Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار،پولیس اہلکار نے عید کے روز حافظ قرآن نوجوان کو قتل کر دیا

    جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار،پولیس اہلکار نے عید کے روز حافظ قرآن نوجوان کو قتل کر دیا

    جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار،پولیس اہلکار نے عید کے روز حافظ قرآن نوجوان کو قتل کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس اہلکار سے دوستی نہ کرنے کے جرم میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا

    قصور کے علاقے کھڈیاں میں قاری خلیل الرحمن کے حافظ قرآن بیٹے کو عید کے دن ہی پولیس کانسٹیبل نے بری نیت سے دوستی اور برائی نہ کرنے پر قتل کر دیا

    واقعہ کا مقدمہ حافظ قرآن کے والد قاری خلیل الرحمان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، والد کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم معصوم علی نے میرے بیٹے سمیع الرحمان کو عید کے روز صبح مسجد جاتے ہوئے گلی میں روکا اور کہا کہ عید کے دن بھی میری بات نہ مانی تو اچھا نہیں ہو گا، میرے بیٹے نے انکار کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا زخمی ہو گیا، اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت ہو گئی

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم عیاش قسم کا آدمی ہے اور میرے بیٹے کو ہراساں کرتا رہتا تھا، اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے حافظ سمیع الرحمن نے اس مرتبہ رمضان المبارک میں پہلی دفعہ تراویح میں قرآن مجید سنایا تھا،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے پورے پاکستان کے مذہبی طبقہ کو ہم آہنگ ہونا چاہیے ورنہ سانحہ ساہیوال اور قصور میں سینکڑوں بچوں کے ویڈیو سکینڈل اور کئ اقراری مجرم اس نا انصافی کے دور میں رہا ہو چکے ہیں،ملزم کو سزا دلوانے کے لئے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک ہونا ہو گا.

  • عید کے دوسرے روز "سیلفی” کے چکر میں 2 بہنوں سمیت 5 افراد دریا میں ڈوب گئے

    عید کے دوسرے روز "سیلفی” کے چکر میں 2 بہنوں سمیت 5 افراد دریا میں ڈوب گئے

    عید کے دوسرے روز "سیلفی” کے چکر میں 2 بہنوں سمیت 5 افراد دریا میں ڈوب گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    عید کے دوسرے روز سیلفی بناتے ہوئے 4خواتین اور ایک مرد دریائے چناب میں ڈوب گئے،مقامی افراد نے 2خواتین کو دریا سے نکال لیا ،2کی تلاش جاری ہے

    2بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، خواتین عید کے دوسرے روز سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں،سیلفی بناتے ہوئے4 بہنوں سمیت ایک شخص دریائے چناب میں ڈوب گئے،مقامی افراد نے 2 بہنوں اور ایک شخص کی لاش کو دریا سے نکال لیاگیا،

    باقی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور بڑی تعداد میں شہریوں کی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، خواتین کے دریا میں ڈوب کر مرنے سے انکے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے.

  • پولیس کے شہری پر برترین تشدد کی ویڈیو وائرل، مار مار کر ادھ موا کر دیا

    پولیس کے شہری پر برترین تشدد کی ویڈیو وائرل، مار مار کر ادھ موا کر دیا

    نئی دہلی :پولیس کے شہری پر برترین تشدد کی ویڈیو وائرل، مار مار کر ادھ موا کر دیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں‌جسطرح اقلیتوں پراورخصوصا جس طرح مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ،بھارت میں کس طرح بھارتی سیکورٹی فورسز ظلم و زیادتی کرتے ہیں اس کا اندازہ حال ہی میں ایک شہری پرپولیس آفیسر کے تشدد کی ویڈیو سے لگا یا جاسکتا ہے

    اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر کسی کمزور اوربے بس شہری پرڈنڈے برساتا ہے اورمار مار کر پھراسے مارہی دیا جاتا ہے

     

    اس شخص کو پولیس افسر بڑا بھاری ڈندا اس کی گردن پر، اس کےبازوں پراوراس کے سرپرزورزور سے مارتا ہے جس کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی ہیں‌

    اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا اس وقت ایک بحث چل رہی ہے کہ کون ہے جو بھارت کے انتہاپسندوں کو کمزروں پرحملہ آورہونے سے روکے گا

  • ’’بدقسمت طیارے کی خوش قسمت فلائٹ اٹینڈنٹ مدیحہ‘‘اس وقت کہاں ہیں‌، اہم خبرآگئی

    ’’بدقسمت طیارے کی خوش قسمت فلائٹ اٹینڈنٹ مدیحہ‘‘اس وقت کہاں ہیں‌، اہم خبرآگئی

    لاہور: ’’بدقسمت طیارے کی خوش قسمت فلائٹ اٹینڈنٹ مدیحہ‘‘اس وقت کہاں ہیں‌، اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق بدقسمت طیارے میں ایک خوش قسمت ایئر ہوسٹس طیارے میں سوار نہ ہوسکی۔

     

    ذرائع کے مطابق بدقسمت طیارے کی خوش قسمت فلائٹ اٹینڈنٹ مدیحہ ارم کا کہنا تھا کہ میری فلائٹ پی کے 8303 پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔لیکن اس کے باوجود وہ نہ جاسکیں یہ تقدیر کا معاملہ ہے،

    مدیحہ ارم کے نے کہا کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔ایئر ہوسٹس نے مزید کہا کہ وہ کسی نجی کام کی وجہ سے فلائٹ پر نہیں جاسکی تھیں۔

     

     

    واضح رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد شہید ہیں میں نے فرنٹ لائن مجاہد کھو دئیے۔

  • جہازوں کے پرزے ناکارہ ہونے کے باوجود لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ آخر کب تک، نازبلوچ

    جہازوں کے پرزے ناکارہ ہونے کے باوجود لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ آخر کب تک، نازبلوچ

    کراچی :جہازوں کے پرزے ناکارہ ہونے کے باوجود لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ آخر کب تک، نازبلوچ ،اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پرجہاں پی آئی اے کا اپنا عملہ گا ہے بگاہے شکوے شکایات کرتا رہتا ہے وہاں ان طیاروں پرسفر کرنے والے بھی سخت نالاں ہیں

     

     

    ایسے ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی نازبلوچ نے پی آئی اے کے طیاروں‌کی خستہ حالی کے متعلق ہونے والی گفتگو اورشکووں اورشکایات کو عوام کے سامنے لے آئی ہیں‌

    ناز بلوچ کہتی ہیں‌ کہ سچ تو یہ ہے کہ پی آئی اے کی بدحالی اور جہازوں کی ابتر صورتحال کا زکر اکثر جہاز کا عملہ کرتا رہتا ہے اور مجھ سمیت کئی ارکان قومی اسمبلی نے حکومت کی توجہ اس اہم ترین مسئلے کی طرف لانے کی کوشش کی مگر افسوس کہ جہازوں کے پرزے ناکارہ ہونے کے باوجود لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ آخر کب تک؟؟

  • فون نہ اٹھانے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

    فون نہ اٹھانے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

    بھارتی ریاست چھتیس گَڑھ کے ضلع رائے پورمیں 25 سالہ کورونا کے مریض للت کوروانے صرف اس وجہ سے اپنی بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا کہ وہ دوسرے شہر جیش پورکے قرنطینہ سنٹر سے اپنی بیوی کو فون کر رہا تھا لیکن وہ دوسرے فون پر مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے شوہر کا فون نہ اٹھا سکی. للت کوروااپنا فون نہ اٹھانے پر طیش میں آگیا اور قرنطینہ سے چوری چوری فرار ہو گیااور رائے پور سے جیش پور اپنے گھر پہنچا اور شک کی بنیا د پرآری کے ساتھ اپنی بیوی پیار بائی کا ہاتھ کاٹ کر اسے اور اپنے 2 سال کے بیٹے کو چھوڑ کرفرارہوگیا۔ للت کے فرار ہونے کے بعد اس کی بیوی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر اس کے ہاتھ کو نہیں جوڑا جا سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے ملزم للت کوروا کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق للت نے بیان دیا کہ وہ جب بھی اپنی بیوی کو فون کرتا تھا اس کا نمبر کسی دوسرے نمبر پر مصروف ہوتا تھا.اسے شک تھا کہ اس کا کسی دوسرے شخص کے ساتھ افیئر چل رہا ہے.

  • ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، مہندرپال سنگھ

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، مہندرپال سنگھ

    لاہور:ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سکھ طبقے سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مودی سرکار کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پرآوازاٹھانے پرخراج تحسین پیش کیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندرپال سنگھ نے بھارت میں ہونے والے مظالم پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت ہےکہ بھارت میں ہونے والے مظالم پرآواز بلند کی جائے ، مودی، آر ایس ایس اور شیو سینا نے جو ظلم ڈھانے شروع کئے ہیں دنیا کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مہندرپال سنگھ نے کہا ہےکہ بلا شبہ ہندوستان اپنے ڈھائے ظلم سے خود تباہ ہوگا لیکن ہمیں انسانیت کی خاطر ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کی آواز کو اٹھانا ہوگا

    سکھ رہنما نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم نے بھارت میں ہونے والے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا ہے، وزیراعظم نے بھارتی مظالم کی جس طرح مذمت کی ہے اوراسے عالمی سطح پراٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے

  • محکمہ جیل کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،

    محکمہ جیل کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،

    محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا فیصلہ،،وزیر اعلی پنجاب نے وارڈر کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔
    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارات پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات لانے کا جائزہ لیا گیا،،اجلاس میں وارڈر۔ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈر کے عہدوں کی درجہ بندی کی منظوری کی درخواست کی گئی،،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے وارڈر کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی،،وارڈر بی ایس 5 سے 7،7 سے 9 اور 9 سے 11 کی تجویز کو منظور کیا گیا،،جس کے بعد جیل اہلکاروں کے گریڈ میں جلد اپ گریڈیشن کر دی جائے گی۔

  • خون سفید ہو گیا، بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا

    خون سفید ہو گیا، بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ دوران ڈکیتی قتل، جائیداد کے لیے قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتو ں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی جاوید کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی مقدمہ مقتول کا بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا۔ مدعی مقدمہ نے اپنے سگے بھائی مقتول جاوید کی جائیداد ہتھیانے کے لیے کرائے کے شوٹرز کو2لاکھ دے کراس کا قتل کروایا۔ ملزم علی حسن مخالفین کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتا رہا۔ 40لاکھ روپے تاوان کے لیے ٹریول ایجنسی کے مالک محمد عمران کو اغواء کرنے والے 3ملزمان اظہر، مظہر اور آصف حسین گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی مغوی عمران سے تقریباً 10ماہ قبل جیل میں ملاقات ہوئی تھی اور یہ دوست بن گئے۔ سی آئی اے سول لائنز نے سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان کو48گھنٹوں میں گرفتارکر لیا۔ ملزمان محمد وسیم عرف چھیما، محمد افضل عرف کالو اور سکند ر کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل،30ہزار نقدی اور پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والاانتہائی خطرناک ملزم پطرس مسیح گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے چند روز دن دیہاڑے ATMسے پیسے نکلو اکر نکلنے والی DPSسکول کی سابق پرنسپل شہلا ملک پر دوران ڈکیتی فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ سے پرنسپل کندھے میں فائر لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کا کامیاب کارروائیوں پر سی آئی اے پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا صوبے بھر کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری

    آئی جی پنجاب کا صوبے بھر کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جمعتہ الوداع، چاندرات اور عید الفطر کے موقع پرصوبے کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جمعتہ الوداع کی سیکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 27830افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جمعتہ الوداع سیکیورٹی ڈیوٹی میں 21112افسران و اہلکار،1415سپیشل پولیس کے اہلکار اور5303پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ جمعتہ الوداع پرحساس مقامات پر241واک تھرو گیٹس، 10424میٹل ڈٹیکٹرزاور2245سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کل جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھرمیں مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ چاند رات کی سیکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 18253افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ چاند رات سیکیورٹی ڈیوٹی میں 14655افسران و اہلکار،80سپیشل پولیس کے اہلکار اور3598پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ چاند رات پرحساس مقامات پر33واک تھرو گیٹس، 2930میٹل ڈٹیکٹرزاور2033سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ عید سیکیورٹی ڈیوٹی میں 32441افسران و اہلکار، 1532سپیشل پولیس اہلکار اور10443قومی رضا کار شامل ہونگے۔ حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے 284واک تھرو گیٹس، 11185میٹل ڈٹیکٹرزاور2428سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پرگاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کے عمل کومزید سخت کیا جائے۔