Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • انوکھے طریقے سے واردات کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں

    انوکھے طریقے سے واردات کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں

    سی آٸی اے سول لاٸن پولیس چوری کی وارداتوں میں ملوث ذوالقرنین چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد ذوالقرنین اور اسکے ساتھی غلام عباس عرف گاما اور صدام حسین شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے نقدی,ایل سی ڈی,لیپ ٹاپ اور بیٹریاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں 14مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس کر چوری کی واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • لاہور میں لاک ڈاون کا 50 واں دن، پولیس نے کیا کیا؟

    لاہور میں لاک ڈاون کا 50 واں دن، پولیس نے کیا کیا؟

    کورونا ایمرجنسی صورتحال، شہر میں جاری سمارٹ لاک ڈاون کی نصف سنچری مکمل۔
    لاہور پولیس کے مطابق 50 روز میں 02 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 02 لاکھ 19ہزار شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ ڈی آئی جی رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ 02 لاکھ 7289 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 2208 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 8044 موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ 04 ہزار 453 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ 01 لاکھ 17ہزار سے زائد موٹر سائیکلز، 29 ہزار 478 رکشوں, 43 ہزار 793 کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 6111ٹیکسیوں, 10 ہزار 877 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

  • حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جیل بھجوا دیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں جھاڑ کھنڈ سے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈھلو مہتو عدالت میں پیش ہوئے، دھنباد کی سول کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ سنگیا کی عدالت میں رکن اسمبلی پیش ہوئے اور خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا جس کے بعد عدالت نے رکن اسمبلی کو جیل بھجوا دیا

    بی جے پی کے رکن اسمبلی دھلو مہتو پر اپنی ہی جماعت بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے، وہ کئی عرصے سے فرار تھے اور آج عدالت میں پیش ہوئے، پولیس رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لئے مسلسل چھاپے مار رہی تھی لیکن انہیں ناکامی رہی، آج وہ عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے جنسی زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے،عصمت دری کیس میں عمر قید کی سزا ملنے کے بعد رکن اسمبلی کلدین سینگر کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، اس ضمن میں سیکرٹری اسمبلی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.

    نوٹیفکیشن کے مطابق سینگر کی رکنیت اسی دن ختم کردی گئی تھی جس دن اسے سزا سنائی گئی تھی۔ سینگر کو 20 دسمبر 2019 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب اس نشست پر الیکشن کروائے جائیں گے.

    دہلی کی ضلعی عدالت نے 2017 میں انناو میں ایک خاتون کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں مجرم بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم کو سزا ضلعی جج دھرمیش شرما نے سنائی، عدالت نے کلدیپ سینگر کو ایک ماہ کے اندر 25 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم بھئ دیا،جس میں عصمت دری سے بچ جانے والے بچی کو معاوضے کے طور پر 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں‌ مجرم کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی.

    بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایت پر لکھنؤ کی عدالت سے کیس دہلی منتقل ہوا تھا 5 اگست سے دہلی کی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پرکیس کی سماعت کی جارہی تھی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی نمائندے نے لوگوں کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ کیا کسی صورت رحم نہیں کیا جا سکتا.

    واضح رہے کہ انناؤ خاتون کو بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگر نے 2017 میں اغوا کیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی تھی جب وہ نابالغ تھی , کلدیپ سنگھ کو 14 اپریل 2018 کوگرفتارکیا گیا تھا.

    اناؤ کے بانگر مئو سے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے حلقہ کی ایک 17 سالہ لڑکی 4 جون 2017 کو اس کے پاس نوکری مانگنے پہنچی تھی۔ لڑکی کو وہاں لے کر جانے والی خاتون کا نام ششی سنگھ تھا جوکہ سینگر کی قریبی تھی۔ پھر اچانک ایک دن لڑکی نے انکشاف کیا کہ رکن اسمبلی سینگر نے اس کی آبروریزی کی ہے۔ اس معاملے میں پہلے رکن اسمبلی سینگر کے بھائی اتل نے متاثرہ لڑکی کے والد پر تشدد کیا اور پھر جھوٹے مقدمات میں پھنسایا اور اسےگرفتار کروا دیا، بعد ازاں بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی نے لڑکی کے والد کو قتل کروا دیا،

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت کی حالیہ عرصے کے دوران کوششوں کے باجود بھارت میں پیچیدہ قوانین کی وجہ سے مقدمات کے فیصلے ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے بھارت کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔بھارتی حکام کی اپنی رپورٹ کے مطابق صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

  • پینٹ شاپ میں آگ لگ گئی

    پینٹ شاپ میں آگ لگ گئی-

    شرقپور روڑ شیخوپورہ پر واقع بابر پینٹ شاپ میں اچانک آگ لگ گئی- آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی- آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ کر 2 فائر وہیکلز،1 اسپیشل ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہے-
    آگ لگنے کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پینٹ جل کر ضائع ہو گیا

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بہاولنگر میں کاروائی، کتنے دہشت گرد گرفتار کیے؟

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بہاولنگر میں کاروائی، کتنے دہشت گرد گرفتار کیے؟

    سی ٹی ڈی نے بہاولنگر نادر شاہ پھاٹک کے قریب کاروائی میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمر فاروق اور اکرم شامل ہیں۔مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔مبینہ دہشت گردوں نے بہاولنگر شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ملزمان کے قبضہ سے بال بیرنگ،پریما کارڈز اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور پولیس نے سالوں بعد ڈکیت کو گرفتار کر لیا، ڈاکو کیا کرتا تھا؟

    لاہور پولیس نے سالوں بعد ڈکیت کو گرفتار کر لیا، ڈاکو کیا کرتا تھا؟

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کارروائی۔
    باغی ٹی وی کو پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں 2سال سے مطلوب اشتہاری ملزم اصغر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشتہاری ملزم اصغر علی 2018میں شیخوپورہ کے رہائشی شبیر احمد سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کئی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رء چکا ہے۔ ملزم سے دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن قمر ساجد نے اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد کامطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • لاہور پولیس کا اپنے اہلکاروں کے لیے احسن اقدام

    لاہور پولیس کا اپنے اہلکاروں کے لیے احسن اقدام

    لاہور پولیس کا اپنی سپاہ کی فلاح و بہبود کے لئے احسن اقدام
    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل احمد نواز اور اے ایس آئی محمد اصغر نے ملاقات کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے احمد نواز کو علاج معالجے کے لئے مالی امداد کا چیک دیا۔ ریٹائر ہیڈ کانسٹیبل احمد نوازکینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اے ایس آئی محمد اصغر کو بھی ٹانگ کے علاج کیلئے چیک دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین و اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ اولین ذمہ داری ہے۔ علاج معالجہ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس افسران واہلکار براہِ راست رابطہ کریں۔ تمام ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج و معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

  • آئی جی پنجاب کا نیا حکم نامہ جاری، شہریوں کو کیا آسانی ملنے والی ہے؟

    آئی جی پنجاب کا نیا حکم نامہ جاری، شہریوں کو کیا آسانی ملنے والی ہے؟

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ پولیس خدمت مراکز سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی آفس کی جانب سے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کوخدمت مرکز کھولنے کے متعلق مراسلہ بھجوادیا گیا۔
    آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کیے کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے12مئی سے صوبہ بھر میں خدمت مراکز کھولے جائیں۔ جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظرصوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز16مارچ کو بند کر دئیے گئے تھے۔

  • سی ٹی او لاہور کا اہم فیصلہ، اب کیسے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا؟

    سی ٹی او لاہور کا اہم فیصلہ، اب کیسے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا؟

    لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا۔جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر مصروف شاہراہوں اور چوکوں میں مزید وارڈنز تعینات کیے گئے۔ سیکنڈ شفٹ میں وارڈنز کی تعداد بڑھا دی گئی تاکہ افطاری کے وقت شہریوں کو مسئلہ نہ ہو، سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ شہر کی مصروف 54 مارکیٹوں کےلئے ٹریفک پلان ازسرنو تشکیل دے دیا گیا۔ سرکل افسران کی نگرانی میں 116 انسپکٹرز اور 300 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات ہٹانے کیلئے 24 فوک لفٹرز اور 76 پٹرولنگ افسران بھی تعینات ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور کار میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پر کارروائی جاری رہے گی۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی ہدایات کی پاسداری کریں۔

  • پولیس کا اہم اجلاس، ٹریفک پولیس کو اب کیا کرنا ہو گا؟

    پولیس کا اہم اجلاس، ٹریفک پولیس کو اب کیا کرنا ہو گا؟

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے محکمانہ امورسے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
    ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان نے دوران اجلاس مختلف پراجیکٹس اورمجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ٹریفک وارڈنز کی مختلف اضلاع میں ٹرانسفر اور روٹیشن پالیسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ پانچ سال سے زائد المیعاد ٹریفک لائسنس کی تجدید کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی ہنجاب نے اجلاس میں ہدایت کی کہ رمضان کے آخری عشرے میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کیے جائیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ٹریفک دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ پر خاص توجہ دی جائے۔ سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک معاملات اور کورونا سے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کی انسپکشن کریں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کے خاتمے کیلئے سپیشل مہم شروع کی جائے۔ بڑی شاہرات پر پی ایچ پی اور ضلعی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مل کر حادثات میں کمی کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر بھی موجود تھے۔