Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا

    پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا

    اسلام آباد:پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبرپختونخوا میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، بارش اور ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

    نوشہرہ میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں بھی بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی،ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق ہو ئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے کئی مکانوں کو نقصان بھی پہنچا، کچھ علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوگئیں۔

    لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات درپیش ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چوتھے روز بھی بادل برس رہے ہیں، برفباری سے وادی نیلم اور لیپہ کا زمینی رابطہ متاثر ہے۔

    مری، گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی میں دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ علاقے میں سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اور پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  • دوران ڈرامہ سٹیج اداکارہ کو قتل کر کے شوہر نے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    دوران ڈرامہ سٹیج اداکارہ کو قتل کر کے شوہر نے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    دوران ڈرامہ سٹیج اداکارہ کو قتل کر کے شوہر نے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں بدنام زمانہ فرینڈز تھیٹر نے مزید زندگیاں نگل لیں،سٹیج اداکارہ روپ چوہدری قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئیں مبینہ طور پر شوہر ہی قاتل نکلا جس نے اداکارہ کو فائرنگ کا نشانہ بناکر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،

    عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریبا 12 بجے کے قریب تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع فرینڈز تھیٹر میں پیش آیا جہاں ہیررانجھا کے عنوان سے جاری شو کے اختتام پر اداکارہ روپ چوہدری اور اس کے شوہر ہاشم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر شوہر نے طیش میں آکر اداکارہ پر فائرنگ کردی جسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا دوسری طرف شوہر نے اداکارہ پر فائرنگ کے ساتھ ہی اپنے سر میں بھی گولی داغ لی اور موقع پر جان کی بازی ہار گیا،فائرنگ سے تماش بینوں کی دوڑیں لگ گئیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر مقدمہ کا اندراج نہیں کیا جاسکا ہے

    بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سینما علاقے میں غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے،یہاں تماش بین شراب کے نشے میں دھت کباب کے مزے اڑاتے ہیں،سینما والی گلی سے شرفاء کا گزرنا محال ہے،ہر قسم کی منشیات بھی یہاں فراہم کی جاتی ہے اور تماش بینوں کے لطف کو دوبالا کرنے کے لیے شباب سے دل بہلانے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے،

    یہ سینما علاقے میں امن و امان کی خرابی اور اخلاقی بگاڑ کا سب سے بڑا سبب ہے آج کے وقوعہ سے پہلے بھی یہاں کئی بار لڑائی اور فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن سینما مالکان کی پشت پناہی بہت سی نامی گرامی سیاسی شخصیات کرتی ہیں اس لیے ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا،بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار ان کے سامنے بھیگی بلی بنے رہتے ہیں جس کے پیچھے بھی یقیناً کوئی گہرا راز پوشیدہ ہے،سینما مالکان علاقے میں ڈان کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور اہل علاقہ ان کی ہر بات خوف کی وجہ سے تسلیم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،گویا کہ فرینڈز سینما کا علاقہ کوئی قبائلی اور خود مختار ریاست ہے جہاں پاکستان کے موجودہ قوانین لاگو ہی نہیں ہوتے،

    افسوس ناک امر یہ بھی ہے کہ بہت سے نام نہاد شرفاء و معززین بھی اس گھناؤنے کھیل کا حصہ ہیں،اس سینمے میں دکھائے جانے والے شو نوجوان نسل کے بگاڑ کا سب سے بڑا سبب ہیں بعض اوقات تماش بینوں کے اصرار پر اداکارائیں سٹیج پر اپنے جسم کے پوشیدہ حصوں کی نمائش کرکے داد وصول کرتی ہیں

    غیرقانونی،غیراخلاقی سرگرمیوں کا گڑھ یہ سینما کب تک یوں اپنا تعفن پھیلاتا رہے گا اور نجانے کب قانون کے ہاتھ اس کے مالکان تک پہنچیں گے اہل علاقہ کی آنکھیں پتھرا جانے سے پہلے پہلے متعلقہ حکام کو اس بارے کچھ کرنا ہوگا وگرنہ پانی سر سے گزرنے کو ہے اور ایسا نہ ہو سب کچھ اپنے ساتھ بہا لے جائے

  • آرمی میجر بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

    آرمی میجر بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار کر لیا گیا

    حیدرآباد تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو کو مخفی اطلاع ملی کہ ایک جعلساز خود کو آرمی میجر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے ایسی اطلاع پر ایس ایچ او ہٹڑی عبدالمالک ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جعلساز کو گرفتار کرلیا

    پولیس کے مطابق ملزم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں لوگوں کو اپنی چالبازی کی لپیٹ میں لے چکا ہے،خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز عاشق حسین سہون ڈسٹرکٹ جامشورو کا رہائشی ہے جوکہ فرضی نام علی حمزہ کے استعمال سے لوگوں کو جھوٹے دعوے دیکر جعلی کاغذات بناکر ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا

    ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی کے کارڈز اور اسٹیمپ برآمد کر لئے گئے، ملزم کے خلاف ضلع کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں جعلسازی کا مقدمہ درج ہے،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

    بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی

  • ڈنگہ پولیس ان ایکشن منشیات فروش سے 1 کلو اور 50 گرام چرس برآمد

    گجرات (طارق محمود سے) پولیس تھانہ ڈنگہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی 1 کلو 50گرام چرس برآمد،مقدمہ درج .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے موضع جانی چک سے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بدنام زمانہ ملزم محمد اکمل ولد محمد اکرم ساکن جانی چک کے قبضہ سے 1050گرام چرس برآمد ہوئی۔جس کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

  • کیپٹن کی وردی پہن کر دوست کو ملنے جانے والا ہوا گرفتار

    کیپٹن کی وردی پہن کر دوست کو ملنے جانے والا ہوا گرفتار

    کیپٹن کی وردی پہن کر دوست کو ملنے جانے والا ہوا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی دوست کو متاثرکرنے کے لئے فوجی وردی پہن کر کیپٹن بن کر جانے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    واقعہ اٹک میں پیش آیا، جہاں نوشہرہ کا رہائشہی نوجوان پاک فوج کی وردی پہنے، اس پر کیپٹن کے بیج لگائے اٹک پہنچا کیونکہ وہ اپنی دوست کو متاثر کرنا چاہتا تھا کہ وہ آرمی میں کیپٹن ہے،

    اٹک پہنچنے پر ایک مقام پر پولیس نے اسے روکا تو اس نے خود کو کیپٹن ظاہر کیا لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ جعلی کیپٹن ہے، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے جعلی کیپٹن کے قبضے سے پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، موبائل فون اور گھڑی قبضے میں لے لی.

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    جعلی کیپٹن کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی دوست کو بتایا تھا کہ وہ آرمی میں کیپٹن ہے تو اس نے کہا کہ وردی پہن کر ملنے کے لئے آنا، اس لئے وردی میں آیا تھا کہ پولیسکے ہتھے چڑھ گیا

    پولیس نے آرمی یونیفارم قبضہ میں لے کر جعلی کیپٹن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

  • دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار،لوگ دیکھتے رہ گئے ، تین زخمی

    دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار،لوگ دیکھتے رہ گئے ، تین زخمی

    چیچہ وطنی :دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار، تین زخمی ،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال کے نواحی علاقے چیچہ وطنی میں ڈاکو دن دیہاڑے اڑھائی کروڑ روپے لوٹ کرفرارہوگئے ہیں ،پولیس بھی واردات کے بعد پہنچ گئی

     

    باغی ٹی وی کو چیچہ وطنی سےملنے والی اطلاعات میں‌بتایا گیا ہےکہ یہ واردات شہرکے وسط میں مین شاہراہ پراورایک مارکیٹ کے سامنے ہوئی ، جس میں چند نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کارمیں سوار افراد پرفائرنگ کردی جس سے کارڈرائیورشدید زخمی ہوگیا اورپیچھے بیٹھے ہوئے افراد بھی شدید زخمی ہوگئے

    جس کے بعد چند ڈاکونقاب کیئے کارمیں سے اڑھائی کروڑ روپے اٹھاکرسارے ہجوم کے سامنے فرارہوجاتے ہیں ، اس واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوئے اورپھرزخمیوں کوساہیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجنے کےلیے بندوبست کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق تھوڑی دیر بعد پولیس بھی وہاں پہنچ جاتی ہے اورپھرگاڑی کی تلا شی کرنے اورفائرکیے گئی گولیوں کےخول اکٹھے کرنے کے بعد مزید تفتیش کا کہہ کرواپس پولیس اسٹیشن روانہ ہوجاتی ہے

  • ہڑپہ : ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ہڑپہ : ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    باغی ٹی وی :ہڑپہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اصغر جوئیہ نامی شخص سکنہ178 9 ایل موقع پر ہیں جاں بحق ہوگیاجبکہ ہلاک ہونے والے شخص اصغر جوئیہ کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا

    یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک نمبر 145 نو ایل کے قریب پیش آیا . ہلاک ہونے والا شخص اصغر جوئیہ اپنے گھر 178/ جا رہا تھا 145 نو ایل کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے ہوئے ڈاکوؤں نے واردات کی نیت سے روکا جس پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند سال قبل ہڑپہ کے رہائشی مرتضیٰ نامی شخص کو بھی عین اسی جگہ ڈاکوؤں نے فائر مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

  • بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل کردی

    بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل کردی

    اوچ شریف:بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل،اطلاعات کےمطابق اوچ شریف میں لالچ میں اندھے شخص سونے کی بالیوں کے لئے 5 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے نواح میں 5 سالہ آمنہ نے سونے کی بالیاں پہنی ہوئی تھی، جس کے لالچ میں ایک لالچی شخص نے بچی کو قتل کرکے اس کے کانوں سے بالیاں اتار لیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے قبضے سے بالیاں بھی برآمد ہوگئی ہیں جب کہ ملزم ہی کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی گنے کی فصل سے برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔

  • بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی

    بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی

    کوکئٹہ :بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک خطرناک روڈ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں

    ذرائع کےمطابق یہ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی،سورگز کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے

    مستونگ کے قریب سورگز کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ سامنے سے آنیوالے ٹرک کے ساتھ تصادم ہوگیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

  • ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات

    ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات

    ٹھٹھہ: ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں 5 سال کے زمیندار کا کمسن بچی سے زبردستی نکاح کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں اور کمسن بچی زمیندار کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئئی، پولیس نے مکلی کنبھار محلے میں پہنچ کر کمسن بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سالہ زمیندار اس سے پہلے پانچ بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، زمیندار کا 12 سال کی لڑکی سے بھی زبردستی نکاح کرایا گیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد لڑکی کے انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زمیندار کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے شہر شکارپور میں گزشتہ سال مئی میں معصوم بچی سے شادی کرنے والے 40 سال کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رخصتی سے قبل ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، چالیس سالہ دلہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اور دس سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

    پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی نکاح خواں فرار ہو گیا تھا، جب کہ دلہن بنائی جانے والی دس سالہ بچی رو رہی تھی، پولیس کے پہنچنے سے قبل اس کا نکاح پڑھایا جا چکا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ دس سالہ بچی یتیم ہے، اور اس کی دادی نے مبینہ طور پر اسے ڈھائی لاکھ روپے میں چالیس سالہ شخص کو فروخت کر دیا تھا۔