Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے کون؟ جنسی درندوں کو وہ سزا جس کا کوئی تصوربھی نہیں کیا جاسکتا

    خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے کون؟ جنسی درندوں کو وہ سزا جس کا کوئی تصوربھی نہیں کیا جاسکتا

    جدہ :جرائم پرقابوپانے کے لیے سعودی اندازحکومت کااپنائیں ، خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو وہ سزا دی جس کا کوئی تصوربھی نہیں کیا جاسکتا،اطلاعات کےمطابق سعودی عدالت نے خاتون سے زیادتی کے مرتکب تین ملزمان کو وہ سزائیں دی ہیں کہ جن کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا اورجس کے اثرات صرف سعودی عرب پر نہیں دنیا پرمرتب ہوئے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق شراب کے نشے میں گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین مجرمان کا عدالت کے حکم پر سرتن سے جدا کردیا گیا، ملزمان دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سعودی شہری ھتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج بن سلطان الحربی اور پاکستانی شہری محمد عمر محمد لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔

    ملزمان سیکیورٹی فورس کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے خنجر کے بل پر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر کے ایک اور کمرے کا دروازہ توڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ بھی زیادتی کی، ملزمان واردات کرکے با آسانی فرار ہوگئے تھے۔بعد ازاں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا، تفتیش کے بعد تینوں ملزمان پر پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی، ملزمان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم بھی کرلیا۔

    فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر تینوں کو (حد الحرابہ) کی سزا سنائی تھی، حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو ملک میں بدامنی انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے۔اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے تینوں کو سر قلم کرنے کی جو سزا سنائی گئی تھی اس کی توثیق کردی تھی، ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا۔

  • دو گاڑیوں میں تصادم ، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

    دو گاڑیوں میں تصادم ، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

    دو گاڑیوں میں تصادم ، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بائی پاس کے قریب دو گاڑیوں ٹرک اور مزدہ میں تصادم ہوا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے

    پولیس کے مطابق دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں مزدا گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے

    پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، کنڈیکٹر اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر انکے خاندانوں میں کہرام مچ گیا، انکی فیملی سے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے.

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، دونوں گاڑیوں کی سپیڈ زیادہ تھی اور جب قریب آئیں تو بریک نہ لگا سکیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،

    پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیاں چلاتے وقت مناسب سپیڈ رکھا کریں، اوور سپیڈ زندگی کے لئے خطرہ ہے، اپنے بچوں کو بھی جن کا لائسنس نہیں ہے انکو بھی گاڑی ڈرائیو نہ کرنے دیا کریں

  • حکومت مشکل میں پھنس گئی ، لاک ڈاون میں کمی کرتے ہیں تو وارداتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے ،کدھرجائیں‌

    حکومت مشکل میں پھنس گئی ، لاک ڈاون میں کمی کرتے ہیں تو وارداتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے ،کدھرجائیں‌

    لاہور:حکومت مشکل میں پھنس گئی ، لاک ڈاون میں کمی کرتے ہیں تو وارداتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے ،کدھرجائیں‌،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا، سربراہ لاہور پولیس نےلاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

     

    لاک ڈاون کے دوران 13 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا، جبکہ لاک ڈاون سے پہلے15 دنوں میں 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 124 افراد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔

    دوسری جانب پوش علاقے ڈیفنس میں صبح سویرے گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی سٹی 42 نےحاصل کرلی،ڈیفنس سی فیز فائیوکےرہائشی محمود کےمطابق صبح سویرے ان کے گھرچوری کی واردات ہوئی، چور دیوار پھلانگ کرگھر میں داخل ہوا اور گیراج میں کھڑی موٹرسائیکل چرا کرفرارہوگیا۔

  • احساس کفالت پروگرام میں بڑے فراڈ کا انکشاف،خواتین امدادی رقم سے محروم

    مظفرگڑھ میں احساس کفالت سنٹرز پر خواتین سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،،خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے مکمل رقم خردبرد کرنے کی شکایات سامنے آنے لگیں،لٹنے والی مستحق خواتین اپنی رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگیں.مظفرگڑھ میں احساس کفالت سنٹرز پر تعینات عملہ مستحق خواتین سے فراڈ کرنے لگا،ضلع میں قائم بیشتر سنٹرز میں کئی مستحق خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد بھی 12 ہزار روپے نہ دئیے گئے،شہر میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی ونارمل سکول میں رقم سے محروم ہونے والی کئی خواتین اپنے حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہیں.متاثرہ خاتون حسینہ مائی کیمطابق بائیو میٹرک تصدیق کرکے کہا گیا کہ 2 روز بعد پیسے لے جانا.اب معلوم ہوا کہ میرے 12 ہزار روپے نکلوالیے گئے ہیں.حسینہ مائی کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہوں،میرے پیسے دلوائے جائیں.دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کیمطابق خواتین سے کٹوتیوں اور فراڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں،متاثرہ خواتین خواتین سنٹرز پر تعینات پولیس اہلکاروں اور عملے کو موقع پر شکایات درج کرائیں.

  • گجرات کے نزدیک پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    گجرات کے نزدیک پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بریکنگ نیوز
    پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالہ میں گر کر تباہ
    پائلٹ شہید. طیارے کے گرنے کے فوری بعد کی وڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی. وڈیو دیکھنے کے لئے ابھی اس لنک پر کلک کریں

  • اپنا وائے فائے پاسورڈ محفوظ رکھیں بصورت دیگر خطرناک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

    اپنا وائے فائے پاسورڈ محفوظ رکھیں بصورت دیگر خطرناک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

    سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اپنےوائے فائے کو پاسورڈ لگا کر رکھیے جرائم پیشہ افراد آپکے انٹرنیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں مگر جوابدہ آپکو ہونا پڑے گا

    باغی ٹی وی : سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ لوگ وائے فائے کی سیکیورٹی کو بہت ہلکا لیتے ہیں حالانکہ کہ یہ بعض اوقات بہت زیادہ سیریس مسائل پیدا کر سکتا ہے ایسے بہت سارے اس طرح کے معاملات ہیں جن میں غیر قانونی سر گرمی کے لئے وائے فائے کا میس یوز ہو جانا وغیرہ جب اس وائے فائے تک ہمارے ادارے کی رسائی ہوتی ہے تو پتہ چلتا ہے وہ افراد گھر والے یا آفس والوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا نہ ان کا کوئی کنسرن ہو تا ہے ان کا وائے فائے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث مجرم نے ان کا وائی فائے مس یوز کیا ہوتا ہے


    انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل سے بچنے اور خود کو محفوظ رکھنے کئ لئے ضروری ہے کہ اپنا وائے فائے کا کوڈ لگائیں اور پاسورڈ بھی محفوظ رکھیں اس کے علاوہ کسی کے مانگنے پر بھی پاسورڈ نہیں دینا چاہیئے جیسا کہ بعض اوقات محلے دار دوست ہمسائے وغیرہ پاسورڈ لے لیتے ہیں اس کے بعد باہر گلی وغیرہ میں کھڑے ہو کر نیٹ استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں

    جبکہ آپ کو نہیں پتہ ہوتا کہ کون استعمال کر رہا ہے اور اس پر کیا سرگرمی کر رہا ہے اور وہ کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اگر اس میں غیر قانونی سرگرمیں ہوں گی تو ذمہ داری آپ پر ہی آئے گی آپکے وائی فائی کے غلط استعمال سے آپ پر کیس بھی ہو سکتا ہے

    سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ بہت زیادہ ضروری ہے کہ آپ کچھ نہیں کر رہے لیکن اس کے باوجود آپ غیر ضروری سرگرمی میں شامل ہو جاتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ آپ اپنے وائے فائے کا پاسورڈ محفوظ کرکے رکھیں

    جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

  • ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

    ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

    ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے

    شاد باغ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان مقصود اور محمد عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کے قبضہ سےایک عدد 223 بور رائفل،01 عدد کلاشنکوف، 02 عدد نائن ایم ایم پسٹل اوربڑی تعداد میں گولیاں برامد ہوئیں

    پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر تھانہ شاد باغ میں مقدمات درج کر لئے.

    قبل ازیں لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے مغویہ ماہم معراج کو چیچہ وطنی سے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

    20سا لہ ماہم معراج پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے مغویہ کو مختلف معلومات کے ذریعے تلاش کیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • ناں آسمان گرا نہ زمین پھٹی ،باپ نےاپنی 6 سالہ بچی کو قتل کردیا،وجہ ایسی کہ ہرکوئی توبہ توبہ کراٹھا

    ناں آسمان گرا نہ زمین پھٹی ،باپ نےاپنی 6 سالہ بچی کو قتل کردیا،وجہ ایسی کہ ہرکوئی توبہ توبہ کراٹھا

    چونیاں :ناں آسمان گرا نہ زمین پھٹی ،باپ نےاپنی 6 سالہ بچی کو قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں ایک شہری نے مبینہ طور پر اہلیہ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی 6 سالہ بچی کو قتل کردیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چونیاں میں کھیتوں میں ایک کم سن بچی کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ پولیس کھیت میں پہنچی اور معلومات اکٹھی کیں۔

    ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایک ٹیم نے بچی کے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کا انٹرویو کیا اور دوسری ٹیم علاقے میں بچوں سے زیادتی کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے والے اور جیو فینسنگ کی ٹیم تھی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ٹیم نے فوری معلومات جمع کیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں دستیاب ریکارڈ سے مماثل پائی گئی جس میں پولیس نے بچی کے والد کے ملوث ہونے کی نشان دہی کی۔

    زاہد نواز مروت نے کہا کہ پولیس نے معلومات جمع کرنے کے بعد 6 سالہ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد مبینہ طور پر نشہ کرتے ہیں اور اپنی بیٹی کو اہلیہ سے ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا۔

    یاد رہے کہ دو برس قبل قصور میں کم سن زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم عمران علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس پر جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی۔

    تاہم پولیس کے مطابق یہ معاملہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا جس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جون سے 8 سے 12 سال کی عمر کے 4 بچے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ 16 ستمبر کی رات کو 8 سالہ فیضان لاپتہ ہوا تھا۔

    ان میں سے 3 بچوں کی لاشیں 17 ستمبر کو چونیاں بائی پاس کے قریب مٹی کے ٹیلوں میں سے ملی تھیں۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    علاوہ ازیں لاقانونیت اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ میں پولیس کی ناکامی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں ان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

  • جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

    جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

    سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جرائم پیشہ افراد ایسی خواتین کو کس طرح اپنے جال میں پھنساتے ہیں اورایسےلوگوں سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے ؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو شئیر کی جا میں انہوں نے لکھا کہ یہ خاص طور پرخواتین کیلئے ہے جو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نوکری کی تلاش میں ہوتی ہیں جرئم پیشہ افراد ایسی خواتین کو کس طرح اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور ان گھٹیا لوگوں سے محفوظ کیسے رہا جائے؟


    اس ویڈیو میں آصف اقبال چودھری نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر فراڈ کی ایک قسم دیکھی وہ یہ ہے کہ فراڈ یے سوشل میڈیا وہب سائٹس پر جاب کی ایڈ دے د یتے ہیں پھر لڑکے یا خواتین جابز کے لئے اپلائی کرتے ہیں ان کا زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں

    انہوں نے کہا کہ جو کی ہمیں شکایت موصول ہوئی ہم نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا تو اس نے بتایا ہم نے جاب کا ایڈ دیا پھر خاتون کو انٹر ویو کے لئے ہوٹل میں بلایا جہاں اسے جنسی ہراساں کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا

    کس طرح یہ فراڈیے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ؟ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ یہ لوگ اچھے برنڈز کے نام پر پیج بنا کر جاب کی ایڈ‌دیتے ہیں اور اپلائی کرنے کو کہتے ہیں خواتین سے ان کی تصویریں اور ڈیٹا لے کر کسی پرائیویٹ جگہ پر بلا کر جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ مردوں کو جاب کا لالچ دے کر رجسٹریشن اپلائی کرنے کی فیس یا ٹیسٹ لینے کی فیس کے نام پر ایزی پیسہ یا کسی دوسرے ذ رائع کے ذریعے پیسے منگوانا شروع کر دیتے ہیں

    ایسےلوگوں سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے ؟ اس حوالے سے آصف اقبال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دی گئی جاب کے لئے ایڈ پر اپلائی کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ سوشل میڈیا پر ویب سائٹ اس کمپنی کی ملکیت ہے جس کی ایڈ دی گئی ہے یہ فیک تو نہیں ہے یہ کنفرم کر لینے کے بعد ہی اپلائی کریں

    انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرویو کے لئے جب جائیں تو کنفرم کر لیں کہ وہ کوئی آفس ہےکسی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں جا کر انٹر ویو نہیں دینا

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آصف اقبال چودھری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آن لائن تجارت اور پُر کشش منافع کا لالچ دے کر عوام کو کولُوٹنے والے فراڈیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایسے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کے لئے خبردار کیا تھا

    آن لائن کمپنیاں پر کشش منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو کیسے لُوٹتی ہیں؟

  • لاہور کی شہزادی کے ساتھ چچا نے ایسا کام کیا کہ …………….

    لاہور کی شہزادی کے ساتھ چچا نے ایسا کام کیا کہ …………….

    لاہور کی شہزادی کے ساتھ چچا نے ایسا کام کیا کہ …………….
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کو سندھ کے علاقے دادو میں فروخت کر دیا گیا

    پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا، دادو پولیس کے ترجمان کے مطابق دادو میں لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون نیلم شہزادی راجپوت کو فروخت کرنے کے حوالے سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاہور کی لڑکی نیلم شہزادی راجپوت کو اس کے چچا محمد اقبال راجپوت نے مبینہ طور پر پیسوں کے عوض دادو کی حسنہ سولنگی نامی عورت کو فروخت کیا تھا۔

    پولیس کو ایسی اطلاع موصول ہونے کے بعد دادو وومین پروٹیکشن سیل کی انچارج بینظیر جمالی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو تحفظ میں لیتے ہوئے وومین پروٹیکشن سیل منتقل کیا۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کی جانب سے مذکورہ لڑکی کو سیف ہاؤس منتقل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔

    اس حوالے سے مزید کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی نیلم شہزادی راجپوت کی مدعیت میں اے سیکشن تھانے پر مقدمہ نمبر 93/2020 بجرم 371A اور 371B ت-پ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔