Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • انتہاپسندہندووں نے مسلمانوں کوشہید کرنے کے جواز پیش کردیا

    انتہاپسندہندووں نے مسلمانوں کوشہید کرنے کے جواز پیش کردیا

    نئی دہلی :انتہاپسندہندووں نے مسلمانوں کوشہید کرنے کے جواز پیش کردیا ،باغی ٹی وی کے مطابق انتہا پسند ہندووں کی طرف سے اس وقت سوشل میڈیا پرمسلمانوں کو قتل کرنے کے کئی جواز پیش کیئے جارہے ہیں ، ان میں سے جوخطرناک جواز سامنے آیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے

     

    https://twitter.com/bharatputra101/status/1258396103143305222

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم اب بھارتی انتہا پسند ہندووں کی طرف سے ایسے اعلان سے بھرے پڑے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ چونکہ اس سرزمین پر2000 سال تک ہندووں کا قتل عام کیا گیا اسلیے اب کوئی کیسے کہ سکتا ہے کہ ہندوں کو بدلہ لینے کا‌حق حاصل نہیں

    ایسے ہی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ پچھلے دو ہزار سالوں سے ہندو محکومانہ زندگی گزارتے آئے اوران کے ساتھ بہت زیادہ ظلم کیا گیا ان کی نسل کشی کی گئی ، یہ بات اس کی دلیل ہے کہ ہندوکا یہ دعویٰ‌سچا ہے اوروہ اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں

  • بہاولپور میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ

    بہاولپور میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بہاولپور میں کارروائی۔ کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ تھا۔

  • ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ماہی گیربھارتی جیلوں میں بند

    ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ماہی گیربھارتی جیلوں میں بند

    روزگار کی خاطر مختلف چھوٹی بڑی کشتیوں میں سوار ہوکرکھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانے والے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے شہر سجاول سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ماہی گیروں کو بھارتی سمندری فورسز نے گرفتار کرکے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف جیلوں میں قیدکر رکھاہے جب کہ ان ماہی گیروں کے عزیزواقارب اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں سابقہ مشیر خاص برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی عقوبت خانوں میں قید مذکورہ ماہی گیر عالمی وباء کورونا سے انتہائی غیر محفوظ ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان کے علاج معالجہ کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی۔بھارتی میڈیابھی یہ خبردارکر رہا ہے کہ کرونا وائرس پرہجوم جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی برادری پر زور ڈالیں کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں اورغریب ماہی گیر قیدیوں کی فوراً رہائی ممکن بنائیں۔

  • شہر اقتدار میں گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد،آئی جی نے حکم دے دیا

    شہر اقتدار میں گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد،آئی جی نے حکم دے دیا

    اسلام آباد : شہر اقتدار میں گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد،آئی جی نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قانون کی خلاف ورزے کرنے والے کا چالان کرنا مہنگا پڑگیا، ٹریفک قوانین کو پامال کرنے والے نے سرعام پولیس اہلکار کی خوب پٹائی کردی

     

    باغی ٹی وی کے مطابق آج شہراقتدار میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علی حسین شاہ نامی آدمی نے ٹریفک پولیس اہلکار کی طرف سے روکنے پرنہ صرف سخت ترین تشدد کیا ہے ، ملزم علی حسین شاہ نے چالان کرنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کی وردی پھاڑ دی تھی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا

    آئی جی اسلام آباد کے حکم پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ۔تھانہ لوئی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔۔۔

    ، آئی جی اسلام آباد نے کہا ہےکہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،پولیس جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں پولیس جوانوں کے ساتھ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں مشہور گینگ کو پولیس نے پکڑ لیا

    ڈکیتی کی وارداتوں میں مشہور گینگ کو پولیس نے پکڑ لیا

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ کی کارروائی۔ ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث عباس چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عباس محمد اوراس کا ساتھی محمد زاہد شامل ہیں۔ ملزمان سے 9موئل فونز، 4موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈنے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے گرفتارکیا۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کا گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • شہید پولیس اہلکار کے گھر اہم شخصیت کی آمد

    شہید پولیس اہلکار کے گھر اہم شخصیت کی آمد

    ایس پی اقبال ٹاٶن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی کرونا کے باعث شہید ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل رمضان عالم کے گھر آمد۔شہید ہیڈ کنسٹیبل رمضان عالم کے گھر والوں سے ملاقات اور دعاۓ مغفرت کی۔ ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا ہے کہ شہید رمضان عالم بطور ناٸب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاٶن سرکل فراٸض سر انجام دے رہا تھا۔ فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار اس فورس کا سرمایہ ہیں۔ شہید کے بچوں سے بھی ملاقات کی شفقت کا ہاتھ رکھا تمام پولیس فورس شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ پولیس کرونا کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لاٸن پر کھڑی ہے۔ پنجاب پولیس فرض کی راہ میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • سیشن کورٹ میں نئے سیکشن کا آغاز، نئی سہولت سے کس کو فائدہ ہوگا؟

    سیشن کورٹ میں نئے سیکشن کا آغاز، نئی سہولت سے کس کو فائدہ ہوگا؟

     

    لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلاءاور سائلین کی سہولت کیلئے ایف آئی آر سیکشن قائم کر دیا گیا۔ جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ سافٹ وئیر کی مدد سے ایف آئی آر کا حصول آسان ہو جائے گا اور اب وکلا ءاور سائلین کو ایف آئی آر کی نقول کے لیے اب پولیس تھانوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ گذشتہ روزڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ نے سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاح کورونا خدشات کے باعث انتہائی سادگی کے ساتھ کیا گیا، اس موقع پر سافٹ وئیر کے انچارج ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے سیشن جج لاہوراورصدرلاہوربار ایسو سی ایشن کوسافٹ ویئربارے بریفنگ دی،،سیشن جج لاہور نے کہا کہ وکلاءاور سائلین کی سہولت کے لیے اس سافٹ وئیر کو انسٹال کیا گیا ہے، وکلاءاور سائلین تھانوں میں جانے کی بجائے سیشن عدالت سے متعلقہ درج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرسکتے ہیں، اس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہوگا۔صدر لاہور بار جی اے خان طارق نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر اور سیشن جج لاہور کی خصوصی کاوش سے اس سافٹ وئیر کو تیار کیا گیا ہے، سیکرٹری لاہور بار ریحان خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے، اب بروقت انصاف مل سکے گا۔ایف آئی آر کے آن لائن سافٹ وئیر کے افتتاح کے موقع پر سینئر سول جج لاہور شکیب عمران قمر، ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز، صفدر ایوب اور ریحان خان سمیت سلطان محمود بھی موجود تھے

  • موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہو شیار، اب ٹریفک پولیس کیا کرے گی؟ سی ٹی او لاہو نے احکامات دے دئیے

    موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہو شیار، اب ٹریفک پولیس کیا کرے گی؟ سی ٹی او لاہو نے احکامات دے دئیے

    سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ڈبل سوار موٹرسائیکلوں کےخلاف مزید سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ سی ٹو او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنےوالوں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 74 ہزار 980 کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 33 ہزار 675 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران 41 ہزار 616 رکشوں ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔ 10ہزار 268 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 34 ہزار 133 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 07 ہزار سے زائد بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف 34 مقدمات درج کروائے گئے، غیر ضروری طور پر نکلنے والے 04 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ شہریوں کو کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

  • شہدا کی فیملیز کے لیے آئی جی پنجاب کا اہم اعلان، شہدا کی فیملیز کے لیے کیا اقدام ہوں گے؟

    شہدا کی فیملیز کے لیے آئی جی پنجاب کا اہم اعلان، شہدا کی فیملیز کے لیے کیا اقدام ہوں گے؟

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے شہداء کی فیملیز کو عید پیکج کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری۔
    شہداء فیملیز کو عید گفٹس کی فراہمی بروقت مکمل کرنے کیلئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کومراسلہ بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 20مئی تک ہر ضلع میں ڈی پی اوز خود یا دیگر سینئر افسر شہداء کے گھروں میں عید گفٹس پہنچائیں گے۔ عید گفٹ میں ہر فیملی کیلئے فی کس5ہزار نقد کے علاوہ اہل خانہ کی ضروریات کیلئے راشن کا سامان شامل ہوگا۔ عید الفطر پرآ ر پی اوز،ڈی پی اوز اپنے اضلاع کے دو شہدا کیء فیملیز کے گھر وں کا خود دورہ کریں۔ شہداء فیملیز کی ضروریات کا خیال رکھنے کے ساتھ انکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ پنجاب پولیس کے شہداء محکمے کاقابل فخر سرمایہ اورپوری قوم کے ہیروز ہیں۔ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی بہتر ین ویلفیئر اور سرپرستی محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • لاک ڈاؤن، پولیس کی کاروائی،کس چیز کی بنائی سمگلنگ ناکام

    لاک ڈاؤن، پولیس کی کاروائی،کس چیز کی بنائی سمگلنگ ناکام

    لاک ڈاؤن، پولیس کی کاروائی،کس چیز کی بنائی سمگلنگ ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات کے مطابق دوران لاک ڈاؤن حیدرآباد پولیس کی منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ ہٹڑی کے ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہوپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کی گئی،مضر صحت مین پوری کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے خام مال سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا جبکہ 2 ملزمان بنام محمد زیشان مستوئی اور عطاءاللہ کو گرفتار کرلیا

    دونوں ملزمان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 200 تیار شدہ اور 40 کٹے خام مال مضر صحت مین پوری کے برآمد جبکہ ٹرالر نمبر TLB-374 پولیس تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

    تھانہ B-سیکشن کے ایس ایچ او انسپیکٹر سکندر غلام مصطفی نے SIP مبارک لاشاری اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی،دوران پیٹرولنگ گوٹھ شمع پاٹیل لطیف آباد نمبر 10 کے قریب مین پوری فروش گلو ولد راجو ٹھاکر کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 70 مضر صحت مین پوری برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ B-سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا