Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بزرگ شہری کو برہنہ کر کے بال اور داڑھی کاٹنے اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان  گرفتار

    بزرگ شہری کو برہنہ کر کے بال اور داڑھی کاٹنے اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سول لائن پولیس نے بزرگ شہری کو برہنہ کر کے بال اور داڑھی کاٹنے اور تشدد کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق بزرگ شہری منیر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان سجاد اور شہزاد کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی ریڈ کئے جا رہے ہیں،

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    اے ایس پی بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں کی بے توقیری اور بیہمانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،

  • قسطوں پرموبائل کے سود سمیت پیسے ادا نہ کرنےپرنوجوان نے سرمیں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    قسطوں پرموبائل کے سود سمیت پیسے ادا نہ کرنےپرنوجوان نے سرمیں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    لاہور:خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں اقساط ادا نہ کر سکنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقہ بیڑ گاؤں میں خودکشی بھی خودکشی کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بیڑ گاؤں کے رہائشی 32 سالہ نیاز نے دوست کو موبائل اقساط پر لے کر دیا تھا۔دوست قسطوں کی ادائیگی نہ کر سکا تو دکاندار نے نیاز سے قسطوں کا مطالبہ کیا۔آج گھر کے قریب قسطوں والے سے جھگڑا ہوا۔نیاز نے دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیاہے۔

    دوسری جانب ماہرین کے مطابق اور بھی مسائل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انسان یہ سنگین قدم اٹھانے پر تیار ہوجاتا ہے قانونی وجوہات بھی اس شامل ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔

    اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

    جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ‘ ڈپریشن’ کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ رواں سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر پندرہ افراد نے موت کو گلے سے لگا لیا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،طوفانی بارش سے نقصانات بھی ہوئے ہیں‌

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،طوفانی بارش سے نقصانات بھی ہوئے ہیں‌

    لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،طوفانی بارش سے نقصانات بھی ہوئے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، تلہ گنگ میں گھرکی چھت گرنے سے معصوم بچی جاں بحق ہو گئی، دادی اور پھوپھی زخمی ہوگئی، کئی علاقے زیرآب آ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرگئے، کراچی ،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    لاہور،گوجرانوالہ، ڈسکہ، حافظ آباد، فیصل آباد، سکھیکی میں آندھی سے درخت زمین پر آن پڑے۔ سرگودھا، بھلوال ،خوشاب، جوہرآباد ،منڈی بہاؤالدین،شورکوٹ اور سانگلہ ہل میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

    قصور،ننکانہ صاحب، جھنگ اور دینہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی غائب ہوگئی، آندھی اور بارش نے کہیں تباہی مچائی تو کہیں موسم سہانا ہوگیا۔ گرمی کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، دیربالا، ڈی آئی خان، سمیت خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیرمیں بادلوں نے رنگ جمایا۔

    موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ،،بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون نے انٹری ڈالی، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، کئی علاقے زیرآب آ گئے، آندھی سے کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ ہو گئے، چھتیں گرنے کے واقعات بھی ہوئے، کراچی ،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تلہ گنگ میں طوفانی بارش نے قہر ڈھادیا، مکان کی چھت گرنے سے کم سن بچی دم توڑ گئی، دادی اور پھوپھی شدید زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

     

    صوبہ پنجاب میں عارف والا کے نواحی گاؤں میں آندھی سے زیر تعمیر مسجد کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • بھرے بازار میں دن دیہاڑے چوری

    بھرے بازار میں دن دیہاڑے چوری

    رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین۔شہر کے اندر بھرے بازار میں دن دیہاڑے چوری کی واردات۔ نیشنل بینک کچہری روڑ کے سامنے سے ہونڈا 125 موٹر سائیکل چوری

    منڈی بہاؤالدین۔کام کے سلسلے میں بنک میں گیا 5 منٹ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل۔غائب تھا۔متاثرہ شہری۔ چوری ہونے والے موٹرسائیکل ہنڈا125 کا نمبر MBK.7802 ہے

    منڈی بہاؤالدین۔تھانہ سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل چورمتحرک ہوگئے۔ گشت کا مناسب انتظام نہ ہونے سے چوری کی چاندی ہوچکی ہے۔ موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر

  • غریب خاندان کو بے گھر کر دیا

    غریب خاندان کو بے گھر کر دیا

    رپورٹ (کاشف تنویر) جھولانہ کے خالد نواز گوندل نے غریب خاندان کو بے گھر کر دیا لیکن 4 دن گزرنے کے باوجود ناصر سیال کی پولیس ملزموں کے خلاف ایف آئی آر نہی کٹ سکی

  • 2 سال میں 150 سے زائد جانوں کا ضیاع ، وزیر ریلوے پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے از طہ منیب

    دو سال میں 150 سے زائد جانوں کا ضیاع ، وزیر ریلوے پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے از طہ منیب

    کل شیخوپورہ کے بعد آج خان پور میں شالیمار مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، ‏تواتر سے ٹرین حادثات ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، کل کے بعد آج ایک اور ٹرین حادثہ، گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات ہوئے، صرف 2019 میں ٹرین کے 74 حادثات ہوئے جن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ سال 2020 حادثے سمیت دو سالوں میں حادثات کی سنچری مکمل ہوچکی، جس میں کل کے حادثے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے، جبکہ آج کی اموات شامل نہیں ہیں، یعنی دو سالوں میں 150 سے زائد افراد ریلوے حادثات میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ زخمیوں کی تعداد یقیناً سینکڑوں میں ہو گی اور اکثر ساری زندگیوں کیلئے معذور ہو گئے، ان سینکڑوں خاندان کو دکھ اور غم دینے والوں کا زمہ دار کون ہے؟

    دنیا بھر میں ایسے حادثات پر وزراء استعفے بھی دیتے ہیں اور ان پر مقدمات و سزائیں بھی، لیکن کیا پاکستانیوں کا خون اس قدر سستا ہے کہ اتنی قتل و غارت پر بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے، پی آئی اے کے بعد ریلوے سے بھی منسٹر سمیت کالی بھیڑوں کو نکالیں، جو بڑھکوں سے بڑھ کر کام بھی کریں۔ پی آئی اے ہو یا ریلوے دونوں محکموں میں اس قدر غفلت اور انسانی جانوں کے نقصان پر دونوں محکموں کے وزرا پر قتل کے مقدمات بنائے جائیں، تاکہ انسانی جان کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو بعد ازاں ہر شخص، ادارہ، فرد اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہو۔

  • دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی

    دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی

    رحیم یارخان : ایک اورغمگین کردینے والی خبرآگئی : دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق، دُلہا زخمی،اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں ٹرک اور کار میں تصادم دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو حادثہ رحیم یار خان میں خان بیلہ این 5 پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے دُلہن، اس کا والد اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دُلہا، دُلہن کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
    ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار گاڑی احمد پور لمہ سے احمد پور شرقیہ جا رہی تھی۔

  • شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

    شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

    اٹک :شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ ٹرین حادثے میں مرنے والے انیس سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، سکھ یاتریوں کی وین پھاٹک نہ ہونےکے باعث فاروق آبادمیں ٹرین کی زد میں آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کی پشاور کے علاقےجوگن شاہ میں گزشتہ رات شیخوپورہ ٹرین حادثے کے شکار انیس سکھ یاتریوں کی میتیں پہنچیں توشہربھرکی فضا سوگوار ہوگئی، جوگن شاہ کے گوردوارے میں دعائیہ تقریب میں شرکت کرنےسکھ برادری کی کثیر تعداد پہنچی، میتیوں کا آخری دیدارکرنے کے بعد اٹک میں آخری رسومات اداکردی گئیں۔

    گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افرادلقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

    واقعے پروزیراعظم اور آرمی چیف نےاظہارافسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے ٹرین حادثےمیں سکھ یاتریوں کی موت پرا ظہار افسوس کرتے ہوئے کہا جانی نقصان پرسکھ برادری کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

    پیرنورالحق قادری نے متروکہ وقف املاک بورڈکو ہلاک شدگان اور زخمیوں کے لواحقین سےرابطےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کی ہرممکن مددکی جائے

  • بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے والا خاندان”ٹُنّ”ہوگیا

    بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے والا خاندان”ٹُنّ”ہوگیا

    اترپردیش: بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے والا خاندان”ٹُنّ”ہوگیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھا لیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی شخص کو بھنگ کے پتوں کو مذاق میں میتھی کہہ کر بیچ دیا۔

    بعدازاں نتیش نے یہ بھنگ کے پتے اپنی بھابی کو پکانے کے لیے دے دیے اور ان کے گھر میں موجود 6 افراد نے اسے پہچانے بغیر سبزی سمجھ کر کھا لیا۔

    جیسے ہی خاندان نے کھانا کھایا تو تمام گھر والوں کی طبعیت عجیب ہونے لگی جس کے بعد انہوں نے پڑوسی سےڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔

    پڑوسی نے فوراً ہی پولیس کو بلا لیا اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنا شروع کی اور گھر میں موجود بچی ہوئی سبزی کو دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو بھنگ کے پتے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کرتے ہوئے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی درج کردیا۔

  • ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز کی خود کشی ، اہم وجہ سامنے آگئی

    ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز کی خود کشی ، اہم وجہ سامنے آگئی

    میرٹھ:ایک ہی دن میں 2 ٹک ٹاک اسٹارز کی خود کشی ، اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق بھارت میں 2 ٹک ٹاک اسٹار نے ایک ہی دن میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، سندھیا چوہان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار تھی اور ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی سے کافی مایوس تھی۔

    بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث سندھیا چوہان دہلی یونی ورسٹی بند ہونے کے بعد میرٹھ کے علاقے پلوپورم گرین پارک میں واقع گھر پر تھی، گزشتہ شام اس نے کمرے میں خود کو بند کر کے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    سندھیا چوہان ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی، اس کی ویڈیوز وسیع سطح پر پسند کیے جاتے تھے، جاننے والوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد وہ مایوس تھی، کئی ماہ سے وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    گزشتہ روز جب سندھیا اپنے کمرے سے نہ نکلی تو پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا تو چھت سے سندھیا کی لاش جھول رہی تھی، اسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    معلوم ہوا کہ نوجوان طالبہ ایک سب انسپکٹر سنجے چوہان کی بیٹی تھی، وہ دہلی یونی ورسٹی میں پڑھ رہی تھی اور وہیں ہاسٹل میں مقیم تھی۔

    گزشتہ روز میرٹھ کے علاقے کنکر کھیڑا میں بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار 35 سالہ مونیکا تیاگی نے خود کشی کی ہے، وہ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی تھی جو لاک ڈاؤن میں بند ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔