Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟

    لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟

    لاہور:لاہورکے ہوٹل یا چوری کے اڈے،موٹرسائیکل چوری ہونے لگے،ذمہ دارکون؟شہری کس کواپنا دکھڑا سنائیں،اطلاعات کے مطابق لاہورشہرجہاں ایک طرف لوگوں کے روزگارکا بڑا ذریعہ ہے وہاں لوگوں کے نقصانات کا بھی مرکز بنتا جارہاہے، لاہور کمانےکےلیے آتے ہیں مگراپنا سب کچھ گنوا کے واپس جانا پڑتا ہے

    ذرائع کے مطابق ایسے معاملات معمول بنتے جارہے ہیں ،مسئلہ جواصل درپیش ہے وہ یہ ہے کہ اتنے بڑے سنگین جرائم کے سرزد ہونے کے باوجود پولیس کیا کررہی ہے، لاہورکے سیف سٹی منصوبوں پربڑی بڑی کہانیاں سنانے والے اب کہاں ہیں

    لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہماراقصورکیا ہے؟ اگرحکومت ایسے جرائم پرقابوہی نہیں پاسکتی توپولیس اورامن وامان کی مد میں سالانہ اربوں روپے قوم کے کیوں ضائع کیئے جارہے ہیں‌،

    ادھر ذرائع کے مطابق ایک ایسا ہی تازہ واقعہ لاہورشہر کے علاقہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کھانا کھانے کےلیے گیا توموٹرسائیکل گنواکرواپس آگیا

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورشہر میں مزدوری کرنے کی غرض سے آنے والا ایک اسد علی ولد محمد علی نامی نوجوان تین چار دن پہلے محمد رفیق مچھلی والا جس کی دوکان شاہدرہ میں واقع ہے کھانا کھانےکے لیے گیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

     

     

    ذرائع کے مطابق اسد علی جب کھانا کھانے کے بعد ہوٹل سے باہر آکردیکھا تواس کی موٹرسائیکل غائب تھی ، اسد علی نے ادھرادھردیکھا لیکن موٹرسائیکل نظرنہ آئی ہوٹل مالکان سے بھی پوچھا توانہوں نے کوئی مناسب جواب نہ دیا

    اسد علی نے اس دوران ہوٹل انتظامیہ سے درخواست بھی کی کہ ان کے ہوٹل کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری ہوئی وہ اس موٹرسائیکل کوتلاش کرنے کے لیے اس کی مدد کریں لیکن کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا گیا ، ایسے معلوم ہوتا تھا کہ شاید ہوٹل انتظامیہ جان بوجھ کراس معاملے سے توجہ ہٹارہی ہے ،

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سے پہلے بھی اس ہوٹل کے گردونواح سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ہیں ، اب یہ معلوم نہیں یہ کوئی مخبر اس ہوٹل میں کام کرتا ہے یا پھرچوری کرنے والا اس ہوٹل کی اتنظامیہ کی کمزور حفاظتی تدابیر کا فائدہ اٹھاتا ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسد علی نے پولیس کودرخواست دی ہےلیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

    پولیس کی طرف سے بھی کوئی رسپانس نہیں ملا ، اعلیٰ حکام کے پاس ویسے ہی وقت نہیں کہ وہ اس ملک کے غریب شہری کے مسائل پرتوجہ دے سکیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پرپولیس کے غیرذمہ دارانہ رویے کے خلاف ایک مہم بھی چل نکلی ہے ، اب یہ مہم کیا صورت حال اختیار کرتی ہے اس کا اندازہ تو نہیں لیکن یہ بات طئے ہے کہ ایسے واقعات سے روگردانی کسی بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتی ہے

    اس حوالے سے ماضی میں کئی مثالیں مل چکی ہیں‌کہ چوری کی موٹرسائیکل اوردیگرگاڑیوں کودہشت گردوں نے لوگوں کی جانیں لینے کے لیے استعمال کیا ہے ،

    یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ موٹرسائیکل موصوف اپنے دوست کی لے کرکھانا کھانے کےلیے گیا تھا . اسی واقعہ کی وجہ سے اسد علی پردہرا دباو اوردہری پریشانی ہے کہ وہ اس دوست کے موٹرسائیکل کا نقصان کیسے پورا کرے

  • بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ریاست بہار کے شہر وشالی میں رسالپور گاوں کی 20 سالہ مسلمان لڑکی گلناز خاتون کومذہب تبدیل کر کے ہندو لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر زندہ جلائے جانے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی جس کے بعد پولیس نےبالآخر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلناز خاتون جس کی آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی، علاقے کا ایک نوجوان ستیش کماراس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ چونکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتا تھا اس لئے گلناز نے اس سے شادی سے انکار کردیا جس کا ستیش کمار کو بے حد رنج تھا۔ گلناز کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کر دی۔ 30 اکتوبر کو گلناز اپنی بہن گلشن پروین کے ہمراہ گھر کا کوڑا کرکٹ پھینکنے باہر نکلی تو ستیش کمار نے اپنے کزن چندن اور اس کے باپ وجے رائے کی مدد سے گلناز کو پکڑ لیااور اسے ایک بار پھر شادی کے لئے مجبور کیا۔ گلناز نے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور ہندو سے شادی نہیں کر سکتی تو ستیش نے اسے مڈہب تبدیل کرنے کو کہا۔ گلناز کے انکار پر چندن نے اسے پکڑاجب کہ اس کے باپ وجے رائے نے اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور ستیش نے اسے آگ لگا دی جس سے گلناز کا 75 فی صد جسم جل گیا۔ تینوں ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔ گلناز کی بہن گلشن کی گواہی اور ملزمان کے بارے میں بتانے کے باوجود پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گلناز خاتون نے ایک ویڈیو میں تمام حقائق ریکارڈ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ گلناز 15 نومبر کو انتقال کر گئی۔ جس کے بعد وشالی اور پٹنہ بھر میں کئی این جی اوز اور سیاسی جماعتوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس پر دباو ڈالا۔ گزشتہ روز پولیس نے ستیش کمار کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

  • راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج،خواجہ سراؤں کا ڈی ایس پی سرکل وارث خان کے آفس کے باہر شدید احتجاج جاری ہے

    متاثرہ خواجہ سرا فوزیہ پٹھانی کے مطابق ایک ماہ قبل ملزم نعمان بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر فائرنگ کی، سامان توڑا اور ہراساں کیا، تھانہ بنی گالا میں مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی، اللہ نے مجھے بچایا،

    متاثرہ خواجہ سرا نے مزید کہا کہ بااثر ملزمان پولیس پر اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ہمیں ہر روز انکوائری کے نام پر بلا کر انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے، پولیس ہمیں انصاف فراہم کرنے کی بجائے ہم پر صلح کےلئے دباؤ ڈال رہی ہے،

    خواجہ سراؤں نے سی سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

  • لاہور سول لائنز پولیس کی کاروائی، منکوحہ کو زخمی کرنے والا گرفتار

    لاہور سول لائنز پولیس کی کاروائی، منکوحہ کو زخمی کرنے والا گرفتار

    ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی سر بر اہی میں سول لائنز پولیس کی کارروائی۔گھریلو لڑائی جھگڑوں پر اپنی منکوحہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم عبدالوہاب گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم کا 6ماہ قبل نیلم حسین سے نکاح ہوا تھا لیکن کچھ گھریلورنجشوں کی وجہ سے رخصتی نہ ہوئی تھی۔ملزم عبدالوہاب رکشے میں ڈیوٹی پر جاتی ہوئی اپنی منکوحہ نیلم حسین پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم عبدالوہاب کی فائرنگ سے نیلم دونوں بازوں پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی۔

    27سالہ نیلم حسین لاہور بورڈ کے دفتر میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کر تی ہے۔نیلم حسین 5بہنوں اور2بھائیوں کی واحد کفیل ہے جبکہ والد 5سال قبل وفات پا چکا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

  • پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ

    پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ

    خیرپور: پی پی قیادت صدمے میں ڈوب گئی : رہنما منظوروسان کوشدید صدمہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سخت صدمے میں ڈوب گئی ہے، اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ خبرمنظوروسان کے بھتیجے کے حوالے سے ہے

    بھرگڑی کے قریب گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھرگنی کے قریب روڈ پر کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی ، گاڑی سےایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، جس کے بعد ناقابل شناخت لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ گاڑی سے ملنے والی لاش پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے بلاول وسان کی ہے، اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    ایس ایس پی سعود مگسی کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق اے ایس آئی کیساتھ 2دوست بھی ساتھ تھے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انکوائری کی جارہی ہے جبکہ عینی شاہد ین نے بتایا کہ گاڑی کے پاس سے 2 افراد فرار ہوئے تھے۔

    بلاول وسان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں حاجی نواب وسان میں ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں منظور وسان ،نواب وسان ،منور وسان ودیگر نے شرکت کی۔نواب وسان نے کہا کہ بلاول وسان کو سازش کے تحت شہید کیا گیا ہے ، گاڑی میں آگ کی اطلاع 2 گھنٹے بعد ہوئی، ہمیں انصاف چاہیے۔

    ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اوردیگرقیادت نے کہا ہےکہ وہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں اوراس واقعہ میں ملوث افراد کوقانون کے کٹہرے تک لانے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں‌لیکن ابھی تک یہ پتہ نہیں‌چل سکا کہ کیا پولیس مجرموں تک پہنچ گئی ہے یا نہیں

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا

    تفصیلات کے مطابق ڈارک ویب پر پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والے درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزا سنا دی ،بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا

    سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے جسکے بعد راولپنڈی پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا ،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مشہور جنسی زیادتی کیس فیصلہ سنایا،معزز جج نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا

  • ننکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    ننکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ فیض آباد پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے، اشتہاری ملزمان اسفند یار عرف مون اور خلیل احمد عرف شبو نے دوران ڈکیتی پٹرول پمپ کے کیشیئر علی حسن کو فائر مارے اور پیسوں والا بیگ چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
    تھانہ فیض آباد پولیس نے SHO افتخار احمد کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کو جدید تکنیکی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد کی۔ اشتہاری ملزمان ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع میں بھی روڈ رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں سر گرم تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
    تھانہ فیض آباد کے SHO افتخار احمد نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم 6 لاکھ روپے مقدمہ کے مدعی محمد رفیق کے حوالے کر دی۔ مدعی مقدمہ کی تھانہ فیض آباد سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو ڈھیروں دعائیں۔
    ڈی پی او ننکانہ نے SHO تھانہ فیض آباد اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • سرگرم موٹر سائیکل چور ننکانہ پولیس کے شکنجے میں

    سرگرم موٹر سائیکل چور ننکانہ پولیس کے شکنجے میں

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر جاری۔تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے سر گرم موٹر سائیکل چور فاروق عرف فاروقی گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے چوری کی ہوئی 7 موٹر سائیکلوں کی فروختگی رقم 1,40,000 روپے برآمد کر لی گئی۔ ملزم چوری کے بعد موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرتا تھا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔SHO تھانہ سٹی شاہکوٹ شبیر گجر نے ریکور ہونیوالی رقم حقیقی مالکان کے حوالےکردی ۔رقم کی وصولی پر حقیقی مالکان کی تھانہ سٹی شاہکوٹ سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو ڈھیروں دعائیں۔
    ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ اور ہمرائی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
    ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سر گرم موٹر سائیکل چور کی گرفتاری قابل تحسین ہے۔ عوامی جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

  • حوا کی ایک اور 8 سالہ بیٹی ظالم کی درندگی کا شکار ہو گئی

    حوا کی ایک اور 8 سالہ بیٹی ظالم کی درندگی کا شکار ہو گئی

    کوٹمومن کے نواحی قصبے للیانی میں بااثر زمیندار نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا

    تفصیلات کے مطابق کوٹمومن کے نواحی قصبے للیانی کے محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سکول سے واپس آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشرلک نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقتولہ سعدیہ کا والد قریبی کھیتوں میں کام کر رہا تھا شور سن کر موقع کی طرف دوڑا اس سے پہلے کہ ان کے پاس پہنچتا ملزم بچی کو گلا گھونٹ کر مار چکا تھا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں تا حال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے. پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹمومن منتقل کر دی ہے.

    یاد رہے کہ یہ لک خاندان سرگودہا بہت بڑا زمیندار سیاسی گھرانہ ہے جو علاقے میں خاصہ اسر و رسوخ رکھتا ہے جو بچی کے والد پر کیس واپس لینے کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے مدعی نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • غیر تعلیم و تربیت یافتہ عملہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگا

    غیر تعلیم و تربیت یافتہ عملہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    شیخوپورہ میں نجی ہسپتال کے غیر تربیت یافتہ عملے نے خاتون کی جان لے لی ۔ ڈسپنسر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق ہو گئی

    شیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی 40 سالہ خاتون حاجرہ بی بی معمولی تکلیف کے باعث گوجرانوالہ روڈ پر واقع طارق ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی تو وہاں موجود غیر تربیت یافتہ ڈسپینسر نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اسپتال کا مالک ڈاکٹر طارق اور دیگر عملہ اسپتال سے فرار ہو گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے