Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

    موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

    عبدالغفار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
    ریلوے روڈ پر موبائل مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اے ایس آئی اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھا کہ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوں کے ہوش اڑ گئے۔
    موبائل ایسوسی ایشن نے پہلے ڈاکوئوں کی خوب درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
    ڈاکوئوں کے قبضے سے پسٹل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

  • قصور میں پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    قصور میں پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    عبدالغفار شاکر (باغی ٹی وی قصور)
    پاک رینجر کی تلوار چیک پوسٹ قصور پر بارڈر کراسنگ کرنے والے سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروائی میں 3 ملزمان گرفتار اور کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 21 کلو ہیروئن و اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ۔
    ملزمان سرحدی بارڈر کراس کر کے منشیات بھارت سمگل کرنا چاہتے تھے۔
    گرفتار ملزمان میں سے 2 کاتعلق قصور جبکہ ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔
    ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس لاہورکے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • ایک اورغمگین کردینے والی خبرآگئی : کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق

    ایک اورغمگین کردینے والی خبرآگئی : کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق

    فتح جنگ: ایک اورغمگین کردینے والی خبرآگئی:کنویں کی صفائی کےدوران گیس بھرنے سے6 مزدورجاں بحق، اطلاعات کےمطابق کنویں کی صفائی کے دوران گیس سے دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں ڈھوک ملیار میں پیش آیا جہاں مزدور کنویں کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران گیس بھر گئی جس سے دم گھنٹے کے باعث 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امورمہندر پال سنگھ کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پربرہم ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امورمہندر پال سنگھ کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پربرہم ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    ملتان :پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امورمہندر پال سنگھ کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پربرہم ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا شیخوپورہ ٹرین حادثے کا نوٹس لیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کےحکم پر مہندرپال سنگھ ملتان سے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے،مہندر پال سنگھ صوبائ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق کے افسران کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کریں گے

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندرپال سنگھ کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سکھ مسافروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے

    پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ 19 سکھ مسافروں کا حادثہ میں جان بحق ہونا بہت درد ناک واقعہ ہے۔

    پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

  • شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شیخوپورہ: شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ پھاٹک پر سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری سچا سودا جا رہے تھے۔

    وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • پھرریل پٹڑی پرحادثہ ہوگیا: انتہائی دلخراش واقعہ، دیکھنے والے دہل گئے

    پھرریل پٹڑی پرحادثہ ہوگیا: انتہائی دلخراش واقعہ، دیکھنے والے دہل گئے

    نئی دہلی :پھرریل پٹڑی پرحادثہ ہوگیا: انتہائی دلخراش واقعہ، دیکھنے والے دہل گئے،اطلاعات کے مطابق ٹرین کی پٹری پر پیش آنے واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، ماں سمیت دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئیں، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ماں سمیت دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئیں۔

    یہ سانحہ دہلی کے منڈوالی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون اور دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوئیں۔ پولیس کو لاشوں کے پاس ایک ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ بھی روتا ہوا ملاہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس دوران پولیس کو وہاں ایک موبائل فون بھی مسلسل بجتا ہوا ملا ہے۔

    آنند وہار ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر یوگیش نے جائے وقوعہ سے ملنے والے بچے کو علاج کے لئے مقامی اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر30 سے ​​35 سال ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کی عمریں بھی 6 سال سے کم ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آرہا ہے اگر اس معاملے میں کچھ اور تاخیر ہوئی ہوتی تو یہ معصوم بچہ بھی ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو جاتا، خاتون کے موبائل فون سے اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

  • امریکہ کے بعد برطانیہ میں پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر بہیمانہ تشدد

    امریکہ کے بعد برطانیہ میں پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر بہیمانہ تشدد

    لندن:امریکہ کے بعد برطانیہ میں پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر بہیمانہ تشدد،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پولیس اہلکاروں نے ایک سڑک پر سیاہ فام شخص کو گھیرے میں لے کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ساؤتھ لندن اسٹریٹ میں 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گھیرے میں لے کر اس پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی، میٹروپولیٹن پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 26 جون کو لندن کے کروڈن کے علاقے ویلسلی روڈ پر سیاہ فام شخص کو فرش پر باندھ دیا گیا تھا اور قریب آٹھ پولیس اہلکار اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات درج کرلی گئی ہیں اور فوٹیج میں موجود ہر افسر کے اس اقدام کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

     

    برطانوی پولیس اہلکاروں کے اس رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے ہیش ٹیگ بلیک لائیو میٹر (بی ایل ایم) کے تحت شیئر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں پولیس اہلکار کی جانب سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے، 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے گلے پر پولیس اہلکار 9 منٹ تک گھٹنا رکھ کر بیٹھا رہا تھا جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

    مذکورہ واقعے کے خلاف برطانوی شہریوں نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اب برطانوی پولیس کے اس اقدام پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • خاتون نے شادی سے انکار پر تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا

    خاتون نے شادی سے انکار پر تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا

    خاتون نے شادی سے انکار پر تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع سوات کے علاقہ بریکوٹ کے مینابازار میں خاتون نے شادی سے انکار پر دن دہاڑے کپڑے کے تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا۔

    ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب کے مطابق بریکوٹ کے مینا بازار میں ملزمہ 30 سالہ نیلم نے کپڑے کی دکان میں گھس کر 32 سالہ تاجر حسین علی ولد محمد حسین کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    ملزمہ واردات کے بعد فرار ہورہی تھی کہ راستے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات تھے۔ ملزمہ کے مطابق مقتول نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا اور بعد میں اپنی بات سے مکر گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ طلاق یافتہ ہے جبکہ مقتول شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا۔تھانہ غالیگے پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

  • پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی شاہ پور بازار میں ا سکریپ کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افرادزخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر ریسکیو و سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے مین لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    پولیس کے مطابق دھماکہ دکان میں الیکٹرونک ڈیوائس توڑنے کے دوران ہوا ،تا ہم مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکہ کیسے ہوا اس پر ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور آمدورفت بند کر دی ہے، سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے

  • مکران ڈویژن بلوچستان کے معروف مذہبی رہنما مجیب الرحمٰن ضامرانی کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید

    مکران ڈویژن بلوچستان کے معروف مذہبی رہنما مجیب الرحمٰن ضامرانی کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید

    کراچی :مکران ڈویژن بلوچستان کے معروف مذہبی رہنما مجیب الرحمٰن ضامرانی کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید،اطلاعات کےمطابق معروف عالم دین مجیب الرحمن ضامرانی کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں ڈرائیورسمیت شہید ہوگئے ہیں ،

    باغی ٹی وی کے مطابق گارڈن کشتی چوک کے قریب ٹیکسی پر فائرنگ پردہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ، اس فائرنگ کے نتیجے میں موقع پرہی دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں

    ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت مجیب ادریس اور انس عامر کے نام سے ہوئی ہے،