Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • محکمہ جیل کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،

    محکمہ جیل کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،

    محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،،وزیر اعلی پنجاب نے وارڈر کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔
    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارات پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات لانے کا جائزہ لیا گیا،،اجلاس میں وارڈر۔ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈر کے عہدوں کی درجہ بندی کی منظوری کی درخواست کی گئی،،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے وارڈر کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی،،وارڈر بی ایس 5 سے 7،7 سے 9 اور 9 سے 11 کی تجویز کو منظور کیا گیا،،جس کے بعد جیل اہلکاروں کے گریڈ میں جلد اپ گریڈیشن کر دی جائے گی۔

  • خون سفید ہو گیا، بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا

    خون سفید ہو گیا، بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ دوران ڈکیتی قتل، جائیداد کے لیے قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتو ں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی جاوید کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی مقدمہ مقتول کا بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا۔ مدعی مقدمہ نے اپنے سگے بھائی مقتول جاوید کی جائیداد ہتھیانے کے لیے کرائے کے شوٹرز کو2لاکھ دے کراس کا قتل کروایا۔ ملزم علی حسن مخالفین کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتا رہا۔ 40لاکھ روپے تاوان کے لیے ٹریول ایجنسی کے مالک محمد عمران کو اغواء کرنے والے 3ملزمان اظہر، مظہر اور آصف حسین گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی مغوی عمران سے تقریباً 10ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تھی اور یہ دوست بن گئے۔ سی آئی اے سول لائنز نے سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان کو48گھنٹوں میں گرفتارکر لیا۔ ملزمان محمد وسیم عرف چھیما، محمد افضل عرف کالو اور سکند ر کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل،30ہزار نقدی اور پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والاانتہائی خطرناک ملزم پطرس مسیح گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے چند روز دن دیہاڑے ATMسے پیسے نکلو اکر نکلنے والی DPSسکول کی سابق پرنسپل شہلا ملک پر دوران ڈکیتی فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ سے پرنسپل کندھے میں فائر لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کا کامیاب کارروائیوں پر سی آئی اے پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا صوبے بھر کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری

    آئی جی پنجاب کا صوبے بھر کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جمعتہ الوداع، چاندرات اور عید الفطر کے موقع پرصوبے کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جمعتہ الوداع کی سیکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 27830افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جمعتہ الوداع سیکیورٹی ڈیوٹی میں 21112افسران و اہلکار،1415سپیشل پولیس کے اہلکار اور5303پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ جمعتہ الوداع پرحساس مقامات پر241واک تھرو گیٹس، 10424میٹل ڈٹیکٹرزاور2245سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کل جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھرمیں مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ چاند رات کی سیکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 18253افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ چاند رات سیکیورٹی ڈیوٹی میں 14655افسران و اہلکار،80سپیشل پولیس کے اہلکار اور3598پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ چاند رات پرحساس مقامات پر33واک تھرو گیٹس، 2930میٹل ڈٹیکٹرزاور2033سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ عید سیکیورٹی ڈیوٹی میں 32441افسران و اہلکار، 1532سپیشل پولیس اہلکار اور10443قومی رضا کار شامل ہونگے۔ حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے 284واک تھرو گیٹس، 11185میٹل ڈٹیکٹرزاور2428سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پرگاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کے عمل کومزید سخت کیا جائے۔

  • لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

    لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

    سی سی پی او لاہور ویڈیو لنک کانفرنس۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سیعد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ایس ایس پی عبادت نثار اور تمام ڈویڑنل افسران کی بھی شرکت۔ ویڈیولنک کانفرنس میں جمتعہ الوداع، یوم القدس اور عید الفطر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سینئر افسران حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی خود انسپکشن کریں۔ رمضان المبارک کے آخری ایام میں اے ٹی ایم مشینوں، بینکوں، شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ جمعتہ الوادع ، یوم القدس اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات میں کرونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جمتعہ الوداع اور عیدالفطر کے موقعہ پر 05 ہزار سے زائد مساجد پر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی۔ 189 بڑے اور کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد اور بڑے اجتماعات کو سیکیورٹی کے پیش نظر اے، بی، سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے کی نسبت اس بار دوگنا نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔ 100 سے زائد مارکیٹوں میں موٹربائیک کے ساتھ ساتھ پیدل گشت بھی تعینات کی گئی ہے۔ جمعتہ الوادع اور نماز عید کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو بڑھایا جائے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ قانون شکنی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

  • شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں میاں‌ بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے، لاشیں گھر سے برآمد ہونے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملازم کو حراست میں لے لیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں واقع بنگلے سے جمعرات کی صبح میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ جائے وقوعہ سے بیس سالہ شخص زخمی حالت میں پایا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی ساوتھ شیزار نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور 80 سالہ سلمٰی کے نام کی گئی، واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی، فاروق میل نرس کی حیثیت کام کرتا تھا۔ وقوعہ سے ملازم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملازم نے میاں اور بیوی کو لوٹ مار کی نیت سے قتل کیا، معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم نوازڈیڑھ سال قبل اس گھر میں ملازمت کرتا تھا،ملزم نواز کلفٹن شیریں جناح کالونی کا رہائشی ہے، قتل کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا،مقتول افتخار بینکر 80سے 85سال کے تھےملزم اسی گھر میں چھپا ہوا تھا ، سونا،چھری اور پستول برآمد کرلیا،ملزم نے پہلے دونوں میاں بیوی کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا،ملزم نے میاں بیوی کی خدمت پر مامور میل نرس کا بھی گلا کاٹا،زخمی نرس پہلی منزل پر مقتولین کی بیٹی کے پاس پہنچا اور واقعہ کے متعلق بتایا،پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا،

  • بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    گوادر :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے میں کنواں میں بے ہوش شخص کو بچانے والے افراد خود موت کا شکار ہوگئے ۔ یہ سارے افراد دم گٹھنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،

    اطلاعات کے مطابق دشت بشولی کنربازار میں ایک شخص جانیٹر لیکر کنواں کے اندر چلاگیا جہاں انہوں نے جرنیٹر اسٹارٹ کی جس سے کنواں میں دھواں بھر گیااور وہ بے ہوش ہوگیا جبکہ اس کو بچانے کے لیئے کنواں میں چھلانگ لگانے والے تین افراد بھی موت کا شکار ہوگئے ،مرنے والوں میں درجان ولد امام بخش ،یحی ولد الہی ،لطیف ولد امام بخش اور عبدالمالک ولد خدا دادشامل ہیں ،

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے، جبکہ مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔واقعہ پیر کے روز مغرب کی نماز سے قبل پیش آیا ہے ۔

  • زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے لہتراڑ روڈ سنگ گاوں کے نزدیک دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد قتل ہو گئے

    سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑائی جھگڑے کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا،دوران لڑائی جھگڑا ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوئے،

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت واصف محمود اور عاصم محمود کے نام سے ہوئی، دونوں مقتول بھائی تھے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے،فرانزک سائنس یونٹ موقعہ پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،

    ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں، گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

    ایس پی کینٹ فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مناواں پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم رفیق عرف احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے4 کلوگرام سے زائدچرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برامد کی گئی۔ ملزم تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سٹوڈنٹس اور نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا. ایس پی کینٹ فرقان بلال نے ایس ایچ او مناواں اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں.

  • پولیس کے لیے پہلی بار آن لائن کورس شروع، آئی جی موٹروے نے ہدایات جاری کر دیں

    پولیس کے لیے پہلی بار آن لائن کورس شروع، آئی جی موٹروے نے ہدایات جاری کر دیں

    پاکستان میں پہلی مرتبہ آن لائن پولیس ٹریننگ کورس متعارف۔ موٹروے پولیس کے پیٹرول افسران کے دسویں پروبیشن کورس کی آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ کرونا وائرس کے پیشِ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیاں موخر تھیں۔آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر آن لائن کورس کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے زیرِ تربیت افسران سے آن لائن خطاب کیا۔ پہلے مرحلے میں تھیوری کے تمام مضامین پڑھائے جائیں گے۔ حالات بہتر ہونے پر دوسرے مرحلے میں پریکٹیکل ورک کروایا جائے گا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے کمانڈانٹ محبوب اسلم کے بروقت اقدامات کو سراہا۔

  • سابق وزیر اعظم کے کزن بینک ڈیفالٹر، عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم کے کزن بینک ڈیفالٹر، عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاہور کی بنکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیر ملکیت کمپنیوں کے بینک ڈیفالٹر سے متعلق درخواست پر سماعت 6جون تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں زاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انکے ورانٹ گرفتاری جاری کر دئیے جائیں گے نواز شریف کے کزنز میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث انکے موکلان پیش نہیں ہوسکتے سابق وزیراعظم کے کزنوں کیخلاف مختلف بنکوں نے کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔