Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھارت شرارت سے پھربازنہ آیا،کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ایجنٹ گرفتار

    بھارت شرارت سے پھربازنہ آیا،کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ایجنٹ گرفتار

    کراچی :بھارت شرارت سے پھربازنہ آیا،کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ایجنٹ گرفتار،اطلاعات کےمطابق اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کی کارروائی کرتے ہوئے ‎کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک اور مبینہ دہشت گرد گرفتارکرلیا ہے

    ادھر ذرائع کےمطابق کراچی سے گرفتار سراج عرف رضی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے۔ذرائع کے مطابق اس سےپہلے شاہد ،عادل اور ماجد 19 مارچ کو گرفتار کئیے گئے تھے۔اس کے بعد پولیس نے تفشیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

    آج چوتھا دہشت گرد بھی گرفتارہونے والا یہ سراج عرف رضی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاس موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد سے رابطے میں تھا۔یہ چاروں ایجنٹ 4 سے 6 لاکھ روپے بھارت میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد محمود صدیقی سے لیتے تھے۔

    ملزم حساس مقامات کی تصاویر شاہد کے زریعے بھارت بھجواتا تھا۔کچھ دن پہلے گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا ملزم بڑی دہشت گردی کی کاروائی کرنا چاہتے

  • چلتی ٹرین کے نیچے سے ویڈیوبنوانے والا حادثے سے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا،خطرناک ویڈیوجسے دیکھ کردل دہل جائیں‌

    چلتی ٹرین کے نیچے سے ویڈیوبنوانے والا حادثے سے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا،خطرناک ویڈیوجسے دیکھ کردل دہل جائیں‌

    ساہیوال:چلتی ٹرین کے نیچے سے ویڈیوبنوانے والا حادثے سے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا،خطرناک ویڈیوجسے دیکھ کردل دہل جائیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ دیکھنےوالوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکپتن چوک ساہیوال کے رہائشی محمد سلیم عرف موم نامی شخص نے ساہیوال سے چند کلومیٹرکے فاصلے پرریلوے پٹڑی کے درمیان لیٹ کراوپرسے ٹرین کے گزرنے کی ویڈیوبنوانے کےلیے بہت سے لوگوں کو وہاں جمع ہونے کی دعوت دے رکھی تھی .

    ذرائع کےمطابق محمد سلیم عرف موم نے یہ مظاہرہ کیا اورچلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کراپنی ویڈیوبنواکراپنے چاہنے والوں سے بہت زیادہ داد وصول کی ، اس موقع پرجب ٹرین گزررہی تھی واقعی یہ رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو تھی جو دیکھنا مشکل تھا

    محمد سلیم عرف موم اس دوران کسی حادثے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا اورگرفتارہوگیا ،پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اوراسے حوالات میں‌بند کردیا تھا

  • حکومتی احکامات کی خلاف ورزی


    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) جامع مسجد ربانی اہلحدیث بتی چوک میں نماز جمعہ کے موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت سٹی بی ڈویژن پولیس نے اس مسجد کے خطیب اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماء مولانا عبدالباسط شیخوپوری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے یہ مقدمہ لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے اور اجتماع کرنے پر عائد شدہ پابندیوں کی خلاف ورزیاں کرنے کے الزام کے تحت زیر دفعہ 188 ت پ اور دی پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 شق 6 کے تحت سب انسپکٹر محمد طاہر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ میں پابندی کے باؤجود 125/150 نمازیوں کا اجتماع کیا گیا جس میں لاؤڈ سپیکر بھی استعمال کیا گیا دریں اثناء مولانا عبدالباسط شیخوپوری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے بلاوجہ تبلیغی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت تفتان بارڈر پر بر وقت مؤثر اقدامات کرتی تو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے گناہوں کی اللہ کے حضور معافی مانگے

  • کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد،خوف وہراس کی فضا قائم

    کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد،خوف وہراس کی فضا قائم

    کراچی:کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد،خوف وہراس کی فضا قائم ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے گزری کے نواح میں فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق گزری التمش اسپتال کے قریب فاطمہ ہائٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال تھی اور ان کا تعلق فلپائن سے تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی ، متوفیہ نے اسلام قبل کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا ، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دیدی تھی، شبہ ہے کہ زارا نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

  • منڈی بہاؤالدین میں دوستوں نے ہی دوست کو قتل کر دیا

    منڈی بہاؤالدین میں دوستوں نے ہی دوست کو قتل کر دیا

    ہیڈ فقیریاں قتل کیس کا ڈراپ سین
    رپورٹ (کاشف تنویر ) تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں نواحی گاؤں ہیڈ فقیریاں میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کا سراغ مل گیا. دوست ہی قاتل نکلے. عبید اور ایک دوست نے ملکر تیسرے دوست کو قتل کیا تھا. قاتلوں کی عمر صرف 18 اور 20 سال ہے. علاقے کی ایک معزز شخصیت نے دونوں ملزموں کو پولیس کے سامنے پیش کیا. دونوں قاتلوں کا تعلق بھی ہیڈ فقیریاں سے ہی ہے.

  • نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں کرونا سے نہیں بلکہ غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

    نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں کرونا سے نہیں بلکہ غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان :نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سےباپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تونسہ کی بستی کھیوے والی میں 30 سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا۔ڈاکٹر نے دونوں کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انجکشن لگادیا جس سے باپ بیٹی راستے میں دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اورحقائق سامنے آتے ہیں میڈیا کے سامنے رکھ دیئے جائیں‌گے

  • آن لائن کمپنیاں پر کشش منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو کیسے لُوٹتی ہیں؟

    آن لائن کمپنیاں پر کشش منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو کیسے لُوٹتی ہیں؟

    سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں آن لائن تجارت اور پُر کشش منافع کا لالچ دے کر عوام کو کولُؤٹنے والے فراڈیوں کا پردہ فاش کر دیا

    باغی ٹی وی : سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے آن لائن تجارت اور پُر کشش منافع کا لالچ دے کر عوام کو کولُؤٹنے والے فراڈیوں کا پردہ فاش کر تے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پے ڈائمنڈ اور اس طرح کے دوسری کمپنیاں لوگوں سے کڑوڑوں روپے لوگوں سے ہتھیا چکی ہیں ان کے لالچ میں نہ آئیں


    ویڈیو میں انہوں نے دو مشہور کمپنیوں کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ان کمپنیوں کے ساتھ منسلک ایک مجرم کو بھی دکھایا گیا جو بتاتا ہے کہ یہ کمپنیاں کیسے کام کرتی ہیں اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹتی ہیں

    آصف اقبال چودھری نے اپنی ویڈیو میں آن لائین ٹریڈنگ فراڈ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے مختلف نام سے کمپنیاں رجسٹرڈ نہیں کروئی ہوتیں لیکن وہ عوام کو بتاتے ہیں کہ یہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پے ڈائمنڈ کے نام سے کمپنی نے کروڑوں روپے کا فراڈ لوگوں کے ساتھ کیا ان کمپنیوں کے ساتھ منسلک ایک شخص نے بتایا کہ یہ کمپنی 2014 سے کام کر رہی ہے اس میں کام کرنے کے دو طریقے ہیں ایک انویسٹمنٹ پلان اور دوسرا مارکیٹنگ پلان ہے اس شخص نے بتایا کہ وہ لوگوں کو انویسٹمنٹ کا لالچ دیتے ہیں جیسے کہ اگر 200 ڈالر لگاتے ہیں تو پانچ ہفتوں میں پانچ سو ڈالر ملیں گے

    آصف اقبال چودھری نے بتایا کہ آجکل کراؤڈ کے نام سے ایک کمپنی کام کر رہی ہی فراڈیئے اپنی پرانی کمپنی کا نام تبدیل کر کے نیا نام رکھ کر دوبارہ سے لوگوں کو پھنسنانا شروع کر دیتے ہیں ان کا ٹارگٹ ایسے لوگ ہعتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل یا کاروابر کے لئے 2 یا 4 لاکھ جمع کئے ہوتے ہیں

    انہوں نے بتایا یہ لوگ ایسے لوگوں کو لالچ انویسٹمنٹ کا لالچ دیتے ہیں اس کے علاوہ کہتے ہیں کہ اگرآپ مختلف لوگ لے کر آتے ہیں نئے ممبر بناتے ہی‌ توآپ کو پانچ یا 10 ڈالر ملیں گے اسی طرح کمپیوٹر کے اوپر فراڈ والی ویب سائٹس کھول کر دکھاتے ہیں جن پر لوگوں کے اکاؤنٹس بنے ہوتے ہیں ان پر لوگوں کے پرافٹس دکھاتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی ان باتوں کے لالچ میں آ کر پیسے دے دیتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم اصف اقبال نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس ایک مخصوص عرصے تک نظر آتے رہتے ہیں لیکن جب پیسے واپس کرنے کا ٹائم آتا ہے تو یا تو ویب سائٹص ڈاؤن ہو جاتی ہیں ہا وہ لوگ پیسے لے کر فرار ہو جاتے ہیں

    شاباش گجرات پولیس، کھاریاں سے کرونا کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

  • فیصل آباد پولیس کا ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد پولیس کا ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن 15 ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور گرفتار، 14 مقدمات درج ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد

  • مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے

    مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے

    راولپنڈی:مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے سامنے خود سوزی کرنے والے فیصل عباسی نامی شخص کا اسلام آباد میں خودکشی کا معاملہ کا معاملہ مکاری کی بہت بڑی چال ثابت ہوا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق فیصل عباس نامی شخص ایک نامی گرامی مجرم تھا ،ادھرراولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

    فیصل عباسی مقدمہ نمبر 390/19 بجرم 376/511 ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019 سے اشتہاری تھا،ابتدائ طور پر راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ سے یہ معلومات سامنے آئ ہیں، مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ادھر پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فیصل نامی شخص کو کس نے اکسایا اورایک مجرم ہونے کے باوجود اس نے مظلومت کا ڈرامہ کیوں رچایا ؟

  • کرونا مریض کے کاٹنے سے خاتون ہلاک ، کاٹنے کے بعد کرونا برہنہ مریض‌ فرار

    کرونا مریض کے کاٹنے سے خاتون ہلاک ، کاٹنے کے بعد کرونا برہنہ مریض‌ فرار

    چینائی: کرونا مریض کے کاٹنے سے خاتون ہلاک ، کاٹنے کے بعد کرونا برہنہ مریض‌ فرار،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض قرنطینہ سے برہنہ حالت میں فرار ہو گیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ایک 32 سالہ شخص کو سری لنکا سے واپس آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، مذکورہ شخص معمولی علامت ظاہر ہونے پر خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہوگیا اور گھر سے برہنہ حالت میں فرار ہوگیا۔

    اضطرابی حالت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ایک عمر رسیدہ عورت کو گردن پر کاٹ لیا جس پر خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

    کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پولیس نے پکڑ کر مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ضروری ٹیسٹ لینے کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خوف، گھبراہٹ اور دباؤ کے باعث مریض کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 900 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے تاحال 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔