Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • برطانیہ میں مظاہرے: پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد 100 سے زائد مظاہرین گرفتار،حالات بے قابوہوگئے

    برطانیہ میں مظاہرے: پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد 100 سے زائد مظاہرین گرفتار،حالات بے قابوہوگئے

    لندن:برطانیہ میں مظاہرے: پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد 100 سے زائد مظاہرین گرفتار،حالات بے قابوہوگئے،اطلاعات کے مطابق لندن میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ (سیاہ فام کی زندگیوں کی بھی قدر) اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کے درمیان تکرار ہوئی جبکہ پولیس کے بیچ بچاؤ کرانے پر کشیدگی کے بعد 100 سے زائد افراد گرفتار کرلیے گئے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ہزاروں افراد مجسموں کی حفاظت کا کہہ کر سڑکوں پر جمع ہوگئے جن کا تعلق دائیں بازو سے تھا اور انہوں نے پولیس پر حملے بھی کیے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ’ہماری سڑکوں پر نسل پرست لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ 2017 میں ویسٹ منسٹر حملے میں ہلاک ہونے والے پی سی کیتھ پالمر کی یادگار کے پاس ایک شخص کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ پی سی پالمر کی یادگار کی ’بے حرمتی‘ انتہائی شرمناک ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کمانڈر باس جاوید کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پی سی پالمر کی یادگار پر پیشاب کرتے ہوئے دکھائے جانے والے ایک شخص کی سوشل میڈیا پر ایک گھناؤنی تصویر کے بارے میں علم ہے‘۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ہم اس کے خلاف موجود تمام شواہد اکٹھا کریں گے اور کارروائی کریں گے‘۔

    رکن پارلیمنٹ ٹوبیاس ایل ووڈ، جنہوں نے پی سی پالمر کو ابتدائی طبی امداد دی جب وہ 2017 میں خالد مسعود کے ہاتھوں پارلیمنٹ کے گراؤنڈ میں چاقو کے وار کے بعد زخمی ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کہ اس یادگار کے ساتھ پیشاب کرنے والے شخص کی تصویر ’مکروہ‘ ہے۔

    بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’اسے پوری طرح علم تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے، اسے آگے بڑھ کر معذرت کرنی چاہیے‘۔علاوہ ازیں ہفتے کے روز لندن اور ملک بھر میں نسل پرستی کے خلاف پرامن احتجاج بھی کیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکُسانے، پولیس پر حملے، اسلحہ رکھنے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے، نشے میں ہونے اور منشیات رکھنے جیسے جرائم میں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹوئٹ کیا کہ ’نسل پرست لٹیروں کی ہماری سڑکوں پر کوئی جگہ نہیں، جو بھی پولیس پر حملہ کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’ان مارچ اور مظاہروں کو تشدد اور موجودہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدل دیا گیا ہے، برطانیہ میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہمیں اسے حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے‘۔ ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے یہ مظاہرین، جن میں سے چند کا تعلق دائیں بازو سے ہے، نے بتایا کہ وہ مجسموں کو نسل پرستی کے خلاف سامنے آنے والے مظاہرین سے بچانے کے لیے لندن آئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سیکڑوں سفید فام افراد وائٹ ہال میں سینٹوف جنگی یادگار اور پارلیمنٹ اسکوائر پر ونسٹن چرچل کے مجسمے کے ارد گرد جمع ہوئے تھے۔چونکہ دائیں بازو کے مظاہرین سمیت بڑے گروپ لندن پہنچے تو پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی شروع ہوئیں۔افسران پر پتھراؤ کے علاوہ ان کی گھونسوں اور لاتوں سے پٹائی بھی کی گئی جس میں 6 پولیس افسران زخمی ہوئے۔

    لندن ایمبولینس سروس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے مظاہروں میں زخمی ہونے پر دو پولیس افسران سمیت 15 افراد کا علاج کیا ہے۔دوسری جانب اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لندن کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین اور سیاہ فام افراد کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین میں جھڑپ ہوئی تھی اور پولیس ان دونوں کو علیحدہ رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ترافلگر اسکوائر اور اس کے گردو نواح میں چند چھوٹے مظاہرین نے کشیدگی کے دوران ایک دوسرے پر بوتل اور کینیں پھینکیں۔دائیں بازو کے گروپ نے نسل پرست جملے کسے جبکہ نسل پرستی کے مخالف مظاہرین مشتعل ہوکر پولیس کی جانب سے لگائی گئی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی۔لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ دائیں بازو کا گروہ تشدد کی وجہ بن رہا ہے، میں عوام سے اس سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔

    خیال رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں حال ہی میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے گزشتہ ماہ 25 مئی کو اس وقت شروع ہوئے جب امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی۔جارچ فلائیڈ کی ہلاکت پولیس کی جانب سے گرفتاری کے وقت اس وقت ہوئی جب ایک سیاہ فام پولیس اہلکار نے 9 منٹوں تک اس کے گلے کو اپنے گھٹنے تلے دبائے رکھا۔

    جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا اور ان پر قتل کی فرد جرم بھی عائد کی گئی جب کہ سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

  • خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی

    خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی

    سانگھڑ: خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں خاتون نے شوہر سے ناراضگی پر 3 بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگالی، آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈی ایس پی نور محمد مری کے مطابق واقعہ منگلی تھانے کی حدود میں واقع چک 8 میں پیش آیا، خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون کو بچیوں سمیت خود کو آگ لگائی۔

    مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اہلیہ نے وقت پر روٹی پکا کر نہیں دی تھی جس پر لڑائی ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش بتایا کہ جھگڑے کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا تھا جس کے بعد بیوی نے بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی۔

    سانگھڑ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • جیتو پاکستان کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے والا گینگ پکڑا گیا

    جیتو پاکستان کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے والا گینگ پکڑا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

    ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو نے سائبر کرائم سیل نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کی، ڈائیر یکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم پاکستان وقار چوہاں بھی اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے زریعے پریس کانفرنس میں شامل تھے

    ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ جیتو پاکستان کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے والا گینگ پکڑا گیام گینگ آرمی آفسر یہ بھر اسٹیٹ بینک کے نمانیدے بن کر معلومات جمع کرتے تھے، ملزمان کو ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ،کورنا وائرس کے دوران مختلف بینک کے نام سے میسجز کرتے تھے کہ اپ کے اکائونٹ بند ہو گئے ہیں

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    کارروائیاں کراچی سمیت ملتان، فیصل آباد، گوجرانولہ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کیں،آیڈیشنل ڈائیریکٹر پاکستان احسان صادق نے آپریشن کی سربراہی کی،ایف آئی اے نے بڑے پیمانے پر مشینیں اور سمیں برآمد کر لیَں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان دوسرے کے نام پر سمیں خود کی کرا لیتے تھے،ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی پورے پاکستان میں شکایات موجود تھیں گروہ لوگوں کو انعام نکلنے کا لالچ دے کر پیسے مانگ کر لوٹتا تھا۔

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

  • لاہورشہرجرائم کا گڑھ بن گیا:طوطا نہ دینے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا

    لاہورشہرجرائم کا گڑھ بن گیا:طوطا نہ دینے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا

    لاہور:لاہورشہرجرائم کا گڑھ بن گیا:طوطا نہ دینے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، کزن، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں، تھانہ لیاقت آباد کی حدود پنڈی سٹاپ میں طوطا لینے پر جھگڑا ہوا، نوجوان نے چاقو کے وار کرکے 14 سالہ کزن کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق طوطا نہ دینے پر 14 سالہ لڑکے کو قریبی رشتہ دار نے قتل کردیا۔ مقتول نبیل نے پالتو طوطا دینے سے انکار کیا جس پر ملزم ندیم طیش میں آگیا اور چھریوں کے وار کردیے۔ شدت غم سے نڈھال والد کا کہنا ہے کہ انکی تو کسی سے دشمنی بھی نہیں، قتل کرنے والا بھی اپنا ہی رشتہ دار ہے۔ مقتول نبیل والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتای کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    ادھر ہربنس پورہ میں نوجوان نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقوفی نے باپ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے باعث خود کشی کی۔ متوفی 30 سالہ عامر لال پل گلشن پارک کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کیا جائے گا۔

    یاد رہےگزشتہ روز سبزہ زار کے علاقے کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر سلمان خالد کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا، دونوں بھائیوں میں دفتر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر بڑے بھائی نے سلطان ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے سلمان خالد کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

  • ‏بھارتی فوجی افسران نے اپنی فوج کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے موبائل توڑ دیئے تاکہ وہ شکایت ہی نہ کر سکیں

    ‏بھارتی فوجی افسران نے اپنی فوج کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے موبائل توڑ دیئے تاکہ وہ شکایت ہی نہ کر سکیں

    نئی دہلی :‏بھارتی فوجی افسران نے اپنی فوج کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے موبائل توڑ دیئے تاکہ وہ شکایت ہی نہ کر سکیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارتی فوج میں عام فوجی کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے، اعلیٰ افسران جونیئرافسران اور عام فوجی کے ساتھ بڑا تکلیف دہ رویہ اختیار کرتے ہیں

     

    https://twitter.com/HinaRKharal/status/1271145870084526081

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوجی افسران کے اس رویے سے تنگ آکراکثرفوجی جوان خودکشی کرلیتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہرروزکسی نہ کسی بھارتی فوجی کی خود کشی کی خبرآتی رہتی ہے

     

    تازہ واقعہ میں بھارتی فوجی افسران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ فوجی جوانوں کی شکایات نہیں سنتے بلکہ الٹا ان کوڈانٹتے رہتے ہیں، اسی حوالے سے ایک تازہ ترین ویڈیو اس وقت سوشلمیڈیاپروائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوجیوں کے موبائل توڑے جارہے ہیں تاکہ وہ شکایاتکرہی نہ سکیں

  • خون سفید ہوگیا، وحشی باپ نے اپنی ننھی بیٹی قتل کردی

    خون سفید ہوگیا، وحشی باپ نے اپنی ننھی بیٹی قتل کردی

    واشنگٹن: خون سفید ہوگیا، وحشی باپ نے اپنی ننھی بیٹی قتل کردی امریکا میں سفاک باپ نے اپنی 4 ماہ کی شیرخوار کو گاڑی سمیت دریا میں گرادیا جس کے باعث کمسن ہلاک ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دریا میں ڈوبی کار سے معصوم بچی کی لاش پرآمد ہوئی، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ’لیرک‘ نامی بچی کی لاش گاڑی کی سیٹ پر پھول چکی تھی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ’جیرمی‘ نامی مبینہ قاتل باپ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے لڑائی کے بعد بچی کے قتل کا اقدام اٹھایا،مبینہ قاتل نے پہلے بیوی پر تشدد کیا اور گاڑی میں بیٹی کو بیٹھا کر باہر چلا گیا اور پھر بچی کی لاش گھر واپس آئی۔

  • وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر پر آفس میں حملہ ہوگیا ، ایڈمنسٹریٹرزخمی

    وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر پر آفس میں حملہ ہوگیا ، ایڈمنسٹریٹرزخمی

    ذرائع کے مطابق امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ دو افراد نے وہاں گھس کر ان پر تشدد کیا اور انھیں شدید زخمی کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے تشدد سے مسرور عباسی زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں میڈیکل کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تشدد کرنے والے دونوں حملہ آور بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    ایس ایچ او سول لائنز کا کہنا تھا کہ مسرور عباسی پر حملہ زمین کے تنازع پر کیا گیا، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے، مسرور عباسی کا میڈیکل ہونے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    دریں اثنا، وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور دفتر میں داخل ہو رہے ہیں، بعد ازاں پولیس دروازہ توڑ کر زخمی مسرور احمد کو باہر نکال رہی ہے۔

  • کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    سیالکوٹ : کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر سیالکوٹ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے، مرنے والے افراد بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے مطابق گیارہ مئی سے نو جون کے درمیان ایک سو انچاس افراد کا انتقال ہوا، مرنے والوں میں بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، انتقال ہونے پر اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تاہم ذرائع کے مطابق متعدد میتوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی، اس حوالے سے ایک فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ گیارہ مئی سے نو جون تک ایک سو انچاس افراد کی موت کی اطلاع ملی۔موت کا شکار ہونے والے زیادہ ترافراد چار یا پانچ دن بیمارہونے کے بعد گھر میں ہی انتقال کرگئے، بعض افراد کی میتیں فلاحی تنظیم کے رضا کاروں نے گھرسے اٹھا کر دفنائیں، لواحقین نے آخری دیدار تک نہ کیا۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ میتیں لاوارث نہ چھوڑی جائیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی، جب کہ ان کی تدفین بھی عام قبرستان میں کی جائے گی۔

    محکمہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق مریض کے غسل اور تدفین کے دروان احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، غسل کے بعد کرونا وائرس دیگر افراد میں منتقل نہیں ہو سکتا، تاہم غسل اور تدفین کے مراحل کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین پولیس ان ایکشن,

    منڈی بہاؤالدین پولیس ان ایکشن,

    رپورٹ: کاشف تنویر باغی نیوز منڈی بہاؤالدین
    منڈی بہاؤالدین پولیس ان ایکشن,,,,
    ناجائز اسلحہ رکھنے والو کے خلاف کریک ڈاؤن شروع اب مسلہ کیا ہونا ہمارے نمائندے MNA اور MPA پولیس کو کال کریں گے اور یہ جو پکڑے گئے ہیں انہیں چھوڑ دیا جائے گا اور ہم گالیاں پولیس کو دیں گے
    اس میں گالیوں کے صحیح حقدار ہمارے نمائندہ ہوتے ہیں جو پولیس کو کام نہیں کرنے دیتے جب پولیس کسی کام کو کرنے کا ارادہ بناتی ہے تو ہمارے لیڈر آکر روک دیتے ہیں اس میں پولیس آفیسر اس طرح قصور وار ہیں کے اگر وہ کرپٹ نہ ہوں تو کوئی نمائندہ کوئی چوہدری کوئی وڈیرہ ان کو کسی غلط کام کرنے. پر مجبور نہیں کر سکتا پولیس کو ٹیھک کرنے کے لیے سب سے پہلا کام جو کرنا ہو گا وہ اسے غیر سیاسی کرنا ہو گا اور میرٹ پر. لوگوں کو لانا ہو گا
    جب ایک بندہ میرٹ پر اور محنت سے کسی پوسٹ پر آئے گا تو وہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر کسی پریشر کے کام کرے گا اک مثال Qaswar Usman کی ہے انتہائی قابل پولیس آفیسر ہے نوجوان محنت سے اس پوسٹ پر پہنچا ہے لوگوں کی رائے کا احترام کرنے والا ہے
    یہ ضلع ہمارا ہے اور ہم نے ہی اسے پرامن بنانا ہے اس کے لیے ہم پولیس کے شانہ بشانہ ہیں
    ناجائز اسلحہ رکھنے والو بیچنے والو کو لگام ڈالنے سے ہی ضلع کا. امن بحال کیا جا سکتا
    Welldone Police MBDin

  • امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو پاکستان میں منفرد انداز میں خراج تحسین

    امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو پاکستان میں منفرد انداز میں خراج تحسین

    اسلام آباد : امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو پاکستان میں منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جارج فلائیڈ کو پاکستان میں مشہور ٹرک آرٹ کا حصہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اکثر موقعوں پر کسی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لئے رکاوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔

    ٹرک آرٹ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ پاکستان میں کئی دہائیوں سے ٹرکوں اور بسوں کو خوبصورت نقش و نگار سے مزین کیا جاتا رہا ہے تاہم غیر ملکی سیاحوں نے اس کو دنیا بھر میں تسلیم کرایا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ٹرکوں کو ذوق و شوق کے ساتھ جاذب نظر بنا دیا جاتا ہے۔

    اب پاکستان نے اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع یعنی کہ امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کو بھی ٹرک آرٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محنت کش فنکاروں نے رنگوں اور برش کی مدد سے جارج فلائیڈ کی تصویر بنائی۔مصوروں نے انتہائی مؤثر طریقے سے ایک پیغام بھی اجاگر کیا ہے اور جارج فلائیڈ کی تصویر کے ساتھ ” عدل انصاف اور برابری ‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے۔اور سب کو برابر حقوق اور انصاف دینے پر بھی زور دیا گیا۔