Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قیامت سے پہلے قیامت کا منظرمائیں ڈین بن گئیں: ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے

    قیامت سے پہلے قیامت کا منظرمائیں ڈین بن گئیں: ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے

    نئی دہلی : قیامت سے پہلے قیامت کا منظرمائیں ڈین بن گئیں: ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے.اطلاعات کے مطابق بھارت میں ماں نے اپنے معصوم بچے کی جان لے لی، پانچ سالہ بیٹے کا بیلچے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے پریاگ راج کے پھول پور میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی پانچ سالہ بیٹے کا پھاوڑے سے گلا کاٹ کر موت کی نیند سلادیا۔

    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا،اپنے لخت جگر کی قاتل ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے پریشان ہے۔

    وہ کسی بات سے ناراض ہوئی اور اس نے اپنے پھول جیسے بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کرکے مار ڈالا، منظر دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے اور گاؤں میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔کنوجا کلا پھول پور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کلیوگی کی والدہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • ساس سے نفرت، سفاک بہونے ساس کوسبق سکھانے کے لیے اپنے ہی بیٹے کوقتل کردیا

    ساس سے نفرت، سفاک بہونے ساس کوسبق سکھانے کے لیے اپنے ہی بیٹے کوقتل کردیا

    پنجاب: ساس سے نفرت، سفاک بہونے ساس کوسبق سکھانے کے لیے اپنے ہی بیٹے کوقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کسمن بیٹے کا دادی سے پیار کرنا جرم بن گیا، سفاک بہو نے نفرت میں آکر اپنے بچے کو موت گھاٹ اتار دیا اور خود بھی گھر سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ماں نے سفاکی کی تمام حدیدں پار کردیں، اپنے ہی معصوم بچے کو اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ ماں سے زیادہ دادی سے پیار کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ماں نے 6 سالہ بچے کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلا کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ ماں سے زیادہ دادی کے قریب تھا اور اس سے زیادہ پیار کرتا تھا جو اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گھر سے چھلانگ لگا دی تاہم اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ ’کلوندر‘ نامی خاتون کا شوہر ’سرجیت سندھ‘ یورپی ملک اٹلی میں ملازمت کرتا ہے، وہ اپنے بیوی بچے کو اپنے پاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ساس اور بہو کے درمیان ماضی سے ہی گھریلوں ناچاکیاں رہی تھیں اور آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا تھا۔ پولیس نے بچے کے قتل کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

  • چوک میتلا میلسی میں ڈاکو بے قابو، دن دہاڑے لاکھوں روپے لے اڑے

    چوک میتلا میلسی میں ڈاکو بے قابو، دن دہاڑے لاکھوں روپے لے اڑے

    چوک میتلا میلسی میں ڈاکو بے قابو، دن دہاڑے لاکھوں روپے لے اڑے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چوک میتلا (میلسی) میں ڈاکو بے قابودن دہاڑے لاکھوں کی ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. یہ واقعہ آج دن دیہاڑے 11 بجے چوہدری طارق محمود جٹ پولٹری فارمر کے آفسں میں ڈاکو بندوق تان کر 15 لاکھ لے آڑے. آج کل چووری ڈکیتی کی وارداتیں اس قدر عام ہو چکی ہیں کہ ایسے واقعات آئے روز رپورٹ‌ہو رہی ہیں. جرائم کی شرح بڑی تیزی سے بڑھ چکی ہے. لوگوں کے جان و مال کی حفاظت پر اب سوالیہ نشان ہے . قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سلسلے میں اپنی کار کردگی دکھانے میں ناکام ہیں.
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1270341448538501120?s=20

  • آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

    آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

    فیصل آباد: آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کی تعداد بھی بہت بتائی جارہی ہے ، ریسکیوحکام کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‌

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جو جاں بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔

  • تحصیل پٹہکہ میں غریب نوجوان کو چند بدمعاشوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ، ملزم تاحال فرار

    تحصیل پٹہکہ میں غریب نوجوان کو چند بدمعاشوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ، ملزم تاحال فرار

    تحصیل پٹہکہ میں غریب نوجوان کو چند بدمعاشوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ، ملزم تاحال فرار
    باغٰی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ‏مظفرآباد تحصیل پٹہکہ میں غریب نوجوان کو چند بدمعاشوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ، ملزم ابھی تک فراد ہیں اور ان کو کوئی علم نہیں‌ہے
    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد تحصیل پٹہکہ گاؤں چھون تھانہ پنجگراں وزیر چوہدری شہزاد کے حلقے میں ایک غریب بنوجوان کی ہے اس کو چند بدمعاشوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ہے ، اس نوجوان کے لواحقین وزیرا عظم سمیت دیگر ارباب اختیارا سے انصآف کے متقاضی ہے .ان کو کہنا تھا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ ان مظلوم لوگوں کی داد رسی ہو سکے .

  • لاڑکانہ سینٹرل جیل:خطرناک  قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 افراد کو یرغمال بنا لیا،یہ قیدی کون ہیں اہم خبرآگئی

    لاڑکانہ سینٹرل جیل:خطرناک قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 افراد کو یرغمال بنا لیا،یہ قیدی کون ہیں اہم خبرآگئی

    لاڑکانہ: لاڑکانہ سینٹرل جیل:خطرناک قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 افراد کو یرغمال بنا لیا،یہ قیدی کون ہیں اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس جیل میں پھیل گیا ہے لہٰذا قیدیوں کو بیرکوں میں بند نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے پر قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے احتجاجاً کھانا لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

    قیدیوں کا مؤقف ہے کہ کرونا وائرس جیل میں پھیل گیا ہے لہٰذا قیدیوں کو بیرکوں میں بند نہ کیا جائے، بیرکوں میں بند کرنے سے سماجی دوری برقرار نہیں رہ سکتی۔

    جیل انتظامیہ نےصورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری طلب کرلی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 77 قیدیوں اور جیل ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ کروائے گئے تھے، ایک جیلر سمیت 8 قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے مذاکرات جاری ہیں، یرغمال اہلکاروں کو جلد چھڑا لیں گے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے اور 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    کرونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 67 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 67 ہزار 249 ہے، جبکہ 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • اندھیرنگری یا بے راہ روی :  دوستی سے انکار پر ہمسائے کے ہاتھوں نوجوان  لڑکی قتل

    اندھیرنگری یا بے راہ روی : دوستی سے انکار پر ہمسائے کے ہاتھوں نوجوان لڑکی قتل

    گوجرانوالا:اندھیرنگری یا بے راہ روی : دوستی سے انکار پر ہمسائے کے ہاتھوں لڑکی قتل،اطلاعات کے مطابق کھایلی میں ہمسائے نے دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں انس نامی نوجوان فائرنگ کرکے پڑوس میں رہنے والی 16 سالہ عروشہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ عروش میٹرک کی طالبہ تھی اور انس اس سے دوستی کا خواہاں تھا لیکن عروشہ نے اسے انکار کردیا۔ جس پر ملزم کئی روز سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ مسلسل انکار پر اس نے لڑکی کو قتل کردیا۔

  • ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو  مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی

    ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسند خاتون فیس بک پر لائیو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے لگی,باغی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اس قدربڑھ چکی ہے کہ اب عام بھارتی خواتین بھی مسلمانوں کے قتل عام پرلوگوں کواکسا رہی ہیں ، حالیہ واقعہ میں ایک خاتون نعرے لگا کرلوگوں کو اس بات کی ترغیب دے رہی ہے کہ مسلمانوں کو جہاں کہیں دیکھیں ماردیں

     

     

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ راگنی تیواری نامی ہندوخاتون پچھلے تین چاردن سے فیس بک لائیو کے ذریعے انتہا پسند ہندووں کو مسلمانوں کے قتل پراکسارہی ہے ، اس خاتون کی مسلمانوں کو قتل کرنے کی ویڈیو اب فیس بک اورواٹس ایپ پرعام دیکھی جاسکتی ہیں

     

    یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں اوراسلام کے خلاف ہندووں کی نفرت اس قدرپڑھ چکی ہے کہ عام ہندو سے لیکرسیاستدان تک سبھی مسلمانوں کو مارنے پراکسا رہے ہیں ، ہندوانتہا پسندوں کی اس روش کے خلاف عالمی سطح پرآوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں ہیں

     

  • تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ،پولیس خاموش تماشائی

    تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ،پولیس خاموش تماشائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دن دہاڑے پرس چھیننے کی وارداتیں عام ہو گئیں

    مین اسلام پورہ بازار میں موٹر سائیکل سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، پرس میں نقدی اور موبائل فون موجود تھا،15 پر کال کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی کاروائی کی ،واقعہ کا مقدمہ تھا نہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا

    تھانہ اسلام پورہ کا پرنٹر خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہری کو ایف آئی آر کی کاپی دو گھنٹے بعد ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کے کہنے پر ای میل کی گئی

    مدعی کو تو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی تا ہم انویسٹی گیشن ونگ کو کاپی نہیں دی گئی ، مدعی ایف آئی آر کی کاپی انویسٹی ویشن ونگ کے پاس لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایف آئی آر کی کاپی نہیں آئی ایف آئی آر آئے گی تو پھر دیکھتے ہیں، مدعی کو بٹھا کر پیر کو بلانے کا کہہ دیا.

    دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی نے سی سی ٹی وی سے پرس چھیننے والے ملزم کو ٹریس کر لیا ، ڈولفن ہیڈ کوارٹر والٹن کی جانب سے تھانہ اسلامپورہ کے اے ایس آئی ریاض اختر کو کال موصول ہوئی ہے جس میں پرس چھیننے والے موٹر سائیکل سوار کے موٹر سائیکل کا نمبر اور ایڈریس بتایا گیا ہے، تا ہم پولیس ابھی تک کاروائی نہیں کر رہی،

    مدعی کا کہنا ہے کہ جب پولیس کے پاس سیف سٹی کی جانب سے ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج کی اطلاع دی گئی ہے تو پولیس کو فوری کاروائی کرنی چاہئے تھی لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے.

  • پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    لاہور پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تازہ واقعہ میں رنگ روڈ پر پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پولیس کے اس رویے کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافی کوریج کر کر واپس آرہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا، اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں‌، ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافیوں سے پولیس نے موبائل چھین کر بدتمیزی شروع کردی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے تم ہمیں معطل بھی کروا دو ، دوسری طرف صحافیوں کا وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب وزیر قانون پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

    پولیس اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس شہریوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے