Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ان ایکشن، بھکاریوں سے کیسے نمٹا جائے گا؟

    لاہور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ان ایکشن، بھکاریوں سے کیسے نمٹا جائے گا؟

    لاہور پولیس کا پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔
    ایک ماہ کے دوران 11سو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کہتے ہیں کہ 142مقدمات درج جبکہ 958 بھکاریوں کو وارننگ دی گئی۔ کینٹ ڈویژن پولیس نے 303،سٹی نے283،صدر ڈویژن
    نے 260 بھکاری حراست میں لئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے123,سول لائنز نے75 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 56گداگروں کوگرفتار کیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پربھکاری مافیا کو ڈیرے ڈالنے نہیں دیں گے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھکاری مافیا کے خلاف باقاعدگی سے کارروائی کررہی ہیں۔ شہریوں کو تنگ کرنے،ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے اور جرائم میں ملوث بھکاریوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں۔ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن لیں۔

  • خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا گیا، یہ گینگ کیا کرتا تھا؟

    خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا گیا، یہ گینگ کیا کرتا تھا؟

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کی کارروائی۔
    چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ورلیڈیز گینگ کی 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ نورین اور اس کی ساتھی عذرہ شامل ہیں۔ گرفتارلیڈیز ملزمان سے نقدی، کپڑے اوردیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔ لیڈیز ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مختلف شاپس سے اشیاء چرا کر فرار ہو جاتیں تھیں۔ انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے لیڈیز ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے لیڈیزگینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔

  • لاہور شہر میں سمارٹ لاک ڈاون، پولیس کیا کرنے میں مصروف؟

    لاہور شہر میں سمارٹ لاک ڈاون، پولیس کیا کرنے میں مصروف؟

    کورونا ایمرجنسی صورتحال، لاہور شہر میں جاری سمارٹ لاک ڈاون کا 51 واں روز۔
    باغی ٹی وی کو پولیس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 02 لاکھ 30 ہزار 706 شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور راۓے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 02 لاکھ 19ہزار 354 شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ 02 لاکھ 7798 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 2208 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 8048 موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ 04 ہزار 453 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ 01 لاکھ 17ہزار 283 موٹر سائیکلز، 29 ہزار 520 رکشوں, 43 ہزار 933 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 6132 ٹیکسیوں, 10 ہزار 930 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن میں 31 مئی جبکہ ڈبل سواری پر 23 مئی تک توسیع کی جا چکی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے سعید کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں،شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں،گھروں تک محدود رہیں۔ جمعہ تا اتوار تین دن لاک ڈاؤن پر عمدرامد کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے۔ شہری بازاروں میں فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

  • آئی جی پنجاب کے احکامات، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کیا ہوا ؟

    آئی جی پنجاب کے احکامات، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کیا ہوا ؟

    آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اورContainment of Corona Pandemic کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری
    صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر26295ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 927ناکوں پر268816گاڑیوں،627981موٹر سائیکلوں اور1262750شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 765552شہریوں کو وارننگ،51954سے سیکیورٹی بانڈزاور24980شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 26863شہری ضمانت پر رہا جبکہ 5105دوکانوں اور248ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1105مقدمات درج کرتے ہوئے1662قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1124گرفتار جبکہ 538ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے1608275کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153580دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔ 16مارچ سے جاری آپریشن میں 314227شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ294048کو امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

  • خواجہ سرا نے جوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، مقدمہ درج

    خواجہ سرا نے جوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، مقدمہ درج

    مرید والا :خواجہ سرا نے جوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق ضلع فیصل آباد کے علاقہ مرید والا یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پولیس کو شکایت کی کہ خواجہ سرا نے زبردستی اس کی عزت لوٹی ہے

    ذرائع کےمطابق اس درخواست گزار کا کہنا ہےکہ وہ اس خواجہ سرا کے گھر میں کھانا پکانے کا کام کرتا ہے ، ناصر نامی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ رضوان عرف شیزا خواجہ سرا کے گھر کام کرتا ہے ،

    درخواست گزار کا کہنا ہےکہ اس شیزا نامی خواجہ سرا کے گھر میں عدیل اکرم عرف پنکی نامے خواجہ سرا نےاس کے ساتھ بد فعلی کی ہے اورساتھ ہی بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے، اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے شور کی آواز سن کے محلہ داروں نے اس کی جان بخشی کروائی

  • لاہور میں ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

    لاہور میں ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

    لاہور کے علاقے وحدت روڈ میں ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا معاملہ۔
    پولیس کے مطابق وحدت روڈ پر ٹریفک آفیسر عامر نے ڈبل سواری پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا چالان کیا۔ ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے ٹریفک آفیسر عامر کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ قریبی پولیس موبائل نے صورتحال دیکھ کر فرار ہوتے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر کے ایک کانسٹیبل کو زخمی کر دیا۔ کراس فائرنگ میں حمزہ نامی ملزم زخمی ہو کر گر پڑا،جسے حراست میں لےلیا گیا۔ زخمی ملزم حمزہ کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ حمزہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکا۔ جاں بحق ملزم ریکارڈ یافتہ اورجرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جاں بحق ملزم حمزہ پر تھانہ اقبال ٹاون میں اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج تھا۔ ریکارڈ یافتہ ملزم حمزہ پر تھانہ مسلم ٹاؤن میں ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ ملزم حمزہ کے مفرورساتھی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کر دیا، ایک دن میں کتنے منشیات فروش گرفتار؟

    لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کر دیا، ایک دن میں کتنے منشیات فروش گرفتار؟

    ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں جاری.
    پولیس کے مطابق بادامی باغ پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی گئیں ہیں۔ ملزمان شاہد عرف کالو اور عظمت عرف مرلی کے قبضہ سے 2کلو 560گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ ملزم ملزم عبدالرحمان کے قبضہ سے 15 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے انسداد منشیات فروشی کے حوالہ بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او بادامی باغ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

  • ٹریفک وارڈن پر فائرنگ، فائرنگ کی وجہ کیا ہوئی؟

    ٹریفک وارڈن پر فائرنگ، فائرنگ کی وجہ کیا ہوئی؟

    لاہور میں ٹریفک وارڈن کو فائر لگنے کا واقعہ۔
    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی سیکٹر؛ نقشہ سٹاپ پر پیڑولنگ آفیسر نے ڈبل سواری موٹرسائیکل سوار کو روکا۔ پیٹرولنگ آفیسر نے موٹر سائیکل سوار کےخلاف ڈبل سواری پر کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیا۔ چالان ٹکٹ ایشو کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آگئے اور پسٹل نکال کر للکارنا شروع کر دیا۔ حمزہ نامی ملزم نے پٹرولنگ آفیسر عامر کی طرف فائر کیا،بلٹ ٹانگ سے چھو کر گزر گئی۔ فائر لگنے سے ٹریفک وارڈن عامر زخمی ہو گیا، قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل نے ملزمان کو روکنے کی کوشش، جنہوں نے اس پر بھی فائر کر دیا۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، جوابی فائرنگ پر ملزم بھی زخمی ہو گیا۔ ٹریفک وارڈن، کانسٹیبل اور ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے۔

  • پنجاب پولیس میں پروموشن کا عمل تیز، آئی جی پنجاب کے نئے احکامات

    پنجاب پولیس میں پروموشن کا عمل تیز، آئی جی پنجاب کے نئے احکامات

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، بی اے ناصر کی سربراہی میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ رواں برس گزشتہ تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1757 افسران و اہلکاروں کو ریکارڈ ترقیاں دی گئی۔ سی پی او میں منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاسوں میں 88انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز جبکہ86ٹریفک وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا۔ مختلف ریجنز اور اضلاع میں ترقی پانے والوں میں 348سب انسپکٹرز اور764اے ایس آئی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے 648سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں شیخورہ کے 41،گوجرانوالہ کے81اور راولپنڈی ریجن کے26 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ فیصل آباد کے87،سرگودھا کے48،ملتان کے57، ساہیوال کے 93، بہاولپور کے 25جبکہ ڈی جی خان ریجن کے37سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیزکو ترقی دی گئی۔ مختلف ریجنز اور اضلاع میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر 348کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران واہلکاروں کو زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمانہ ترقی سے رینک میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پرمزید افسران و اہلکاروں کوترقی دینے کیلئے پروموشن اجلاس جاری رکھے جائیں۔

  • جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کیس میں احتساب عدالت نے حکم جاری کر دیا

    جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کیس میں احتساب عدالت نے حکم جاری کر دیا

    احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں میں 18 روز کی توسیع کردی عدالت نے میر شکیل الرحمان کو کو یکم جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر قانونی پلاٹ لینے کے الزام میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کی دوران سماعت میر شکیل الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جا سکا۔جیل سپریڈنٹ نے میر شکیل الرحمان کے وارنٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کر رہے۔عدالت نے جیل افسر سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمان اس وقت کہاں پر ہیں جس پر جیل افسر نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمان جیل میں قید ہے ۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 روز کی توسیع کردی۔