Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پیسوں کے لین دین پر تنازعہ،قتل کا ملزم 3 ماہ بعد گرفتار

    پیسوں کے لین دین پر تنازعہ،قتل کا ملزم 3 ماہ بعد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہدرہ پولیس نے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

    واقعہ کا مقدمہ رواں برس 25 اپریل کو درج کیا گیا تھا، درج ایف آئی آر کے مطابق فاروق احمد سکنہ اسلام پورہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں اپنے بیٹے سلمان فاروق کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے موٹر سائیکل پر گیا، کہ گھر کے باہر میرا بیٹا نعمان فاروق اپنے دوست علی حسن ولد عاشق علی سکنہ شیخوپورہ موٹر سائیکل پر ملے اور بتایا کہ شیخ ابرار نے فون کر کے کہا ہے کہ پیسوں کے لین دین سے ہونے والے جھگڑے پر وہ اور اسکا بھائی شیخ اویس جو یو پی ایس اٹھا کر لے گئے تھے اسکو واپس لے جاؤ، ہم وہ لینے جا رہے ہیں

    درخواست میں مدعی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ میں اور میرا بیٹا بھی انکے ہمراہ شیخ اویس اور شیخ ابرار کے گھر چلے گئے، جب وہاں پہنچے تو شیخ اویس اور ایک نامعلوم ملزم جس کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں،شیخ ابرار موجود تھے، جب میرے بیٹے نے ان سے یوپی ایس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ طیش میں آ گئے اور گالم گلوچ کی، ہمیں للکارا اور کہا گیا کہ شیخ نعمان فارو کو جان سے مار دو، جس پر اویس نے میرے بیٹے پر پسٹل سے فائر کئے جو میرے بیٹے کی گردن او رپیٹ پر لگے، ہم نے بھاگ کر جان بچائی،

    بیٹے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا، مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

  • عزیر بلوچ کی سخت سیکورٹی میں عدالت پیشی، فرد جرم عائد

    عزیر بلوچ کی سخت سیکورٹی میں عدالت پیشی، فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کوسخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراور ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ فرد جرم کے مطابق عزیر بلوچ پرعبدالصمد کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے۔ ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور70ہزارروپے لینےکے باوجود مغوی کوقتل کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں۔

    عدالت میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سرہلا کرصحت جرم سے انکارکر دیا۔ عدالت نے ملزم کے انکار پر تحقیقاتی افسر اور گواہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے

    ملزم کی پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی۔ مذکورہ مقدمے میں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ودیگر گرفتار ہیں اور دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ عزیر بلوچ کو پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے  جنوری 2016 میں گرفتاری کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔جس کے بعد اپریل 2017 میں فوج نے اعلان کیا کہ ‘جاسوسی’ کے الزامات پر انہوں نے عزیر بلوچ کی حراست میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ عزیر بلوچ انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں میں اپنے حریف ارشد پپو کے بہیمانہ قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کو کراچی سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل سب جیل منتقل کردیا۔

    یہ معلومات انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی-VXI ) میں قتل اور دہشت گردی کے الزامات سے متعلق کیس میں سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے خط میں فراہم کی گئی۔ 2013 میں پاک کالونی پولیس اسٹیشن میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

     

     

    عزیر بلوچ کی 36 صفحات پرمشتمل جے آئی ٹی پہلی بار منظر عام پر، سیکڑوں‌ قتل کا اعتراف،خطرناک انکشافات

  • دکاندار کی خاتون کو قتل کرکے نعش کے ساتھ زیادتی

    دکاندار کی خاتون کو قتل کرکے نعش کے ساتھ زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دکاندار نے سامان خریدنے آنے والی خاتون کو قتل کر کے نعش کے ساتھ زیادتی کی ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پالگھار کے علاقے میں ایک دکاندرا نے 32 سالہ خاتون گاہک کو قتل کیا اور بعد ازاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    کرائم برانچ کے افسر سنتوش گجرکا کہنا ہے مذکورہ ملزم 30سالہ شیو ا چودھری کی نالا سوپرا میں ایک دوکان ہے کوگرفتار کرکے 12جولائی تک کے لئے پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا ہے

    اس واقعہ کی تحقیقات تب شروع ہوئی جب 26 جون کو اچولی تالوی روڈ پر واقعہ پرینکا کامپلکس کے رہائشی نے تولینجا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا کہ اسکی بیوی لاپتہ ہو گئی ہے

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے مطابق 26جون کے روز متاثرہ خاتون چودھری کی دوکانپر کچھ گھریلو سامان خریدنے کے لئے گئی تھی اور کچھ چیزو ں کی قیمت کو لے کر وہاں دونوں کے درمیان کچھ بحث بھی ہوئی تھی، بحث کے بعد دکاندار نے خاتون کوتھپڑ مارا اور بالوں سے گھسیٹ کر دکان کی پھچلی سائیڈ پر لے گیا جہاں گلا دبانے کی کوشش کی اوراس میں ناکامی کے بعد چاقو سے گلا کانٹ دیا۔

    پولیس کے مطابق تقریبا3بجے کے قریب 27جون کے روز چودھری نے نعش کو لپیٹ کر اپنی جیب میں ڈالا اور دوکان سے نصف کلومیٹر دور پھینک دیا،ایک روز بعد 28جون کے روز مقامی لوگوں نے ویان سے نکلنے والی بدبو کو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا تھا جس پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی او رنعش کو تحویل میں لیا جس کی بعد میں اس کے شوہر نے شناخت کی تھی

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف یہ ہوا ہے کہ قتل کے بعد نعش کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لئے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی اور دکاندار چودھری کو گرفتار کر لیا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پولیس کے مطابق دکاندار گجر نے تحقیقات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے عورت کے قتل کیا او رنعش کی عصمت ریزی کی،

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دکاندار کی بیوی اور بچے راجستھان کے گاؤں پالی چلے گئی تھے ،وہ اپنی دوکان میں تنہا رہتا تھااور عورت کے قتل کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور عصمت ریزی کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

  • خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں نے نوجوان سے دوستی کرنے کے بعد اسکا عضو مخصوصہ کاٹ دیا

    واقعہ بھارت مین پیش آیا جہاں گرداسپور میں خواجہ سراؤں نے ایک نوجوان کے ساتھ دوستی کی اور پھر اسے نشہ آور چیز پلا کا اسکا عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا،

    اس بات کی اطلاع جب نوجوان کے اہل خانہ کو ہوئی تو انہوں نے دونوں خواجہ سراوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس اب ملزم خواجہ سراوں کی تلاش کر رہی ہے۔

    متاثرہ نوجوان گروداس پور میں ماتا کے جاگرن میں کام کرتا تھا۔ جاگرن میں ہی ان کی ملاقات سونیا نام کے ایک خواجہ سرا سے ہوئی تھی،سونیا خواجہ سرا نے پہلے تو نوجوان سے دوستی بڑھائی اورنوجوان کو اپنے گھر لے جانے لگی۔ اسی دوران سونیا نے نوجوان کی ملاقات اپنے گرو پروین خواجہ سرا سے کروا دی۔ اس کے بعد نوجوان نے پروین کے ساتھ ہی کام کرنا شروع کردیا۔

    نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ وہ جب کبھی بھی اپنے گھر جانے کی بات کرتا تھا تو سونیا اس کے ساتھ مارپیٹ کرتی تھی۔ کچھ دن تک اسی طرح چلتا رہا۔ کچھ دن پہلے ہی سونیا خواجہ سرا نے اسے نشے کی دوا دے کر امرتسر لے گئی، جہاں اس کا عضو مخصوصہ کٹوا دیا اور بعد میں اسے پروین کے گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ دو دن بعد وہ پروین کے گھر سے بھاگ گیا اور اپنے گھر پہنچ کر اس نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی اطلاع اپنے اہل خانہ کو دی۔ نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ایس ایچ او گرداس پور جبرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ماں کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوں خواجہ سراوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 326, 342, 328, 506, 120 بی کے تحت درج کی گئی ہے فی الحال دونوں خواجہ سرا فرار بتائے جا رہے ہیں انکی تلاش کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بھوک مٹانے کیلئے والدین بچوں سے جنسی دھندہ کرانے لگے، لائیو سیکس کی ویڈیو وائرل

  • پولیس کی کاروائی، 35 قتل کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس کی کاروائی، 35 قتل کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا

    ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کی اورمبینہ ٹارگٹ کلرعالم خان گرفتار کر لیا،ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرکاتعلق ایم کیوایم لندن سےہے،گرفتارملزم عالم خان سےاسلحہ بھی برآمد کیاگیا،

    پولیس کے مطابق ملزم عالم خان نےہیلمٹ پہن کرغیر ملکی رپورٹرکوانٹرویودیاتھا،ٹارگٹ کلرعالم خان نے35شہریوں کوقتل کرنےکااعتراف کیا

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

     

    ملزم نے اعتراف کیا کہ فی کلنگ 75 ہزارسے سوا لاکھ تک ملتے تھے،ایک قتل کا75 ہزارسے سوا لاکھ روپے تک ملتے تھے،

    پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ لیا جائے گا

    قبل ازیں دو روز قبل سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں قتل ہونے والی کینڈین خاتون کے قتل کا معمہ حل کردیا، مقتولہ کو ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نے قتل کیا۔راچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 13 میں 26 اگست 2019 کو قتل ہونے والی کینڈین خاتون ڈاکٹر عائشہ کو ڈکیتی واردات کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ تھانہ شاہراہ فیصل کے ایس ایچ او سرور کمانڈو کی سالی تھی ،تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے مبینہ طور پر ڈاکٹر عائشہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جارہاہے۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اشتہاری ملزم رحمت علی خان عرف وصولی بھی شامل ہے جبکہ اُس کے ساتھی ابرہیم علی خان عرف انور انور (انو) کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل میں ملوث ایک ملزم فیصل خان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے ماضی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے بھتہ جمع کرنے کا اعتراف بھی کیاہے۔

    ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عائشہ شادی میں شرکت کرنے کے لیے کینیڈا سے کراچی پہنچی تھیں

  • سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

    خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ بٹگرام مدرسہ میں قاری الہ داد نے7سالہ یتیم بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر شدیدتشدد کا نشانہ بنادیا،

    https://twitter.com/zeeshanChandia4/status/1279860830234980356?s=08

    قاری کے تشدد سے بچے کی حالت غیر ہو گئی، مقامی افراد نے قاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شہری ذیشان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت درس گاہوں میں بچوں پر تشدد کا راستہ روکنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن عملی طور پر درس گاہوں میں آج بھی بچوں پر تشدد کیا جا رہا ہے

    ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ دینی مدارس جہاں دین کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کیسے ان بچوں کو بے دردی سے مارا پیٹا جاتا ہے ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیئے یہ انتہا پسند وحشی درندے ہمارے مذہب کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے جو معصوم بچوں پہ ظلم وستم کرتے ہیں.

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ استاد ہو ہی نہیں سکتا بلکہ استاد کے روپ میں جانور اور بھیڑیا جاھل نا اھل بے حس و ظالم اور سفاک درندہ ہے
    جس نے پھول جیسے نازک معصوم بچے کو مسل کر رکھ دیا

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مدارس کے کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلہ کو تم سب سے پہلے اٹھا لیتے ہو۔ کاش تم لاہور گرائمر سکول کے بچوں کے ساتھ ٹیچرز کا سیکس سکینڈل بھی اسی طرح اجاگر کرتے۔ تیرا قصور نہیں ہے۔ کیونکہ تیرا مسئلہ مولوی۔ مدرسہ نہیں بلکہ اسلام ہے بچے

     

  • لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اسکا دوست کاشف جاں بحق

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اسکا دوست کاشف جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک ہو گئے

    ہربنس پورہ کے علاقے بمقام عید گاہ نزد سٹیل شاپ کے قریب کاشف ولد شریف سابقہ پولیس ملازم سکنہ ساھوواڑی مغل پورہ اور کاشف ولد نامعلوم جو دونوں دوست تھے اور گھر سے لال پل کی طرف گاڑی نمبری 4842/LE پر جا رھے تھے جب مقام ھذا پر پھنچے تو موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر دی اور دونوں کاشف موقع پر ھلاک ہوئے ہیں اور تیسرا نامعلوم دوست معمولی زخمی ھوا ھے

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اسکا دوست کاشف شامل ہیں. مقتول سابقہ حوالدار کاشف کا اپنے ماموں زاد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا.پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں.

    ایس پی کینٹ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے.ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا.

  • لاہورمیں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار

    لاہورمیں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار

    لاہور:خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں چوری، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین واقعات سامنے آنے پر سکول طالبات،خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ آئے روز ایسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،زیادتی کا شکار ہونے والے واقعات میں زیادتی تعداد بچوں،خواتین کی ہے اور بعض ایسے کیسز بھی رونماں ہوئے جن میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،سکیورٹی ادارے ہوس کے بچاریوں اور گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے تعاقب میں ہے تاکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

    رائیونڈ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنےوالے قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان میں عمران،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں،ملزمان نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تحقیقات جاری ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور گرائمر سکول غالب مارکیٹ برانچ میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پیش آئے،معروف انگلش میڈیم سکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بعض طالبات نے تنگ آ کر سکول ہی چھوڑ دیاتھا۔جنسی ہراسگی کا شکار ہونےوالی طالبات نےاس بارے سکول انتظامیہ کو بتایا جس پرسکول انتظامیہ نے شرمناک حرکت کرنے والے ٹیچر سمیت 4 افراد کو برطرف کردیا تھا۔خبر پھیلنے کے بعد ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیاتھا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او زولفقار حمید سے رپورٹ بھی طلب کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہراساں کی گئی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

  • شکار پور میں سنگسار کی گئی لڑکی کے باپ کی قبر پر دھاڑیں ، انصاف کا منتظر

    شکار پور میں سنگسار کی گئی لڑکی کے باپ کی قبر پر دھاڑیں ، انصاف کا منتظر

    شکارپور:شکار پور میں سنگسار کی گئی لڑکی کے باپ کی قبر پر دھاڑیں ، انصاف کا منتظر،اطلاعات کے مطابق کل سندھ کے علاقے جام شورومیں سنگسارکی گئی لڑکی کے باپ کی اپنی بیٹی کی قبرپرڈھاڑیں مار کررونے کے منظرنے سب کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق جام شورو میں چار دن قبل پتھر مار مار کرقتل کردینے والی لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی کی قبرجاکراللہ کے حضور رو رو کردھاڑیں مار مار کردعائیں کیں اوراللہ سے ان ظالموں کے خلاف مدد کی دعا بھی کی

    باپ نے اس موقع پرآسمان کی طرف منہ کرکے اللہ کے حضور دعائیں اورالتجائین کرکے کہا کہ اے اللہ ان ظالموں کا ستیا ناس کردے جنہوں نے میری بیٹی کو سنگسار کرکے ہلاک کردیا

     

    اس باپ کا یہ منظردیکھ لوگ اپنے جزبات پرقابونہ پاسکے اوروہ بھی اس بے بس باپ کی طرح روتے رہے

    معروف سماجی شخصیت اورقومی عوامی پارٹی کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے سماجی راببطے کی ویب سائٹ پراس واقعہ کامنظر پشی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ کتنی بد قسمی کی بات ہے کہ سندھ کے غریب اور بے بس لوگ آج بھی وڈیریروں کے ظلم سہہ سہہ کرزندگی کے مشکل ترین سانس لے رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ظالموں کوکٹہرے میں لاکران کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ کرسکتے

  • پھاٹک پر ویگن پھنسی ہوئی تھی جب تیز رفتار ٹرین ٹکرائی ہے اور ہمارے کافی سارے رشتہ دار فوت ہو گئے، سکھ یاتری کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پھاٹک پر ویگن پھنسی ہوئی تھی جب تیز رفتار ٹرین ٹکرائی ہے اور ہمارے کافی سارے رشتہ دار فوت ہو گئے، سکھ یاتری کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    لاہور:پھاٹک پر ویگن پھنسی ہوئی تھی جب تیز رفتار ٹرین ٹکرائی ہے اور ہمارے کافی سارے رشتہ دار فوت ہو گئے، سکھ یاتری کی باغی ٹی وی سے گفتگو،اطلاعات کےمطابق شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں جان بحق ہونےوالے سکھوں کےایک ترجمان باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےکی

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہم ذمہ دار سید مشتاق شاہ نے کہا کہ ان کو اطلاع ملی کہ دن کے سوا ایک بجے تقریبا ہمیں بتایا گیا کہ ایک وین اورٹرین کا آپس میں‌تصادم ہوگیا ہے ،

    ڈسٹرک کنٹرولر شیخوپورہ سید مشتاق نے کہا کہ جب ہم وہاں‌ پہچنے تو معلوم ہوا کہ اس حادثے کا ذمہ دار وین والا تھا جس نے پھاٹک کے راستے سے گزرنے کی بجائے کسی اورجگہ سے گزرنے کی کوشش کی تو ترین وین سے آٹکرائی جس کی وجہ سے سے موقع پر19 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد بعد میں ہلاک ہوئے یوں تعداد 22 ہوگئی

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سکھ رہنما نے کہا کہ ان کے پاس پشاور سے جند مہمان آئے ہوئے تھے جو واپس جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

    اس سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ وین ڈرائیورکی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس نے پھاٹک پوائنٹ سے گزرنے کی بجائے ساتھ ہی کسی دوسری جگہ سے پار کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی

     

     

     

    اس سکھ رہنما نے کہاکہ ان کو بہت زیادہ جانی نقصان سہنا پڑا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اداروں کی طرف سے تعاون کے بہت زیادہ مشکورہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ 1122 اورایسے ہی دیگر اداروں کی طرف سے سروسز فراہم کرنے پربہت زیادہ خوش ہیں‌