Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے دو الگ الگ واقعات میں راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ارشاد عرف شادا06 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا،متاثرہ خاتون مسماۃ (ع)کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھاایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 06 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا،

    ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    ایک دوسرے واقعہ میں جاتلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پرمحنت کش کے بیٹے سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد زوہیب عرف زیبی 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

    ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،درخواست گزار نے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کی نوک پر میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیوز بنائی،

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں پر تشدد،زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

  • بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا پولیس نے ناکام

    بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا پولیس نے ناکام

    بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا پولیس نے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک آرمی اور بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،05 کلو خود ساختہ بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

    ترجمان بنوں پولیس کے مطابق آج صبح پاک آرمی اور بنوں پولیس کی بروقت کاروائی کرکے ہوید کے علاقے دواگر ملتانی لنڈی ڈاک زمینوں میں ایک مشکوک بوری سے آئی ای ڈی برآمد کرکے پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا کر علاقہ ہوید کو بڑی تباہی سے بچا لیا،

    مشکوک بوری کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور بوری کو تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا

    واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ مین سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق بارودی مواد کہاں استعمال ہونا تھا اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردوں کی مذموم سازش ناکام ہوئی اور علاقے کو تباہی سے بچا لیا گیا،جلد بارودی مواد لانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

  • دہلی فسادات میں مسلمانوں کونشانہ بنانےمیں پولیس بھی شامل رہی، ریاستی ادارے مسلمانوں کے سخت خلاف ہیں‌:رپورٹ

    دہلی فسادات میں مسلمانوں کونشانہ بنانےمیں پولیس بھی شامل رہی، ریاستی ادارے مسلمانوں کے سخت خلاف ہیں‌:رپورٹ

    نئی دہلی :دہلی فسادات میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے میں پولیس بھی شامل رہی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے اقلیتی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں رواں برس کے اوائل میں متنازع شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مسلمانوں کے قتل و غارت اور املاک کو نقصان پہنچانے میں قانون کے حامیوں کے ساتھ پولیس بھی شامل رہی۔

    خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق دہلی کے اقلیتی کمیشن (ڈی ایم سی) نے اوپن رپورٹ جاری کی ہے، جس میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منظم مظالم کو بیان کیا گیا ہے۔ڈی ایم سی نے کہا کہ رواں برس فروری میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے موقع پر شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران مسلمانوں کے گھر، دکانیں اور گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 مساجد، 5 مدارس، مسلمانوں کی ایک درگاہ اور قبرستان پر حملہ کیا گیا اور انہیں نقصان پہنچایا گیا۔فسادات کے دوران ہونے والے مظالم کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘بظاہر احتجاج کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ‘سی اے اے’ کے حامی مظاہرین نے بڑے پیمانے پر کشیدگی پھیلا دی’۔کمیشن نے کہا کہ پولیس نے مسلمانوں پر کشیدگی کا الزام دھرا حالانکہ وہ خود اس کا بدترین شکار ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد کو قتل کیا گیا تھا جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی تھی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔متنازع قانون کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور ان کا مؤقف تھا کہ مسلمانوں کو ان کی علاقوں سے بے دخل کرنے کی یہ سوچی سمجھی کوشش ہے۔

     

    دہلی پولیس کے ترجمان انیل میٹال نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اس کو جانبدار قرار دیا اور کہا کہ پولیس نے شفاف کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے 752 فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کیں، 200 سے زائد افراد کو چارج شیٹ کیا گیا، فسادات سےمتعلق 1400 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا’۔

     

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے تین خصوصی تفتیشی ٹیمیں بنائی تھیں اور اب بھی شکایات وصول کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں’۔رپورٹ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے متعدد سینئر رہنماؤں کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

    دہلی اسمبلی کے بی جے پی کے سابق رکن کپل شرما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے 23 فروری کے واقعات میں جلتی پر تیل کا کام کیا لیکن بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے

    بی جے پی کے ترجمان ہریش کھرانا کا کہنا تھا کہ ‘دہلی پولیس نے عدالت میں کہہ دیا ہے کہ کپل شرما کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا تو پھر ڈی ایم سی کس بنیاد پر یہ کہہ رہی ہے’۔اقلیتی کمیشن نے کہا کہ گواہ کہتے ہیں کہ پولیس فسادات میں مداخلت کرنے میں ناکام رہی اور اس حوالے بہت حقائق جمع کیے گئے۔

    ڈی ایم سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘کمیشن کو رپورٹس ملی ہیں کہ تشدد کے وقت حملہ آوروں کے سامنے پولیس غیر فعال ہوجاتی تھی یا طلب کرنے کے باوجود جائے وقوع پر نہیں پہنچتی تھی’۔

    یاد رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف دسمبر 2019 سے مظاہرے کیے جا رہے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ بھارت کے دوران 24 فروری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اچانک یہ مظاہرے مذہبی فسادات کی شکل اختیار کر گئے تھے۔

    مذہبی فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہزاروں افراد نے نئی دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں ان پر اچانک انتہا پسند اور شرپسند افراد نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے مظاہرے مذہبی فسادات میں تبدیل ہوگئے۔

    ان فسادات کے دوران کم از کم 53 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جبکہ دہلی میں مسلمانوں کی آبادی کو بڑی تعداد میں نشانہ گیا تھا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر پولیس اپنا فرض ادا کرتی تو مشتعل افراد بچ نہیں سکتے تھے’۔

  • اسلام آباد میں پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد میں پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد میں پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    تھانہ ترنول پولیس نے قبضہ مافیا کے ایک گروہ کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔ اتفاق کالونی سے گرفتار قبضہ گروپ سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ قبضہ مافیا کے گرفتار ملزمان میں زین اللہ, روازدین, نعمان شاہ اور صدام خان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے ماؤزر معہ 10 روند اور ایک 30 بور پسٹل معہ 5 روند برآمد کر لئے گئے،ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی.

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ، قبصہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر شکایت موصول ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس افسر نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں گئے کہ ضلع بھر میں کوئی قبضہ مافیا کا محترم گروہ دوبارہ فعال نہ ہوسکے.

  • پشاور ایئر پورٹ پر پنجاب کی خاتون سے ساڑھے سات کلو منشیات برآمد

    پشاور ایئر پورٹ پر پنجاب کی خاتون سے ساڑھے سات کلو منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے منشیات برآمد کر لی

    اینٹی نارکوٹکس فوس نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون شمیم ولد طارق مجید کے قبضے سے ساڑھے سات کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، خاتون فلائٹ نمبر کیو آر 601 سے دوحہ جا رہی تھی، دوران تلاشی ایئر پورٹ پر اس کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی جس پر اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا، خاتون کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا گیا ہے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • یہ مودی کابھارت ہےجہاں پولیس دلّتوں پرتشدد کوفریضہ سمجھتی ہے

    یہ مودی کابھارت ہےجہاں پولیس دلّتوں پرتشدد کوفریضہ سمجھتی ہے

    مدھیا پردیشن :یہ مودی کا بھارت ہے جہاں پولیس دلّتوں پرتشدد کوفریضہ سمجھتی ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیاپرادیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی فصل کو تباہ کردیا جس کے بعد جوڑے کی خود کشی کی کوشش جبکہ پولیس کے اقدام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دلت جوڑے پر تشدد کیا تھا اور ان کی فصل بھی تباہ کردی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں غریب اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی گئی۔

    سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھاجاسکتا ہے کہ درجن بھر پولیس اہلکار جوڑے کو سرکاری زمین سے گھسیٹ کر باہر نکال رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پرادیش میں پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا مختصر وقت میں ہی لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھی۔

     

     

    https://twitter.com/tvicky002/status/1283654504987017216

     

    مقامی انتظامیہ کے سربراہ ایس وشواناتھ نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    دلت سیاسی رہنما کماری میاواتی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘جوڑے کی فصل کو تباہ کرکے ان کو خود کشی پر مجبور کرنا انتہائی ظلم اور شرم ناک ہے’ ۔انہوں نے کہا کہ ‘ملک بھر سے اس واقعے کی مذمت کا آنا فطری بات ہے، حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہیے’۔

    خبرایجنسی کو ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جوڑے کو وہاں سے ہٹانا، سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف مہم کا حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جس زمین پر جوڑے نے کھیتی باڑی کی تھی وہ ایک کالج کی تعمیر کے لیے مختص کی گئی تھی۔

  • عارفوالا : ملزم پولیس حراست سے فرار تلاش جاری

    عارفوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے تھانہ صدر عارفوالا کی پولیس چوکی 50 ای بی سے اکبر نامی ملزم فرار ہو گیا تھا

    تفصیلات کے مطابق ملزم اکبر کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جو چوکی سے فرار ہو گیا ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس ذرائع

  • معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے وال‏ے کا ۔۔۔۔۔۔۔ کاٹ دیا جائے ، جویریہ صدیق

    معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے وال‏ے کا ۔۔۔۔۔۔۔ کاٹ دیا جائے ، جویریہ صدیق

    لاہور:معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے وال‏ے کا ۔۔۔۔۔۔۔ کاٹ دیا جائے ، اطلاعات کے مطابق خیرپورمیں ایک ریٹائرڈ استاد کی طرف سے اپنے طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی پرملک بھرمیں سخت مذمت کی جارہی ہے ، دوسری طرف اس درندہ صفت انسان کونشان عبرت بنانے کی تجاویز بھی سامنےآئی ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جویریہ صدیق نے خیرپورمیں ہونے والے اس واقع کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس جرم پرقابوپانے کا ایک حل بھی تجویز کیا ہے

     

    جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے وال‏ے کا ۔۔۔۔۔۔۔ کاٹ دیا جائے ،

    جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ کئی ممالک میں ایسے درندہ صفت انسانوں کا وہ …. کاٹ دیا گیا ، اس سزا کے بعد وہ ظالم اس معاشرے میں ایک بدبخت کے طورپرجانا جائے گایہ سزا اس کےلیے بہت بڑی سزا ہے،

    جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ خیرپورمیں ہونےوالے اس واقعہ کے بھیانک کردار استاد کا وہ … کاٹ دیا جائےتو پھرنہ صرف یہ استاد نشان عبرت بن جائے گا بلکہ اس قسم کی درندگی کرنے والے دیگرلوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوسکتا ہے

  • ‏خیرپور: بچوں کے ساتھ ریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ریٹائرڈ ٹیچر گرفتار

    ‏خیرپور: بچوں کے ساتھ ریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ریٹائرڈ ٹیچر گرفتار

    ‏خیرپور: بچوں کے ساتھ ریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ریٹائرڈ ٹیچر گرفتار،اطلاعات کے مطابق خیرپور میرس کی تحصیل ٹھری میرواہ میں بچوں کو ٹیوشن سنٹر میں ٹیوشن کے بہانے ان کا ریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ریٹائرڈ ٹیچر سارنگ شر کو خیرپور پولیس نے گرفتار کردیا ہے۔

     

    https://استاد کی کمسن طالبعلموں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیووائرل

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور سعود مگسی نے بتایا کہ ملزم سارنگ شر کو کنب کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے دو روز قبل سوشل میڈیا پر بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثر بچے کے والدین نے تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

  • امریکی جنگی بیڑے کی آگ بجھنے میں چار دن لگ گئے !چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اور دسیوں ہیلی کاپٹرز اس آگ کو بجھاتے رہے

    امریکی جنگی بیڑے کی آگ بجھنے میں چار دن لگ گئے !چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اور دسیوں ہیلی کاپٹرز اس آگ کو بجھاتے رہے

    واشنگٹن:امریکی جنگی بیڑے کی آگ بجھنے میں چار دن لگ گئے !بڑے پیمانے پرنقصانات،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اور دسیوں ہیلی کاپٹرز اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جو اپنے آپ کو سپر پاور کہتا اور سمجھتا ہے، 4 روز کی انتھک محنت کے بعد بہ مشکل سین ڈیاگو بندرگاہ پر بحری بیڑے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

    اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر لنگر انداز جنگی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا جس کے بعد اُس میں آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی زخمی ہوئے تھے اور امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    فائر فائٹرز کے علاوہ متعدد امریکی ہیلی کاپٹروں نے بھی بارہ سو سے زائد مرتبہ اس بحری جنگی جہاز پر پانی کے اپنے ٹینک خالی کئے تاکہ کم از کم جہاز کے عرشے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو عرشے پر اتارا جا سکے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

    مذکورہ بحری بیڑے کے کمانڈروں نے اس حادثے کو ایک غمناک ترین حادثہ قرار دیا ہے۔ 1988 میں امریکی بحریہ میں شامل کئے جانے والے اس بحری جنگی جہاز کی لمبائی تقریبا 257 میٹر ہے جس میں لگ بھگ ایک ہزار افراد سرگرم عمل تھے۔