Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری،15 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری،15 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے گلبرگ ٹاؤن میں قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    اسلحہ سے لیس غفران ستی اور سبطین بھٹی کے ہمراہ ملزمان نے بیوہ خاتون کے پلاٹ پر کوشش کی،جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے پندرہ رکنی گروہ گرفتار کر لیا،

    پولیس نے قبضہ مافیا سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،بیوہ خاتون کی درخواست پر قبضہ مافیا کیخلاف تھانہ کوررال میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

    قبضہ مافیا کے دو سرکردہ رکن سمیت 15 افراد گرفتارکر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا آئی جی اسلام آباد نے ایس پی رورل فاروق امجد بٹر مع ٹیم کو شاباش دی۔

    پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے،زمینو‌ں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف پولیس آپریشن کر رہی ہے، ایک ہفتہ قبل بھی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا تھا

    اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، کوئی سامنے کھڑا ہونے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ

  • ساہیوال،بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 61 زخمی

    ساہیوال،بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 61 زخمی

    ساہیوال،بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 61 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عارفوالا سے فیصل آباد جانے والی نجی کمپنی کی بس نمبری FDQ 9996 ساہیوال بائے پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،

    اس خوفناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 61 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا،

    دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام سٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ایم ایس سمیت سینئیر ڈاکٹرز اور معاون عملہ وارڈ میں موجود ہے زخمیوں کو ہر طرح کی ممکن طبی امداد پہنچائی جارہی ہے

    عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس کا ڈرائیور تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کی وجہ سے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس سڑک سے اتر کر درخت سے جا ٹکرائی، اور تمام مسافر بس الٹنے کے باعث اندر ہی پھنس گئے، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی چیخ وپکار سے قیامت صغری کا منظر معلوم ہوتا تھا

    واضح رہے کہ ساہیوال سے عارفوالا جانے والی روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں

  • بیٹی کے قتل پر سسر نے داماد کا سر قلم کر دیا

    بیٹی کے قتل پر سسر نے داماد کا سر قلم کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کے قتل پر سسر نے داماد کا سر قلم کر دیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا،جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غصے میں اپنے داماد کا سر قلم کردیا ، اور بعد ازاں داماد کے سر کو پولیس اسٹیشن لے گیا ، اپنے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع کے رتولپودی منڈل کے گاؤں دھڑا جگنادھا پورم میں پیش آیا ہے جہاں پلہ ستیاناررائن نے اپنے داماد لچھانہ کو قتل کیا ہے، سسر نے داماد کو تیزی دھار آلے سے قتل کیا اور سر جدا کر دیا،

    ملزم ستیانارائن نے پولیس کوبیان میں بتایا کہ اس نے داماد کو جان بوجھ کر مارا ہے کہ اس نے 10 ماہ قبل دوسری شادی کے لئے اس کی بیٹی کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق لچھنا اپنی دو بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا جو اپنی والدہ کی وفات کے بعد اپنے نانا کے ساتھ رہنے لگی تھیں،ستیانا رائن نے 8 اگست کو لچھنا کو اپنی بیٹی ، پیوانی کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کے لئے دھڑا جگنادھا پورم گاؤں میں اپنے گھر بلایا تھا۔

    تاہم ، لچھنا نشے کی حالت میں پہنچا اور مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی ، ستیانا رائن کی بیٹی کو دوسری شادی کے لئے قتل کیا تھا،اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی دو بیٹیوں کو واپس لے کر مار ڈالے گا۔

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    داماد کےمنہ سے بیٹی کے قتل بارے سننے پر مشتعل ستیانارائن نے حملہ کیا اور ایک تیز ہتھیار سے داماد کا سر قلم کردیا۔

    اپنے داماد کے سر قلم کرنے کے بعد ، ستیانارائن سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    پولیس کے مبینہ تشدد سے محنت کش مردانہ صفات سے محروم

  • بھارت میں11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت : ذمہ دار بھارتی حکومت

    بھارت میں11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت : ذمہ دار بھارتی حکومت

    پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی شہر جودھ پور میں11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دے دیا۔ سربراہ پاکستان ہندو کونسل ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں ہندوتارکین وطن کی پراسرار موت افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ ہندو خاندان 2012 میں سندھ سے بھارت نقل مکانی کرگیا تھا۔ افسوس بھارت میں انہیں بے رحم حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متنازع بھارتی شہریت قانون سیکولرازم پر سوالیہ نشان ہے۔ رمیش کمار نے بتایا کہ مرنے والے ہندوخاندان کا تعلق شہدادپور کے گاؤں کی بھیل کمیونٹی سے ہے۔

  • دو کمسن بہنیں ایک دوسرے کی محبت میں جان ہارگئیں

    دو کمسن بہنیں ایک دوسرے کی محبت میں جان ہارگئیں

    جلالپورپیروالا:دو کمسن بہنیں ایک دوسرے کی محبت میں جان ہارگئیں،اطلاعات کے مطابق جلال پورپیروالا کیی نواحی یونین کونسل غازی پور کی بستی مولوی عطآ کی دوکمسن بیٹیوں کی محبت کی انوکھی داستان نے ہر آنکھ کو نم کردیا

    باغی ٹی وی کےمطابق غازی پورکی بستی مولوی عطاء کی دوبہنوں کی محبت نے ہر میں تین سالہ سویرا کو کرنٹ لگا تو اس سے دو سال بڑی بہن سائرہ اسے بچانے کےلیے اسے پکڑ کر تار سے چھڑانے لگی تو وہ بھی بجلی کے کرنٹ کا شکار ہوگئی

    علاقے میں ہر آنکھ اس افسوس ناک واقعے پر اشکبار ہے سویٹ جلالپور پیر والہ نیوز گروپ بھی اس سانحے پر ورثا کے غم میں شریک ہے

  • کورونا مرکز میں آگ لگنے سے 10 مریض جھلس کر ہلاک

    کورونا مرکز میں آگ لگنے سے 10 مریض جھلس کر ہلاک

    وجیاوادا:بھارت کے کورونا مرکز میں آگ لگنے سے 10 مریض جھلس کر ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے قائم عارضی اسپتال میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزگی لگنے کا واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجیاوادا کے سورنا پیلس ہوٹل میں پیش آیا جہاں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے عارضی مرکز قائم کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سورنا پیلس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کورونا مرکز میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 5 پیش آیا اور حادثے کے وقت وہاں 30 افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور متاثرین کو ہر ممکن امداد دینے کی ہدایت کی۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارت کورونا وائرس کے کیسز میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی کل تعداد21 لاکھ 56 ہزار 443 ہے جب کہ اموات کی تعداد 43 ہزار 488 ہے۔

  • سرگودہا پی ٹی آئی کے ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    سرگودہا پی ٹی آئی کے ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    سرگودہا( عمیر ضیاء ) پی ٹی آئی کے ایم این اے این اے 91 عامر سلطان چیمہ کی لینڈ کروزر نمبری Akf 249 کی ٹکر سے 91 شمالی کے قریب 94 شمالی کا نوجوان محمد سمیع جاں بحق ،نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے دم توڑ گیا. گاڑی کی رفتار تیز ہونے کا باعث خادثہ پیش آیا ایم این اے عامر سلطان چیمہ صاحب موقع سے فرار. لواحقین کا شدید اجتجاج.

  • ایک اورامریکی پروڈیوسر ڈیٹیل 5 خواتین کے ’ریپ’ الزامات میں گرفتارکرلیا گیا

    ایک اورامریکی پروڈیوسر ڈیٹیل 5 خواتین کے ’ریپ’ الزامات میں گرفتارکرلیا گیا

    واشنگٹن :ایک اورامریکی پروڈیوسر ڈیٹیل 5 خواتین کے ’ریپ’ الزامات میں گرفتارکرلیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ایوارڈ یافتہ امریکی موسیقار پروڈیوسر 41 سالہ نول فشر المعروف ڈیٹیل کو کم از کم 5 خواتین کے ’ریپ’ اور ایک خاتون کے جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیٹیل کو چند دن قبل 5 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ڈیٹیل کی گرفتاری کے حوالے سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں میوزک پروڈیوسر کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی۔

    دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ڈیٹیل پر 5 خواتین کے ’ریپ’ اور چھٹی خاتون کے جنسی استحصال کے الزامات ہیں۔بیان میں وضاحت کی گئی کہ ڈیٹیل پر جن خواتین کے ریپ’ اور جنسی استحصال کے الزامات ہیں ان کی عمریں 18 سے 31 برس کے درمیان ہیں اور ان کے ساتھ 2010 سے 2018 کے درمیان یہ واقعات پیش آئے۔

    بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ جن خواتین کے ریپ’ ہوئے ان کی واقعے کے وقت کیا عمریں تھیں اور جن کا استحصال ہوا وہ اس وقت کس عمر میں تھیں۔اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق تمام واقعات پروڈیوسر کی رہائش گاہ پر ہوئے اور اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 225 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

    اسی خبر کے حوالے سے برطانوی اخبار دی گارجین نے بتایا کہ ڈیٹیل پر مجموعی طور پر 15 خواتین کی جانب سے ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ڈیٹیل کی جانب سے خواتین اور خصوصی طور پر میوزک انڈسٹری میں آنے والی نئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے لاس اینجلس کی انتظامیہ کو رواں برس جنوری میں ہی مطلع کردیا گیا تھا۔

    نجی جاسوسوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیے جانے کے بعد پروڈیوسر پر 5 خواتین نے ریپ الزامات لگائے اور لاس اینجلس انتظامیہ نے اس پر کارروائی کرتےہوئے انہیں 5 اگست کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب پروڈیوسر نے تمام الزامات کو مسترد کرتےہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔

  • ‏بیٹھنے کے لئیے کرسی کیوں اٹھائی؟ بگڑے امیرزادے کا سیکورٹی گارڈ پر تشدد

    ‏بیٹھنے کے لئیے کرسی کیوں اٹھائی؟ بگڑے امیرزادے کا سیکورٹی گارڈ پر تشدد

    لاہور:‏بیٹھنے کے لئیے کرسی کیوں اٹھائی؟ بگڑے امیرزادے کا سیکورٹی گارڈ پر تشدد ،اطلاعات کے مطابق معاشرے میں بگڑے وڈیرے کے بیٹے نے ایک بارپھراپنی انا کی خاطرغریب گارڈ پرظلم وتشدد کرکے اپنی برتری ثابت کردی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق سوہان گارڈن میں گارڈ کی ہاتھ جوڑ کر معافیاں ، سنگدل مالک غلیظ زبان کیساتھ تھپڑ مارتا رہا، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ امیرزادہ پہلے بھی غریب ورکروں پرایسے ہی تشدد اوران کے ساتھ انتہائی شرمناک رویہ اپناتا ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک طوفان بپا ہے جس میں اس امیرزادے کی بدمعاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے اورپولیس اورقانون سے مطالبہ کیا جارہا ہےکہ اس شخص کوقانون کے کٹہرے میں ضرور لانا چاہیے، اکثرصارفین کا کہنا ہےکہ آئیے واقعہ کی فٹیج دیکھ کر اس نظام کا اجتماعی جنازہ پڑھتے ہیں

  • لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ

    لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ

    لاہور:لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ،اطلاعات کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے پیچھے دیرینہ دشمنیوں کے علاوہ ایک افسوسناک رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ دل دہلا دینے والے ان واقعات کی وجہ سے سینکڑوں گھر اجڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، بیوی کے ہاتھ شوہر کے خون سے رنگے گئے،بھائی نے بہن کو موت گھاٹ اتار دیا اوراولاد نے ماں باپ کی زندگی چھین لی ۔کیا ہمارا خون سفید ہوگیا ہے یا رشتوں کا تقدس ختم ہوگیا رواں برس اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کے قتل کی ایسی وارداتیں ہوئیں جن کو سن کر انسانیت کا درد رکھنے والا ہر شخص تڑپ اٹھاتا ہے،ایسے معاشرے میں جہاں باپ ، بیٹا ، بھائی ، بھائی نہ رہا،ر واں سال کتنی اموات ہوئیں اور حقیقی رشتوں نے اپنے کے خون سے ہاتھ رنگے اس حوالے سے پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کی۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی پانچ وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ڈپٹی ڈاکٹر واسا شاہد حفیظ کا قتل حالیہ مثال ہے،بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بیٹی کے پسند کی شادی سے منع کرنے پر باپ کو قتل کیا،چھ واقعات میں بھائی کے ہاتھ سگے بھائی کے خون سے رنگے گئے۔
    محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی

    شاہدرہ کے فرحان کو سوتے ہوئے قتل کرنے والے عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھائی نے پورے خاندان کو تنگ کر رکھا تھا،بھائی کے ہاتھوں بھائی، باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل ہونے والی وارداتیں اب معمول کا حصہ بن چکی ہیں، لیکن یہ خونی کھیل محبت کے رشتوں میں بھی کھیلا گیا ۔

    رواں سال مختلف واقعات میں قتل کے247 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں،معمولی سے تلخ کلامی کی وجہ سے ایک دوسرے کی جان لینے پر تل جاتے ہیں،عدم برداشت کامادہ ختم ہوچکا ہے،معاشرے میں خرابی کی صل وجہ ہمارےرویے ہیں جس سے یا تو ہم دوسروں کا دل میں گھر کرجاتے ہیں یاپھردل سے ہی اترجاتے ہیں، ماہرین نفسیات کہتے ہیں معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے رشتوں میں دوریاں ختم کرنا ہوں گی ۔