Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • راولپنڈی: مخالف گروپ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک، 3 زخمی

    راولپنڈی: مخالف گروپ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک، 3 زخمی

    راولپنڈی : راولپنڈی: مخالف گروپ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک، 3 زخمی،اطلاعاعت کےمطابق راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع گاؤں میں مخالف گروپ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے درمیان پیش آیا اور تنازع کی وجہ چند روز قبل میال گاؤں میں رب نواز گروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا قتل اور دونوں گروپوں کے مابین زمین کے معاملے پر دیرینہ دشمنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ چند دن قبل ہونے والی قتل کی واردات کا بدلہ لینے پر پیش آیا۔

    ان کہنا تھا کہ رب نواز گروپ کے ملزمان نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور فائرنگ کردی جس سے 7 سالہ ایمان فاطمہ، 13 سالہ غزالہ بی بی، 16 سالہ صبیحہ خاتون، 9 سالہ فرحان ہلاک ہوئے جبکہ پانچ خواتین سلیم اختر، نثار بی بی، سدرہ بی بی، عزرہ بی بی اور عابدہ شاہین بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا گولیاں لگنے سے نور فاطمہ، عثمان اور ابراہیم زخمی ہوئے۔

    واقعے کے بعد سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ایلیٹ کمانڈوز کو موقع پر روانہ کیا اور سینیئر افسران کے ہمراہ خود بھی موقع پر پہنچے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں دیرینہ دشمنی اور خاندانی تنازعات کے باعث قتل کے واقعات آئے روز پیش آتے ہیں۔

    تاہم ایسے واقعات کے بعد اکثر ملزمان روپوش ہوجاتے ہیں اور پولیس کی جانب سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے چند کیسز ہی سامنے آئے ہیں۔

  • کراچی میں باپ بیٹے کو قتل کرکے فرار،دنیا دیکھتی رہ گئی

    کراچی میں باپ بیٹے کو قتل کرکے فرار،دنیا دیکھتی رہ گئی

    کراچی :کراچی میں باپ بیٹے کو قتل کرکے فرار،دنیا دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق محمود آباد کشمیر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

    مقتول کی شناخت انیس کے نام سے کی گئی ہے جسے باپ نےجھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا۔باپ کی فائرنگ سے بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تاہم باپ فرار ہوگیا۔

    انیس کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر پولیس سے ریٹائرڈ ہے، بیٹے سے پیسے مانگتا تھا، ہمیں بھی مارتا پیٹتا تھا، دو روز قبل بھی بیٹے سے میرے شوہر کا جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس نے واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے

  • بارش کے جمع شدہ پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

    بارش کے جمع شدہ پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی چیچوکی ملیاں بائی پاس پر موجود اینٹوں کے بھٹے پر بارش کا پانی جمع کرنے والے تقریباً 10 فٹ گہرے گڑھے میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے
    تفصیل کے مطابق اسلم ڈوگر کے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کے ہاں آئے ہوئے مہمان بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا-
    ڈوبنے والے بچوں میں عبید رضا ولد طارق 7 سال، ارسلان ولد عمران 6 سال اور آرزو دختر عمران 6 سال سکنہ شاد باغ لاہور شامل ہیں

  • راہ چلتے لڑکیوں کو آئی لو یو کہنے اور دوستی کرنے کا کہنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    راہ چلتے لڑکیوں کو آئی لو یو کہنے اور دوستی کرنے کا کہنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    راہ چلتے لڑکیوں کو آئی لو یو کہنے اور دوستی کرنے کا کہنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے مضافاتی کسی گاؤں کا رہائشی سعد سہیل نامی شادی شدہ شخص تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کےعلاقے میں لڑکی کوہراساں کرنےاور سرعام چھیڑ خانی کےجرم میں گرفتار کر لیا گیا

    گزشتہ روز سعد سہیل ولد سہیل کو تھانہ سبزی منڈی پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتا کر لیا۔ ملزم سعد آئی ٹین تھری اسلام آباد میں زاریان کمپنی میں ڈیویلپر کی جاب کرتاہے جبکہ باپ اور دادا ریٹائرڈ سرکاری سکول ٹیجرہیں. لڑکیوں کوسرعام آئی لویو کہنا, انہیں زبردستی دوستی کرنے پرمجبور کرنا آمادہ نہ ہونے والی لڑکی کودھمکیاں دینا, گندے فقرے کسنا,زبردستی قریب ہوکرہاتھ پکڑنا, چھیڑخانی کرنا موصوف کا من پسند مشغلہ ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ۔گزشتہ روزگرفتارہونے والے معاملے میں بھی ملزم کئی ماہ سے لڑکی کا پیچھا کرتا رہاہے اسے سرراہ چھیڑنا بائیک سے اسکے راستے میں رکاوٹ ڈال کرکھڑے ہوکراسے آئی لویوبولنا اسے دوستی کرنے کی دعوت دینا بائیک پر چلتے چلتے اسکا ہاتھ پکڑنااور دوستی نہ کرنے کی صورت میں ڈرانا دھمکانا آئے دن کامعمول بن گیاتھا اس نے لڑکی کو گپ شپ لگانے کیلئے فون نمبر03435705770 بھی دیا.

    لڑکی نے کئی بار ریسکیو ون فائیواورگھروالوں کے زریعے پولیس کومدد کیلئےکال کی مگر شاطرشخص پولیس کوچکمہ دے کرآئی ٹین کی گلیوں میں غائب ہوجاتا.بالآخرگزشتہ روز انتہائی کوششوں کے بعد آئی ٹین مرکز میں لڑکی کرگھرسے مرکز تک پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پولیس نے دھرلیا.

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    تھانہ سبزی منڈی میں اسکےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہےجبکہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پرہے تفتیش جاری ہے،لڑکی انتہائی خوف وہراس میں ہےاوراس نے آئی جی اسلام آباد سے پولیس پروٹیکشن کی اپیل کی ہے

  • بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع اب لاہور میں بدمعاش نہیں رہیں گے

    لاہور پولیس کا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

    ترجمان پولیس کے مطابق محمود عرف مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کے 17 مقدمات میں مطلوب تھا، مودے گینگسٹر کا ساتھی عرفان عرف فانا بٹ پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے 9 مقدمات درج تھے، دیگر ملزمان بھتہ خوری، بدمعاشی، ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،

    مودے گینگسٹر نے راوی روڈ، شفیق آباد، لاری اڈا، اسلام پورہ میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی، مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتوں اور بھتہ خوروں کو اپنے ڈیرے پر پناہ بھی دیتا تھا، ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر نے محمود عرف مودا گینگسٹر کے ڈیرے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، پولیس نے محمود عرف مودا، عرفان عرف فانا بٹ، جعفر، خضر ،صابر، مجاہد اور عارف کو گرفتار کر لیا

    ملزمان کے قبضہ سے چار 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30بور پسٹل، 222 بور راںُفل اور ایک 444 بور کاپی کلاشن کوف اور زندہ گولیاں برآمدکر لی گئیں، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کو شاباش دی ، ذوالفقار حمید نے بہادر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

  • پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مانسہرہ کے تھانہ کاغان کی حدود پٹیاں جرید کے مقام سے نوجوان لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، مبینہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا ہے ۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    واقعہ کے بعد پولیس نے مقتولین کے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کے ماموں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا موقف ہے کہ مقتولین آپس میں کزن اور پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ،دونوں کے اہل خانہ نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

     

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

  • ایس پی راول ڈویژن بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے

    ایس پی راول ڈویژن بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے

    راولپنڈی: ایس پی راول ڈویژن بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے، اطلاعات کے مطابق بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ایس پی راول ڈویژن اس ماں کے گھرپہنچ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس پی راول ڈویژن نے اس موقع پرخیریت دریافت کی اورماں جی کو اس کیس کواچھی طرح نمٹانے کے حوالےسے پولیس کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے حکم پر ایس پی راول ڈویژن بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کا ماں جی سے فون پر رابطہ، خیریت دریافت کی اور میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کروائی۔

  • طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،بالآخرعمیر رانا نے خاموشی توڑ دی ، اہم بیان دے دیا

    طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،بالآخرعمیر رانا نے خاموشی توڑ دی ، اہم بیان دے دیا

    لاہور: طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،بالآخرعمیر رانا نے خاموشی توڑ دی ، اہم بیان دے دیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور گرائمر سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کیس میں ایک نیا موڑ اُس وقت آیا جب پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا پر طالبات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاگیا ۔ عمیر رانا ایل جی ایس لاہور میں ڈرامہ کی تعلیم دیتے ہیں۔

    جعلی لائسنس جاری کرنیوالے افسر برطرف کرنے کا حکمان پر الزام عائد کرنے والی متعدد طالبات نے کہا ہے کہ عمیر رانا نے ڈرامہ کلاس پریکٹس کے دوران اپنی معیوب باڈی لینگوئج، دیکھنے کے گھن انگیز انداز اور جنسی ترغیبات پر مبنی غیر مناسب میسجز بھیجے۔

     

     

    اداکارا عمیر رانا اس الزام پر اب تک خاموش تھے لیکن اب ان کی جانب سے سخت الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کہ میں با خوبی واقف ہوں کہ ہراسگی ایک سنگین جرم ہے اور اس سے سختی سے نپٹنا چاہیے لیکن اسی وقت میں کسی انسان کی عزت اور ذاتیات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے اور بلا وجہ اسے داغدار بنا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔قانون اس حوالے سے ہمیں مکمل سہولت دیتا ہے اس لیے اب جو ضروری ہوا میں وہ قانونی اقدام اٹھا ئوں گا۔

    یا د رہے کہ عمیر رانا کی بیوی مائرہ رانا بھی ایل جی ایس انتظامیہ میں کام کرتی ہیں ان طالبات نے ان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جب بھی وہ ان کے پاس ان کے شوہر اور ایک سکول ٹیچر کی درخواست بطور انتظامیہ لے کر گئیں تو انہوں نے اس سب کو ان کے مختص لباس کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کو ڈانٹ ڈپٹ کی۔طالبات نے بتایا کہ مائرہ رانا نے انہیں آئندہ کوئی ایسی شکایت ان کے پاس نہ لانے کو کہا۔ ان پر اپنے شوہر کے جرم کو چھپانے اور بطور ایل جی ایس انتظامیہ کے فرد کے اپنے ادارے کے ملازم استاد کے غیر مناسب رویئے کی اعانت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    ادھرذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ آج پھرصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی ہے اور عمیررانا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرانکوائری کمیٹی کومزید احکامات دیئے ہیں کہ وہ اس سارے معاملے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کرحتمی رپورٹ جلد دے

  • جواں سالہ دوشیزہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، چچا زادکزن گرفتار

    جواں سالہ دوشیزہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، چچا زادکزن گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آبادنے 31سالہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے مقتولہ کے سگے چچا کے بیٹے ملزم اعظم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا ہے۔

    تقریباً ایک ماہ قبل جواں سالہ لڑکی نائلہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے اغواء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نائلہ کے سگے چچا زاد کزن اعظم کو قصور سے گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا

    جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میری کزن نائلہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والے اس رشتے سے راضی نہیں تھے لہذاہم دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا۔نائلہ منصوبے کے مطابق گھر والوں کے راضی ہونے تک گزر بسر کے لیے نقدی اورطلائی زیورات وغیرہ اپنے گھر سے چوری کرکے ساتھ لے آئی۔

    نائلہ کے پاس 14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر میں لالچ میں آ گیا اور رقم ہتھیانے کے لیے میں نے اپنے دماغ میں نائلہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیااور دھوکے سے نائلہ کو دیپالپور اوکاڑہ لے گیا جہاں کھیتوں میں لے جا کرچاقو کے پے در پے وار کر کے نائلہ کو قتل کر دیا اور نعش کو وہیں پھینکنے کے بعد نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا۔قتل کی واردات میں ملوث ملزم اعظم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا گیاہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے اندھے قتل کی سنگین واردات ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں سگے بیٹے نے ماں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بس اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر دیکھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ یہ ایک بیٹا ہے جس نے اپنی ماںپر تشدد کیا،۔ ماں پر تشدد کرنے والے کو دنیا میں بھی سبق سکھایا جانا چاہئے۔ سبھی براہ کرم اس کو شیئر کریں تاکہ ماں کو انصاف مل سکے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی ماں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے، خاتون زمین پر گر جاتی ہے پھر بھی اسکا بیٹا باز نہیں آتا اور تشدد کرتا رہتا ہے

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس پی راول کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
    رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    ارسلان کی بیوی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسکا کا کہنا تھا کہ یہ جو ہیش دیکھا ہے، زوبیہ امیر میری سوتیلی نند ہے، یہ پروپیگنڈہ کر رہے تھے، یہ گھر میرے خاوند کے نام ہے، وہ سب جھوٹ بول رہے تھے، میرے پاس سارے کاغذات ہیں،میرے خاوند کا نام محمد ارسلان ہے، اور گھر اسکے نام ہے، زوبیہ پروپیگنڈہ کروا رہی ہے اور وہ گھر لینا چاہتی ہے، میں اپنا ایڈریس بتاتی ہوں زوبیہ کو سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا نہیں آتا، ایک بچی جو مان کو بچائے گی یا ویڈیو بنائے گی، اگر ویڈیو بنائی ہے تو پوری کوئی نہیں دکھائی گئی، پوری ویڈیو زوبیہ نے بنائی اس نے ماں کو کیوں نہیں بچایا حالانکہ وہ اسکی بیٹی تھی، زوبیہ امیر کیمرہ سٹارت کر کے ویڈیو بناتی رہی، میں چھ ماہ کی حاملہ ہوں، مجھے انہوں نے مارا، پرائیویٹ پارٹس پر اٹیک کیا، میری بچی کو مارا