Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی نے کہیں کا نہ چھوڑا،طاقتورکے ظلم کا ایک اوردردناک واقعہ

    جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی نے کہیں کا نہ چھوڑا،طاقتورکے ظلم کا ایک اوردردناک واقعہ

    قصور: جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی نے کہیں کا نہ چھوڑا،طاقتورکے ظلم کا ایک اوردردناک واقعہ،اطلاعات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ قصور کا خاتون ولیا امان شیخ پر مبینہ تشدد کا معاملہ، خاتون عدالت پہنچ گئی، خاتون کا کہناتھاغلام سرور کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کے خلاف بیان دینے کے لئے متاثرہ خاتون کو عدالت پیش کیا گیا،ولیا امان شیخ کو ارسلان حبیب نے سیشن عدالت میں پیش کردیا,

    ایڈیشنل سیشن جج عمان نعیم کی عدالت میں ولیا امان شیخ کوپیش کیاگیا,متاثرہ خاتون ولیاامان کا کہناتھا کہ سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

    میں نے شادی کا کہا تو مجھ ہر تشدد کرتا رہا میں فیکٹری ایریا آ گئی تو یہاں بھی مجھ پر تشدد کیا، گرم چمچہ میرے جسم پر مارا میرا بازو اور جسم کے مختلف حصے جل گئے ۔میرے ساتھ ظلم ہوا ہے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پراستعمال کرتا رہا، شادی کا کہا تو اس پر جھوٹے مقدمات درج کرا دیے۔

    خاتون نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ غلام سرور مجھے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتارہا،عدالت میں متاثرہ خاتون نے جلاہوابازوں بھی دکھایا،ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے فیکٹری ایریا پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) تحصیل شیخوپورہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ کے گاوں کانیاوالہ کا عدنان نامی لڑکا جو کہ پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل تھانہ فیروزوالہ میں تعینات تھا اور جس کا بیلٹ نمبر C/2453 ہے مورخہ 15 جولائی کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے روانگی کی خاطر گیا مگر ڈیوٹی پر نہ پہنچ پایا
    گھر سے تو چلا گیا لیکن تھانے نہ پہنچنا اور فون کال بھی ریسیو نہ کرنا اس کے گھر والوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا
    اہل دیہہ میں اس حوالے سے بہت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی
    عدنان کے والد محمد الیاس نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درخواست درج کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی بازیابی کا تقاضا کیا ہے
    اہل دیہہ کے مطابق نوجوان عدنان انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوۃ کا پابند تھا
    چند ہی ماہ پہلے مقامی مسجد میں اس کی رسم نکاح ادا کی گئی
    مقامی امام مسجد کے مطابق عدنان باشرع اور نیک طینیت تھا
    اس کے گھر والوں کے بقول اس کا کسی سے کسی قسم کا ذاتی جھگڑا بھی نہیں تھا
    کچھ عرصہ قبل عدنان نے ایلیٹ فورس کی طرف سے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں سمیت اہل دیہہ نے اس سے بہت سے نیک توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

  • ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے ) تحصیل شیخوپورہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ کے گاوں کانیاوالہ کا عدنان نامی لڑکا جو کہ پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل تھانہ فیروزوالہ میں تعینات تھا اور جس کا بیلٹ نمبر C/2453 ہے مورخہ 15 جولائی کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے روانگی کی خاطر گیا مگر ڈیوٹی پر نہ پہنچ پایا
    گھر سے تو چلا گیا لیکن تھانے نہ پہنچنا اور فون کال بھی ریسیو نہ کرنا اس کے گھر والوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا
    اہل دیہہ میں اس حوالے سے بہت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی
    عدنان کے والد محمد الیاس نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درخواست درج کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی بازیابی کا تقاضا کیا ہے
    اہل دیہہ کے مطابق نوجوان عدنان انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوۃ کا پابند تھا
    چند ہی ماہ پہلے مقامی مسجد میں اس کی رسم نکاح ادا کی گئی
    مقامی امام مسجد کے مطابق عدنان باشرع اور نیک طینیت تھا
    اس کے گھر والوں کے بقول اس کا کسی سے کسی قسم کا ذاتی جھگڑا بھی تھا
    کچھ عرصہ قبل عدنان نے ایلیٹ فورس کی طرف سے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں سمیت اہل دیہہ نے اس سے بہت سے نیک توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شہری انتظامیہ نے اکبر بازار سے متصل نکاسی آب کا نظام درست کرنے کی خاطر نکالے گئے کھڈے پر مشینری تعینات کر دی تاکہ جلد از جلد فالتو پانی کا اخراج یقینی بناکر نکاسی آب کے نظام درست کیا جا سکے اور اس کھڈے کو پُر کیا جائے تاکہ نہ صرف ٹریفک کا بہاو یقینی ہو بلکہ گہرے کھڈے میں انجان افراد کے گرنے کا خوف بھی اپنے انجام کو پہنچے
    اس سلسلے میں نہ صرف مشینری وہاں پہنچا دی گئی ہے بلکہ کھڈے کے اردگرد ریفلکٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ انجان افراد اس کھڈے سے دور رہیں


    یاد رہے کہ اس سے قبل نمائندہ باغی ٹی وی نے ڈپٹی کمشنر کو اس صورتحال بارے آگاہ کیا تھا کہ زیادہ ٹریفک والی اس جگہ پر اس کھڈے نے نہ صرف ٹریف کے بہاو کو متاثر کر رکھا ہے بلکہ کسی حادثے کا بھی خطرہ ہے اور دو ہی دن بعد اسی کھڈے میں رات کے اندھیرے میں دو موٹرسائیکل سوار گر گئے تھے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا تھا
    اسی بات کو بنیاد بنا کر باغی ٹی وی نے مقامی انتظامیہ کو پھر سے توجہ دلائی
    جس پر ایکشن لیا گیا اور گہرے کھڈے کے ارد گرد سے کافی مقدار میں مٹی ہٹائی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور مطلوبہ مشینری کو وہاں پہنچایا گیا تاکہ رکے پانے کے مسئلے کو حل کر کے عوام کو اس تکلیف سے نکالا جا سکے

  • انتہا پسند بھارتیوں کا دو نائجیرین طلباء پر شدید تشدد، مار مار کر برا حال کر دیا

    انتہا پسند بھارتیوں کا دو نائجیرین طلباء پر شدید تشدد، مار مار کر برا حال کر دیا

    نئی دہلی :انتہا پسند بھارتیوں کا دو نائجیرین طلباء پر شدید تشدد، مار مار کر برا حال کر دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں پھرغیرملکی طالب علموں پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے،

    معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگاراشوک سوائن لکھتے ہیں کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت میں‌ غیرملکیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے

     

     

    https://twitter.com/ashoswai/status/1283782112127135744

    اشوک سوائن کہتے ہیں کہ تازہ واقعہ میں انتہا پسند بھارتیوں کا دو نائجیرین طلباء پر شدید تشدد، مار مار کر برا حال کر دیا

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھارت میں کشمیری طالب علموں پرحملے اوران کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

  • استاد کی کمسن طالبعلموں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیووائرل

    استاد کی کمسن طالبعلموں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیووائرل

    لاہور:تصاویر لگانے پر معزرت خواہ ھوں پر کیا کروں ان نسلی حرامیوں کو آشکار کرنا بھی ضروری ھے، ان خیالات کا اظہار ایک سوشل میڈیا صارف نے اس دکھ کے ساتھ کیاکہ وہ ان مجرمون کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں جوانسانوں کے روپ میں درندہ ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تصاویر لگانے پر معزرت خواہ ھوں پر کیا کروں ان نسلی حرامیوں کو آشکار کرنا بھی ضروری ھے

     

    https://twitter.com/Foujkashaheen0/status/1283800564099424259

    آگے چل کروہ کہتےہیں کہ جیسے ایک بھیڑیا ہر در سے لگا بیٹھا ہےٹھری میرواہ میں بچوں کو ٹیوشن پڑھانے والے رٹائرڈ ٹیچر سارنگ شر نے ۱۰ سالہ معصوم بچے کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اس کی وڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔

    یاد رہے کہ خیرپور میں استاد نے ٹیوشن کے 2 طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود مگسی کے مطابق خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ میں استاد سارنگ شر نے 2 طالب علموں سے زیادتی کی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

    12 اور 14 سال کی عمر کے طالب علموں کے مطابق وہ ملزم سارنگ کے گھر ٹیوشن پڑھنےجاتے تھے اور وہیں ان کے استاد نے ہی انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں جب کہ واقعے کے بعد سے ملزم گھر سے فرار ہے۔

  • میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی

    میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی

    شیخوپورہ :میری والدہ کے کپڑے پھاڑ کر زمین پر گھسیٹا گی  جبکہ پولیس ایف آئی آر ہی درج نہیں کر رہی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ شہرمیں چند شرپسند عناصرنے گھرمیں گھس کرخواتین کے کپڑے پھاڑدیئے ان کو مارا پیٹا مگرپولیس ابھی تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی

     

    https://twitter.com/hasnan_nazir/status/1283818550998769673

     

     

    باغی ٹی وی کوموصول ہونےوالی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ شیخوپورہ میں ہونے والے اس واقعہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے اہل خانہ کوبہت تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ خواتین کے سرپھاڑدیئے گئے ہیں اوران کے جسموں سے خون بہہ رہا ہے

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مجرموں کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کررہی جس کی وجہ سے مظلوم خاندان اوربھی بہت زیادہ پریشان ہے ، متاثرین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہےشرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے

  • ایک اورطیارہ حادثے کا شکارہوگیا:نگرانی پر مامور طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    ایک اورطیارہ حادثے کا شکارہوگیا:نگرانی پر مامور طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    وان :ایک اورطیارہ حادثے کا شکارہوگیا:نگرانی پر مامور طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک،اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبہ وان میں نگرانی اور فضائی معائنے کے لیے استعمال کیا جانے والا طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    ترک نیوز ایجنسی ‘انادولو’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سولو نے مشرقی صوبے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہماری ٹیموں نے مطلع کیا ہے کہ ہم حادثے میں 7 جانباز کھو چکے ہیں جن میں سے دو پائلٹس تھے۔’

    انہوں نے کہا کہ طیارہ زمین سے تقریباً 2 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر پہاڑ سے ٹکرایا، جہاز نے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 35 منٹ پر وان فیرت ملان ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

    سلیمان سولو نے کہا کہ 2015 کے ماڈل کا طیارہ پیر سے وان اور ہاکاری صوبوں میں نگرانی اور معائنے کے مشن پر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے کے پائلٹس نے آخری بار ٹاور سے اس وقت رابطہ کیا تھا وہ رات ساڑھے 10 بجے ضلع بسکالے کی طرف تھے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تقریباً پونے 11 بجے طیارے سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا۔انہوں نے بعد ازاں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ پر 177 مسافروں کو لے کر آنے والا طیارہ بے قابو ہو کر رَن وے سے پھسل گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور جہاز تین ٹکڑے ہوگیا تھا۔

    ترک حکام نے کہا کہ حادثے میں کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا، تاہم درجنوں افراد زخمی ہوئے۔طیارے کو حادثہ بظاہر تیز ہوا اور شدید بارش کے باعث پیش آیا تھا۔

    ترکی کے نشریاتی ادارے ‘این ٹی وی’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بوئنگ 737 طیارہ ترکی کی پیگاسَس ایئرلائن کی ملکیت تھا جو استنبول کے سَبیحا گوچین ایئرپورٹ سے اِزمیر کے ساحلی شہر ایگان جارہا تھا۔

  • وزیر کھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی کی غریب کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش

    وزیر کھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی کی غریب کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش

    جھنگ :وزیرکھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی کی غریب کی اراضی پرقبضہ کرنےکی کوشش،اطلاعات کےمطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والےصوبائی وزیرکھیل کے چچازاد بھائی نےخرم پناہ بھٹی کی زمین پرقبضے  کرنے کی کوشش کی ہے اورطاقت کے بل بوتے پرخوف کی علامت بنا ہوا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق جھنگ سے جہاں رائے تیمور حیات بھٹی وزیر کھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی نے غریب کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خرم پناہ بھٹی کی جعل سازی ضلع کی متعلقہ اتھارٹی نے ثابت کردی ہے اس کے باوجود رائے تیمور حیات بھٹی وزیر کھیل کے چچازاد بھائی خرم پناہ بھٹی کسی صورت بھی غریب سے اس کے مکان کا سایہ چھیننے کی کوشش کررہا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم پناہ بھٹی جعلی اسٹام بنا کر میری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے مارنے کی مسلسل دھمکیاں بھی دے رہا ہے

    انوار الحق نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ زمین کی رجسٹری اورانتقال بہت کئی سال پہلے کا ہوا ہے اوررائے خرم پناہ بھٹی جعلی اشٹام بعد کی تاریخوں کے دکھا کرقبضہ جمانےکی کوشش کررہا ہے ، انوارالحق نے وزیراعلیٰ ، وزیراعظم اورچیف جسٹس سے انصاف کی بھیک مانگی ہے اورکہا ہےکہ کمزور کوطاقت ور سے بچائیں اوراس کے بچوں کے سرسے سایہ نہ چھیننیں دیں‌

  • غربت کے باعث ہمسائےکے گھر ٹی وی دیکھنے جانے والی بچی قتل کردی گئی

    غربت کے باعث ہمسائےکے گھر ٹی وی دیکھنے جانے والی بچی قتل کردی گئی

    چنئی :غربت کے باعث ہمسائے کے گھر ٹی وی دیکھنے جانے والی بچی قتل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ لڑکی ٹی وی دیکھنے پڑوسی کے گھر جایا کرتی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ اکیلی رہتی تھی اور اس کی ماہ دیہاڑی داڑ ملازمہ ہےجس وجہ سے غربت کے باعث ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے بچی معمول کی طرح پڑوسی کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی اور اس سے ٹی وی آن کرنے کا کہا جب کہ اس دوران گھر کا مالک اپنے والد سے بحث میں مصروف تھا اور بچی کی فرمائش پر طیش میں آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی آن کرنے کی فرمائش پر مالک مکان نے پہلے بچی کا گلا دبایا اور اس ایک ریگ پر دے مارا اور پھر اس نے بچی کو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر اسے بند کردیا۔

    پولیس کےمطابق بچی تقریباً ایک گھنٹے تک ڈرم میں بند رہی جس سے دم گھٹنے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم نے ڈرم کو بچی کے لاش کے ساتھ ہی قریبی نہر میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد نے بچی کی لاش کو پانی میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جب کہ پولیس نے بچی کو قتل کرنے والے ملزم اور اس کی لاش پانی میں پھینکنے میں مدد کرنے والے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کے ساتھ زیادتی کا بھی شبہ ہے اس لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا انتظار کیا جارہا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔