Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

    18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    ملکوال۔ کل ہیڈ ہریا کے قریب 18 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔لاش نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے کا نام سید افضال شاہ ہے۔
    نوجوان کا تعلق ملکوال کے محلہ کوٹلی سے تھا ۔
    ملکوال نوجوان دوستوں کے ساتھ ہیڈ ہریا نہر میں نہانے گیا تھا ۔ ریسکیو ذرائع
    والد کا اپنے جوان بیٹے کو الوداع کرنے کا جذباتی منظر۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے ۔ آمین

  • چونیاں میں بچوں سے بدفعلی کے ملزم سہیل کو ایک اور مقدمے میں 3 بار سزائے موت کی عدالت نے سنائی سزا

    چونیاں میں بچوں سے بدفعلی کے ملزم سہیل کو ایک اور مقدمے میں 3 بار سزائے موت کی عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو ایک اور مقدمے میں تین بار سزائے موت ، پچیس سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

    انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل شہزاد کو تین بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید کی سزا سنائی، سپیشل پراسیکیوٹر میاں طفیل اور رانا عبدالجبار نے ملزم کے خلاف عدالت میں 15 سے زائد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے ،

    سانحہ چونیاں کیس کے ملزم سہیل شہزادہ کے خلاف مزید دو کیسز کا فیصلہ آنا باقی ہے ، ملزم کو چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ملزم کی گرفتاری کا اعلان وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

    گزشتہ برس 17 ستمبر کو بھی انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دیا تھا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والےنمونےمیچ کرگئےہیں،

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • بھرے بازار سے اسلحہ کے زور پر خاتون اغوا،پولیس ان ایکشن،6 گھنٹوں میں ملزم گرفتار

    بھرے بازار سے اسلحہ کے زور پر خاتون اغوا،پولیس ان ایکشن،6 گھنٹوں میں ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں دن دہاڑے خاتون کو اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے ایک پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ بھرے بازار میں گن پوائنٹ پر خاتون کو اغوا کر کے مہران کار میں لے جا رہے ہیں ،اغوا کار اردگرد موجود لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،خاتون چیخ و پکار کر رہی ہے مدد کے لیے پکار رہی ہے

    ٹویٹر پر جو ویڈیو شیئر کی گئی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو کچھ افراد سڑک پر سے تشدد کرتے ہوئے سفید رنگ کی کار میں ڈالتے ہیں، مین روڈ پر گاڑیوں کا رش لگ جاتا ہے، کافی تعداد میں لوگ جمع ہو جاتے ہیں لیکن کسی نے بھی مدد نہیں کی اور کار سوار ملزمان خاتون کو اغوا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    دوسری جانب اسی ٹویٹ کے نیچے ڈی پی او خانیوال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کبیروالا اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کا معاملہ ڈی پی او خانیوال نے سخت نوٹس لیا اے ایس پی کبیروالا کی سربراہی میں کبیروالا پولیس نے 6 گھنٹے میں خاتون کو ملتان سے بازیاب کروالیا. تمام ملزمان گرفتار, اسلحہ برآمد کرلیا. پولیس کے بروقت ایکشن پر اے ایس پی کبیروالا کو خراج تحسین

  • انسانی اسمگلر نے کئی گھر اجاڑ دیے

    انسانی اسمگلر نے کئی گھر اجاڑ دیے

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    انسانی اسمگلر نے کئی گھر اجاڑ دیے منڈی بہاؤالدین (مانگٹ) کے رہائشی ایک ہی گھر کے دو کم سن بچے غیر قانونی طریقے سے ایران سے ترکی جاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق.

  • لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری

    لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ بارزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے

    ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازوں کے خلاف شاندار کاروائی کی ہے، ڈیٹرنس پوائنٹس و ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ کے دوران 110 سے زائد پنگیں برآمد کر لیں،ڈولفن ٹیم 77 نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں سے پتنگیں برآمد کیں۔

    لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے پتنگوں کو مہارت کے ساتھ کارٹن بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ ملزمان زوہیب و غیاث کو تھانہ ساؤتھ کینٹ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے.

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

  • پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں کے گھر ڈکیتی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

    تھانہ گڑھی شاہو لاہو رمیں درج مقدمہ مین کہا گیا ہے کہ میں خواجہ سرا ہوں اور 14 جولائی کو صائمہ، شاہدہ و دیگر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی، میں نے شاہدہ کو لسی لینے بھیجا اور گھر کا دروزاہ کھلا رہا،اسی اثنا میں 3 افراد موٹر سائکل پر آئے جنہوں نے نقاب پہنا ہو اتھا اور ہاتھ مین پسٹل پکڑ رکھا تھا، انہوں نے آتے ہی ہم پر پسٹل تان لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ اتنے میں شاہدہ بھی واپس آ گئی، ان تینوں نے غزل، صائمہ ، شاہدہ کے ہاتھ پاؤن باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور مجھ سے چابیاں لے کر الماری میں سونے کے زیورات اور نقدی تقریبا 10 لاکھ روپے اور جاتے ہوئے ہمارے کانوں سے بالیاں بھی اتار کر لے گئے،سونا تقریبا 6 تولے تھا اور جو موبائل ہمارے پاس تھے وہ بھی لے گئے،

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ گڑہی شاہو پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

  • ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کردیا : ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لڑکی مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا شکار

    ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کردیا : ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لڑکی مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا شکار

    لاہور:ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کردیا : ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لڑکی مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا شکار،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے بچے کو قتل کردیا،ملازم یتیم تھا بچوں کی طرح پالا تھا ، مقتول کا دادا

    فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے بچے کو قتل کردیا،ملازم یتیم تھا بچوں کی طرح پالا تھا ، مقتول کا دادا

    فیصل آباد: فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے بچے کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے 7 سالہ بچے کو قتل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو ملازم فیضان نے ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر مالک کے بچے کو قتل کردیا، بچے کے قتل میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق علامہ اقبال کالونی کے رہائشی اسپورٹس شاپ کے مالک اور تین بچوں کے باپ ارشد مجید کا 7 سالہ بیٹا سمیع اللہ 5 جون کو نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش مذہبی والا سے ملی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملزم اس کے دوسرے بیٹے دس سالہ عبداللہ کو اپنے ساتھ سمندری روڈ پر لے گیا اور نہر میں دھکا دے کر فرار ہوگیا، وہاں موجود شہریوں نے بچے کو نہر سے زندہ نکال لیا۔

    تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر گھریلو ملازم فیضان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مالک ارشد اسے ڈانٹتا اور اپنے بچوں سے پیار کرتا تھا، میں نے اسی رنجش پر بچوں کو نہر میں پھینکا۔

    بچوں کے دادا کے مطابق ملازم فیضان یتیم تھا اسے اپنے بچوں کی طرح رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں اس نے کسی کی ایما پر قتل تو نہیں کیا۔

  • ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک کے نتیجے موصول ھونا شروع ھوگئے تھانہ ملت پارک سمن آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔۔

    مریم دختر فیاض عمر 19 سال نے آج صبح تھانہ ملت پارک میں درخواست دی ہے کہ مجھے گزشتہ رات 12:00 بجے میرے ٹک ٹاک دوست شہروز نے مجھے ملنے کے لئے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا لیا.اس گاڑی میں شہروز کے 2 دوست بھی موجود تھے. شہروز کے پاس پسٹل بھی تھا.شہروز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ہے…

  • رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے

    رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے

    کراچی: رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں حوالدار جاں بحق اور انسپکٹر سمیت 5 جوان شدید زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ انسپکٹرعبدالرزاق، لانس نائیک گل خان , سپاہی حمزہ، سپاہی مرتضی اور ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گڈاپ سٹی پولیس نے مطابق جس رینجرز کی موبائل کو حادثہ پیش آیا وہ رینجرز کے 35 ونگ کی تھی او ٹائر پھٹنے کے باعث موبائل الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں شہید ہونے والے حوالدار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔