Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں ڈولفن فورس نے ایسا کام کیا کہ سب حیران

    لاہور میں ڈولفن فورس نے ایسا کام کیا کہ سب حیران

    ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف شاندار کاروائیاں،
    نشتر کالونی سے مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیں۔ ڈولفن ٹیم نے کماہاں گول چکر کے قریب کارروائی کی، ملزمان کے قبضہ سے 02رائفلیں درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلامپورہ ڈولفن سکواڈ نے خونی تصادم ہونے سے بچا لیا۔ ڈولفن ٹیم 06/07 15 کی کال پر فوری ریسپانس حا لات کنٹرول میں لے لیے گئے۔ دونوں پارٹیاں سرعام اسلحہ لے کر آمنے سامنے ہوئے ۔ ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ملزمان کے قبضہ سے 07پسٹل، 04جدید رائفلیں اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان میں حسن، عمران، رمضان، علی و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور انہیں تھانہ اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔

  • لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک گینگ گرفتار کر لیا

    لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک گینگ گرفتار کر لیا

    ایس پی سی آئی لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے صدر ڈویژن کی کارروائی۔
    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ مجاہد عرف کالا اور اس کے 2ساتھی حنیف عرف طوطی اور کمال خان شامل ہیں۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا مزدا ٹرک، موٹر سائیکلیں،2کلو سے زائد چرس اور جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی100سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو مزدا ٹرک میں لوڈ کر کے بلوچستان لے جا کر فروخت کر دیتے تھے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس ، ایک ایکسئین کے بیٹے کی کہانی ، وائرل ویڈیو نے سب کچھ بتا دیا

    جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس ، ایک ایکسئین کے بیٹے کی کہانی ، وائرل ویڈیو نے سب کچھ بتا دیا

    لاہور:جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا دور ابھی ختم نہیں ہوا ، جو طاقت ور ہے تو بہت زیادہ اورجوکمزور ہے تو اس کی بے بسی بھی حد سے زیادہ ، ہمارے ہاں سرکاری افسر کی اولاد کا یہ رویہ ہوتا ہے کہ باقی سارے لوگ ان کے غلام ہیں اوروہ جو چاہیں کرشمہ ساز کریں ایسے ہی جیسے ایک ایکسئین کا بیٹا موٹرسائیکل کسی کومار کرالٹا دھمکی دیتا ہے

     

    https://twitter.com/Aadiiroy/status/1259480396527554561?s=08

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک ویڈیوسوشل میڈیا پربڑی گردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکا دولوگوں میں موٹرسائیکل مارتا ہے ان کو زخمی کرتا ہے اورالٹا کہتا ہےکہ میں ایک ایکسئین کا بیٹا ہوں‌کو کرنا کرلو،

    اطلاعات کے مطابق گیارہ سال کا بچہ پہلے موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے چلاتا ھے،پھر اس کےبعد جب وہ مجھ میں اور ایک اور موٹر سائیکل والےمیں لگنےلگا تو الٹا معزرت کرنےکےدھمکی لگاکر موٹر سائیکل چھوڑگیا کہ میراباپ ایکسیئن ھے جوکرنا ھےکرلو

  • تم کالے ہوکرہمارا مقابلہ کرتے ہو،گورے امریکیوں نے حملہ کرکے سیاہ فام کو قتل کردیا

    تم کالے ہوکرہمارا مقابلہ کرتے ہو،گورے امریکیوں نے حملہ کرکے سیاہ فام کو قتل کردیا

    واشنگٹن :گورے امریکیوں کورنگ پرفخر،سیاہ فاموں پرحملے ،اطلاعات کے مطابق گورے امریکیوں کورنگ پرفخر،سیاہ فاموں پرحملے ،اطلاعات کےمطابق امریکی پولیس نے ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف پیپر گیس کا استعمال کیا۔

    ایسو شئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی پولیس نے انڈیانا شہر میں شان ریڈ کے مقام پر جمع ہونے والے تقریبا پچاس شہریوں کے خلاف پیپر گیس کا استعمال کیا۔ اس مقام گذشتہ ہفتے امریکی پولیس افسر نے ایک اکیس سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    اس سیاہ فام امریکی نوجوان کے قتل سے پہلے ایک اور سیاہ فام امریکی شہری کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دنیا سے چل بسا تھا۔ ان دونوں قتل کے بعد انڈیانا پولیس اور امریکہ کے سیاہ فام شہریوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

    امریکی پولیس کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف امریکی پولیس نے نہ صرف پیپر گیس کا استعمال کیا بلکہ ایک سیاہ فام امریکی شہری کو گرفتار بھی کر لیا۔ محکمہ پولیس نے ان دونوں قتل کے بارے میں تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مظاہرین اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہریوں کے خلاف پولیس تشدد پر ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ڈولفن اہلکاروں کو ہدایات، کس کام کی کیا ضرورت ہے؟

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ڈولفن اہلکاروں کو ہدایات، کس کام کی کیا ضرورت ہے؟

    ڈولفن سکواڈ،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ڈولفن اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مراکز،احساس کفالت سینٹرزسمیت اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پتنگ سازی وبازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ پتنگ بازی جیسا جان لیوا کھیل کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، والدین اپنا کردار ادا کریں۔ سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اورون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 309 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران پٹرولنگ29 ہزار927 موٹر سائیکلوں،256 گاڑیوں اور22ہزار896 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینکز کے31ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 01کار،07موٹر سائیکلیں،06موبائل فونزودیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزمان کے قبضہ سے13پسٹلز،03میگزین اور450 سے زائد گولیاں برآمدکی گئیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدا میں چرس برآمد ہوئی۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے882افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر3349موٹر سائیکلوں،05 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ330اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02 گاڑیوں اور 07موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں 95،ہوائی فائرنگ میں 04 جبکہ ون ویلنگ میں 109 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

  • پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف اہم اقدام، اب پتنگ بازی کرنے والوں کے ساتھ کیا ہو گا؟

    پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف اہم اقدام، اب پتنگ بازی کرنے والوں کے ساتھ کیا ہو گا؟

    پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن۔
    سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر 06 ہزار 57 مقدمات درج کئے۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 06 ہزار 168 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال پتنگ بازی کے جرم میں 4 ہزار 800 سے زائد ملزمان کو چالان کیا جا چکا ہے۔ پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 68 ہزار 037 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 07 ہزار سے زائد ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ مخلتف ڈویژنز میں کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں گڈی پیرز، ڈور بنانے والے سامان کو قبضہ لیا گیا۔

  • لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کیا کریں، لاہور پولیس کے افسران نے سر جوڑ لیے

    لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کیا کریں، لاہور پولیس کے افسران نے سر جوڑ لیے

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا اہم اجلاس۔
    ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ، ایس پی ڈولفن سکواڈ سمیت تمام ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حکومتی فیصلے کے بعد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے افسران کو ہدایت کی کہ نرمی کے دنوں میں دکانوں اور بازاروں میں سماجی فاصلے سمیت احتیاطی تدابیر کی پابندی کروائیں۔ مکمل لاک ڈاؤن کے تین دنوں میں شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائیں۔ رمضان المبارک میں امن و امان کا قیام اور کرائم کنٹرول اولین ترجیح ہے۔ با مقصد پٹرولنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں۔ موٹر سائیکل چوری ،رابری,ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ ڈویژنل پولیس افسران کی کارکردگی کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔ قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کریں۔

  • بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی ،5 افراد جاں بحق

    بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی ،5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی ،کنویں میں گیس بھرجانے سے 5 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے سری کوراں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد صفائی کے لیے کنوئیں میں اترے لیکن جب وہ کافی دیر تک باہر نہ آئے تو امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

     امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کنوئیں کے اندر جانے والے افرادکو باہر نکالا تو کنوئیں کے اندر زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھےایک نوجوان کو بے ہوشی کے عالم میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

  • سندھ میں گندم ذخائر میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل،بڑے بڑے راز سامنے آنے کی توقع

    سندھ میں گندم ذخائر میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل،بڑے بڑے راز سامنے آنے کی توقع

    کراچی : سندھ میں گندم ذخائر میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل،بڑے بڑے راز سامنے آنے کی توقع ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈی جی نیب سکھرنے پاکستان کی تاریخ کے بڑے گندم سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے ،

    ذرائع کے مطابق یہ ٹیم اس کرپشن میں ملوث تمام کرداروں سے اہم راز اگلوانے کے لیے اپنا کام کررے گی،یہ ٹیم سندھ میں گندم کے اسٹاک کی فزیکل ویری فکیشن (موقع پر اسٹاک کی جانچ پڑتال) اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے کراچی ریجن تک گندم کی ترسیل میں خوردبرد/چوری شامل ہیں، کی تحقیقات کرے گی ،

    واضح رہے کہ دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ریفر کیے گئے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب سکھر پہلے ہی سندھ میں گندم کے اسٹاک، خوردبرد/ چوری کی تحقیقات کے نتیجے میں 15 ارب روپے کی گندم کے اسٹاک، خوردبرد/چوری کوپکڑنے کے ساتھ ساتھ 10 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر حکومت سندھ کے خزانہ میں جمع کرا چکا ہے جو کہ نیب خصوصاً نیب سکھر کی بڑی کامیابی ہے۔

  • ٹھٹھہ میں مائیں اپنے بچوں پرقربان ہوگئیں ، دل سوزواقعہ نے ماں کی ممتا یاد دلا دی

    ٹھٹھہ میں مائیں اپنے بچوں پرقربان ہوگئیں ، دل سوزواقعہ نے ماں کی ممتا یاد دلا دی

    ٹھٹھہ:ٹھٹھہ میں مائیں اپنے بچوں پرقربان ہوگئیں ، دل سوزواقعہ نے ماں کی ممتا یاد دلا دی ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے نواحی علاقے کی رہائشی 3 خواتین اور 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گھوڑا باری کے ساحلی گاؤں حاجی اسماعیل جت کے رہائشی تین خواتین سمیت 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایک بچہ دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کے لیے تین خواتین اور ایک بچے نے دریا میں چھلانگ لگادی تاہم تینوں خواتین اور دو بچے دریا میں ڈوب گئے۔

    مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر تین خواتین اور ایک بچے کی لاش نکال لی جبکہ ایک بچے کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے جس کی غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین اور بچے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا جارہاہےکہ ڈوبنے والی خواتین نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیراپنے بچوں کو بچانے کےلیے گہرے پانی میں چھلانگیں لگادیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ بچوں کی مائیں تیں

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے تھے، 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھی، ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے