Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں مسلح شخص نے  پولیس آفیسرپرچاقوسے حملہ کردیا

    قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں مسلح شخص نے پولیس آفیسرپرچاقوسے حملہ کردیا

    لیہ :قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں مسلح شخص نے پولیس آفیسرپرچاقوسے حملہ کردیا ،طلاعات کےمطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

    پولیس ترجمان ندیم ملک کے مطابق قرنطینہ مرکز میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبدالرحمان نے بھاگنے کی کوشش کی جسے ایس ایچ او نے پکڑا جس پر اس نے چاقو سے وار کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے گہرے زخم آئے ہیں۔

  • ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف

    ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف

    کرائسٹ چرچ :ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف،اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ سال مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے خود پر لگے 51 افراد کے قتل کے الزام کا اعتراف کرلیا۔

    29 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے 40 افراد کے اقدامِ قتل اور دہشت گردی کے الزامات بھی قبول کرلیے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے ماضی میں ان الزامات کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد رواں سال جون میں ان کے خلاف مقدمہ چلنا تھا، تاہم کیس کی دوبارہ سماعت سے قبل ہی اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرلیا۔

    برینٹن ٹیرنٹ نے اپنے وکیل کی توسط سے آکلینڈ کی جیل سے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا۔اس دوران جج جسٹس کیمرون مینڈر کا کہنا تھا کہ ’اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سانحے کا شکار ہونے والے ان خاندانوں کو ایسے وقت میں عدالت آنے کا موقع نہیں ملا جب ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا‘۔جج کے مطابق دہشت گرد یکم مئی تک زیر حراست رہے گا جبکہ اس پر عائد 92 جرائم کی سزا اسے آگے کی تاریخ میں سنائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد دہشت گرد کا دماغی معائنہ بھی کیا گیا تھا اور گزشتہ برس مئی میں ڈاکٹرز نے عدالت کو بتایا تھا کہ برینٹن ٹیرنٹ ذہنی طور پر بالکل درست ہے اور وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا دفاع کرنے کے قابل ہے۔علاوہ ازیں اس سانحے میں اپنی اہلیہ کو کھودینے والے فرید احمد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی افراد یہ سوچ کر خوش ہوں گے کہ انہیں آگے کسی مقدمے کے لیے عدالت نہیں آنا پڑے گا جبکہ کچھ اپنے پیاروں کو یاد کرکے اداس ہوں گے۔

  • رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد،لوگوں میں سخت خوف وہراس پیدا ہوگیا

    رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد،لوگوں میں سخت خوف وہراس پیدا ہوگیا

    لاہور:رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد،لوگوں میں سخت خوف وہراس پیدا ہوگیا،طلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

    پولیس کےمطابق ملتان روڈ کے قریب کھیتوں سے نا معلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے یہاں پر پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے ۔یاد رہے کہ چند دن قبل اس علاقے میں ایک اورعورت کا قتل ہوا تھا جس کے قاتل ابھی تک گرفتارنہیں ہوسکے

  • لاہور کے قریب ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے افراد 12 زخمی ،پبلک ٹرانسپورٹ بھی لپیٹ میں آگئی،دھماکےکی ویڈیووائرل

    لاہور کے قریب ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے افراد 12 زخمی ،پبلک ٹرانسپورٹ بھی لپیٹ میں آگئی،دھماکےکی ویڈیووائرل

    لاہور: لاہور کے قریب ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے افراد 12 زخمی ،اطلاعات کےمطابق شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو میو ہسپتال منتعقل کر دیا گیا ہے ۔

    https://www.youtube.com/watch?v=hKQ52MX3rJU

    ذرائع کے مطابق لاہور شاہدرہ موڑکے قریب ایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی اور آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ قریبی پٹرول پمپ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی پارکنگ اسٹینڈ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ایل پی جی ٹینکر میں لگنے والی آگ نے 5 بسیں،7 کاریں ، 36 موٹر سائکلیں اپنی لپیٹ میں لے لیں ۔

    زخمیوں میں 40 سالہ زرین، 45 سالہ عظیم، 65 سالہ زاہد عباس، 29 سالہ محمد افضل، 30 سالہ اخلاق، 30 سالہ ناصر، 50 سالہ محمد شریف اور 32 سالہ عالمگیر، 35 سالہ اشتیاق احمد اور 18 سالہ شہزاد شامل ہیں۔ایک مریض زاہد عباس کا جسم 100 فیصد جبکہ دوسرا مریض کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جس کی حالت سیریس ہے۔جھلسنے والے تمام مریضوں کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہےجبکہ دومریضوں کو شدید ہیڈ انجری ہے۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو میو ہسپتال میں تمام ممکن طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    سی ٹی ڈی نے راجن پور کے علاقے روجھان روڈ پر بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ 2 بم جن کا وزن 3 اور 5 کلو تھا برآمد کر کے ناکارہ بنا دئے، بعد ازاں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا، گرفتار دہشت گردی کی نشاندہی پر مزید 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

    سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں بم ریموٹ کنڑول تھے، اس علاقے میں جس شاہرہ پر سے بم برآمد کئےگئے وہاں سے عربی شہزادوں ،بارڈر ملٹری پولیس اور سکیورٹی فورسز کا گزر ہوتا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے

    بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج غلام عباس کا کہنا تھا امن کے دشمن یہ نہ سمجھیں کہ کرونا وائرس کی وبا سے کسی قسم کا فائدہ اٹھائیں گے، ملک کی سلامتی کے لیے تمام ادارے تیار ہیں۔ دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنائیں گے.

    قبل ازیں رواں ماہ ہی سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے کا روائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملو ث چا ر دہشتگرد گرفتار کر لیے تھے،سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حدود تھا نہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی ، بنوں میران شاہ رو ڈ پر نا کہ بندی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو بم دھما کہ میں مطلوب دہشتگرد ملزمان مسمی شیراز علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کا بل خیل ،امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان سے بنوں آتے ہوئے گرفتار کر لیا

    اسی طرح ایک اور کاروئی کے دوران مخبر کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب دہشتگرد ملزما ن ، شفیع الرحما ن ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل ،صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جنرل بس سٹینڈ بنوں میں آئے ہوئے موجود ہیں۔اس اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے فوراََ موقعے پر پہنچ کر دہشتگرد ملزما ن کی تلاش شروع کی اور نہا یت حکمت عملی کے سا تھ دونوں دہشتگردوں کو جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کئے۔

    واضح رہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا

    سرگودھا(عمیر ضیاء) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ جھاوریاں پولیس کی حراست میں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹرمحمد خالدنے سب انسپکٹر مظہر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عامر ولد شیر محمد قوم گجر سکنہ کالرہ کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم نے نومبر2019میں اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر رشتہ کے تنازعہ پر محمد نصیر کو ناحق قتل جبکہ مسماۃ نازیہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے ملزم محمد عامر کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

    تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا(عمیر ضیاء)تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کےخلاف کارروائی،گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1360گرام برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن سب انسپکٹر طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر51شمالی ریڈ کرکے ملزم غلام صفدر ولد محمد حیات قوم بھٹی سکنہ چک نمبر51شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1360گرام ورقم وٹک 2100روپے برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم وینگ میں سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ کر لیا گیا

    ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محتسب عمر کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے موبائل فون سے غیراخلاقی ویڈیوز برآمد کر لیں،گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر خود کو لڑکی ظاہر کرکے دوسری کم عمر لڑکیوں سے باتیں کرتا تھا ،ملزم سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی بنا کر لڑکیوں کی تصویریں منگوایا کرتا تھا بعد میں انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا

    ملزم کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لئے تصاویر ان کے رشتے داروں کو بھیجنے کی دھمکی دیا کرتا تھا ،گرفتار ملزم کے موبائل فون سے کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں ملی ہیں ،ملزم کے موبائل فون میں جعلی آئی ڈی سوشل میڈیا کی ایکٹیو تھی

    ملزم کے خلاف سائبر قوانین سیکشن بائیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،سیکشن 22 میں نہ ہی ضمانت ہوسکتی ہے نہ ہی صلح ہو سکتی ہے ،کیس کی تفتیش ایف آئی اے انسپیکٹر سلیم رند کر رہے ہیں ،ملزم کو پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • شوہر کی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش،بیوی دیکھ کربےہوش، خاوند کوپھربھی ترس نہ آیا

    شوہر کی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش،بیوی دیکھ کربےہوش، خاوند کوپھربھی ترس نہ آیا

    نئی دہلی: شوہر کی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش،بیوی دیکھ کربےہوش، خاوند کوپھربھی ترس نہ آیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت جہاں پر شوہر کی عجیب و غریب حرکت نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کیونکہ اسں نے کھانے میں اپنی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کی تھی۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں 32 سالہ سنجے گھر میں انسانی ہاتھ لے آیا اور اس نے رات کے کھانے میں اپنی بیوی سے انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کی۔سنجے کی اہلیہ نے جیسے ہی انسانی ہاتھ دیکھا تو اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ خوف کے باعث بے ہوش ہونے والی خاتون کو جیسے ہی ہوش آیا تو اس کا شوہر خود ہی کھانے میں انسانی ہاتھ بنا رہا تھا۔

    خاتون فوراً گھر سے بھاگی اور اس نے گھر کے اندر ہی اپنے شوہر کو بند کردیا اور واقعے کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس کے مطابق جیسے ہی اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے انسانی گوشت برآمد کیا گیا۔ مذکورہ شخص یہ گوشت اس مقام سے لایا تھا جہاں میتوں کو جلایا جاتا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر اس وقت نشے میں تھا اور اس کا دماغی توازن بھی درست نہیں۔

  • گھروں میں چھوٹے چھوٹےاختلافات بڑے بڑے سانحات کی شکل اختیارکرنےلگے، دلہا نےدلہن کو دسویں منزل سےدھکا دیکرقتل کردیا

    گھروں میں چھوٹے چھوٹےاختلافات بڑے بڑے سانحات کی شکل اختیارکرنےلگے، دلہا نےدلہن کو دسویں منزل سےدھکا دیکرقتل کردیا

    قاہرہ: گھروں میں چھوٹے چھوٹےاختلافات بڑے بڑے سانحات کی شکل اختیارکرنےلگے، دلہا نےدلہن کو دسویں منزل سےدھکا دیکرقتل کردیا،اطلاعات کےمطابق مصر میں دلہا نے رخصتی کے دن دلہن کو دسویں منزل سے دھکا دیدیا جس کے نتیجے میں دلہن کی موت واقع ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کی ایک عمارت کی نچلی منزل پر دلہن کی لاش پڑی تھی جس پر رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش کی تو دلہن کے قتل کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ دولہا نکلا جس پر اُسے حراست میں لے لیا گیا۔

    دوران تفتیش دلہا نے پولیس کو بتایا کہ ہم دونوں کے درمیان معمولی سی بات پر تکرار شروع ہوگئی جس پر میں غصے میں آگیا تو دلہن کو فلیٹ کی بالکونی سے دھکا دیدیا۔ مجھے اپنے کیے پر پشیمانی ہے لیکن منگنی سے لیکر رخصتی تک یہ ہر بات پر مجھ سے بحث کرتی آئی ہے۔