شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بد حالی گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول چوک میں بنائے گئے بے ہنگم یو ٹرن کے باعث درجنوں جان لیواء حادثات اور ٹریفک کے شہر میں روزانہ درجنوں مرتبہ جام ہونے کے باعث طلباء اور طالبات کے سکولوں میں بروقت نہ پہنچنے اور کئی بار ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریضوں کے جان کی بازی ہار جانے کا معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان کی عدالت میں پہنچ گیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے اس ضمن میں سکول ٹیچر سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی انسانی حقوق کی پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ٹی ایم او ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسین ہائی وے کو دو مارچ کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چوک سے لے کر لاہور روڈ پر چوک تاجدار ختم نبوت تک کسی بھی منصوبہ بندی کے بغیر یوٹرن بنائے گئے ہیں اور اس دو کلومیٹر کے راستے میں تجاوزات کی بھر مار اور ٹریفک کا نظام کنٹرول نہ کیے جانے کی بناء پر درجنوں مرتبہ دن میں ٹریفک بلاک ہوتی ہے جس کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے اور لیاقت ہائی سکول چوک کے یوٹرن کے دونوں جانب آئی کیٹس نہ لگائے جانے کی بناء پر کئی جان لیواء حادثات ہو چکے ہیں جس کی شکایت کرنے پر ٹریفک یولیس نے آج تک ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا جنگ آزادی 1857 کے شہداء کی یاد میں بنائے جانے والی پارک کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے اور چوک یاد گار پارک کا یوٹرن بھی بلاوجہ بند کر دیا گیا ہے اور تھانہ سٹی اے ڈویژن چوک کا 50 برس پرانا یوٹرن بھی بلاوجہ ختم کر دیا گیا ہے دن بھر شہر میں کوئی ٹریفک سارجنٹ نظر نہیں آتا اس دو کلو میٹر کے فاصلے پر کئی تعلیمی ادارے اور شفاخانے ہیں جہاں پر ٹریفک کی بندش کے باعث طلباء اور طالبات سکول وقت پر نہیں پہنچ سکتے اور کئی مرتبہ بند ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریض فوت ہوچکے ہیں
Category: جرائم و حادثات
-
مضر صحت ونڈا بنانے والی فیکٹری کی نشاندہی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک مضر صحت اور ناقص ونڈا تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں ایک سرکاری ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکام کو بھیج دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن نے اس فیکٹری کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بعض افسروں کی ملی بھگت یہ فیکٹری تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب چل رہی ہے جہاں پر تیار ہونے والے ونڈا غلہ منڈی شیخوپورہ جاوید نگر بھکھی چوک السعید کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں کی دوکانوں پر فروخت ہوتا ہے اس فیکٹری میں ونڈے کی تیاری میں ناقص غیر معیاری اور زائدالمعیاد اجزاء استعمال کیئے جاتے ہیں جس کے کھانے سے جانور زہرخورا کا شکار ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں گاؤں ڈیرہ ڈوگراں کھاریانوالہ کے زمیندار عدیل احمد ڈوگر کی فارم کی 35 گائیں ونڈا کھانے سے بیمار ہوگئی تھیں جن میں سے 13 گائیں ہلاک ہوگئی ہیں اور اس ونڈا سے پالتو جانور بکرے بھیڑ وغیرہ بھی بیمار ہو جاتے ہیں
-

ٹرک ڈرائیور کی جلدبازی ، کئی گھروں کی روشنیاں چھین کرلے گیا لاہور میں ٹرک ڈرائیور3 بچوں کو کچل کرفرار
لاہور: لاہور میں ٹرک ڈرائیور نے 3 بچوں کو کچل کرفرارہوگیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔یہ اس علاقے میں چند دنوں کے اندر دوسرا واقعہ ہے، جس میں تیزرفتاری کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔ تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بچے آپس میں دوست تھے اور ان کی شناخت ارسلان، احمد اور اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں دوست ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
-

بائی پاس محبت کی شادی کا انجام ، لڑکی کی اپنے محبوب سے لڑائی ، زہریلی دوائی پی کرجان چھڑائی
کراچی: بائی پاس محبت کی شادی کا انجام ، لڑکی کی اپنے محبوب سے لڑائی ، زہریلی دوائی پی کرجان چھڑائی ،اطلاعات کےمطابق محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، شہر قائد میں لڑکی کی موت کے افسوس ناک واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق 26 فروری کو عباسی شہید اسپتال سے لڑکی کی لاوارث لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا، ماڈل تھانہ لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کی موت کے اندھے کیس کا معمہ حل کر لیا۔
پھروہی ہوا جوبائی پاس محبت میں ہوتا ہے ، لڑکی لڑکا اپنے والدین کوبائی پاس کرتےہوئے تعلقات استوارکرلیتے ہیں ، پھرخفیہ وعدے ہی راستہ کی رکاوٹ بن جاتے ہیں ،انتہا کوپہنچنے کے بعد دونوں میں سے کوئی واپسی کا راستہ اختیار کرتا ہے یا پھربائی پاس محبت میں دراڑ پڑجاتی ہے توپھرانجام یہی ہوتا ہے
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ معاملہ عشق میں لڑائی کے بعد خود کشی کا نکلا، عشق میں مبتلا مائرہ اور عدنان شادی کرنا چاہتے تھے، 26 فروری کو مائرہ اپنی دوست رمشہ کے ہم راہ کوہ نور گراؤنڈ عزیز آباد پہنچی، جہاں مائرہ اور عدنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر مائرہ نے زہریلی دوا پی لی۔
پولیس کے مطابق عدنان مائرہ کو لے کر عباسی شہید اسپتال لے گیا، حمزہ اور حسیب نے بھی عدنان کی مدد کی، تاہم ڈاکٹروں کے جواب دینے پر مائرہ کو ٹرائمکس اسپتال جوہر آباد لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے مائرہ کو مردہ قرار دیا، جس پر تینوں لڑکے لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی لاش کو دوبارہ عباسی شہید منتقل کیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ عدنان نے اسپتال میں اپنا موبائل فون اور پتا بھی غلط لکھوایا تھا، پولیس عدنان کے پتے پر پہنچی تو وہاں مسجد تھی، عدنان اپنے دوستوں کی سمیں استعمال کر رہا تھا، لڑکی کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا تو انھوں نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔
دریں اثنا، عزیز آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مائرہ کی دوست رمشہ اور حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ عدنان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-

پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں کام کرنیوالی ماسیوں کے ذریعے ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار
پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں کام کرنیوالی ماسیوں کے ذریعے ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں وارداتیں کرنےوالا4رکنی گروہ گرفتارکر لیا
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار4رکنی گروہ ماسیوں کےذریعے گھروں میں وارداتیں کرتاتھا،ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائدکالوٹا ہواسونابرآمد کیا گیا،
ملزمان نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس کےعلاقوں میں ماسیاں کام پررکھوا کر ڈکیتی کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں یاسمین اور چوکیدار اسماعیل بھی شامل ہے،ملزم مشتاق اورجمال شاہ کوبھی گرفتارکیاگیا
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کے مطابق ایک ملزم اسلم لوٹے ہوئے سامان کےساتھ فرارہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے
دوسری جانب شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم گھروں میں ہونے والے وارداتوں سے پریشان تھے، پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ملازم رکھنے سے قبل اس کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور تھانے میں اندراج کروائیں
-

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکیوں کو بیرون ملک لیجانے والا گروہ پکڑا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے لڑکیوں کونوکری کاجھانسہ دے کربیرون ملک لے جانے والاگروہ پکڑا گیا
ایف آئی اے نے 4 رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،گروہ کاشکار2لڑکیاں بیرون ملک سےبھاگ کرپاکستان پہنچ گئیں، ایف آئی اے کے مطابق گروہ میں عدیل اس کی بیوی نائلہ،عبیدالرحمان اورشمائلہ شامل ہیں،گروہ کے ایک رکن عدیل کو لاہور سے گرفتارکر لیا گیا ہے،
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ بیرون ملک لے جا کرہمیں قید کرلیاگیا،بیرون ملک میں ہمارے ساتھ10سے زائد لڑکیاں قیدتھیں،
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کر دیا، ملزمان سے تحقیقات شروع کر دیں، ایف آئی اے کے مطابق باقی لڑکیوں کے بارے میں معلومات لے کر انہیں بھی واپس لانے کی کوشش کی جائے گی
-

شادی میں جانے والی کمسن بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام
شادی میں جانے والی کمسن بچی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، اترپردیش کے ضلع مین پوری شادی ہال کے باتھ روم میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ بچی مین پوری کے علاقے بھوگاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھی۔
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بچی شادی ہال میں کھیل کود کے دوران کہیں چلی گئی جس کا والدین نوٹس نہیں کرسکے تھے۔ شادی میں موجود ایک خاتون مہمان واش روم گئی تو دیکھا کہ معصوم بچی فرش پر مدہوشی کے عالم میں پڑی ہوئی تھی، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے واش روم سے ایک نوجوان کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
مین پوری ضلع کے ایس پی اجے کمار کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
-

سکھر: مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی20 افراد جاں بحق ،درجنوں شدید زخمی
سکھر: سکھر: مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی20 افراد جاں بحق ،درجنوں شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے پھاٹک پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جنوری کو سندھ کے شہر خیرپور میں واری گوٹھ کے مقام پر برنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے کے باعث 500 میٹر تک ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
-

لاہور ایئرپورٹ پربڑے پیمانے پرشراب پکڑلی گئی ،مجرم بھی بڑا خاص نکلا
لاہور: لاہور ایئرپورٹ پربڑے پیمانے پرشراب پکڑلی گئی ،مجرم بھی بڑا خاص نکلا ،اطلاعات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کاررائیوں کے دوران شراب اور سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے مسافر کے سامان سے شراب کی 81 بوتلیں برآمد کرلیں۔ مسافر مظہر اقبال دوستوں کے ہمراہ بنکاک سے لاہور آ رہا تھا۔
کسٹم حکام کی جانب سے دوسری کارروائی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں کی گئی، مسافر محمد یعقوب کے سامان سے سگریٹ کے 60 بنڈل برآمد کیے گئے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول کا میگزین اور 21 گولیاں برآمد کی گئی تھیں، مسافر حسن محمود بٹ پی کے 263 سے ابوظہبی جا رہا تھا، مسافر نے غلطی سے اسلحہ بیگ میں لانے کا اعتراف کیا تھا۔
-

لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس
لاہور:لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کےمطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز اغواہونے والےبچےکی لاش صندوق سے برآمدکرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ سےگزشتہ روز اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔
پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا۔