Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میچ پر بھاری جوا ہارنے پردوست نے دوست کو قتل کر دیا

    میچ پر بھاری جوا ہارنے پردوست نے دوست کو قتل کر دیا

    میچ پر بھاری جوا ہارنے پردوست نے دوست کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے اندھا قتل کیس کا مسئلہ حل کر دیا،جگری دوست وحید اختر کو قتل کرنے والاسفاک ملزم آصف گرفتارکر لیا گیا

    پولیس کے مطابق ملزم آصف نے میچ پر بھاری جواء ہارنے پرو حید اختر کو قتل کیا تھا۔ملزم آصف بہانے سے مقتول کوموٹر سائیکل پر ویرانے میں لے گیا تھا۔ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھ کرملزم نے مقتول وحید اختر کی گردن میں فائر مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم آصف جعلی پیر بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن نے ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے.

  • ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے  لاکھوں روپے لے اڑے

    ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے لاکھوں روپے لے اڑے

    ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے لاکھوں روپے لے اڑے
    باغی ٹی وی : عبداللہ ولد عبدالرزاق اور اکرام ولد ارشاد ساہیوال میں ٹینکی والا چوک کے قریب حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ سے سرکاری چیک جس کی مالیت دو لاکھ دس ہزار تھی کیش کروا کے نکلے ہی تھے کہ جی ٹی روڈ پر یوسف والا گرڈ اسٹیشن کے پاس 125 موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا ، موٹر سائیکل کا نمبر SLO 1233 تھا انہوں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور گن پوائنٹ پر سارے پیسے اور موبائل چھین لیے ، جس کی مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ بنتی ہے.جب ڈاکوؤں کو پیسے نکال کر دیے گئے تو انہوں نے کہا کہ بینک سے جو پیسے نکال کر لائے ہو وہ بھی دو . یہ دوپہر اڑھائی تین بجے کا وقت تھا . اس کے بعد عبداللہ اور اکرام نے 15 پر کال کی کے اس ڈکیتی کا پولیس کو بتا دیا.

  • گجرات پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں، 10 افراد دھر لئے گئے

    گجرات پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں، 10 افراد دھر لئے گئے

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف تابڑ ثوڑ کاروائیاں۔ 10 افراد دھر لئے گے۔تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن "نوکائیٹ سیو لائف "کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان میں 1۔ارسلان ارشد 2۔نعمان آصف 3۔ریاست علی 4۔سعد 5۔جری حیدر 6۔اسد علی 7۔شامیر 8۔شاہزیب 9۔وائز 10۔شمریز شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر بڑی مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکر کے انکے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے .ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن نو کائیٹ سیو لائف کامیابی سے جاری ہے تفریخ کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی.

  • جلالپور جٹاں کے قریب موٹر سائیکلوں کا المناک حادثہ، 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گے 1 شدید زخمی

    جلالپور جٹاں کے قریب موٹر سائیکلوں کا المناک حادثہ، 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گے 1 شدید زخمی

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے نواحی علاقے حقن پورجٹاں کے قریب تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے تین افراد جاں بحق ایک زخمی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور الخدمت فاؤنڈیشن حسن کی ایمبولینس سے موقع پر پہنچ گئی گئی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کا تعلق جلالپورجٹاں اور اور اس کے نواحی علاقوں سے ہے مقامی افراد کے مطابق المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • وفاقی وزیر کے بھتیجے نے کی مبینہ طور پر خودکشی

    وفاقی وزیر کے بھتیجے نے کی مبینہ طور پر خودکشی

    وفاقی وزیر کے بھتیجے نے کی مبینہ طور پر خودکشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیربرائے سیفران شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق جواد آفریدی نے کوہاٹ کے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی، جواد آفریدی کو مردہ حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔کوہاٹ۔جواد آفریدی کے سر میں گولی لگی ہے۔ جواد آفریدی کو ہمسائے نے خون میں لت پت اپنے کمرے سے ہسپتال منتقل کیا

    جواد آفریدی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی جاب کرتا تھا۔جواد آفریدی وزیر سیفران شہریار آفریدی کے بھائی ڈی ایس پی ریٹائرڈ سلطان آفریدی کا بیٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات کو جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں.

  • لاہور میں باپ، بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے کیا بتائی وجہ؟

    لاہور میں باپ، بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے کیا بتائی وجہ؟

    لاہور میں باپ، بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے کیا بتائی وجہ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاون قتل 4 افراد کی شناخت ہوگئی ، قتل ہونے والوں میں باپ،بیٹا اور دو بیٹاں شامل ہیں مقتولین میں اسحاق عمر 50 بیٹا 25 سال ابوزر 2 بیٹیاں حنسا 14 سال عتقیا 15 سال شامل ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ،فائرنگ سے قتل ہوئے اسحاق پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے ، فائرنگ کی زد میں آکر اسکی بیوی بھی زخمی ہوگئی خاتون کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے مقتول اسحاق نے دو شادیاں کر رکھی تھی پہلی بیوی کے اہل خانہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشیں مردہ خانے منتقل واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا

  • کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی

    کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی

    کویت سٹی:کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق کویت کے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں شیر خوار سمیت 8 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویت کے شہر صباح میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی سے مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 8 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    کویت کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں 13 بچے اور دو خادمائیں موجود تھیں۔ ہلاک ہونے والے آٹھوں بچے سگے بھائی تھے جب کہ زخمی ہونے والے بچے بھی خونی رشتہ دار ہیں۔ والدین سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 14 سال سے 8 ماہ کے درمیان ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثہ تخریبی کارروائی لگتا ہے، ایک خادمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ آگ فرار ہونے والی خادمہ نے لگائی ہے۔مفرور خادمہ مالک اورمالکہ کے رویے سے بہت تنگ تھی ، مفرور خادمہ کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،کسٹمز حکام بھی حیران

    کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،کسٹمز حکام بھی حیران

    کراچی :کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،اطلاعات کےمطابق آج پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کے قریب ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کر لیا۔

    کارروائی کرنے والی پاکستان کسٹمز کی انٹیلی جنس ٹیم کے ایک رکن مالک بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ آج صبح سویرے مارا گیا اور دوپہر تک جاری کارروائی میں چھالیہ اور گٹکے سے بھرے 11 ٹرک کسٹم ہاؤس منتقل کیے جا چکے تھے۔مالک بلوچ نے ایک اندازہ کے مطابق بتایا کہ 60 ٹن سے زائد مال کسٹم منقتل کیا جا چکا تھا جو 1500 من سے زائد بنتا ہے۔

    کسٹمز آفیسر مالک بلوچ کے مطابق یہ گودام کس کا ہے اور مال کب اور کہاں سے اس دام میں پہنچایا گیا؟ اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گودام کے بعض چوکیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ان کا بتانا ہے کہ آج چھٹی ہونے کی وجہ سے کچھ کارروائی ممکن نہیں تھی جو کل سے شروع کی جائے گی۔

  • تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی

    تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی

    دمشق: تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی،اطلاعات کےمطابق شام کی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے بے قابو ہو کر 2 مسافر بسوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 69 ہو گئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث ٹینکر نے پہلے دو مسافر بسوں کو ٹکر مار کر تباہ کردیا اور پھر 15 سے زائد موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔

    حادثے میں مجموعی طور پر40 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراق کے شیعہ زائرین تھے جو شام میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 13 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • کراچی سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 26 ہو گئی،30 شدید زخمی

    کراچی سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 26 ہو گئی،30 شدید زخمی

    کراچی:کراچی: گولیمار سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 26 ہو گئی،30 شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق گولیمار میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے سے ماں اور بچے سمیت مزید 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں ایک ماں اور بچے کی لاش بھی شامل ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی عمارت 6 منزلہ تھی، پانی کا ٹینک بہت بڑا تھا جسے بہت احتیاط سے توڑا گیا۔ تاہم ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آج رات تک دبے افراد کو نکالنے کا آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملنے والا کیش اور قیمتی سامان واپس کردیا گیا ہے جس میں پرائز بانڈ بھی شامل ہیں۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمے دار ایس بی سی اے کے افسران کو معطل کیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی بھی ہو گی۔

    رپورٹ کے مطابق 40 گز کے پلاٹ پر بنی پانچ منزلہ عمارت پر اس کا مالک چھٹی منزل بھی بنا رہا تھا کہ پوری عمارت گر گئی جس کی زد میں دیگر دو عمارتیں بھی آگئیں۔قریب موجود چوتھی عمارت کو بھی مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جب کہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ 5 مارچ کو رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گر گئی تھیں ,ملبے تلے اب بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کا کام احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔