کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این کے لئے فرانزک ليب کو ريفرنس سيمپلز فراہم نہ کيے جاسکے۔
پنجاب فرانزک سائنس ليبارٹری زرائع کے مطابق ريفرنس سيمپلز فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ريفرنس سيمپلز ملنے پر چوبيس گھنٹوں ميں تمام افراد کی شناخت ہوسکتی ہے ،پی ایف ایس اے نے ہدایت کی ہے کے جاں بحق افراد کے ورثاء ريفرنس سيمپلز پنجاب فرانزک سائنس ليبارٹری کو بھجوائيں۔ابھي تک صرف خالد شیر دل کا ڈی این اے میچ کيا گیا،فرانزک ليبارٹری کے مطابق 51 ڈیڈ باڈیز کے بھی سیمپلز ڈی این اے ڈیٹا بیس میں شامل کرلئےگیے ہیں ۔
Category: جرائم و حادثات
-

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ریفرنس سیمپلز کی منتظر
-

ماڈل عظمی خان پر ملک ریاض کی بیٹی کا مبینہ تشدد، عظمی خان نے اہم فیصلہ کر لیا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو بااثر خواتین کا گن مینوں کے ساتھ ماڈل عظمیٰ خان اور اس کی بہن پر تشدد۔ گھر میں گھس کر تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ متاثرہ ماڈل عظمیٰ خان نے تھانے میں درخواست دے دی۔ عظمی خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بااثر خواتین عنبر ملک اور پشمینہ ملک نے 12 گن مینوں کے ساتھ تشدد کیا جو معروف بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں۔ شیشے توڑ کر دونوں بہنوں کو کانچ پر چلایا گیا،دونوں زخمی ہیں۔پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ عظمی خان کا موقف ہے کہ طبی ملاحظے کی رپورٹ بھی پولیس کو دیدی،مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔ اس سے قبل ماڈل پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس پر لوگوں نے ملک ریاض کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اب پولیس کی جانب دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے میں کیا اہم اقدامات کرتی ہے۔
-

شہر میں منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ساندہ پولیس نے کاروائی کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق بد نام زمانہ منشیات فروش حیدر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم حیدر کے قبضہ سے 01کلو400گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ جس کو وہ مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ ایس پی اقبال ٹاون محمد اجمل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا جا رہا ہے ۔
-

عید کے 3 دن، پنجاب میں 30 افراد کی ڈوب کر ہوئی موت،30 حادثے کا بنے شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے 3 دنوں میں 30 لوگ ڈوبنے سے اور 40 افراد کی روڈ ایکسیڈنٹ سے اموات ہوئی۔
ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں 47 ڈوبنے کی ایمرجنسی پہ واٹر ریسکیو ٹیموں نے ریسپانڈ کیا۔ گزشتہ 3 دنوں میں پنجاب بھرمیں 47 ڈوبنے کے واقعات میں 30 لوگوں کی اموات ہوئیں۔
عیدکے تیسرے دن 1222ایکسیڈنٹ میں 13 افراد کی اموات ہوئی، گزشتہ 3 دنوں میں 4040 ایکسیڈنٹ میں 4833 زخمی افراد کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی گی۔ دنوں میں سب سے زیادہ 622روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت میں ہوئے۔
عیدکے دوسرے دن پنجاب بھر 1349ایکسیڈنٹ پہ فوری ریسکیو سروس مہیا کی گئی،گزشتہ دن ایکسیڈنٹ سے1639لوگ زخمی، جبکہ13افرادکی موت واقع ھوئی۔ سب سے زیادہ 216 روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہوئے۔ لاہورمیں عید کے دوسرے روز216 ایکسیڈنٹ میں 255 لوگ زخمی ہوئے۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 2818 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے ریسکیو 1122 کے جاری اعدادوشمار کے مطابق عید کے پہلے روز ایک ہزار چار سو انہتر حادثے ہوئے، گاڑیوں کے تصادم میں چودہ افراد کی موت ہوئی جبکہ آٹھ سو اسی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عوام نے عید کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جو افراد ہسپتالوں میں گئے، ان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونے چاہیں۔
-

لاہور پولیس کی کاروائی، فراڈ کی بڑی واردات کرنے والے گرفت میں آگئے
لاہور انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔ چوری اور فراڈ کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، عدنان، محمد اشرف اور شیخ افضل شامل ہیں۔ ملزم حنیف اور عدنان سے چوری شدہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزمان اشرف اور شیخ افضل نے ایک سال قبل شہری سے 70لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے ملزمان کومختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفرکی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔
-

چوری کے الزام میں12 سالہ بچے کو مار مار کر لہولہان کرنے والے مجرم 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوری کے الزام میں بارہ سالہ بچے کو مار مار کر لہولہان کرنے والے مجرم چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے
واقعہ پنجاب کے علاقہ دنیا پور میں پیش آیا جہاں درندہ صفت انسان چوہدری خالق شمیم نے معصوم بارہ سالہ ریحان والد محمدرمضان کو ہنٹر اور کیل نما ڈنڈہ جس پر لوہے کی کیل گلے ہوئے تھے اس سے تشدد کیا
https://twitter.com/Yousafdxb/status/1265210876401012742?s=08
دوران تشدد بچہ چیختا چلاتا رہا اور معافیاں مانگتا رہا لیکن ملزم کو ترس نہ آیا، ملزم نے 12 سالہ بچے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس بچے نے بارہ ہزار روپے چرائے ہیں
اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا. pic.twitter.com/OyNVGf10ec
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 26, 2020
دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا.
ملزموں کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہمیں انصاف دلوائے اور ملزموں کو گرفتار کرے، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر بچے نے چوری کی تھی تو اس کو قانون کے حوالے کرنا چاہئے تھا، بچے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اسلئے ملزم کو فوری گرفتار کر کے سز دی جائے.
-

وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے گھر چوری کی واردات، پولیس حرکت میں آگئی
لاہور میں وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور اس کے بھائی ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر چوری کی واردات۔ چوری کی واردات ان کی رہائش گاہ جوہر ٹاون واقعہ گھر میں ہوئی۔ چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اہل خانہ عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی علاقہ گئے تھے کہ واردات رونما ہوئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواب ٹاون پولیس نے گلریز افضل چن کے ملازم زین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گھر میں صرف ملازم رہتا تھا اور گھر سے صرف 5 سوٹ چوری ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی ہے جلد چور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
-

نہر پر نہانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع، پولیس نہر کے مختلف مقامات پر موجود
کورونا وائرس کے خدشات،لاہور پولیس شہریوں کو نہر پر نہانے سے روکنے کے لئے ان ایکشن۔ شہریوں کے نہر پر نہانے پر سخت پابندی عائد ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہری کورونا وباء کے پھیلاو کے پیش نظر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔ لاہور پولیس نہر پر نہانے پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور ایکشن لے رہی ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں نہر کے ساتھ ساتھ مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظرنہر پر سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر عملدرامد بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ نہر پر نہانے والے افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ نہر پر جمع ہونے والے شہریوں کو گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ نہر کے کسی حصے پر نہانے والے شہریوں کا کوئی رش نہیں ہے۔
-

لاہور پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہورانویسٹی گیشن پولیس برکی کی کارروائی۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پٹھان راہزن چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں گروہ کا سرغنہ فیصل پٹھان اوراس کاساتھی شوکت شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے موٹر سائیکل،نقدی اور نا جا ئر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں متعددد واراتوں کا اعتراف کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس برکی نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کیپٹن(ر)علی بن طارق کی طرف سے راہزن چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
-

لاہور پولیس پتنگ بازوں کے خلاف ان ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار
ایس پی سٹی رضاء صفدر کاظمی کی ہدایت پر پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاون جاری۔ بادامی باغ اور رنگ محل پولیس کی کاروئی۔
بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوے محمد اویس’ اورحسیب نامی ملزمان جبکہ رنگ محل پولیس نے فیاض نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق شفیق آباد اور راوی روڑ پولیس نے بھی کاروائی کی۔ شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوے 6 جبکہ راوی روڑ پولیس نے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔