Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم  گرفتار

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم عامر قریشی گرفتارکر لیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ وارث خان کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متعدد ریڈز کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جسے معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جاۓ گا، ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے معزز عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا،

    سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعہ کا مقدمہ 15 جولائ کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جن کی آئیندہ تاریخ پیشی 07 اگست ہے،ملزمان کی عبوری ضمانت معزز عدالت سے کینسل کروانے کی قانونی کاروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا،

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

    لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    خواتین کے ساتھ تشدد اور استحصال پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جس کے تحت مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا،واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی تھی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ۔ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ۔ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے مستحق ہیں ۔

    شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور رشتے دار کو قتل کر دیا

  • اب بےحیائی نہیں چلے گی :لڑکی کی لڑکی سے شادی کا معاملہ ، دلہن نیہا گرفتار

    اب بےحیائی نہیں چلے گی :لڑکی کی لڑکی سے شادی کا معاملہ ، دلہن نیہا گرفتار

    راولپنڈی :اب بےحیائی نہیں چلے گی :لڑکی کی لڑکی سے شادی کا معاملہ ، دلن نیہا گرفتار, اطلاعات کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے عدالت کے احکامات پر جنس تبدیل کر کے شادی کرنے والی نیہا نامی لڑکی کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیہا کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    راولپنڈی میں دو دوست لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کر کے شادی کر لی جس پر نیہا نامی لڑکی کے والد نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ عدالت نے سی سی پی آؤ لاہور کو لڑکی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کے احکامات دیئے جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے نیہا کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ نے نیہا کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے لہذا نیہا کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل دولہا عاصمہ علی عرف آکاش علی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی بجائے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دے دی۔راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر دلہن نیہا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ دولہا آکاش علی (عاصمہ علی) نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ وہ جنس تبدیل کراکے مرد بن چکا ہے۔ عدالت کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ کا حکم دیا گیا تو آکاش علی نے یہ کہہ کر ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا کہ اسے کورونا ہوگیا ہے۔ عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے عاصمہ علی کا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تو اس نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی

  • درندگی کی انتہا : 50 سالہ شخص نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    درندگی کی انتہا : 50 سالہ شخص نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹبہ سلطان پور :درندگی کی انتہا : 50 سالہ شخص نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اطلاعات کے مطابق پچاس سالہ شخص نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے بستی سحر میں 50سالہ شخص نے 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی، اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے محمد اسلام کے ساتھ بد فعلی کرنے والے شخص غلام مصطفی شیخ کو گرفتار کرکے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے بد فعلی کرنے والے شخص غلام مصطفی شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزم غلام مصطفی شیخ کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ملزم غلام مصطفی شیخ کو بچے کے والد نے موٹر سائیکل رکشہ کرایہ پر چلانے کے لیے لیکر دیا ہوا ہے اور ملزم بچے کے گھر میں رہتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چک نمبر 187ڈبلیوبی کا رہائشی ہے، ملزم نے بچے کے ساتھ بد فعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

    دوسری جانب ایس ایچ او مرزارحمت علی کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ایسے ملزم کسی بھی صورت معافی کے مستحق نہیں۔

  • ڈولفن ٹیم کی کاروائی،ہائی ویلیو 3 رکنی چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتار

    ڈولفن ٹیم کی کاروائی،ہائی ویلیو 3 رکنی چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن پولیس نے 3 رکنی ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار کر لیا

    ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں ہائی ویلیو 03 رکنی چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا گیا،ڈولفن ٹیم 11 کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا،03 کس مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار مشکوک حالت میں کھڑے تھے۔ ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موٹر سائیکل بھگادی اور فرار ہونے کی کو شش کی۔

    ڈولفن ٹیم نمبر11 نے تینوں ملزمان کو تعاقب کے بعدسگیاں روڈ کے قریب گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل،02 پسٹل درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لی گئیں،ملزمان شاپ رابری، ڈکیتی و سنیچنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں،مزید تفتیش کے لیے چوکی سگیاں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ سٹریٹ کریمینلز و ڈاکوؤں کے خلاف بر سر پیکار ہیں

  • بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا

    بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا

    کراچی: بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق ڈالمیاکے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی سے ماں پر وار کیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نیول پولیس کی حراست میں تھا جسے واقعے کی اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے۔

  • موٹروے پولیس نے  دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

    موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

    موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔

    موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔

    ایک اور کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ واہ کینٹ سے چوری ہونے والی گاڑی نمبر ANJ 192 ماڈل 2019 موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی جس سے موٹروے پولیس نے قبضے میں لے لیا اور علاقہ تھانہ واہ کینٹ اور مالک جنید کو اطلاع کر دی۔

    مزید ایک کارروائی کے دوران موٹروے پولیس افسران کو موٹروے پر ایک لیڈیز پرس ملا جس میں دس ہزار روپے سے زیادہ رقم اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے ۔

    موٹروے پولیس افسران نے یہ اطلاع اپنے کنٹرول کو دی۔بعد ازاں ایک فیملی نے دوران سفر موٹروے پر روک کر اپنے گمشدہ پرس کے بارے میں اطلاع دی۔جس پر اس فیملی کو آگاہ کردیا گیا کہ ان کاگمشدہ پرس موٹروے پولیس کی تحویل میں ہے اور انہیں لوٹا دیا گیا ۔

  • اہلیہ کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد

    اہلیہ کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد

    برلن : اہلیہ کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد, میونخ ایئرپورٹ پولیس نے شک کی بنیاد پر عمر رسیدہ خاتون کو روک کر سامان کی تلاشی لی، باکس میں سے برسوں قبل مرنے والے شوہر کی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی باقیات ایک ملک سے دوسرے ملک لےجانے کا حیران کن واقعہ یورپی ملک جرمنی کے صوبے باویریا میں پیش آیا، ایئرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے لکڑی کا مشکوک ڈبہ دیکھ کر معمر خاتون کو روکا تو سامان سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

    اہلکارو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 54 سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کرنے والی غیر ملکی بزرگ خاتون کے سامان میں انسانی ہڈیوں کا کیا کام ہوسکتا ہے؟

    اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع کسٹم حکام کو دی جس کے بعد ڈاکٹر، پبلک پراسیکیوٹر اور کسٹم اہلکار موقع پر پہنچے اور انسانی ہڈیوں کا جائزہ لیا۔مذکورہ خواتین نے حکام کو وہ دستاویزات دکھائیں، جن کے مطابق یہ جسمانی باقیات 74 سالہ خاتون کے شوہر کی تھیں جو 2008 میں انتقال کرگیا تھا۔

    جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسے یونانی شہر سالونیکی کے نواح میں اس کی رہائش گاہ کے باغیچے میں دفنایا گیا تھا، اس آرمینیائی نژاد باشندے کی بیوہ اور بیٹی اس کی جسمانی باقیات لے کر آرمینیا جا رہی تھیں کہ انہیں اس کے آبائی وطن میں دفنایا جا سکے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی معائنے اور قانونی دستاویزات کی جانچ کے بعد پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ مذکورہ خواتین کسی جرم کی مرتکب نہیںؓ ہوئیں اور نہ ہی واقعے کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

    اس کارروائی کے بعد ایئر پورٹ حکام نے ان آرمینیائی نژاد ماں بیٹی کو لکڑی کے ڈبے میں بند انسانی باقیات کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

  • غیرت کے نام پر بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

    قصور:غیرت کے نام پر بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیال،اطلاعات کےمطابق صور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ آج صبح مقتولہ اپنے محبوب سے کورٹ میرج کے لیے عدالت جارہی تھی جس پر بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی

    کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی

    نئی دہلی :کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے جوڑے نے عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اننت پور کے رہائشی جوڑے کو 30 جولائی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد سے میاں بیوی قرنطینہ میں تھے۔ گھر منتقلی کے 2 روز بعد جوڑا 3 منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے کود گیا۔

    مقامی پولیس چیف کے مطابق شبہ ہے کہ میاں بیوی نے ذہنی دباو اور مالیاتی مسائل کے سبب خودکشی کی، واضح رہے بھارت میں کورونا وائرس مزید پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی وزیر داخلہ امیت شا بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جبکہ ایک وزیر کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    Advertisement

  • قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق

    قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق

    کراچی: قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق،اطلاعات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں چربی پگھلانے کے دوران کڑاہی میں گر کر شدید زخمی ہونے والے محنت کش نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے سیکٹر 6 بی میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کام کے دوران محنت کش کڑاہی میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اعجاز ولد فتح شیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کارخانے کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والی چربی کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں تین دن کے لیے مزدورں کو اجرت پر رکھا جاتا ہے جو چربی پگھلانے کے کارخانوں میں لگی ہوئی بڑی بڑی کڑائیوں چربی کو پگھلا کر تیل بنا کر کنستر کے ڈبوں میں اسے محفوظ کرتے ہیں جو نہ صرف صابن بنانے میں بلکہ مضفاتی علاقوں میں قائم ہوٹل میں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔