Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

    نورسلطان: بھائی نے بہن کے سرپرہتھوڑے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر تاراز میں 15 سالہ سفاک بھائی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ المیہ اس وقت پیش آیا جب لوڈا اور اس کے 15 سالہ بھائی ایلکسی کے درمیان ٹیبلیٹ کو لے کر گھر کے صحن میں جھگڑا ہوا۔الیکسی کے پڑوس میں رہنے والی خاتون شینار میرز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں نے دونوں کے لڑنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ الیکسی نے ہتھوڑا اٹھایا ہوا تھا۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الیکسی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کیے اور پھر اس کی لاش کو اٹھا کر گھر کے پاس گلی میں پھینک دیا۔10 سالہ لوڈا کو قتل کرنے کے بعد الیکسی نے اپنے کپڑے بدلے اور والدین کو بتایا کہ اس کی بہن نہیں مل رہی جس پر تلاش کے دوران والدین کو ان کی بیٹی کی لاش مل گئی۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق الیکسی نے جرم کا اعتراف کر لیا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،قصور وار ثابت ہونے پر اسے 15 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے

  • لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوڑا دان سے دو ٹانگیں ملی ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    لاہور کے علاقے تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں کوڑا دان سے دو کٹی ہوئی ٹانگیں ملیں جس پر علاقہ میں خوف پھیل گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

    سروبا گارڈن مین فیروز پور روڈ نشتر سے ایک کوڑا دان میں دو ٹانگیں ملی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹانگیں کسی عورت کی ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹانگوں‌ کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس جناح ہسپتال بھجوا دیا ہے

    دوسری جانب اہلیان علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹانگیں کس نے کوڑا دان میں پھینکی اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی او رجلد ٹریس کر لیا جائے گا کہ کس نے یہ واردات سر انجام دی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

  • ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ جویریہ صدیق

    ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ جویریہ صدیق

    لاہور:ماڈل پر تشدد، تیل، دھمکیاں، ویڈیو بنائی گئی دیکھتے ہیں انصاف ملتا یا نہیں ؟ اطلاعات کے مطابق صحافی کالمسٹ جویریہ صدیق بھی عظمیٰ‌خان کی حمایت میں آگئیں ، اپنے بیان میں جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ عظمیٰ‌خان ایک ماڈل ہیں اور ان پرتشدد ہمارے معاشرے کی بدنامی کا باعث ہے

    جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ ماڈل پر تشدد کیا گیا اس کے گھر سے اشیا چرائی گئ اس پر محلول پھینکنا گیا اسکی ویڈیو ریکارڈ کی گئ اسکو گالیاں دی گئ اسکو کو قتل کی دھمکیاں دی

     

     

    جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ اب اس نظام کا امتحان ہے کہ کیا وہ ایک طاقت ور کے سامنے سرتسلیم خم کرتا ہے یا انصاف کے تمام تقاضے پورا کرتا ہ ے، اب دیکھتے ہیں حکومت کتنا انصاف کرپائے گی مجرمان کے خلاف کون کاروائی کرتا ہے۔
    Cc

  • ادکارہ عظمی خان کا مقدمہ، اداکارہ نے تھانے کے باہر میڈیا کو اپنے پر ہونے والی تشدد کی کہانی سنا ڈالی

    ادکارہ عظمی خان کا مقدمہ، اداکارہ نے تھانے کے باہر میڈیا کو اپنے پر ہونے والی تشدد کی کہانی سنا ڈالی

    ماڈل و اداکار عظمی خان پر تشدد کا معاملہ۔ واقعہ کا مقدمہ در ج کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں عظمی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عظمی خان نے میڈیا سء گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عید کا اعلان ہونے کے بعد اعتکاف سے اٹھ کر اپنی بہن ہما خان کے ساتھ گھر کے لاونج میں بیٹھی تھی۔ رات ساڑھے دس بجے آمنہ عثمان زوجہ عثمان مل، پشینہ ملک، عنبر ملک دختران ملک ریاض مسلحہ افراد کے ساتھ گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور آمنہ عثمان نے ایک مسلح شخص کو کہا کہ اسے کمرے میں لیجا کر زیادتی کرو۔ ملزمان نے کہا کہ ہم ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں تمہارا سارا خاندان مار دیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو واقعہ کی اطلاع دی تو تم دونوں بہنوں کی لاش بھی نہیں ملے گی۔ ایف آئی آر میں ماڈل نے یہ بھی لکھوایا کہ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے پچاس لاک مالیت کا قیمتی سامان بھی لے گئے۔

  • عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ کے وکیل حسان نیازی گرفتار

    عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ کے وکیل حسان نیازی گرفتار

    لاہور:عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی پولیس کی تحویل میں،ایس پی فرقان کے پیچھے کون سی خفیہ طاقتیں،اہم خبرآگئی،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس ہر لمحے عجیب صورتحال اختیارکررہا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کوزبردستی اپنے پاس بٹھا رکھا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمعروف اداکارہ عظمیٰ‌ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ڈیفینس پولیس نے اس کے وکیل حسان نیازی کا فون بھی چھین لیا گیا ہے اوران کو تھانے میں زبردستی روک رکھا ہے ، عظمیٰ خان کہتی ہیں کہ یہ کسی بھی انسان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے

    عظمیٰ‌خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کسی وکیل کو گرفتارکرنا یہ کہاں کا قانون اورضابطہ ہے ، پولیس نے ایسا کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، عظمیٰ خان نے کہا کہ ایس پی فرقان بلال نے حسان سے فون چھین کر اس کے سب سے رابطے بھی منقطع کردیئے ہیں‌

  • عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

    عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج

    لاہور:عظمی تشدد کیس ، ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، باغی ٹی وی کے مطابق عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے


    ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں ،

    اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیارکررہا ہے، مٹی کے تیل بات چلی تو شراب اورکوکین پرآکر مکمل ہوئی ادھرپنجاب پولیس نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظرشواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابرسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پولیس اس سارے کیس پربخوبی نظررکھے ہوئے ہے ،اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا

  • عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا

    عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا

    لاہور:عظمی تشدد کیس ، پولیس نے کاروائی کا اعلان کر دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیارکررہا ہے، مٹی کے تیل بات چلی تو شراب اورکوکین پرآکر مکمل ہوئی ادھرپنجاب پولیس نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظرشواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابرسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ پولیس اس سارے کیس پربخوبی نظررکھے ہوئے ہے ،اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے گا،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا

     

     

    ذرائع کے مطابق رائے بابرسعید نے کہا ہے کہ عظ‌میٰ‌خان تشدد کیس کے حوالے سے میڈیکل کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ کس حد تک تشدد کیا گیا ہے ، تاہم ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طئے ہے کہ اس سارے کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اوراگرکوئی مجرم ٹھہرا تواس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • مٹی کا تیل نہیں شراب تھی، عظمی تشدد کیس کہانی کا دوسرا رخ سامنے آ گیا

    مٹی کا تیل نہیں شراب تھی، عظمی تشدد کیس کہانی کا دوسرا رخ سامنے آ گیا

    لاہور:مٹی کا تیل نہیں شراب تھی، عظمی تشدد کیس کہانی کا دوسرا رخ سامنے آ گیا،باغی ٹی وی کے مطابق عظمی خان تشدد کیس نیا رخ اختیارکرگیا ہے، اب اس کے بعد یہ سارا کیس عظمیٰ‌خان پرتشدد کو ہٹ کراعتکاف کےدروان شراب نوشی اورکوکین کے استعمال کی طرف چل پڑا

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی کی طرف سے ایک تازہ ترین ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں بڑے بڑے انکشافات کئے گئے ہیں، ملک عثمان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ جان بوجھ کرملک ریاض کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،

     

    آمنہ عثمان نے کہا کہ یہ عظمیٰ خان ایک بدکردار خاتون ہے جو کہتی تو یہ ہے کہ وہ اعتکاف بیھٹی رہی لیکن حقیقت یہ ہےکہ وہ اعتکاف کی آڑ میں ملک عثمان کے پاس آکرشراب اورکوکین کا بھرپوراستعمال کرتی رہی ، آمنہ عثمان کہتی ہیں‌کہ جو ویڈیومیں دکھایا جارہا ہےکہ عظمیٰ خان پرمٹی کا تیل پھینکا گیا اصل میں یہ وہی شراب تھی جو عظمیٰ خان ملک عثمان کے پاس ‌آکرپیتی تھی

    آمنہ عثمان نے مزید کہا کہ حسان نیازی اس سارے کھیل میں پلی بارگیننگ کا کردار اداکررہا ہے اوراس نے اس کس سے پیچھے ہٹنے کےلیے بہت بڑی رقم کا تقاضا کیا ہے ، آمنہ عثمان کہتی ہیں کہ حسان نیازی نے پیغام بھیجا ہے کہ اگرہم ان لڑکیوں کو پیسے دے دیں‌تو پھرکیس ختم بھی ہوسکتا ہے

  • ایس پی فرقان عظمیٰ خان تشدد کیس کا پرچہ درج کرنے کی بجائے فرار، معطلی کا مطالبہ سامنے آگیا

    ایس پی فرقان عظمیٰ خان تشدد کیس کا پرچہ درج کرنے کی بجائے فرار، معطلی کا مطالبہ سامنے آگیا

    لاہور:ایس پی فرقان عظمیٰ خان تشدد کیس کا پرچہ درج کرنے کی بجائے فرار، معطلی کا مطالبہ سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس کے حوالے سے ایک اوراہم صورت حال سامنے آئی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ اس ملک میں طاقتورکے لیے قانون بھی فرار کا راستہ فراہم کرتا ہے ، عظمی تشدد کیس کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ایس پی تھانہ چھوڑ کرکہیں فرارہوگیا

    ذرائع کے مطابق حسان نیازی نے اس حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے عظمی خان تشدد کیس کے حوالے سے ایس پی فرقان سے رابطہ کیا تاکہ ایک کمزورانسان پرہونے والے تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرے ، حسان نیازی کہتے ہیں کہ پہلے تو ایس پی فرقان نے حامی بھر لی لیکن جب میں پولیس اسٹیشن پہنچا تو ایس پی غائب تھا

     

    حسان نیازی کہتے ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ ایک ایس پی لیول کا آدمی بھی ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرتا بلکہ راہ فرار اختیار کرتا ہے ، حسان نیازی کہتے ہیں کہ اعلیٰ حکام کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کمزورافراد کی بھی داد رسی ہوسکے ،

  • ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    کراچی : ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم پولیس کا برطرف سپاہی نکلا،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ابولحسن اصفہانی روڈ پر ایک کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم پولیس کا برطرف سپاہی نکلا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کا برطرف سپاہی تھا۔ پولیس کے مطابق تیمور سال 2012 میں پولیس میں بھرتی ہوا مگر بعض مجرمانہ سرگرمیوں کی بنیاد پر اسے محکمہ سے برطرف کردیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ہلاک ملزم تیمور کا تفتیشی افسران کو پہلے سے کرمنل ریکارڈ ملا ہے اور وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پہلے گرفتار بھی ہوچکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اس کے موبائل فون کی مدد سے اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ بدھ کی صبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے قریب ایک کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم نے دکان کے کاؤنٹر کے سامنے کھڑے ہوکر اسلحہ نکال لیا۔

    دکاندار کے دیے گئے بیان کی دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے 100 فیصد تصدیق ہو رہی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح دس بجکر 17 منٹ پر ملزمان لوٹ مار شروع کرتے ہیں۔ ملزم دکان کے کاؤنٹر کے دراز سے خود رقم نکالتا ہے اس دوران دکاندار کو ملزم پر فائرنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوٹ کاؤنٹر پر بکھر جاتے ہیں اور ملزم گولی لگنے سے گر جاتا ہے اور دوسری گولی نہ مارنے کیلئے دکاندار کی منتیں کرنے لگ جاتا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا تھا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ایسے میں شہریوں نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔شہریوں کی ڈاکوؤں سے مڈ بھیڑ اور مزاحمت کے واقعات میں کئی شہری بھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔