Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ، عملے کے تمام افراد جاں بحق

    فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ، عملے کے تمام افراد جاں بحق

    ماسکو:روسی فضائیہ کا ایک ایم آئی 8 ٹریننگ ہیلی کاپٹر ماسکو کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے،اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ ماسکو کے شمالی علاقے میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹردوران تربیت گرکرتباہ ہوگیا ہے، اس حادثے میں سوار عملے کے تمام لوگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں‌

    روسی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر روسی دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع کلن نامی قصبے سے تقریبا 20 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ فوج نے بتایا کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں‌سوارتمام لوگ جان بحق ہوگئے

     

    https://twitter.com/rentvchannel/status/1262827309972828160

    دوسری طرف روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یہ جنگی ہیلی کاپٹرروس 1960 کی دہائی میں استعمال کرتا ہے اوراب اسے فوج کے جوانوں‌کو ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،

    وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ ، جس میں فلائٹ انسٹرکٹرز اور ٹرینیز کا ایک گروپ شامل تھا ، کو شدید چوٹیں آئیں اور ان میں سے کوئی بھی زندہ بچ نہیں سکا ،

    جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز کررہا تھا۔ حادثے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہیں لیکن ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔ فضائیہ کی میجر کمانڈ کا ایک خصوصی تحقیقاتی گروپ حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا ہے

  • چور کو پڑ گئے مور، پنجاب پولیس چور بن گئی

    چور کو پڑ گئے مور، پنجاب پولیس چور بن گئی

    لاہور:چور کو پڑ گئے مور، پنجاب پولیس چور بن گئی، چوربھی کرے شورچوروں سے ہوشیاررہیں، لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے ہی دشمن بن گئے ، پنجاب پولیس کی عادتیں ابھی تبدیل نہ ہوسکیں، اطلاعات کے مطابق ایک واقعہ میں پنجاب پولیس کے اہلکارایک گھرکے سامنے کھڑے ہوئے موٹرسائیکل کا پلگ ہولڈراتارکرلے گئے

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ کل پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کسی گلی سے گزررہے ہوتے ہیں تودروازے کے سامنے کھڑی ہوئی موٹرسائیکل کے قریب جاکرجلدی سے اس کے پلگ ہولڈرکو اتارلیتے ہیں اورپھرجلدی سے چلے جاتے ہیں،

     

    https://web.facebook.com/arshadm88/videos/288077742355447/

     

    ذرائع کے مطابق سی سی ٹی کیمرے نے یہ سارا موقع اورمنظرمحفوظ کرلیا ، اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح پولیس اہلکار موٹرسائیکل کا پلگ ہولڈراتارتے ہیں اورکس طرف چلےجاتے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں‌جن میں‌پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں

  • بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل،شرمناک وجہ سامنے آگئی

    بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل،شرمناک وجہ سامنے آگئی

    کراچی: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل ، شرمناک وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں بھائی نے بھائی کو معمولی بات پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھائی نے فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کو قتل کردیا، ملزم نے گزشتہ روز بھائی کو چھری اور ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل منگھو پیر کے قریب پرانی گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں بچے دس مئی سےلاپتہ تھے ،حکام نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بچےممکنہ طورپر کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے تھے۔

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی شناخت دانش زبیراورعبیدسعید کےنام سےہوئی، گاڑی عمرگوٹھ میں کئی روزسے لاوارث کھڑی تھی ، دونوں بچوں کی لاشیں گاڑی کےشیشے توڑکر نکالی گئیں، بچوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچوں کے سر پر وزنی چیز لگی ہے۔

  • جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    لاہور:مِٹ جائے گی مُخلوق تو انصاف کرو گے؟جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تار تارکررہے ہیں ،وزیراعظم کے نام قوم کی بیٹی کا درد بھراپیغام،باغی ٹی وی کے مطابق لاہور جیل سے ایک خاتون نے ظلم کی ایسی داستان بیان کی ہے کہ جس کے بعد اگرحکام بالا حرکت میں نہیں آتے تو پھراس قوم کی بدقسمتی ہوگی

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتوں اپنی داستان ظلم بیان کرتے ہوئے اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکی اورایسے انکشافات کردیئے کہ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ،

    یہ خاتون لاہورجیل سے بڑے خوف میں ڈرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں اپنا پیغام وزیراعظم کےنام دیتے ہوئے رورہی ہے اورظلم کی بڑی بڑی داستانوں میں سے چند ایک کے بارے میں اشارتاّ کہتی ہے کہ پولیس کے عام سپاہی سے لے کرافسران تک خواتین قیدیوں سے جنسی زیادتی کرتے ہیں

     

    https://twitter.com/jhn_hmx/status/1262635415078686727

    وہ مظلوم خاتون بیان کرتی ہیں کہ ہمیں رات کے اندھیرے میں ایک سے دوسری بیرک میں تبدیلی کے بہانے لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈی آئی جی کے دفتر میں چلیں، آپ کو ڈی آئی جی ملک مبشربلارہے ہیں، پھروہاں جاکرہمیں جنسی عمل کے لیے مجبورکیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ جو انکارکرے گی وہ پھریاد رکھے کہ اس پرکس طرح مقدمات بنتے ہیں ،

    یہ خاتون بتاتی ہیں کہ ہم پہلے ہی مجبوراورمقہورہوتی ہیں ، اورہماری اسی مجبوری کا جیل حکام بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں، اس خاتون کا کہنا ہے کہ جیل حکام کے عام پولیس والےسے لیکرافسران کی جنسی زیادتیوں سے جو بچے پیدا ہوتے ہیں ان کو ماردیا جاتا ہے، اورپھرقیدی خواتین کے کھاتے میں ڈال کرکہا جاتا ہےکہ یہ بچے یہ خواتین خود قتل کرتی ہیں اورپھریہ نیاہمارے اوپرایک دھمکی آمیزالزام لگاکرمزید جنسی عمل کے لیے ہمیں مجبورکیا جاتا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جب وائرل ہونے والی اس ویڈیوکا جائزہ لیا گیا تواس بات کے آثارسامنے آئے کہ یہ ویڈیوجیل بیرک کی نہیں ہے ، اوراس بات کا امکان بھی ہے کہ اس خاتون کو استعمال کیا جارہا ہو، تاہم یہ ویڈیو اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اس سارے معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیں،

    باغی ٹی وی کے مطابق اگریہ ویڈیوفیک ہے تو اس سارے کھیل کے پیچھے تمام کرداروں کو سامنے لانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے اوراگریہ سچ ہے تو یہ بہت بڑا جرم ہے اوراگراسے جرم ضیعفی کی سزا نہ کہا جائے تو انصاف نہ ہوگا ، اس سارے گندے کھیل کے گندے کرداروں کو بھی کٹہرے میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے

  • لاہور پولیس نے خواتین کا اشتہاری گینگ پکڑ لیا

    لاہور پولیس نے خواتین کا اشتہاری گینگ پکڑ لیا

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کامیاب کارروائی۔ گھروں میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں کرنے والا ریکارڈ یافتہ بین الاصوبائی گروہ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ فیض عرف فیضو،پروین عرف پینو اور اس کی ساتھی زلیخا شامل ہیں۔ گینگ کی رکن اشتہاری ملزمہ پروین عرف پینو 12سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں لاہور پولیس کومطلوب تھی۔ ملزمان سے3لاکھ روپے نقدی،چوری شدہ کار،3موبائل فونز،آلات نقب زنی اورناجائز اسلحہ آتشیں برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے لاہور سمیت فیصل آباد،اسلام آباد اورکراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے گرفتارکیا۔ ایس پی اقبا ل ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد نے بین الاصوبائی گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • کراچی پولیس کا اہم اجلاس، جرائم کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کر لیے

    کراچی پولیس کا اہم اجلاس، جرائم کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کر لیے

    ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس۔
    اجلاس کی صدارت کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کی۔اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موٹرسائیکل اسکواڈ کو متحرک کرنے اور پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں cctv کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ شہر میں ون وہیلنگ کے سدباب کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں بازاروں کے کھلنے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بریفنگ دی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ڈپلائمینٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پولیس کے جوانوں کی ناکوں پر ڈیوٹی کے دوران عوام سے مزید خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس بتایا گیا کہ ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاروں کی سحری اور افطار میں بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ کراچی پولیس چیف نے کرونا سے متاثر افسران و اہلکاروں اور متاثرین کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات جاری کئے گئے۔ کراچی پولیس چیف نے اجلاس میں شامل افسران کی بہترین حکمت عملی اور جرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی۔

  • جیل انتظامیہ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا، جیل انتظامیہ نے کیا وجہ بتائی؟

    جیل انتظامیہ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا، جیل انتظامیہ نے کیا وجہ بتائی؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
    احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی تو ملزم احد چیمہ کو جیل سے لا کر عدالت پیش نہیں کیا گیا۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود احد چیمہ کو کیوں پیش نہیں کیا جس پر جیل سپرنٹینڈنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے باعث عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کررہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم نہیں پڑھا جس میں احد چیمہ کی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔عدالتی حکم عدولی پر احتساب عدالت کے جج نے جیل سپرٹنڈنٹ اور ایس پی ہیڈکوارٹر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

  • ریسکیو پنجاب کا اجلاس، عیدالفطر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

    ریسکیو پنجاب کا اجلاس، عیدالفطر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

    ریسکیو1122 نے عید الفطرکے لئے خصوصی ریسکیو پلان جاری کر دیا۔ ڈی جی ریسکیو کی پنجاب کے ضلعی افسران کیساتھ ویڈیو کانفرنس۔
    کرونا ایمرجنسی کیساتھ عیدالفطر اور روٹین ایمرجنسی میں بروقت سروس کی فراہمی ترجیح اول ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا ہے کے عیدالفطر پر11ہزار سے زائد ریسکیورزپنجاب بھر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید تعطیلات میں 766 ایمرجنسی وہیکل, 293فائر وہیکل، 65 ریسکیو وہیکل اور 750 بوٹ آپریشنل ہوں گی۔صوبائی دارالحکومت میں 50 ایمبولینسز25 فائر وہیکلز, 20 ریسکیو بوٹ, 300موٹربائیک ایمبولینس اور 900ریسکیور ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ریسکیو اہلکاروں کی عید پرچھٹیاں محدود کر دی گئی ھیں۔

  • لاہور میں بد فعلی کے بعد بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور میں بد فعلی کے بعد بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 10 سالہ بچے غلام مصطفی کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
    پولیس کے مطابق سی آئی اے صدر ڈویزن پولیس نے مختلف معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کیا۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کے ملزم غلام مصطفی کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرنے کے لئے زیر تعمیر پلازہ لے گیا۔ملزم نے غلام مصطفی سے بدفعلی کی اور پکڑے جانے کے ڈر سے بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم عبدالرحمن نے پولیس کو بیان دیا کےبچے کو جلانے کی کوشش کی تاکہ تاثر پیدا ہو کہ بچے نے خود کو جلا کر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا عادی مجرم ہے اور دو بچوں کے ساتھ بدفعلی کر چکا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

  • لاہور میں ڈاکووں اور ڈولفن فورس میں مقابلہ، واردات ناکام بنا دی

    لاہور میں ڈاکووں اور ڈولفن فورس میں مقابلہ، واردات ناکام بنا دی

    ڈولفن و پی آ ر یو کا لاہور کے علاقے سُندر میں ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈولفن و پی آر یونے گن پوائنٹ پر ہونے والی شاپ رابری ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ڈولفن و پی آر یو کو اطلاع موصول ہوئی کہ 03مسلح ڈاکوؤں نے علی رضا شہری کے ساتھ شاپ رابری کی ہے۔ پی آر یو 90نے ایک ملزم کوموقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزم جاتی عمرہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈولفن 255نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے بدو ملہی کے قریب دوسرے ڈاکو کوبھی گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں نے ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈولفن ٹیم نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دوسرے ڈاکو کو گرفتار کیا۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ و چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی طرف سے ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمز کے لیے کیش انعام و تعریفی اسناد اکا اعلان کیا گیا۔ ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔