Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں،11 اسمگلر گرفتار،گاڑیاں ضبط

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں،11 اسمگلر گرفتار،گاڑیاں ضبط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں جاری ہیں

    پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وند ر اور گوادر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقاما ت کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ دو ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

    1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں سوار مسافرخاتون سے 7کلوگرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔
    2۔ ناکہ کھاری دوران چیکنگ ٹرک سے 1,565موبائل فون190,موبائل ٹیبلٹ اور 19رسٹ واچ برآمد کر تے ہو ئے 03افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔
    3۔ وندر شہر کے قریب دوران گشت ایک ٹویوٹا سرف گاڑی سے 887کلو گرام چھالیہ،01عدد 9mmپسٹل،01عدد میگزین اور 19 عدد زندہ روند برآمد کر 02افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

    4۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران16,394 کلو گرام چھالیہ،1,744پیکٹ انڈین گٹکا، 390 پیکٹ نسوار،516اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 78بیگز چائنا سالٹ اور54عدد ٹائر برآمد کر تے ہو ئے07 عدد گاڑیوں کو ضبط اور 04افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    5۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیاایک لاکھ دس ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔
    6۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی چیکنگ کے دوران کاغذات نہ ہونے پر کار کو ضبط اوراسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔
    7۔ گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے5تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، متفرق اشیاء،10عددگاڑیاں اور11اسمگلرز کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسمگلرز کیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے جبکہ 05تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد FIA کے حوالے کر دیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ،ایرانی ڈیزل اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً161 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد پولیس نے اہم کارروائی کی ہے اور خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار نے کہا کہ اکرم نے بالا کوٹ میں زیادتی کی، زیادتی کے بعد جرگے میں زیادتی کے عوض ہرجانہ دینے کے بعد مجھ سے زبردستی شادی کی کوشش کی،

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم اکرم کو گرفتار کرلیا،مدعیہ کےملزم پر دوبارہ زیادتی کرنے کے بیان پر متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،ملزم اکرم کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے ملزم اور متاثرہ خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، انصاف اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے گا،

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  • پب جی گیم کے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ : مگرپب جی گیم نے پھرایک اور نوجوان کی جان لے لی

    پب جی گیم کے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ : مگرپب جی گیم نے پھرایک اور نوجوان کی جان لے لی

    لاہور: پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، مگرکب تک جانیں لے گی پب ج گیم ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 16 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16 سالہ ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ثوبان کو والدین نے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے گیم پر پابندی عائد کی تھی جسے گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔

  • بلوچستان سے پھرغمناک خبرآگئی : مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    بلوچستان سے پھرغمناک خبرآگئی : مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    سبی:بلوچستان سے پھرغمناک خبرآگئی : مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 10 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر مٹھڑی کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں ٹرک اور وین میں تصادم ہوا، افسوس ناک حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچے اور خاتون بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے۔

  • شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    ‏شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہید کنسٹیبل محمد اعجاز کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاوں کٹھیالہ ورکاں میں ادا کی گی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین و دیگر افسران کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    شہید کانسٹیبل محمد اعجاز محرم الحرام کے سلسلے میں مریدکے کے علاقے داوکے میں والی خراسان نامی امام بارگاہ کی چھت پر ڈیوٹی پر تھا کہ 440 ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا
    اس موقع پر ڈی پی او غازی صلاح الدین نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

  • 3 سالہ بچے کا ’بدفعلی کے بعد قتل‘، 15 سالہ ملزم جبکہ خانیوال میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے جعلی پیرگرفتار

    3 سالہ بچے کا ’بدفعلی کے بعد قتل‘، 15 سالہ ملزم جبکہ خانیوال میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے جعلی پیرگرفتار

    ٹیکسلا: 3 سالہ بچے کا ’بدفعلی کے بعد قتل‘، 15 سالہ ملزم جبکہ خانیوال میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے جعلی پیرگرفتار،اطلاعات کے مطابق پولیس نے نر توپہ گاؤں میں 3 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ایک 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

    پیر آباد کے رہائشی بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 3 سالہ بیٹا 20 اگست کو گھر سے باہر گیا اور اس کے بعد غائب ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ ہازرو پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

    پولیس نے اسی گلی میں رہنے والے ایک 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا۔لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بعد اس نے بچے کا گلا دبایا اور گھر کے قریب ایک جگہ دفن کردیا۔

    ہازرو کے سب ڈویژنل پولیس افسر اسلم ڈوگر نے کہا کہ لڑکے نے بچے کے والد سے بدلہ لینے کے لیے اسے مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کیا لڑکے نے بچے کے والد پر جنسی استحصال کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

    بعدازاں پولیس نے بچے کی لاش برآمد کر کے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا جس نے (لڑکے کے) مشتبہ بیان کی تصدیق کردی۔اسلم ڈوگر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع خانیوال میں شہریوں نے بچوں سے بدفعلی کرنے والے جعلی پیر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد اور سرمونڈنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    اس سے قبل سندھ کے ضلع خیرپور میں پولیس نے متعدد بچوں کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو گرفتار کیا تھا جس کی ایک بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • پھرطیارہ حادثہ ہوگیا،بحرالغزل کی جانب بڑھنے والا طیارہ گرگیا،7 افراد ہلاک

    پھرطیارہ حادثہ ہوگیا،بحرالغزل کی جانب بڑھنے والا طیارہ گرگیا،7 افراد ہلاک

    خرطوم:پھرطیارہ حادثہ ہوگیا،بحرالغزل کی جانب بڑھنے والا طیارہ گرگیا،7 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحر الغزل کی جانب اڑان بھرنے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے، حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی شہری تھے جبکہ حادثے میں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں مشرقی لیکس ریجنز میں ساؤتھ ویسٹ کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    طیارہ حادثے کے بعد جنوبی سوڈانی صدر سلوا کیئر نے اپریل 2019 میں ہوائی حادثات کو روکنے کے لیے 20 سال پرانے طیاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد طیاروں کو سامان منتقل کرنے تک محدود کردیا گیا تھا۔

  • سفاک شوہر نے بیوی کو کس طرح قتل کروایا؟ لرزہ خیزواردات حکام بھی حیران رہ گئے

    سفاک شوہر نے بیوی کو کس طرح قتل کروایا؟ لرزہ خیزواردات حکام بھی حیران رہ گئے

    نئی دہلی: سفاک شوہر نے بیوی کو کس طرح قتل کروایا؟ لرزہ خیزواردات حکام بھی حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں درندہ صفت شوہر نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کروایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیوی کے قتل کا واقعہ گزشتہ ہفتے بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعے پر شوہر نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتروا دیا، ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو بے دردی سے قتل کیا، ریسکیو کے لیے جب ایک شخص پہنچا تو عورت موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی، پولیس نے شوہر اور بیٹے سمیت کرائے کے چار قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    بھارتی پولیس نے بتایا کہ ورن نامی بیٹے سے تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس کے باپ نے بیوی کو قتل کروانے کے لیے قاتلوں کو بھاری رقم دی، یہ واقعہ جائیداد کا شاخسانہ ہے، شوہر اپنی بیوی کی دولت ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • آپسی تصادم سے دو افراد زخمی

    آپسی تصادم سے دو افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی سے)
    دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے-
    ڈیرہ لدھیانہ نزد دھیر دا موڑگوجرانوالہ روڑ پر دوگروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
    فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد ارشد ولد دین محمد 29 سال اور دین محمد ولد رحمت علی 60 سال سکنہ ڈیرہ لدھیانہ شامل ہیں-
    ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈیرہ لدھیانہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازعے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فورا” ہسپتال منتقل کر دیا-

  • تالاب میں ڈوبتے چھوٹے بھائی کو بچانے کیلئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق

    تالاب میں ڈوبتے چھوٹے بھائی کو بچانے کیلئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق

    کوہاٹ:تالاب میں ڈوبتے چھوٹے بھائی کو بچانے کیلئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقہ کیڑی شیخان میں مقیم ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھر کے پانچ بچے یکے بعد دیگرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں جو ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے۔

    ذرائع کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے یوسی چورلکی کے گاؤں کیڑی شیخان میں مقیم یارمین اکبر کے پانچ بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، غم زدہ خاندان کا تعلق ضلع اورکزئی کے قوم بیزوٹ تپہ بیٹنی سے ہے جو کہ مقامی زمیندار کی زمین کاشت کرنے حال ہی میں اپنے گاؤں سے آئے تھے، ان کی والدہ مقامی تالاب میں کپڑے دھونے گئی جہاں بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی کی نذر ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 4 بہنیں زہرہ بی بی عمر 16 سال، ہاجرہ بی بی عمر 15 سال، عائشہ بی بی عمر 13 سال، ثناء بی بی عمر 8 سال اور بھائی عمر صدیق کی عمر 10 سال بتائی جا رہی ہے جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کی تحت تالاب سے نکال لیا۔

    ایک ہی گھر میں پانچ بچوں کی لاشیں پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام برپا ہوگیا، علاقہ میں سوگ کا سماں، ہر آنکھ اشکبار، چیخ وپکار نے ہر ایک کو رُلا دیا۔ مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا، دریں اثناء ورثاء نے بچوں کی لاشوں کو آبائی علاقہ بیزوٹ ضلع اورکزئی روانہ کر دیا۔