Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شاباش گجرات پولیس، کھاریاں سے کرونا کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    شاباش گجرات پولیس، کھاریاں سے کرونا کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    گجرات( طارق محمود سے) اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ,کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے کھاریاں کے علاقہ میں کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک جعلی پیر موضع گنجہ میں کرونا وائر س کے دم کے نام پر شہریوں کو بیوقو ف بنا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر جعلی پیرعاشق حسین کوموضع گنجہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم قبل ازیں مختلف قسم کے دم کرکے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹورتا تھا۔ اب اس نے کرونا وائرس کا دم بھی شروع کردیا تھا۔ جس کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہوں تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں 25 فوجی ہلاک کردیئے

    افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں 25 فوجی ہلاک کردیئے

    کابل: افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں اچانک 25 فوجی ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر جنگجوؤں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی مدد افغان پولیس میں موجود جنگجوؤں کے ہمدرد 6 اہلکاروں نے کی۔ ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

    جنگجوؤں کے حملے میں 25 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ عرصے سے طالبان نے اسی طریقے سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

    حملہ آور کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ جنگجوؤں کے مددگار 4 افغان پولیس اہلکار بھی حملہ آوروں کے ہمراہ چلے گئے جب کہ 2 مارے گئے۔

    افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جب کہ انٹرا افغان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کو طول دیدیا ہے اور طالبان نے بھی افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں

  • چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

    چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

    Koگجرات(طارق محمود سے) چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کنجاہ میں درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن 11 بجے سے گجرات کے نواحی علاقے چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ ہے ان کے ورثاء کے مطابق محمد بلال دن 11 بجے بچے کے ساتھ گھر آیا اور دروازے پر اتار کر یہ کہہ کر کہیں گیا کہ میں ابھی آتا ہوں اس کے بعد سے محمد بلال کا فون بھی بند ہے اور اس کے بارے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں محمد بلال کے ورثاء نے تھانہ کنجاہ میں اس پرسرار گمشدگی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو محمد بلال کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر تھانہ کنجاہ میں رابطہ کرے۔

  • گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے) پولیس نےدم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر محمد یوسف ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر اپنے چیلے محمد ابراہیم ولد سردار محمد سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو اسکے چیلے سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہے تھے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کی موثرکاروائیاں جاری ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عوام نے جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • لالہ موسیٰ: مسجد میں کم عمر بچے سے ذیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار

    لالہ موسیٰ: مسجد میں کم عمر بچے سے ذیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے)کم عمر بچے کے ساتھ مسجد میں زیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائت پر گجرات پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر بچے کے ساتھ مسجد کے اندر زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو موضع نندوال کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے اطلاع دی تھی کہ اس کا 8سالہ بچہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے معمول کے مطابق مقامی مسجد میں گیا ہوا تھا،جو کافی وقت گزرنے کے باوجود جب بچہ گھر واپس نہ آیا تو ہمیں فکر لاحق ہوئی۔ جس پرمیں نے جب مسجد میں جاکر دیکھا تو ملزم انعام اللہ ولد احسان اللہ ساکن نندووال بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر رہا تھا۔اس اطلاع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ نے فوری نامز د ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرلیا اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے.

  • علامہ ناصر مدنی پر تشدد اور اغواء کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    علامہ ناصر مدنی پر تشدد اور اغواء کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے) علامہ ناصر مدنی کے اغواء اور تشد د کرنے والوں کو گجرات 4مرکزی ملزمان کو جدید آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک کے معروف مقرر علامہ ناصر مدنی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیا اور بد ترین تشد د کا نشانہ بنایا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری طور پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں وقوعہ کے اصل حقائق اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کی CCTVفوٹیج حاصل کی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انتہائی مختصر وقت میں وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان جن میں غلام ربانی ولد محمد الیاس 2۔ علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ3۔ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ 4۔ آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ جدید آتشیں اسلحہ کلاشکوف، رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں روندبھی برآمد کر لئے گئے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا جن کی مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا.

  • ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟

    ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟

    گجرات (طارق محمود سے) ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر نمائندہ باغی ٹی وی نے آج گجرات کے مختلف علاقوں میں جا کر 10 جنرل سٹور اور 10 میڈیکل سٹور چیک کئے اور سرجیکل ماسک کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر خریدنے کی کوشش کی لیکن کہیں سے بھی مزکورہ بالا اشیاء نہ مل سکیں۔ وبائی مرض کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا عوام کو مشورہ تو دے رہی ہے دوسری جانب مارکیٹ سے یہ دونوں اشیاء غائب ہیں جس سے ڈی سی گجرات اور دوسری ضلعی انتظامیہ کی گورنس کا پول کھل گیا ہے عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں اور ان اشیاء کو مارکیٹ سے غائب کرنے والوں کے خلاف حکومتی آپریشن کب ہو گا اس کا جواب آنا باقی ہے۔

  • لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور:ڈیفنس کے علاقہ میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق،اطلاعات کےمطابق شہر میں شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا، اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈیفنس فیز 6 میں لرزہ خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا،جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،40 سالہ شخص عرفان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا عقب سے آنےوالی کار نے ٹکر مار دی،عرفان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ جمع کرا دی۔

  • کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    بہاولپور:کار درخت سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق ایک زخمی ، اطلاعات کےمطابق بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    بہاولپور کے نواحی علاقہ خیر پور ٹامیوالی میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    افسوسناک حادثہ کھنڈ موڑ کے قریب اسوقت پیش آیا جب چشتیاں سے بہاولپور جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔

  • شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

    شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

    بیروت : شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ،اطلاعات کےمطابق شام کے علاقے دیرالزور کی فوجی چھاونی پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

    العالم کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات میں تعینات امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے رات شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں فوجی مراکز پر میزائل اور توپوں کے گولوں سے حملہ کیا۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

    لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے القائم پر پروازیں کی ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نےجمعرات کو عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کےکئی مراکز پر حملہ کیا جس میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے تھے۔