی خصوصی ہدایت پر قبضہ گروپوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا، شہر بھر میں کوئی قبضہ مافیا سر اٹھانے نہ پائے، قبضہ مافیا نے شریف شہریوں کو زندگیاں اجیرن بنائی ہوئیں تھیں،

    جمعہ کے روز منشا بم کو ملی عدالت سے خوشخبری

  • ساہیوال:تھانہ فتح شیر کی حدود میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر پولیس کا کردار بھی مشکوک

    ساہیوال:تھانہ فتح شیر کی حدود میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر پولیس کا کردار بھی مشکوک

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،ڈکیتی کی ان گنت وارداتیں،پولیس مجرموں کو پکڑنے کی بجائے مقدمات درج نہ کرکے تحفظ فراہم کرنے لگی
    عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہونے لگا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ اس قدر جاری ہے گویا اس علاقے کو جرائم پیشہ افراد نے اپنے لیے جنت سمجھ لیا ہو،عام اور معمولی نوعیت کے جرائم تو ایک طرف دن دیہاڑے اور بھرے بازار میں ڈکیتیوں کا ہونا عام سی بات اور روزمرہ کا معمول ہے،گزشتہ چند دنوں میں کئی ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں شہریوں کو جان بچانے کی خاطر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا ہے،
    ایسی ہی ڈکیتی کی دو واردتوں میں تاجر ہزاروں روپے نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے،مسٹر کیمسٹ فارمیسی داؤد چوک اور المنصور فارمیسی واقع مشن چوک سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،حیرت کی بات ہے دونوں وارداتیں نہ صرف قریب قریب کے مختصر دورانیے اور اوقات میں ہوئیں بلکہ دونوں وارداتوں میں نشانہ بھی میڈیکل سٹورز کو بنایا گیا،
    زرائع کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں آئے روز ہونے والی وارداتوں کی وجہ پولیس کا مقدمات درج نہ کرنا اور درخواستوں کو داخل دفتر کردینا ہے،پولیس کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے ڈاکوؤں کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ نڈر اور بے فکر ہوکر عوام کو لوٹنے میں مشغول رہتے ہیں،اہل علاقہ نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ فتح شیر کے موجودہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے،تاکہ پولیس کی بگڑتی ہوئی ساکھ کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام میں پھیلا ہوا عدم تحفظ کا احساس اور بے چینی ختم ہوسکے

  • بازار میں عورتوں سے پرس چھیننے والی ملزمہ گرفتار

    بازار میں عورتوں سے پرس چھیننے والی ملزمہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ایسٹ ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے احکامات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ،ایس ایچ او صفدر بروہی کی سربراہی میں پولیس نے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا

    رش کا فائدہ اٹھا کر بازار میں عورتوں کے پرسوں سے موبائل فون اور کیش نکال لیتی تھی،گرفتار ملزمہ کی شناخت عائشہ دختر محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک چوری شدہ موبائل فون انفنکنس برآمد کر لیا ہے

    ملزمہ کےخلاف پولیس نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئےمقدمہ الزام نمبر
    389/2020 u/s 379،گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او صفدر بروھی

  • قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    گرفتار ملزمان کا گروہ شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آدھا ہیروئن، دو کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس اور آئس برآمد۔

    ملزمان سے برآمد منشیات کی قیمت لاکھوں میں ہے۔
    گرفتار ملزمان دوسرے صوبے سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر شہر میں سپلائی کرتے تھے۔دونوں ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان حبیب الرحمان عرف چاچا اور فضل خالق ولد حبیب الرحمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • کراچی: ٹرین کی زد میں آکر دادا اورپوتی جاں بحق ہوگئے

    کراچی: ٹرین کی زد میں آکر دادا اورپوتی جاں بحق ہوگئے

    کراچی:کراچی: ٹرین کی زد میں آکر دادا اورپوتی جاں بحق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دادا اور کمسن پوتی جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 50 سال جبکہ بچی کی عمر ڈیڑھ سال تھی، ذرائع کے مطابق دادا اور پوتی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آئے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق دادا اور پوتی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • عدالت پیشی پر آنیوالا جوان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

    عدالت پیشی پر آنیوالا جوان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے نوجوان پر مقدمہ واروں نے فائرنگ کی ہے

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا نعمان نامی نوجوان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، نعمان نے ملزمان کے بھائی کو قتل کیا تھا ,فائرنگ درینہ دشمنی کی بنا پر کی گئی

    شہریوں کی کوشش سے فائرنگ کرنے والا ملزم شان علی موقع سے گرفتارکر لیا گیا جبکہ ساتھی فرارہو گیا، گرفتار ملزم سے جائے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ عدالتوں میں پیشی کے دوران فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں،لاہور پولیس نے ضلع کچہری کے باہر سے مسلح ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا، عدالتوں میں اسلحہ کے ساتھ چلے جانا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے،

    عدالتوں کے باہر ناقص سیکورٹی کی صورتحال سے نہ صرف عدالتوں میں آنے والے بلکہ عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے پولیس سیکورٹی کا نظام درست کرے تا کہ شہری بلا خوف و خطر عدالتوں میں آ سکیں.

  • ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار

    ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھکھی پولیس نے ایس ایچ او محمد اعظم بسراء کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک رائفل کلاشنکوف اور ایک رائفل 222 بور اور ایک پستول 30 بور اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کر لیں ہیں