Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب پولیس نے پھر 4 پھڑکا دیئے ،پولیس کی طرف سے سنگین الزامات

    پنجاب پولیس نے پھر 4 پھڑکا دیئے ،پولیس کی طرف سے سنگین الزامات

    فیصل آباد: پنجاب پولیس نے پھر 4 پھڑکا دیئے ،پولیس کی طرف سے سنگین الزامات ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتیوں کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ڈولفن فورس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے، مارے جانے والے ملزمان سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق ایک ہی گینگ سے ہے جو سحری کے وقت رضا آباد اور جھنگ بازار سمیت متعدد علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ادھر سرگوھا میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد پولیس نے پانچ سالہ بچےسے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کرنے والے 4 حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔سی پی او نے آئی جی پنجاب کو مقابلے کی رپورٹ ارسال کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے دو حملہ آوروں کی شناخت عمر اور شبہاز کے ناموں سے ہوئی، دونوں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

    رپورٹ میں بتایا تھا کہ کہ 7 حملہ آوروں نے زیادتی اور قتل کے دو ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ کیا تھا۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کی مساجد کا دورہ، نئی ہدایات جاری کر دیں

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کی مساجد کا دورہ، نئی ہدایات جاری کر دیں

      کورونا ایمرجنسی صورتحال،رمضان المبارک کی 16 ویں تراویح
      ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ رائے بابر سعید نے صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی مساجد کی سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جامعہ مسجد خلفائے راشدین، مسجد المدینة المنورہ، جامعہ مسجد الھدٰی کا دورہ کیا۔ رائے بابر سعید نے اتفاق مبارک مسجد،جمعة المنتظر اور جامعہ محمدیہ تجوید القران کا بھی دورہ کیا۔ ایس پیز،ڈی ایس پیزاور متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنزکو بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ہدایت کی کہ مساجد سکیورٹی پر تعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شخص کو بغیرچیکنگ مساجد میں داخل نہ ہونے دیں۔ انفورسمنٹ ٹیمیں اور مساجد انتظامیہ دوران تراویح 20 نکاتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک ،سینٹائزر لازمی استعمال کریں۔

  • ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی اعلی پولیس افسر کی جانب سے عیادت

    ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی اعلی پولیس افسر کی جانب سے عیادت

    ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی سروسز ہسپتال آمد۔
    ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈویژنل پبلک سکول کی سابق پرنسپل شہلا ملک کی عیادت کی۔ ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن اے ایس پی آصف بہادر اور دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی فیصل شہزاد کی زیر علاج شہلا ملک کے صاحبزادے محمد علی سے بھی ملاقات کی۔ فیصل شہزاد نے محمد علی کو ان کی والدہ کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے محمد علی سے انکی والدہ کی خیریت دریافت کی۔ فیصل شہزاد کی شہلا ملک کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی شہلا ملک کو زخمی کرنے والے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
    یاد رہے کہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والی خاتون کو ڈاکووں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • پولیس نے ماسٹر گینگ گرفتار کر لیا، گینگ کرتا کیا تھا؟

    پولیس نے ماسٹر گینگ گرفتار کر لیا، گینگ کرتا کیا تھا؟

    ایس پی AVLS لاہور کی سربراہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن کی کارروائی۔
    موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مٹھو گینگ کے 4ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کامصنف فاضل عرف مٹھو اوراس کے ساتھی سعد نیازی، عمیر یعقوب اور امیر حمزہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی18 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلیں چھیننے اورچوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی AVLSسٹی محمد سلیم اللہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب کی کاروائی، ملزم گرفتار، ملزم کیسے کرپشن کرتا تھا؟

    اینٹی کرپشن پنجاب کی کاروائی، ملزم گرفتار، ملزم کیسے کرپشن کرتا تھا؟

    کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن نے کاروائیاں تیز کر دیں۔
    اینٹی کرپشن لاھورریجن اے نے میٹرو اورنج لائن ٹرین کرپشن کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق میٹرو اورنج ٹرین میں کروڑوں کا گھپلا کرنے والا لینڈ ایکوزیشن کلکٹر صاحبزادہ محمود الحسن گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاشف جلیل ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے ضمیر اقبال نامی شخص کو جعلی فرد جاری کروا کر ایک کروڑ 72لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ ملزم اینٹی کرپشن میں پیش ہونے سے گریزاں تھا۔ ملزم کو سائنسی تکنیک استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نےکرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

  • پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

    پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

    لاہور ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب پولیس کے 74 ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔
    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ڈی آئی جی(ٹیلی) پنجاب اکبر ناصر خان نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن میں ترقیوں کا 10 سالہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی اکبر ناصر خان نے ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا دیرینہ عمل مکمل کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر، ڈی آئی جیز مقصود الحسن، اشفاق احمد خان اور جواد احمد ڈوگر نے خصوصی دلچسپی لی۔ شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 200 جوانوں کو اگلے رینک پر ترقی دی گئی اور اگلے مرحلے میں مزید 100 پولیس ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے ایس ایس پی (ٹیلی) پنجاب صادق علی ڈوگر کو ہدایت کی کہ وہ ترقی کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔ صادق علی ڈوگر نے ترقی کے منتظر ملازمین کو اے سی آرز جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

  • لاہور پولیس اور تاجروں کی میٹنگ، مارکیٹوں میں اب کیا ہو گا؟

    لاہور پولیس اور تاجروں کی میٹنگ، مارکیٹوں میں اب کیا ہو گا؟

    تاجروں کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید سے ملاقات۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ اور صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز وفد میں شامل تھے۔ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران محمد نعیم میر وفد میں شامل رہے۔ محمد علی میاں صدر پی ٹی اے، عمران بشیر، ملک امانت و دیگر تاجران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایس پی سکیورٹی بلال ظفراور دیگرپولیس افسران نے ملاقات میں شرکت کی۔ وفد نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے حکمت عملی پر غور کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر کا کہنا تھا کہ کورونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔ گاہکوں اور دکانداروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی تدابیر ضروری ہیں۔ کورونا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے ذریعے معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ تھانوں کی سطح پر مارکیٹوں کے نمائندوں اورمقامی پولیس پر مبنی انفورسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ تاجروں کے نمائندے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے۔ تاجر برادری نے کہا کہ محفوظ کاروباری ماحول یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے اقدامات کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ مارکیٹس ایسوسی ایشنز اور یونینزگاہکوں اور دکانداروں کوکورونا ایس او پیز کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ ڈی آئی جی آہریشنز لاہور نے ہدایت کی کہ تمام بازاروں کے داخلی وخارجی راستوں پر کورونا ایس او پیز پر مبنی فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں۔ دکان کے اندراور باہر سوشل ڈسٹینس، حفاظتی ماسک، سینیٹائررز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ تاجر برادری تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے متفقہ ایس او پیز طے کر کے عملدرآمد یقینی بنائے۔ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں کے بازاروں اور مارکیٹوں کے تاجروں سے میٹنگز کریں۔

  • لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے، ملزم کیا کرتے تھے؟

    لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے، ملزم کیا کرتے تھے؟

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
    ڈکیتی،چوری اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب3اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں محمد حسنین،عمران اورفیصل شامل ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد حسنین کو گرفتار کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے چوری اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمران اور فیصل کو گرفتارکیا۔ اشتہاری ملزمان لاہور پولیس کو 1سا ل سے مطلوب تھے۔ لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے اشتہاری ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی اداروں کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں،

    کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم آصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا،

    ملزم بھارتی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں اہم معلومات بھارت بھجواتا تھا، اس حوالہ سے ملزم نے کئی ای میلز کی ہیں، ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھارت بھیجی ہیں.

    ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بیس اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکر لیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس اور اداروں نے گلستان جوہر میں کاروائی کی،اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی ،گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے

    پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے ،ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے،اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے،گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کئے گئے تھے

    قبل ازیں  یکم اپریل کو بھی شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشاف کے بعد کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں نے چھاپہ مارا اور ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی

    اداروں نے چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا،ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا،ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا،گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا

    کاروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ،ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھی ،ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان شاہد متحدہ عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی،

    چھاپوں کے دوران ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر نقشے اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں ،اورتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا

     

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

  • پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا کیا بنا؟

    پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا کیا بنا؟

    احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریفرنس کے پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔
    احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پرسماعت کی،عدالت میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ افراد پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو اگاہ کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ریفرنس فائل کیاجا چکا ہے۔ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹکریکٹ پر بھرتی کیا اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئےسابق وی سی نے 18 ویں اسیکیل سے 21 اسکیل کی بھرتیاں کیں نیب پراسیکیوٹر نے مزید اگاہ کیا کہ مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا تھا اور اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،جبکہ مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ نیب نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے درخواست گزار مجاہد کامران نے قانون کے مطابق بھرتیاں کئیں تھی، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے پایچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔