Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جواں سالہ دوشیزہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، چچا زادکزن گرفتار

    جواں سالہ دوشیزہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، چچا زادکزن گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آبادنے 31سالہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے مقتولہ کے سگے چچا کے بیٹے ملزم اعظم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا ہے۔

    تقریباً ایک ماہ قبل جواں سالہ لڑکی نائلہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے اغواء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نائلہ کے سگے چچا زاد کزن اعظم کو قصور سے گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا

    جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میری کزن نائلہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والے اس رشتے سے راضی نہیں تھے لہذاہم دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا۔نائلہ منصوبے کے مطابق گھر والوں کے راضی ہونے تک گزر بسر کے لیے نقدی اورطلائی زیورات وغیرہ اپنے گھر سے چوری کرکے ساتھ لے آئی۔

    نائلہ کے پاس 14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر میں لالچ میں آ گیا اور رقم ہتھیانے کے لیے میں نے اپنے دماغ میں نائلہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیااور دھوکے سے نائلہ کو دیپالپور اوکاڑہ لے گیا جہاں کھیتوں میں لے جا کرچاقو کے پے در پے وار کر کے نائلہ کو قتل کر دیا اور نعش کو وہیں پھینکنے کے بعد نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا۔قتل کی واردات میں ملوث ملزم اعظم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا گیاہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے اندھے قتل کی سنگین واردات ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں سگے بیٹے نے ماں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بس اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر دیکھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ یہ ایک بیٹا ہے جس نے اپنی ماںپر تشدد کیا،۔ ماں پر تشدد کرنے والے کو دنیا میں بھی سبق سکھایا جانا چاہئے۔ سبھی براہ کرم اس کو شیئر کریں تاکہ ماں کو انصاف مل سکے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی ماں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے، خاتون زمین پر گر جاتی ہے پھر بھی اسکا بیٹا باز نہیں آتا اور تشدد کرتا رہتا ہے

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس پی راول کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
    رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    ارسلان کی بیوی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسکا کا کہنا تھا کہ یہ جو ہیش دیکھا ہے، زوبیہ امیر میری سوتیلی نند ہے، یہ پروپیگنڈہ کر رہے تھے، یہ گھر میرے خاوند کے نام ہے، وہ سب جھوٹ بول رہے تھے، میرے پاس سارے کاغذات ہیں،میرے خاوند کا نام محمد ارسلان ہے، اور گھر اسکے نام ہے، زوبیہ پروپیگنڈہ کروا رہی ہے اور وہ گھر لینا چاہتی ہے، میں اپنا ایڈریس بتاتی ہوں زوبیہ کو سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا نہیں آتا، ایک بچی جو مان کو بچائے گی یا ویڈیو بنائے گی، اگر ویڈیو بنائی ہے تو پوری کوئی نہیں دکھائی گئی، پوری ویڈیو زوبیہ نے بنائی اس نے ماں کو کیوں نہیں بچایا حالانکہ وہ اسکی بیٹی تھی، زوبیہ امیر کیمرہ سٹارت کر کے ویڈیو بناتی رہی، میں چھ ماہ کی حاملہ ہوں، مجھے انہوں نے مارا، پرائیویٹ پارٹس پر اٹیک کیا، میری بچی کو مارا

  • سڑک پر درخت پھینک کر لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    سڑک پر درخت پھینک کر لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں

    ساہیوال سٹی سرکل تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلہ سے 2ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے، ترجمان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق چار پانچ ڈاکو 91اور 92 سکس آر کے درمیان سڑک پر درخت پھینک کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ ایس ایچ او فریدٹاون اور اسکی ٹیم بزریعہ 15 اطلاع پاکر وہاں پہنچے تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ہلاک ڈاکووں کی شناخت تاحال نہ ہوئی ہے۔فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

    ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ساہیوال پولیس کا ہر جوان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کوشاں ہے.

     

    ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

  • خیبر پختونخواہ سے اغوا ہونے والا نوجوان کراچی سے سندھ رینجرز نے کروایا بازیاب

    خیبر پختونخواہ سے اغوا ہونے والا نوجوان کراچی سے سندھ رینجرز نے کروایا بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے فقیر کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے عقیل علی ولد گلریز اقبال نامی لڑکے کو بازیاب کر اکر والدین کے حوالے کر دیا۔

    عقیل علی کو نوشہرہ خیبر پختون خواہ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر مغوی کے والدین نے ذیشان نامی دوست کے خلاف درج کروائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عقیل علی کو اس کے دوست ذیشان نے مبینہ طور پر اغوا کیااور کراچی لے آئے۔

    واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے اغوا کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے ا نٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فقیر کالونی سے عقیل علی کو بازیاب کراکر والدین کے حوالے کر دیا اور اغوا کارملزم ذیشان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    ترجمان سندھ رینجرز نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

  • ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال پولیس کی کاروائی چوہرے قتل(چارقتل) کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلانے والے ملزمان چند دنو ں میں گرفتار

    مدعی مقدمہ نے ایک تحریری درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے بھائی انوارالحق،2 بھابھیوں اور بھتیجی کو گلے دبا کر بے دردی سے قتل کر دیاہے۔نامعلوم ملزمان کے خلا ف کاروائی کی جائے۔

    وقوعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ فتح شیر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے فوری طور پر تمام حالات و واقعات ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان کے علم میں لائے۔ ڈی پی او ساہیوال نے فوری طورپر اندارج مقدمہ کا حکم دیا۔جس پر مقدمہ نمبر 336/20مورخہ 17.06.2020 بجرم302/148/149 ت پ تھانہ فتح شیر میں درج رجسٹرکیا گیا اور ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل، SHOفتح شیرSIعامر فاروق اور ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروائی،کرائم سین یونٹ کے ذریعہ فنگر پرنٹس حاصل کیے اورCCTVفوٹیجزبھی لیے گئے۔ پولیس ٹیم نے اپنی ترتیب دی گئی حکمت عملی کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے شب وروز کی محنت سے چند ہی دنوں میں چار اندھے قتلوں کے ملزما ن (1)محمدعمیر ولدغلام مرتضی قوم ولیم پٹھان سکنہ24/Xطارق بن زیاد کالونی ساہیوال (2)عبیدہ سلفی ولداللہ یارقوم کھوکھر سکنہ گلی نمبر 4بھٹو نگر ساہیوال کو گرفتا ر کر لیا۔

    ملزمان نے دوران انٹیرو گیشن انکشاف کیا کہ ہم نے مقتولان کو پیسوں کے لالچ میں نا حق قتل کیاہے۔ہما را پہلے بھی مقتولان کے گھر میں آنا جانا تھا ہمیں علم تھا کہ اس گھر میں پیسے اور زیورات موجو د ہیں اس لیے ہم نے ان کو ایک ایک کر کے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اس کے ساتھ ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈ زکی کاروائیاں ،15 گاڑیاں،11 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد،16 اسمگلر گرفتار

    پاکستان کوسٹ گارڈ زکی کاروائیاں ،15 گاڑیاں،11 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد،16 اسمگلر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں جاری ہیں

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق 21جولائی کو پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سپرہائی وے (کراچی)، وند ر اور گوادر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں شراب،چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقاما ت کی نگرانی شروع کر دی گئی۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل سامنے آئی ہے.

    ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 5.7کلوگرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران مسافر کو چ میں سوار مسافر سے 04کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 08 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران23,761 کلو گرام چھالیہ اور1,845پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر تے ہو ئے04افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا56,850لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    گوادر(بلوچستان) میں پلیری چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی تلاشی کے دوران 48بوتلیں شراب کی بر آمد کر تے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران پاک ایران بارڈر پر دوران گشت 05عدد ٹرکو ں سے 77,500 لیٹر ایرانی پٹرول برآمدکرتے ہوئے 07افراد کو گرفتا ر کر لیاگیا۔

    گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے15تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ چوڑ جمالی (کراچی)سے دوران چیکنگ ٹرک سے بھوسے کے نیچے چھپائی گئی5,936کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہو ئے 02افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

    تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، 15عددگاڑیاں،16اسمگلرز اور15تارکین وطن کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسمگلرزکیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ جبکہ 15تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد FIA کے حوالے کر دیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً11کروڑ10لاکھ62ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل،ورثا نے واقعہ چھپایا ، پھر بھی پولیس پہنچ گئی،25 افراد کو گرفتار کر لیا

    دریا خان کے نواحی علاقہ کاٹھ موڑ میں رہائش پذیر وانا کے قبیلے کاعلی داد جہانگیر اپنی رشتہ دار(ت) کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا تھا جس کے بعد اس خاتون کے خاوند ، بھائی اور والد نے چار دیگر ملز موں کے ہمراہ چھریوں کے پے در پے وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا ،

    اہلخانہ دونوں کو علاج کیلئے خفیہ طور پر ملتان لے جا رہے تھے کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے ،مقتولین کے اہلخانہ نے باہمی رضا مندی سے معاملہ چھپا لیا ، خاتون کی تدفین بغیر پولیس کو اطلاع دئیے مقامی قبرستان میں کر دی گئی

    اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی، پولیس نے مقتول علی داد جہانگیر کی لاش دوران نماز جنازہ قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی، چار افراد کے خلاف قتل جبکہ 25 نامزد اور 8 نامعلوم ملزموں کے خلاف خفیہ طور پر تدفین کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے ،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    پولیس نے خاتون کی قبر کشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے ، مقتولین کا تعلق ایک ہی قبیلہ سلیمان خیل سے ہے او ر وہ قریبی رشتہ دار ہیں ،پولیس نے چھاپے مار کر 25 ملز موں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

  • کشتی ڈوبنے  سے 97 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

    کشتی ڈوبنے سے 97 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    خوشحالی کے خواب لیے گھر سے کمانے نکلنے والے یونان کشتی ڈوبنے کے حادثے میں منڈی بہاوالدین اور گجرات کے 97 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، غریب لوگوں کو خواب دکھا کے لاکھوں روپے لینے والے ایجنٹ غائب مجبور والدین کے دفتروں کے چکر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی.

  • سفاک قاتل

    سفاک قاتل

    بریکنگ نیوز. انتہائی افسوسناک واقعہ
    رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں ڈہوک کاسب کے رہائشی افضل ساہی کا کم سن بیٹا سوہاوہ جملانی میں قتل۔
    بچہ اپنے ننھیال سوہاوہ جملانی آیا ہوا تھا۔ دوکان سے چیز لینے باہر نکلا، پھر اس کی لاش ملی۔ ایف آئی آر درج۔

  • بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی

    بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی

    بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن کو تامل ناڈو یوتھ ونگ  کا نائب صدر بنادیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، دو ریاستوں(کرناٹک اور تمل ناڈو) اورویسٹ  گھاٹ کے پورے جنگلی علاقے میں ویرپن کی دہشت تھی۔ اس پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت 150 سے


    زیادہ  لوگوں کو قتل کرنے کا الزام لگایاجاتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی اس پر 100سے زیادہ  ہاتھیوں کے شکار کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ، اس کی پہچان چندن اسمگلر کے طورپر تھی۔ اس کو سال 2004 میں پولیس نے ایک مقابلے  میں مار دیا تھا۔اب ویرپن کی29سالہ بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی کے تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بنائی گئی ہیں۔ مقامی یونیورسٹی سے لا گریجوایشن کرنے والی ودیا کرشناگری میں بچوں کے لیے ایک اسکول بھی چلاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری ایک نئے مستقبل کااشارہ ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں کسی خاص کمیونٹی سے نہیں جڑی ہوں، میراانسانیت میں بھروسہ ہے اپنے والد ویرپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا نے کہا، ‘میں نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران انہیں صرف ایک بار دیکھا تھا، جب میں کرناٹک میں ہنور کے پاس گوپی ناتھم میں اپنے دادا کے گھر پر تھی۔ وہاں قریب ہی ایک جنگل تھا، تب میں مشکل سے چھ یا سات سال کی تھی۔ جہاں ہم کھیلتے تھے، وہاں وہ آئے اور کچھ دیر مجھ سے بات کی پھر چلے گئے۔ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اچھا کام کرو، ڈاکٹر بننے کے لیے اچھے سے پڑھو اور لوگوں کی خدمت کرو۔’ انہوں نے کہا، ‘لیکن جب وقت کے ساتھ میں دنیا کو سمجھنے لگی تب وہ اپنی زندگی جی چکے تھے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ان کے آس پاس کے حالات  تھے جس نے انہیں ایک غلط راستہ چننے کے لیے مجبور کیا۔ لیکن ان کی کچھ کہانیاں مجھے سماج کی خدمت کرنے کے لیے حوصلہ دیتی ہیں۔