لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والا ڈولفن اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ڈولفن اہلکار وں کے ساتھ حادثہ کیولری گراؤنڈ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ ڈولفن اہلکار حارث اورسلیم اپنی ذاتی سواری پر ڈیوٹی پر آرہے تھے۔ کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ اہلکار سلیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سلیم زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدآج جاں بحق ہوگیا۔ اہلکار سلیم نے 2016میں ڈولفن سکواڈ کو جوائن کیا تھا۔ ساتھی اہلکار حارث کی حالت تسلی بخش ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اہلکار کی تجہیز و تکفین کے انتظامات محکمہ پولیس کی طرف سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کار ڈرائیور سیف اللہ پر تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-

لاہور میں ایک اور ڈولفن اہلکار جاں بحق، اہلکار 4 سال سے ڈولفن فورس میں تھا
-

ملزمان کو اب عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا، مراسلہ جاری کر دیا گیا
کرونا وائرس کے پیش نظر حراستی ملزمان کو اکتیس مئی تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔جیل حکام نے ایڈمن ججز کو آگاہ کر دیا۔ جیل حکام نے سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق مراسلے کے زریعے باضابطہ آگاہ کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ تمام حراستی ملزمان کو 30 مئی تک عدالتوں میں پیش کیا جائے گا لہذا ماتحت عدلیہ کی جانب سے حراستی ملزمان کے کیسز میں توسیع کی جائے۔جوڈیشل حراستی ملزمان کو ماڈل ٹائون کچہری,ضلع کچہری,کینٹ کچہری,سیشن کورٹ اور احتساب عدالت پیش کیا جانا تھا۔
-

سی آئی اے نے 20 ملزم گرفتار کر لیے، ملزم ہائی پروفائل کیسز میں ملوث نکلے
ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار نے سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے نے میڈیا کو بتایا کہ اندھے قتل، ڈکیتی اور نقب زنی کی واردتوں میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے اڑھائی کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ اکبری منڈی کے تاجر اور علی گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک نذیر احمد کے اندھے قتل میں ملوث3 اجرتی قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتارپیشہ ور شوٹرز میں ملزم سلمان عرف بٹ، حامد اور مہروز شامل ہیں۔ سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکٹر کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر ڈکیتی و رابری کی واردات کرنے والے2 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان اقبال اور طاہر سے 32لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات،گاڑی اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان کے گھر میں نقب زنی کی واردات کرنے والے 3ملزمان شاہنواز، تیمور اور اسلام کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان اپنی ساتھی صوبیہ بی بی کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے تھے۔ 4گینگز کے 12ملزمان بھی سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیے، گرفتار ملزمان سے تقریباًاڑھائی کروڑ روپے مالیت کی 12کاریں، طلائی زیورت اور دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیے گئے ہیں۔
-

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی، اہم ملزم گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآ مد کر لی گئی ہے۔ ذرائع اے این ایف کے مطابق کاروائی موٹروے انٹرچینج کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 10 کلو گرام ہیروئن بمعہ پسٹل اور میگزین کے برآمد کی گئی۔ ملزم امریش پشاور سے منشیات لاہور لیکر آرہا تھا۔ تفتیش کرنے پر ملزم کے ساتھی محمد نوید کا علم ہوا جسے شاہدرہ سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
-

ذخیرہ اندوزوں کا اب پولیس سے بچنا نا ممکن، پولیس نے حکمت عملی بنالی
آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اورContainment of Corona Pandemic کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری۔
صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر28475ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 904ناکوں پر289527گاڑیوں،681883موٹر سائیکلوں اور1361120شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 820565شہریوں کو وارننگ،54482سے سیکیورٹی بانڈزاور27860شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 27941شہری ضمانت پر رہا جبکہ 5795دوکانوں اور256ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1277مقدمات درج کرتے ہوئے1830قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1255گرفتار جبکہ 575ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے3138275کلو گرام گندم، 357765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 44طبی آلات اور 153600دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ 16مارچ سے جاری آپریشن میں 335491شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ303231کو امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہداہت کی کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ -

ڈاکوؤں کی لاہور میں پولیس پر فائرنگ،گاڑی تباہ، ایک ڈاکو ہلاک،کتنے تھے مقدمے؟
ڈاکوؤں کی لاہور میں پولیس پر فائرنگ،گاڑی تباہ، ایک ڈاکو ہلاک،کتنے تھے مقدمے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس پر کاچھا روڈ پر ڈاکوؤں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے، ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس۔کی گاڑی تباہ ہوگئی
ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدر کے مطابق لاہور میں فائرنگ سے ایک گرفتار ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ، ہلاک ڈاکووں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی
ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدر کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر محمود بھٹی گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی کو ساتھ لے جاکر رمضان عرف قیدو نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا ، ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی ، گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی اور ملزمان کا ساتھی رمضان عرف قیدواپنے ہی ساتھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون سید حسین حیدرکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ملزمان ڈکیتی مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے، لاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے ، ملزمان پر 100 سے زیادہ مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،
-

کراچی پولیس نے تو کمال ہی کردکھایا ، ڈاکوکوکس طرح پکڑا ہرکوئی جان کر حیران رہ گیا
کراچی :کراچی پولیس نے تو کمال ہی کردکھایا ، ڈاکوکوکس طرح پکڑا ہرکوئی جان کر حیران رہ گیا ،اطلاعات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت آباد/سپر مارکیٹ کی کارروائی ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے سب کو حیران کردیا ،
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کے مطابق آج لیاقت آباد مسجد اقصیٰ کے قریب شاپ پر ڈکیتی مار کر فرار ہونے والا ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے ،پولیس کا کہنا ہےکہ گشت پر مامور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹے گئے 20 ہزار روپے برآمد کرلیئے
۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم سرفراز ولد عبدالحمید کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLN-3307 اور بغیر لائسنس اسلحہ برآمد کرلیا ،ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت حیات خان نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 118/2020 بجرم دفعہ 392/34 اور 119/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
-

پاکستانی بچوں کی نازیبا تصاویربنانے والے شخص کوعدالت کے کٹہرے میں لانا قابل تحسین ہے ، ملیحہ ہاشمی
لاہور: خراج تحسین عدالت کے لیے جس نے درندہ صفت انسان کوکٹہرے میں لاکھڑا کیا ، ملیحہ ہاشمی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ مجھے عدالت کی طرف سے اس درندہ صفت شخص کو بے گناہ قراردینے پربہت افسوس ہوا ہے
ملیحہ ہاشمی نے اس حوالے سے مزید کہا ہےکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص پاکستانی بچوں کی نازیبا تصاویربناکران کو یورپ میں بیچتا ہے اورکمائی کا ذریعہ بنایا ہے،ایف آئی اے نے اس کے یہ ذرائع آمدنی معلوم کرلیے ہیں ، اس شخص سے 40 ہزارامریکی ڈالرز کی خطیر رقم بھی وصول کرلی ہے جو اس نے بچوں کی نازیبا تصاویربیچ کرحاصل کئے تھے، ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ اسے ایک عدالت بے گناہ قراردے رہی ہے،حالانکہ اس شخص کے خلاف واضح ثبوت ہیں
Today is a BIG day 4 #Pakistan & FIA Cyber Crime Wing 😍
Govt. of 🇵🇰 & Judiciary have TAKEN UP the matter of BAIL granted to convict, who SOLD kids' pornographic content abroad 4 $40,000
منگل کو سماعت مقرر۔ امید ہےمعزز عدالت فیصلہ میرٹ پرکریگی انشااللہ👍https://t.co/BDaEbT6HlR pic.twitter.com/d0xeqdgE18
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) May 16, 2020
ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ خراج تحسین پیش کرتا ہوںعدالت کو جس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس درندہ صفت انسان کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے ، امید ہےکہ عدالت شواہد کی بناپراس ظالم شخص کو قرارواقعی سزادے گی اورپاکستانی بچوںکی عزتوں پرکھیلنے والوں کے ایک ایسا پیغام دے گی کہ آئندہ ایسا کوئی کام نہ کرسکئے
-

لاہور میں 9 سالہ بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق ، اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور :لاہور میں 9 سالہ بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق ، اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوںبڑی بھائی کی ہلاکت سے فضا سوگوار ہوگئی ،لاہور کے تھانہ برکی کی حدود میں چھوٹے بھائی کی گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ برقی کی حدود میں 9 سالہ بھائی نے اپنے تایا کے زیر استعمال پستول اٹھائی تو اس سے 11 سالہ بھائی نے واپس لینے کی کوشش کی اس دوران گولی چلنے سے بڑا بھائی حیدر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ حیدر پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، گولی 9 سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر میں پیٹ میں جا لگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 سالہ ریحان بھی انگلی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اہلخانہ نے حیدر کا پوسٹ مارٹم کرانے اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
-

انتہاپسندہندووں نے مسلمانوں کوشہید کرنے کے جواز پیش کردیا
نئی دہلی :انتہاپسندہندووں نے مسلمانوں کوشہید کرنے کے جواز پیش کردیا ،باغی ٹی وی کے مطابق انتہا پسند ہندووں کی طرف سے اس وقت سوشل میڈیا پرمسلمانوں کو قتل کرنے کے کئی جواز پیش کیئے جارہے ہیں ، ان میں سے جوخطرناک جواز سامنے آیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے
https://twitter.com/bharatputra101/status/1258396103143305222
باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم اب بھارتی انتہا پسند ہندووں کی طرف سے ایسے اعلان سے بھرے پڑے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ چونکہ اس سرزمین پر2000 سال تک ہندووں کا قتل عام کیا گیا اسلیے اب کوئی کیسے کہ سکتا ہے کہ ہندوں کو بدلہ لینے کاحق حاصل نہیں
ایسے ہی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ پچھلے دو ہزار سالوں سے ہندو محکومانہ زندگی گزارتے آئے اوران کے ساتھ بہت زیادہ ظلم کیا گیا ان کی نسل کشی کی گئی ، یہ بات اس کی دلیل ہے کہ ہندوکا یہ دعویٰسچا ہے اوروہ اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں