ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی زیر نگرانی پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف ایکشن جاری۔ کاہنہ پولیس کی کارروائی،پتنگ فروش گرفتار کر لیے گئے۔ قاسم نامی ملزم کے قبضہ سے 100پتنگیں،02 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم دوسرے شہروں سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں فروخت کرتا تھا، ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی، پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Category: جرائم و حادثات
-

سنگین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کس طرح کی وارداتوں میں ملوث نکلے
ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدکی ہدایت۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری ہے۔ اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث133ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز کے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے ملزمان سے08پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 05کلو390گرام چرس۔62بوتل شراب برآمد۔ مفرور اشتہاری۔عدالتی اشتہاریوں۔عادی مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگےہزاروں روپے برآمدکئے۔ پتنگ بازی۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ۔کرایہ دار ایکٹ,لاؤڈ سپیکر ,پرائس کنٹرول.شیشہ سموکنگ کی خلاف ورزی پر57ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح کو مزید کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.
-

ٹریفک حادثے میں پنجاب پولیس کا ایس ایچ او جاں بحق، 5 افراد زخمی
ٹریفک حادثے میں پنجاب پولیس کا ایس ایچ او جاں بحق، 5 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلر کہار کے قریب رتہ موڑ کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نیتجے میں ایس ایچ او جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی وہ گئے
کلرکہار اور بھون کے درمیان رتہ موڑ کے قریب راولپنڈی سے سرگودھا جانے والی نان اسٹاپ اعوان کوچ اور کار آمنے سامنے ٹکرا گئیں.ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک اختر زمان حادثے میں موقع پرجاں بحق ہو گئے
اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی،جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا
کار XLI میں سوار ملک اختر زمان ولد محمد زمان جن کا تعلق محمکہ پولیس سے ہے اور ڈھڈیال تھانہ بطور SHO ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے موقع پر جانبحق ہو گئے، اس کے علاوہ کار میں ان کی فیملی کے مزید 5 افراد سوار تھے کار سرکلاں سے براستہ کلرکہار ڈھڈیال جا رہی تھی جبکہ بس سرگودھا جا رہی تھی
ڈیڈ باڈی اور 5 زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا
-

عید کے 2 روز میں پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 27 اموات
عید کے 2 روز میں پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 27 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عید کے دو دنوں میں ٹریفک حادثات میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ریسکیو نے عید کے دوسرے روز1349 روڈ ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروس مہیا کی ، گزشتہ دو دنوں میں 27 افراد کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت واقع ہوئی۔ عید کے ایام میں ایکسیڈنٹ کی شرح تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر
ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ عیدکے دوسرے دن پنجاب بھر 1349ایکسیڈنٹ پہ فوری ریسکیو سروس مہیا کی گئی،گزشتہ دن ایکسیڈنٹ سے1639لوگ زخمی، جبکہ13افرادکی موت واقع ھوئی۔ سب سے زیادہ 216 روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہوئے۔ لاہورمیں عید کے دوسرے روز216 ایکسیڈنٹ میں 255 لوگ زخمی ہوئے۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 2818 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے ریسکیو 1122 کے جاری اعدادوشمار کے مطابق عید کے پہلے روز ایک ہزار چار سو انہتر حادثے ہوئے، گاڑیوں کے تصادم میں چودہ افراد کی موت ہوئی جبکہ آٹھ سو اسی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عوام نے عید کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جو افراد ہسپتالوں میں گئے، ان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونے چاہیں۔
-

عید پر پکنک، میوزک اونچی آواز میں چلانے پر گولیاں چل گئیں، دو افراد جاں بحق
عید پر پکنک، میوزک اونچی آواز میں چلانے پر گولیاں چل گئیں، دو افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید پر پکنک کے لئے جانے والے افراد میں جھگڑے سے دو افراد کی جان چلی گئی
گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پرجانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
گلگت میں پکنک کے دوران دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے.
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے دوسری جانب پولیس نے کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جو جھگڑے میں ملوث تھے
گلگت کے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے
-
بھائی نے کی دوستوں کے ساتھ ملکر بہن کے ساتھ زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھائی نے دوستوں کے ساتھ ملکر معذور بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا
واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں بھارتی ضلع جے پور کے علاقے منوہر پور میں بھائی نے 3 دوستوں کے ساتھ ملکر معذور بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے واقعہ کا مقادمہ درج کر لیا ہے
پولیس کے مطابق لڑکی کا بھائی اور دیگر 3 لڑکے جو اسکے دوست تھے اور ان سب کی عمریں 19 سے 21 برس کے درمیان تھیں معذور لڑکی کو قریبی جنگل میں لے گئے اور وہاں سب نے زیادتی کی بعد ازاں لڑکی کا گلا گھونٹ کر اسے قریبی نالے میں پھینک دیا
ایس ایچ او منوہر پور رام سوروپ کا کہنا ہے کہ اگلے روز لڑکی کے باپ نے گمشدگی کی ایک شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
پولیس کے مطابق لڑکی کا بھائی بھی اسے تلاش کرنے والوں میں شامل تھا تا ہم پولیس نے جب تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو اسکے بعد لڑکی کے بھائی اور اسکے 3 دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے. جنہوں نے اپنے گناہ کا اعتراف کر لیا ہے
-

وانا میں سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، کمانڈر زخمی
وانا میں سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، کمانڈر زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وانا میں امن کمیٹی کمانڈر پر فائرنگ، ایک جاں بحق ایک زخمی ہو گیا
اطلاعات کے مطابق سابقہ امن کمیٹی ملانذیرگروپ کے اہم کمانڈر تحصیل خان اشرف پر وانا اعظم ورسک روڈ ڈابکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے تحصیل خان اشرف زخمی اور انکا بھائی عبدالرحمان جاں بحق ہو گیا
سابقہ طالبان امن کمیٹی کمانڈر تحصیل خان پر نامعلوم کارسواروں نے ڈابکوٹ کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ اطلاع پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقہ میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے
-

نئی نویلی دلہن کو کس نے قتل کیا، پولیس نے قاتل تلاش کرلیا
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ کی کارروائی۔
4ماہ کی دلہن پر بہمانہ تشدد کر کے بے دردی سے قتل کرنے والا اس کا شوہرعبدالرحمن اور سسراختر گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم باپ بیٹے نے مل کر چند روز قبل17سالہ مقتولہ مریم کو پائپ اور کیبل سے تشد د کر کے قتل کیا۔ ملزم شوہر عبدالرحمن اور سسر اختر گل مقتولہ کی نعش کو موقع پر ہی چھوڑ کرخاموشی سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے مقتولہ مریم کو معمولی گھریلو ناچاقی پر غصے میں آ کر بے دردی سے قتل کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم سسر اختر گل مقتولہ مریم کا سگا چچا بھی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کا قاتل باپ بیٹے کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ -

عید پر”سیلفی” کا شوق، دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے،لاشیں نکال لی گئیں
"سیلفی” کا شوق، دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے،لاشیں نکال لی گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز ایک اور بڑا حادثہ، سیلفی بنانے کے چکر میں دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے ، لاشیں نکال لی گئیںریسکیو 1122 چکوال کے ترجمان خرم منظور کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھوک ٹالیاں ڈیم میں ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سے ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ہمراہ دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل روانہ ہوئی آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ تکیہ شاہ مراد کے رہائشی7 نوجوان سیرو تفریح کے لیے ڈھوک ٹالیاں ڈیم آئے، جن میں سے دو نوجوان حفاظتی انتظامات کے بغیر سلفیاں بناتے اور شرارتیں کرتے ہوئے ڈیم میں جا گرے،
جن کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے تقریبا آدھے گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد پہلی جبکہ اگلے چند منٹ کے بعد دوسری ڈیڈ باڈی تلاش کر لی، CPRکی کوشش کی گئی تاہم دونوں جوانوں کی موت واقع ہو چکی تھی،
عید کے پرمسرت موقع پر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ کا ہونا انتہائی قابل افسوس ہے جس کی ذمہ داری ہر ایک پرعائد ہوتی ہے موجودہ کرونا ایمرجنسی کے دوران میڈیا کے ذریعے ریسکیو 1122 کی جانب سے پہلے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا کہ سیرو تفریح سے پرہیز کریں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں،
ڈراؤننگ ایمرجنسی آپریشن میں آپریشن کمانڈر کے علاوہ ساجدDR, سجادDR, وسیم DR, اویسEMT, خالدLTV اور آصفLTV نے حصہ لیا جانبحق ہونے والوں میں 18 سالہ محمود حسین ولد محبوب حسین اور 16 سالہ شہریار ولد مظہر حسین شامل ہیں جن کی ڈیڈ باڈیز ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دی ہیں
-

عارفوالہ دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا، ایس ایچ او مخالف پارٹی سے رشوت لیکر مظلوموں کو دھمکانے لگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر عارفوالہ میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا ہو گئی، ایس ایچ او مخالف پارٹی سے رشوت لیکر مظلوموں کو دھمکانے لگا .
عارفوالہ کے چک 52 میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا ہو گئی، ایس ایچ او نے مخالف پارٹی سے 50 ہزار رشوت لی اور ابھی تک خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ مجرمان کی گرفتاری کے باوجود لڑکی تک بازیاب نہیں کی گئی
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بچی اغوا ہوئی، 5 بندوں نے ہماری بچی کو زبردستی اغوا کیا، جس کی عمر 13 سال تھی، وہ کار میں بچی کو لے کر گئے جس کا نمبز ایل ڈبلیو ایم 551 ہے، دو ملزمان کے پاس اسلحہ تھا انہوں نے اسلحہ کے زور پر بچی کو اغوا کیا
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ٹال مٹول کے بعد مقدمہ درج کیا، اندراج مقدمہ کے لئے ایس ایچ او خضر حیات نے 22500 روپے رشوت لی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے بعد ازاں چھوڑ دیا ہے، پولیس نے دوسری پارٹی سے 50 ہزار روپے لے لئے ہیں اسلئے مجرمان کو چھوڑ دیا گیا ، ہماری بچی کو بازیاب نہیں کروایا گیا
عارفوالہ کے چک 52 میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا۔ ایس ایچ او نے مخالف پارٹی سے 50 ہزار رشوت لی اور ابھی تک خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ مجرمان کی گرفتاری کے باوجود لڑکی تک بازیاب نہیں کی؟ کیا ایسی عید ہوگی اب؟@OfficialDPRPP @MashwaniAzhar @SP_Atif_Nazir pic.twitter.com/pr2cEbu46A
— Awais Javed Satti (@AwaixJaved) May 24, 2020
والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے.

