Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • موٹروے پولیس نے ہیپنا ٹائز اور نوسربازی کر کے لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

    موٹروے پولیس نے ہیپنا ٹائز اور نوسربازی کر کے لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، موٹروے پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب موٹروے پولیس نے کاروائی کی ہے اور ہیپناٹائز کر کے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیپناٹائز اور نوسربازی کر کے لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان واردات کے لیے دس سالہ بچی کو بھی استعمال کرتے تھے

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان دوکاندار کوالجھا کر اور ہیپناٹز کر لوٹتے تھے، ملزمان کی گاڑی کو پٹرولنگ افسران نے ٹرنڈہ محمد پناہ کے قریب روک کر گرفتار کیا ،ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا

    موٹروے پولیس نے ملزمان سے گاڑی بھی برآمد کی ہے جس کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،

  • وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی کے سامنے والا آدمی کون تھا اہم خبرآگئی

    وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی کے سامنے والا آدمی کون تھا اہم خبرآگئی

    لندن: وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی کے سامنے والا آدمی کون تھا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، مظاہرین میں سے ایک شخص اچانک قافلے کے سامنے آگیا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔احتجاج کرنے والے شخص کے سامنے آنے پر بورس جانسن کی گاڑی کو ایمرجنسی بریک لگائی گئی تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مادی۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں برطانوی وزیراعظم کی کار میں ڈنٹ پڑ گیا، بورس جانسن اور گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔گاڑی کے سامنے آنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

    ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کار میں سفر کررہے تھے، حادثے کے نتیجے میں کار میں ڈنٹ پڑا ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرین ترکی کے کرد آپریشن کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

  • سشانت کی موت کا اثر، لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    سشانت کی موت کا اثر، لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    بہار:سشانت کی موت کا اثر، لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی افسوس ناک خود کشی ریاست بہار کے نوجوانوں پر بری طرح اثر انداز ہونے لگی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت سے اثر لیتے ہوئے نالندہ ضلع اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانے کے علاقے میں منگل کو ایک طالب علم نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، لودی پور گاﺅں میں اوما شنکر لال کے 14 سالہ بیٹے گوتم کمار کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔

    لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی رنجیدہ تھا، اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔ دوسری طرف پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • ماں باپ کے ہاتھوں سگی اولاد کے قتل کے واقعات میں اضافہ :ایک اور ظالم باپ  نے اپنی 3 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

    ماں باپ کے ہاتھوں سگی اولاد کے قتل کے واقعات میں اضافہ :ایک اور ظالم باپ نے اپنی 3 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

    نئی دہلی: ماں باپ کے ہاتھوں سگی اولاد کے قتل کے واقعات میں اضافہ :ایک اور ظالم باپ نے اپنی 3 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مقیم ایک نائجیرین شخص نے اپنی 3 ماہ کی بیٹی کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر مار ڈالا، پولیس نے اسے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ نائجیرین اوزیوما ڈیکلین اپنی بیوی جولی کے ساتھ دسمبر 2018 سے بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھا اور 3 ماہ قبل ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    ملزم مقامی سیلونز اور بیوٹی پارلرز سے بال اکٹھے کرتا تھا اور انہیں وگ بنانے والی نائجیرین کمپنیوں کو فروخت کرتا تھا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے لاک ڈاؤن کے باعث تمام سیلونز اور بیوٹی پارلرز بند تھے اور ملزم سخت معاشی تنگی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس کے مطابق اس نے 2 ماہ سے اپنے گھر کا کرایہ بھی نہیں دیا تھا۔

    وقوعے کے روز ملزم اپنی بیٹی کے رونے کی آواز سے اٹھا اور سخت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوگیا، اس نے پہلے بیٹی کو اٹھا کر فرش پر پٹخا، پھر دوبارہ اسے اٹھا کر دوسری منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔ملزم کی بیوی اور پڑوسیوں نے بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    اس کی بیوی جولی نے پولیس کو بتایا کہ جب سے اس کا شوہر معاشی پریشانی کا شکار تھا اس کا رویہ روز بروز خراب ہوتا جارہا تھا، حتیٰ کہ اس کی بیوی جولی اس سے خوف کھانے لگی تھی تاہم اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس قدر سفاک ثابت ہوگا کہ اپنی 3 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا۔

    پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اس کے گھر سے گرفتار کرلیا، ملزم کا مؤقف تھا کہ اس نے ذہنی دباؤ میں بغیر سوچے سمجھے یہ قدم اٹھایا ہے۔پولیس نے ملزم پر قتل کی دفعات عائد کی ہیں جبکہ نائجیرین سفارتخانے کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • لاہور پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات بنائی ناکام

    لاہور پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات بنائی ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    لاہور کے علاقے شیرپاؤ پل کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں ڈاکو گھسے اور گن پوائنٹ پر انتظامیہ کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے ایمرجنسی 15 پر واردات کی اطلاع دی۔ واردات کی اطلاع پر ایس ایچ او غالب مارکیٹ کی قیادت میں پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی، پولیس موقع پر پہنچی

    ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا،شاہد نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو فرارہو گیا،زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔مزید تحقیقات شروع کر دی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واردات ناکام بنانے اور ڈاکو کی گرفتاری پر غالب مارکیٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

    پولیس کے مطابق شاہد مسیح کے خلاف دیگر بھی کئی مقدمات درج تھے اور وہ پولیس کو مطلوب تھا،

  • کراچی ڈیفنس کا یہ ڈمی فرعون، صرف شک کی بنیاد پر اس معصوم بچی پر تشدد کرتا رہا

    کراچی ڈیفنس کا یہ ڈمی فرعون، صرف شک کی بنیاد پر اس معصوم بچی پر تشدد کرتا رہا

    کراچی :کراچی ڈیفنس کا یہ ڈمی فرعون، صرف شک کی بنیاد پر اس معصوم بچی پر تشدد کرتا رہا،اطلاعات کے مطابق ڈیفینس فیز 5 کا یہ فرعون صرف شک کی بنیاد پر اس گھریلو ملازمہ معصوم بچی پر تشدد کرتا رہا۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ظالم شخص 3 مہینے تک والدین سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔اس ظالم شخص نے تشدد کے بعد ہونے والے زخموں پر مرہم پٹی کروانا بھی گوارہ نہیں کیا جسکی وجہ سے زخم خراب ہو گئے۔

    دولت کے نشے میں دھت ایسے فرعونوں کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور معاشرے سے ایسے ناسوروں کا خاتمہ کیا جاسکے۔

  • پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

    پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

    کراچی : پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطبق کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعہ میں موٹرسوارسائیکل سواروں نے پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،متاثرہ ڈیلیوری مین کے آنسوئوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

     

    کراچی میں ایسے ہی ورکر کے ساتھ انوکھی ڈکیتی ہوئی، سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا گھر کی بیل بجاتا ہے جب بائیک کی طرف آتا ہے دو ڈاکو اس سے نقدی لیتے ہیں،جپھی ڈالتے ہیں اور چل دیتے ہیں، ڈیلیوری مین سیل لوٹا کے روتے ہوئے آنکھیں صاف کرتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عجیب واقعہ نے لوگوں کو بھی حیران کردیا ہے کہ لوگ کس طرح مکاری سے کسی آدمی کو لوٹتے ہیں‌ اورپھر کتنی مکاری سے چلے جاتے ہیں‌

  • بیٹے کے ساتھ تھانے میں‌ گئی تو ایس ایچ او نے….خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

    بیٹے کے ساتھ تھانے میں‌ گئی تو ایس ایچ او نے….خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

    بیٹے کے ساتھ تھانے میں‌ گئی تو ایس ایچ او نے….خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شکرگڑھ. میں ایس ایچ او سٹی کی تھانہ میں خاتون سے بد سلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے

    شکرگڑھ کی رہائشی خاتون مدیحہ کا کہنا ہے کہ کمسن بیٹے کے ساتھ حوالات میں بند خاوند سے ملنے تھانہ گئی،خاونداکمل 2 روز سے بغیر مقدمہ تھانہ سٹی کی حوالات میں بند تھا.ایس ایچ او سے خاوند کو چھوڑنے یا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا .ڈی پی او نارووال سے شکایت کی بات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صلاح الدین آگ بگولا ہو گیا.

    خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او سٹی نے تھپڑ مارا اور غلیظ گالیاں دیں ایس ایچ او نے اہلکاروں کو حکم دیا مجھے تھانے سے نکلنے نہ دیا جائے، مجھے اور میرے بیٹے کو زبردستی تھانے میں بٹھائے رکھا. مجھ پر مقدمہ کی دھمکیاں دیتے رہے. میرے خاوند اکمل شیخ کی منت سماجت پر ہمیں چھوڑا گیا.ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا کر رہا کیا. وزیر اعلی پنجاب میرے ساتھ تشدد بد سلوکی اور گالم گلوچ کا نوٹس لیں.

    خاتون مدیحہ کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو بچوں کے ساتھ خود کشی کر لوں گی.

    دوسری جانب ایس ایچ او سٹی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند پر چوری کا مقدمہ ہے مال مسروقہ برآمد ہوا۔خاتون نے تھانہ میں شور و غل کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ خاتون سے بد سلوکی اور تشدد نہیں کیا الزام بے بنیاد ہے

  • ڈکیتی کے ملزم ٹریس

    ڈکیتی کے ملزم ٹریس

    الحمداللہ…!
    سی آئی اے ٹیم نے
    اللہ تعالی کےفضل و کرم اور خصوصی مہربانی سے چیلیانوالی کے قریب ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے.
    Congratulations to whole CIA Police team M.B.Din.

  • چین سے پھرپریشان کردینے والی  خبرآگئی ، ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    چین سے پھرپریشان کردینے والی خبرآگئی ، ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    بیجنگ:چین سے پھربُری خبرآگئی ، ہرطرف لاشیں ہی لاشیں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بہت بڑے دھماکے سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوگئے ہیں‌ اوربڑی تعداد میں زخمی ، مرنے والوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں‌

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز چین کے صوبے زی جیانگ میں ہونے والے دھماکے میں 170 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق ایل این جی سے بھرا ٹرک زی جیانگ میں ہائی وے پر دھماکے سے تباہ ہو گیا تھا، آئل ٹینکر میں دوسرا دھماکا ہائی وے پر ایک فیکٹری کے قریب ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    لیانگ شینگ گاؤں کے میئر زو منگلاین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں 2600 کے قریب ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔